Islam Times:
2025-04-22@14:34:24 GMT

100 مسلمانوں کو مارنے کا خواہشمند 17 سالہ نوجوان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

100 مسلمانوں کو مارنے کا خواہشمند 17 سالہ نوجوان گرفتار

وزیر داخلہ کے شانموگم نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکا کم از کم 100 مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، تاکہ وہ ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو مار سکے جبکہ وہ اپنے حملوں کو لائیو اسٹریم بھی کرنا چاہتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سنگاپور میں مبینہ طور پر 5 مساجد پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا تھا، جو ء2019 میں نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کو قتل کرنے والے شخص برینٹن ٹیرنٹ کو اپنا ہیرو سمجھتا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ متعدد مساجد کے باہر درجنوں مسلمانوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس نے جمعہ کی نماز کے بعد سنگاپور میں 5 مساجد پر حملوں کا فیصلہ کیا تھا۔

آئی ایس ڈی نے یہ بھی کہا کہ اس کی شناخت مشرقی ایشیائی بالادست کے طور پر ہوئی ہے، اور اس نے جمعہ کی نماز کے بعد سنگاپور بھر میں پانچ مساجد پر حملوں کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیر داخلہ کے شانموگم نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکا کم از کم 100 مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، تاکہ وہ ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو مار سکے جبکہ وہ اپنے حملوں کو لائیو اسٹریم بھی کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نے گرفتاری سے قبل کئی بار بندوق حاصل کرنے کی کوششیں کی تھیں، اس نے کھل کر آئی ایس ڈی کو بتایا کہ اگر اس کے پاس بندوق ہوتی تو وہ اپنے حملے کرتا۔

نوجوان 18 سالہ نِک لی کے ساتھ آن لائن رابطے میں تھا، جسے دسمبر میں اسی طرح کے منصوبے رکھنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ کثیر الثقافتی ملک نے حالیہ برسوں میں کئی ایسے واقعات دیکھے ہیں، جہاں نوجوان سنگاپورینز کو آن لائن انتہاء پسندانہ مواد دیکھنے کے بعد مبینہ طور پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ء2024 میں حکام نے ایک نوعمر لڑکے کو گرفتار کیا، جو مبینہ طور پر ایک مصروف مضافاتی علاقے میں اسلامک اسٹیٹ گروپ سے متاثر ہوکر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ بدھ کے روز بیان میں "آئی ایس ڈی" نے یہ بھی کہا کہ فروری میں ایک 15 سالہ لڑکی کو پابندی کے حکم کے تحت رکھا گیا تھا۔

بیان میں الزام لگایا گیا کہ جولائی 2023ء اور دسمبر 2024ء کے درمیان لڑکی کے بیرون ملک مقیم داعش کے حامیوں کے ساتھ کم از کم آٹھ مختصر مدت کے رومانوی آن لائن تعلقات رہے تھے۔ کے شانموگم کا کہنا تھا کہ اس نے داعش کے چیٹ بوٹ سے وفاداری کا عہد کیا تھا، وہ داعش کے لیے لڑنا اور مرنا چاہتی تھی، اس نے شام جانے کے لیے پروازیں تلاش کیں، اس نے سوچا کہ وہ اپنے سفر کا منصوبہ بنانے کے لیے پیسے کیسے بچائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی اور انتہاء پسندی کا رجحان تشویشناک ہے۔ آئی ایس ڈی نے کہا کہ اپنے طور پر بنیاد پرستی بہت جلد ہو سکتی ہے، عوام انتہاء پسندی کی علامات سے چوکنا رہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرنا چاہتا تھا مسلمانوں کو آئی ایس ڈی وہ اپنے لیا گیا کو قتل کہا کہ

پڑھیں:

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

---فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے فتنہ خوارج کے 3 دہشتگرد گرفتار

سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اختر عرف اکو عرف بنگالی کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ساتھی کے ہمراہ حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سالہ حکومت کی کارکردگی بتائیں.عظمی بخاری
  • قتل کرنے کے بعد 7 سالہ بھانجی سے زیادتی کرنیوالے ماموں کے سنسنی خیز انکشافات
  • اسلام آباد: نوجوان نے 22 سالہ طالبہ کو روم میٹس کے سامنے ہاسٹل میں گولی مار کر قتل کر دیا
  • شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • عالمی چلینجز اور سماجی تقسیم کو ختم کرنے کیلیے علامہ اقبال کی تعلیمات مشعل راہ ہیں، وزیراعظم
  • بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘، سکھ رہنما کی نائب امریکی صدر سے دورہ بھارت میں معاملہ اٹھانے کی درخواست
  • ’بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘،گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکی نائب صدر کو خط
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر