جمہوری وطن پارٹی کے رہنما گہرام بگٹی زیرحراست
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گہرام بگٹی کو بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے حراست میں لیا گیا۔
ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی کا کہنا ہے کہ گہرام بگٹی کو 30 روز کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گہرام بگٹی
پڑھیں:
کچھ لوگ عمران خان کواقتدارمیں لاناچاہتےہیں،جاوید لطیف
لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اداروں میں کچھ لوگ ہیں جو عمران خان کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔
پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں کہ عمران خان کے لیے سہولت کاری موجود ہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ سہولت کاری کی کھڑکی اب بھی کھلی ہے جو کل کو ایک دروازہ بھی بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے جن سے فیصلے لیے وہ آج کئی بڑے نام بن چکے یا بااختیار ہوچکے، ان کے ساتھ دیگر لوگوں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے گوجرانوالہ میں جن پانچ لوگوں کا نام لیا تھا وہ اس وقت طاقت میں تھے، عمران خان، فیض حمید پراجیکٹ میں کون کون لوگ تھے ان کو سامنے لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے میں لکھا ہے کہ فیض حمید کے خلاف اور بھی چیزوں کی تفتیش ہونی ہیں، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ فیض حمید اکیلے یہ کام نہیں کرسکتے تھے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ اللہ اللہ کرکے احتساب شروع ہوگیا تو اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔