تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، تمام کو بچا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے دلدل میں پھنسی کشتی سے مسافروں کو ریسکیو کرکے تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کشتی پانی کی کمی کے باعث تربیلا جھیل میں چاندنی چوک کے مقام پر پھنسی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا کے علاقے ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، تمام مسافروں کو نکال لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی، کشتی میں 130 کے قریب مسافر موجود تھے جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے دلدل میں پھنسی کشتی سے مسافروں کو ریسکیو کرکے تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کشتی پانی کی کمی کے باعث تربیلا جھیل میں چاندنی چوک کے مقام پر پھنسی۔ واضح رہے 4 سال قبل بھی اسی مقام پر کشتی حادثے میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں جب کہ مرنے والوں کی لاشیں بھی تاحال نہیں ملیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسافروں کو
پڑھیں:
جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
جامشورو(نیوز ڈیسک)جامشورو کی تحصیل تھانہ بولاخان کےقریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا ،حادثے میں 16 مسافر جاں بحق اور25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بلوچستان اور جامشورو کے سنگم پر واقع ٹونک چیک پولیس پوسٹ پر پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق گندم کی کٹائی کے بعد بدین جانے والے بھیل برادری کے 40 سے زائد افراد ٹرک میں سوار ہوکر واپس آرہے تھے کہ ٹرک کھائی میں جا گرا۔
ٹرک میں موجود گندم کی بوریاں بھی گر گئیں، حادثے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جس میں خواتین بچے شامل ہیں جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
تھانہ بولا خان ٹونک اسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان تھا جہاں کئی افراد بروقت طبی سہولت نہ ہونے کے باعث دم توڑ گئے جس کے بعد زخمی ہونے والے 5 بچوں کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا جہاں 4 بچے علاج کے دوران انتقال کر گئے۔
جائےحادثہ دشوار ترین ہونے کے باعث زخمیوں کو اسپتال پہنچنےمیں 4 سے 5 گھنٹے لگ رہے ہیں۔