یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک، 23 کو ریسکیو کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ایتھنز: یونان میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 23 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق، حادثہ لیسبوس جزیرے کے قریب پیش آیا، جہاں 31 افراد سوار تھے۔ کشتی کو حادثہ کیسے پیش آیا، اس کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سمندر سے 23 افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ حادثہ ایک بار پھر یورپ میں غیر قانونی مہاجرت کے بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کرتا ہے، جہاں مہاجرین بہتر زندگی کی تلاش میں خطرناک سمندری سفر اختیار کرتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
اس دوران تمباکو، گندم، مختلف سبزیاں اور باغات وغیرہ کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس وقت گندم اور ملکی تمباکو سفید پتا کی فصل بالکل تیار ہے اور مختلف علاقوں میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید ژالہ باری، طوفان اور بارشوں سے صوابی اور دیگر علاقوں میں تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا اور آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ صوابی کے مختلف علاقوں میں موسم نے خطرناک صورت حال اختیار کرلی جہاں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور چند مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے نقصان ہوا۔ صوابی میں دریائے سندھ میں ہنڈ کے مقام پر کشتی پر آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان اقبال حسین جاں بحق اور کشتی پر سوار دو افراد جنید اور ارشد زخمی ہوگئے جبکہ دو افراد حسیب اور واصف شاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
اس دوران تمباکو، گندم، مختلف سبزیاں اور باغات وغیرہ کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس وقت گندم اور ملکی تمباکو سفید پتا کی فصل بالکل تیار ہے اور مختلف علاقوں میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ صوابی میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پلو ڈھنڈ، سلیم خان اور مانیری صوابی شامل ہیں، تحصیل ٹوپی، لاہور اور رزڑ کے مختلف پٹوار سرکل میں بھی جزوی نقصان ہوا ہے۔ اتحاد کاشتکاران پختونخوا کے چئیرمین عارف علی خان اور نائب صدر محمد اقبال خان آف شیوہ نے شدید مالی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کاشت کاروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔