جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ریلوے ذرائع کے مطابق جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو کو سکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے علاقے جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو کو سکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سبی اور نصیر آباد کے درمیان نوٹال میں کھڑی ہے، ٹرین کو آگے جانے کی کلیئرنس نہ مل سکی، بولان ایکسپریس کو واپس جیک آباد بھیج دیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مسافروں کو ڈیرہ اللہ یار پہنچایا جائے گا، بولان میل کئی روز سے بند تھی، حکام نے گزشتہ روز ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
بلوچستان کے علاقے ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی کے بعد 9 ماہ بعد پہلی ٹرائل ٹرین پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر نو ماہ بعد ٹرائل ٹرین سبی سے ہرنائی پہنچی جس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ٹرائل ٹرین صبح سبی سے چلی اور پانچ بجے ہرنائی ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ 9 ماہ کے بعد ریلوے ٹرائل ٹرین ہرنائی اسٹیشن پہنچنے پر ایف سی 81 ونگ کے کرنل ارباب خان اور ایس پی ہرنائی عبدالحیفظ جھاکرانی نے استقبال کیا۔
ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر ٹرائل پہنچنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن پر جمع تھی۔
ہرنائی سبی ریلوے سیکشن گزشتہ سال 13 جولائی کو شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ پٹڑی کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل تھی۔
ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی میں محکمہ ریلوے کے ساتھ ایف سی بلوچستان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ٹرائل ٹرین سبی سے ہرنائی خیریت سے پہنچے پر اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔