سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماوں کو پھر طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماوں کو پھر طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے 5رہنماوں کو سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم چلانے کے الزام پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے ایک مرتبہ پھر طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر متنازع اور ہتک آمیز مہم چلانے کے بارے میں تحقیقات کے معاملے پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا، نوٹس سکیشن 160 سی آر پی سی کے تحت جاری کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت پانچ رہنماوں کو 14 اپریل کو صبع 11 بجے سائبر کرائم ونگ ہیڈکواٹرز طلب کرلیا گیا ہے، دیگر رہنماوں میں عالیہ حمزہ، وقاص اکرم، محمد کامران اور فرخ حبیب شامل ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں آپ کے متعلق کافی حد تک مواد موجود ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ آپ یا معاملے میں ملوث رہے ہیں یا حقائق جانتے ہیں، لہذا جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔پی ٹی آئی کے پانچوں رہنماوں کو اصل شناختی کارڈ اور شواہد کے ساتھ ساتھ صفائی مہم پیش کرنے کے لیے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایات کی گئی ہے۔
نوٹس میں پیش نہ ہونے کی صورت میں پانچوں رہنماوں پر واضع کیاگیا ہے کہ اگر پیش نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ صفائی میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم رہنماوں کو جے آئی ٹی پی ٹی آئی
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے فوڈ چین پر حملہ کیا: ملزمان کا عدالت میں بیان
اسکرین گریبزبین الاقوامی فوڈ چین پر حملہ کرنے والے 6 ملزمان کو راولپنڈی کی مقامی عدالت پیش کر دیا گیا۔
ملزمان کو سول جج ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں بیان دیتے ہوئے ملزم کامران سجاد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے ایسا کیا، معلوم نہیں تھا یہ نتائج ہوں گے، سچے دل سے معافی مانگتا ہوں مجھے معاف کیا جائے۔
کراچی نارتھ کراچی میں گذشتہ روز انٹر نیشنل فوڈ چین...
ملزم نصیر احمد نے اپنے مؤقف میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے یہ سب کیا، اپنے عمل پر افسوس ہے، کوئی شخص بھی ایسا کام نہ کرے جس سے رسوائی ہو، ہمارے ایسے عمل سے ملک کی بدنامی ہوئی، ہم نے کسی کے کہنے پر ایسا نہیں کیا۔
یاد رہے کہ راولپنڈی میں ملزمان نے بین الاقوامی فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی اور خواتین کو ہراساں کیا تھا۔
ملزمان کے خلاف بین الاقوامی فوڈ چین پر حملے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج ہے۔