کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا، سی ٹی ڈی بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی بڑی اور کامیاب کارروائی، ممکنہ دہشتگردی ناکام بناتے ہوئے کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق سریاب روڈ ایریا سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے، برآمد شدہ سامان میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم، اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
مزید پڑھیں: کینسر اسپشلسٹ سمیت کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی
انٹیلیجینس لیڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور اسلحہ و بارود اسٹوریج کی طرف اشارہ دیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے فوری اور پیشہ ورانہ ردعمل نے ایک تباہ کن حملے کو مؤثر طریقے سے روک دیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشتگرد آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں میں بڑے دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران گرفتاری عمل میں نہیں آئی، دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلحہ بارود بلوچستان دہشتگردی سی ٹی ڈی محکمہ انسداد دہشتگردی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان دہشتگردی سی ٹی ڈی محکمہ انسداد دہشتگردی سی ٹی ڈی
پڑھیں:
بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے دکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 شرپسندوں کو ہلاک کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے سی ٹی ڈی حکام کے حوالے سے بتایا کہ دکی کے علاقے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مسلح افراد ہلاک ہوئے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ سی ڈی ٹی حکام نے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں کی بہادری کو سراہا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں، صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔
تحریک انصاف اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی، نامور صحافی کا انکشاف
مزید :