2025-04-22@15:07:51 GMT
تلاش کی گنتی: 641

«کا نوٹس»:

    وزیر قانون نے کہا کہ وفاقی وزیر آبی وسائل یہاں موجود ہیں اور ہماری کابینہ کے سینیئر اراکین بیٹھے ہوئے ہیں، یہ سب سوالوں کے جواب دینے کے لیے یہاں موجود ہیں، اگر یہ طرز سیاست آپ نے رکھنا ہے تو اس سے ملک کی خدمت نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے کی وجہ سے ایوان مچھلی بازار بن گیا، کینالز کے معاملے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، پیپلزپارٹی کے خلاف منافقانہ سیاست کے نعرے لگائے گئے جبکہ کینالز کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر قانون اور...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے کی وجہ سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا، کینالز کے معاملے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، پیپلزپارٹی کے خلاف منافقانہ سیاست کے نعرے لگائے گئے جبکہ کینالز کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر قانون اور آئین کے مطابق بیٹھ کر بات ہوگی، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی کے معاملے پر احتجاج کے بجائے بات چیت کریں، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و...
    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے شہری کی لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل کرلیا گیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے شہری کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے 30 سالہ آصف علی لاشاری کی لاش ملی تھی، پولیس نے اندھے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی تھی۔ دورانِ تفتیش پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث خاتون سمیت دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علیزہ عرف کنول...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 38 منٹ تاخیر سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان کی ہدایت پر پوپ فرانسس کے انتقال پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ گذشتہ روز بھی اپوزیشن ارکان ایوان میں نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوئے۔ اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لے کر نعرے بازی کرتے رہے۔ نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے حکومتی رکن عون جہانگیر نے حافظ آباد میں سات سو ایکڑ زمین پر گندم جلنے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے بھی کسانوں کو ریلیف دینے کی بات کی...
      اسلام آباد (آئی این پی )عوام پاکستان پارٹی کے رہنما  اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں بلوچستان میں سڑک مکمل نہیں ہو سکے گی۔ایک انٹرویو میں   مفتاح اسماعیل نے  کہا ہے کہ میں یقین سے کہتا ہوں شہباز شریف دور میں بلوچستان کی سڑک پر کام مکمل نہیں ہوگا۔ وہ سڑک کا افتتاح ضرور کر دینگے لیکن اپنے دور میں سڑک مکمل ہوتے نہیں دیکھ سکیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم لیوی لگا رہی ہے۔ بلوچستان کا بہانا بنا کر ٹیکس بڑھانا اچھی بات نہیں ہے۔ سڑک دوسرے پیسوں سے بھی بن سکتی تھی۔ حکومت چاہتی تو اپنے پیسوں...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سندھ میں 2 ارب ڈالر مالیت کی ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کو رواں سال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) سینٹرل زون کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں دو ارب ڈالر مالیت کی ایم سکس اور ایم نائن موٹرویز کو اسی سال شروع کریں گے۔ وفاقی وزیرمواصلات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مانسہرہ ، ناران اور کاغان موٹروے کو بھی اسی سال شروع کرنا چاہتے ہیں جبکہ سندھ میں سکھر ، حیدرآباد اور کراچی موٹروے کے منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر کے موٹروے منصوبے رواں سال شروع کیے جائیں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) سینٹرل زون کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سندھ میں M-6 اور M-9 موٹروے منصوبے، جن کی مجموعی مالیت 2 ارب ڈالر ہے رواں سال کے دوران شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں مانسہرہ، ناران اور کاغان موٹروے پر بھی کام اسی سال شروع کرنے کا ارادہ ہے جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ سے کراچی تک N-25 کو موٹروے طرز پر چار رویہ بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں سکھر، حیدرآباد اور کراچی موٹروے منصوبے کا...
    بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش کی پولیس نے انٹرپول کو ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت 12 افراد کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس کی جانب سے یہ اقدام انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے، 77 سالہ حسینہ واجد گزشتہ سال 5 اگست سے بھارت میں رہ رہی ہیں۔حسینہ واجد عوامی لیگ کی 16 سالہ حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد طلبہ کی قیادت میں بڑے پیمانے پر احتجاج...
    بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کی مشترکہ میزبانی میں دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن بیجنگ کے علاقے ای جوانگ میں منعقد ہوئی، جس نے چینی معاشرے اور عالمی میڈیا کی خاص توجہ حاصل کی۔ دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن بیجنگ میں، کیوں ؟ درحقیقت بیجنگ نہ صرف چین کا سیاسی و ثقافتی مرکز بلکہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی انوویشن کا ہب بھی ہے، خاص طور پر روبوٹکس انڈسٹری میں بیجنگ کی تیاریاں طویل عرصے سے جاری ہیں۔ 2023 تک بیجنگ کی روبوٹکس انڈسٹری کا کل ریوینیو 20 ارب یوآن سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ 400 سے زائد متعلقہ کمپنیاں یہاں موجود ہیں جو ملک میں پہلے نمبر پر ہیں۔ حال ہی میں جاری ہونے والے “بیجنگ ایمبوڈیڈ...
    پنجاب حکومت ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے متحرک ہے، اب موٹر گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکلوں کے لیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں وزیر اعلیٰ پنجاب کا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اشتراک پر زور حکومت پنجاب نے اسموگ کی روک تھام کے لیے ترمیمی بل صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا ہے، جس کے تحت صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی جائیں گی۔ ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا، جو 2 ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرےگی۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ آرڈیننس 1965 کی شک 38 اے میں جہاں گاڑی ہے اس کے ساتھ موٹر سائیکل کا لفظ شمار کیا جائے۔ متن کے مطابق موٹر سائیکل...
    ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے شہری کو کچل دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متاثرہ شخص کو انصاف دینے کے مطالبے پر پرامن احتجاج کرنے والے جی بی کے باسیوں کو سندھ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مقامی کے طعنے بھی دیئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کراچی میں گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے...
    ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب سرگرم ہے جب کہ اب موٹر گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکلوں کو بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے سموگ روک تھام کے لئے ایک ہی آرڈیننس میں یکے بعد دیگرے ترامیم کا فیصلہ کیا ہے ، ترمیمی بل، صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیم ایکٹ 2025 کے نام سے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، ایکٹ کے تحت صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی جائیں گی۔ ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے، کمیٹی 2 ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، بل کے متن کے مطابق آرڈیننس 1965 کی شک 38-اے میں جہاں گاڑی ہے اس کے ساتھ موٹر سائیکل...
    کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کراچی میں منگنی پر پہننے کے سوٹ وقت پر نہ دینے پر شہری کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔کشیدہ کاری والے دوکان دار کے خلاف دائر درخواست پر دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ چشتی کشیدہ کاری والے کو بلوچی ایمبرائیڈری کے لیے مختلف اوقات میں سوٹس دیے تھے، دوکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کرکے دینے کا کہا تھا جس کے بعد دوکان پر کئی چکر کاٹے لیکن کپڑے تیار کرکے نہیں دیے گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی: ڈاکو درزی کی دکان سے 80 سوٹ چھین کر لے گئے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کپڑے وقت پر تیار نا ہونے کی وجہ سے...
    پاکستان اور افغانستان، دو ہمسائے جنہیں فطرت نے جوڑا، مگر تاریخ اور سیاست نے اکثر جدا رکھا۔ یہ محض دو ممالک نہیں، بلکہ دو تہذیبوں، دو قوموں، دو مشترکہ دکھوں کی داستان ہے۔ ایک وہ، جو کبھی دروازہ کھول کر مہمان نوازی کرتا رہا؛ دوسرا وہ، جو ہر بار بدلتے نظام میں خود کو محفوظ رکھنے کے لیے دوسروں پر شک کرتا رہا۔ مگر اب وقت آ چکا ہے کہ ہم ان تعلقات کو نئی آنکھ سے دیکھیں،ایک ایسی نگاہ جو صرف ماضی کی گرد نہ دیکھے، بلکہ مستقبل کی روشنی تلاش کرے۔ برصغیر کی تقسیم کے بعد پاکستان جب ایک آزاد ریاست کے طور پر ابھرا، تو افغانستان واحد ملک تھا جس نے اقوامِ متحدہ میں اس کی رکنیت...
    — فائل فوٹو کراچی میں 3 مختلف موٹر سائیکلوں کو پیش آئے حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔کراچی کے علاقے کورنگی میں موٹر سائیکل سے گر کر 1 شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ کراچی: میاں بیوی حادثے میں ہلاک، کار ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس و قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کا انکشافگزشتہ روز شاہراہِ فیصل پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر بیٹھے میاں بیوی پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئے تھے۔ حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا۔دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں گاڑی کی ٹکر سے...
    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک مجموعی طور پر 17,980 موٹر سائیکلیں ضبط کی جا چکی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کریک ڈاؤن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ  فینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹڈ گلاس، اور دیگر غیر قانونی لوازمات کے خلاف 1,295 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جبکہ 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ شرجیل میمن کے مطابق 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے مخصوص شرائط کے تحت چھوڑا گیا، شرائط میں تکنیکی بہتری، فٹنس سرٹیفکیٹ کی تجدید، اور دیگر عوامل شامل ہیں۔...
    ٹھٹھہ میں متنازع نہروں کے خلاف جاری احتجاج کے دوران وزیر مملکت برائے مذہبی ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر مشتعل مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ اور انڈے ٹماٹر پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ قوم پرست جماعتوں کے کارکنان نہری منصوبوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ مظاہرے کے مقام سے گزرا تو مظاہرین نے قافلے کو دیکھتے ہی شدید نعرے بازی کی، انڈے اور ٹماٹر پھینکے، اور گاڑی پر پتھراؤ کیا۔ تاہم وزیر مملکت کا قافلہ بحفاظت وہاں سے روانہ ہو گیا۔ واقعے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے حملہ قرار دیا اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کر...
    بنگلہ دیش پولیس نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ اور 11 دیگر افراد کے خلاف انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ ان افراد پر عبوری حکومت کو گرانے اور خانہ جنگی بھڑکانے کی سازش کا الزام ہے۔ فی الحال عبوری حکومت کی قیادت معروف ماہر معیشت محمد یونس کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیشی پولیس نے حال ہی میں شیخ حسینہ اور 72 دیگر افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے، جس میں ان پر ملک میں خانہ جنگی کی سازش، بدعنوانی، اور اجتماعی قتل جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، شیخ حسینہ کے خلاف 100 سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (میڈیا) عنایۃ الحق ساگر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)وقت پر منگنی کا سوٹ تیار نہ ہونے پر کراچی کے شہری نے کشیدہ کاری کے دکاندار کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ میں مقدمہ دائر کردیا۔ عدالت نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نےچشتی کشیدہ کاری“ کو بلوچی ایمبرائیڈری کے لیے مختلف اوقات میں کپڑے دیے تھے، اور دکان دار نے 20 فروری تک سوٹ تیار کرکے دینے کی کمٹمنٹ کی تھی۔ تاہم، وقت گزرنے کے باوجود کپڑے تیار نہیں کیے گئے۔ درخواست کے مطابق شہری نے بارہا دکان کا وزٹ کیا مگر ہر بار ٹال مٹول سے کام لیا گیا۔ کپڑے وقت پر تیار نہ ہونے کے باعث اسے اپنے بھائی...
    انہوں نے راجہ محمد اعظم کی قیادت میں برطانیہ میں پہلی کشمیری سیاسی پارٹی آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست جموں و کشمیر کی بھارتی استبداد سے آزادی کی حسرت لیے حریت پسند رہنما محمد فیاض انقلابی گزشتہ ہفتے برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں دل کا دورہ ہڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی تدفین نوٹنگھم کی مقامی قبرستان میں کر دی گئی ہے۔ محمد فیاض انقلابی 1960ء کی دھائی میں نوٹنگھم برطانیہ آئے تھے اور نوجوانی ہی میں کشمیری کمیونٹی کو منظم کرنے اور کشمیر کی آزادی کے لیے کام کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے تھے۔ انہوں نے راجہ محمد اعظم کی قیادت میں برطانیہ میں پہلی کشمیری سیاسی پارٹی آل جموں...
    پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ملک کی فلم انڈسٹری میں 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ مقبول ترین فلمیں بنانے والے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو رقم مل سکے گی جس کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فلم فنڈز ڈسٹریبیوشن کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ فلم فنڈز ڈسٹریبیوشن کمیٹی کی سربراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب ہوں گی  کمیٹی میں صوبائی وزیر انفارمیشن اینڈ کلچر عظمی بخاری، صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن شامل ہوں گے۔ کمیٹی میں سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ فنڈز ان ہدایت کاروں اور فلم سازوں کو ملیں...
    وی ڈیسک: موٹروے ایم 4 پر امین پور کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا انسپکٹر شہید ہو گیا۔   موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔   ترجمان نے کہا کہ حادثے کے وقت موٹر وے پولیس افسران روڈ یوزرز کو بریفنگ اور ایجوکیشن دے رہے تھے۔  انہوں نے بتایا کہ دوران ڈرائیونگ ٹرک کا ڈرائیور سو گیا تھا، پیٹرولنگ موبائل کو ٹکر مار دی۔   صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
    لاہور میں بسنت اگلے سال فروری میں ہوگی جس کے لیے موٹر سائیکل پر دو روز کے لیے پابندی لگانے کی تجویز ہے۔ پیٹرن ان چیف میاں نواز شریف کی ہدایت پر بسنت پر بند کمرہ بڑا اجلاس ہوا جس میں سی سی پی او لاہور صدیق کمیانہ، کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈی جی والڈ سٹی کامران لا شاری، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت دیگر نے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی اندرونی کہانی ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی۔ بسنت پر استعمال ہونے والی ڈور کے ٹیسٹ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری سے کروا لیے گئے، لیبارٹری سے پاس ہونے والے ٹیسٹ کے نمونہ جات کے مطابق ڈور تیار کی جائے گی۔ بسنت سے...
    کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے بینیفیشری ہونے کا معاملہ، اداکارہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کال پر پیش ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے کے نوٹس پر نادیہ حسین ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں تین وکلاء کے ہمراہ پہنچیں۔ تینوں وکلاء ایف آئی اے آفس کے اندر داخل ہوئے جس پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے وکلا کی تعداد پر شدید اعتراض کیا گیا۔ نادیہ حسین سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کے وکلاء کے ہمراہ پہنچیں جس پر ایف آئی اے افسر نے وکلاء سے باہر جانے کی درخواست کردی۔ ایف آئی اے افسر کے مطابق نادیہ حسین کا بیان کسی بھی غیرمتعلقہ کے سامنے ریکارڈ...
    اسلام آباد: آئیسکو نے سرکاری اور نیم سرکاری نادہندہ اداروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق واجبات کی ادائیگی کیلئے متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے  اور مختلف سرکاری و نیم سرکاری ادارے 22 ارب 22 کروڑ 30 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔ وزارت دفاع 6 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ اور سی ڈی اے 5 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ روپے کی مقروض ہے۔ پاک سیکرٹریٹ پر ایک ارب 34 کروڑ 70 لاکھ، کیبنٹ سیکرٹریٹ پر 15 کروڑ 40 لاکھ واجب الادا ہیں جبکہ وزیراعظم سیکرٹریٹ پر 21 کروڑ 70 لاکھ جبکہ چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ پر 8 کروڑ 80 لاکھ کے بقایا جات ہیں۔ کینٹ بورڈ چکلالہ 2 ارب 6 کروڑ 30 لاکھ...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق حادثے میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر دو موٹر سائیکل سواروں سے جا ٹکرائی، کار کی ٹکر سے دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوئے۔ حادثے میں کار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا، لاہور پولیس نے کہا کہ  لاہور: ویڈیو میں تیز رفتاری کے باعث کار کو سڑک پر بے قابو ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق  حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔  
    اسلام آباد میں بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر وفاقی ادارے اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ آئیسکو نے آج سے وفاقی و صوبائی اداروں کو بجلی کے نادہندہ ہونے پر نوٹسز جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ نوٹسز کے بجائے میڈیا مہم کے ذریعے اداروں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق آئیسکو کا رویہ اداروں کے وقار کے خلاف ہے اور اس کے ذریعے وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کی توہین کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئیسکو نے پارلیمنٹ کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ بہتر یہ ہوتا کہ متعلقہ اداروں سے بات چیت...
    ججز ٹرانسفر کیس، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد، 3ججز کو نوٹس جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران ہائی کورٹ کے تین ججز، اٹارنی جنرل پاکستان اور جوڈیشل کمیشن کو نوٹسز جاری کردیے۔سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اس معاملے پر ہمارے سامنے سات درخواستیں آئی ہیں، سنیارٹی کیس میں...
    کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے بینیفیشری ہونے کا معاملہ، اداکارہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کال پر پیش ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے کے نوٹس پر نادیہ حسین ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں تین وکلاء کے ہمراہ پہنچیں۔ تینوں وکلاء ایف آئی اے آفس کے اندر داخل ہوئے جس پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے وکلا کی تعداد پر شدید اعتراض کیا گیا۔ نادیہ حسین سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کے وکلاء کے ہمراہ پہنچیں جس پر ایف آئی اے افسر نے وکلاء سے باہر جانے کی درخواست کردی۔ ایف آئی اے افسر کے مطابق نادیہ حسین کا بیان کسی بھی غیرمتعلقہ کے سامنے ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا۔ ایف آئی اے...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاڑی (نیپرا) نے لاکھوں روپے ریویو فیس ادا نہ کرنے پر کراچی کے صنعتی صارف کی درخواست مسترد کر دی۔کراچی کے صنعتی صارف نے کے الیکٹرک کے جنریشن ٹیرف کے خلاف نیپرا میں ازسرنو جائزہ لینے کی درخواست دی، نیپرا نے اپنے فیصلے میں درخواست مسترد کر دی۔نیپرا نے 22 اکتوبر 2024 کو کےالیکٹرک کے جنریشن ٹیرف پر فیصلہ جاری کیا تھا، جس کے خلاف صنعتی صارف نے 24 نومبر 2024 کو ریویو درخواست دائر کی تھی۔نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کےالیکٹرک جنریشن ٹیرف معاملے میں پارٹی نہیں ہے، درخواست دہندہ نے 9 لاکھ 34 ہزار 722 روپے فیس بھی جمع نہیں کرائی تاہم صارف نے درخواست کے ساتھ عام صارف...
    فائل فوٹو سکھر، ملتان موٹر وے ایم 5 پر شجاع آباد کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے کار سوار فیملی کے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیےکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کار سوار فیملی ملتان سے سکھر جا رہی تھی کہ شجاع آباد کے قریب ٹرالر نے کار کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں کار سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال...
    حکام کی جانب سے مدرسے کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا گیا جس میں یہ الزام لگایا گیا کہ مدرسہ منظوری کے بغیر سرکاری اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں منظور شدہ نئے وقف قانون کے تحت ریاست مدھیہ پردیش میں ایک 30سال پرانے مدرسے کو منہدم کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع پنہ کی بی ڈی کالونی میں واقع مدرسے کو اس وقت منہدم کر دیا گیا جب حکام کی جانب سے مدرسے کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا گیا جس میں یہ الزام لگایا گیا کہ مدرسہ منظوری کے بغیر سرکاری اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس انہدام کو حال ہی میں نافذ شدہ متنازعہ وقف ترمیمی قانون کے تحت پہلی کارروائی سمجھا...
    کراچی: اولڈ سٹی ایریا رنچھورلائن جوبلی مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سےپولیس اہلکارشہید ہو گیا، شہید پولیس اہلکار چاکیواڑا تھانے میں تعینات تھا اور صفورا چوک کے قریب کا ریائشی تھا۔ فائرنگ کے واقعے سے قبل شہید پولیس اہلکار بریانی سینٹر سے بریانی پارسل کروا رہا تھا مسلح ملزمان شہید پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے ، فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے، ادھرایڈیشنل آئی جی نے پولیس اہلکار کی شہادت کا سخت نوٹس...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب کرلی وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت اظہار ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور کی دوڑیں لگ گئیں ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور ہلاک ہونے والے بچے کے گھر پہنچ گئے،ذرائع ڈی سی لاہور اور واسا حکام کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوشش اہلِ خانہ کو منظر عام پر آنے سے روک دیا گیا ضلعی انتظامیہ لاہور نے اہلِ خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کروانے کی بجائے تحصیلدار شالیمار کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا،ذرائع 
    -----فائل فوٹو شانگلہ میں ڈی پی او شانگلہ اور دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن سمیت دیگر افسر اور جوان محفوظ رہے۔ پولیس وین پر حملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا فیصلہترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔
    ویب ڈیسک:سرگودھا میں سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر سے پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق پانی کی کمی اور بیماری کے درمیان یہ غیر انسانی انتخاب اسرائیلی حکام کی جانب سے بم دھماکوں سے بچ جانے والے لوگوں کو نقصان پہنچانے کا ایک حربہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں جاری نسلی تطہیر میں اسرائیلی بم اور میزائل نہ صرف شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ ان کے آبی ڈھانچے پر حملہ کر کے جانوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ مزاحمتی ذرائع کے مطابق اس سے پہلے، اسرائیل بجلی اور ایندھن کی سپلائی کو بند کر کے پانی تک رسائی کو روک رہا تھا جو بجلی صاف کرنے والے پلانٹس اور واٹر پمپوں کو مدد فراہم کرتے ہیں، لیکن حالیہ حملوں نے اب غزہ شہر میں پینے کا پانی ناقابلِ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حزب اختلاف کی کورم نشاندہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سوالات کی اکثریت حزب اختلاف کی جانب سے تھی، حزب اختلاف نے اہم موقع پر ایوان کی کارروائی سے واک آؤٹ کیا، کینالز پر بحث میں 30 ارکان نے حصہ لیا، اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا، جے یو آئی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتیں کارروائی سے غیر حاضر تھیں ۔(جاری ہے) جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے واک آئوٹ پر اپنے ریمارکس میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 7 اپریل کو کینالز پر قرارداد جمع کرائی تھی،8 اپریل...
    مشہور کامیڈی فرنچائز دھمال کی چوتھی فلم کے پہلے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی۔ اجے دیوگن نے دھمال 4 کی ٹیم اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ ان کی فلم دھمال 4 کی ایک شہر میں شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ پہلی تصویر میں ہدایتکار اندرا کمار کے ساتھ اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ، ارشد وارثی، جاوید جعفری، سنجے مشرا، سنجیدہ شیخ اور انجلی آنند موجود ہیں۔ دوسری تصویر میں اجے دیوگن نے اندرا کمار، پروڈیوسر بھوشن کمار، کمار منگت پاٹھک اور دیگر کے ساتھ پوز دیا۔ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا ’پاگل پن واپس آ گیا ہے #Dhamaal4 زور و شور سے شروع،...
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) چیچہ وطنی قومی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ اقبالنگر کے قریب بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں ملتان کی جانب سے آنیوالی کار نے موٹر سائیکل کو ٹکرماردی ۔(جاری ہے) حادثہ کے نتیجہ میں55سالہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا اور طبی امداد سے قبل ہی چل بسا،کارڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔\378
    کارکنوں کی علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے علی امین سے درخواست کی کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دورہ مردان میں کارکنوں کو کہا ہے کہ آئس منشیات کا استعمال کرنے والوں کو شوٹ کرو۔ کارکنوں کی علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے علی امین سے درخواست کی کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ وزیراعلیٰ نے کارکنوں...
    کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور ماڈل و اداکارہ عائزہ خان اپنے حالیہ بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مغربی طرز کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سیاہ ریشمی ٹاپ، چمکدار پینٹ کوٹ اور باب کٹ ہیئر اسٹائل میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ان تصاویر نے نہ صرف مداحوں کو حیران کیا بلکہ ان کے انداز پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ عائزہ خان ہمیشہ سے اپنے روایتی اور ماڈرن انداز کے خوبصورت امتزاج کے لیے جانی جاتی ہیں، مگر اس فوٹو شوٹ میں وہ اپنی شناخت...
    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو جوابی خط میں حیدرآباد سکھر موٹر وے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرادی وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہحیدرآباد ، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے اور اس حوالے سے سندھ کے تحفظات جائز ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ...
    فائل فوٹو وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈمپرز حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں۔اپنے بیان میں ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں، جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا۔ کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 7 ڈمپر جلا دیےکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے...
    کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد ڈمپر جلائے جانے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تشویش کا اظہار کیا یے۔گورنر سندھ نے ڈمپر ڈرائیورز کی جانب سے کچرا پھینک کر سڑک بند کرنے پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔ کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 3 ڈمپر جلا دیےکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک سے اموات پر شہریوں کا غصہ برحق ہے مگر قانون شکنی نہ ہو، تمام شہری پُرامن رہیں، کوئی بھی شخص قانون کو ہاتھ میں نہ لے۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائیں، اشتعال انگیزی...
    ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے دعویٰ کیا ہے کہ میری 11 گاڑیوں کو جلایا گیا ہے۔کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے مطالبہ کیا کہ ڈمپروں کو جلانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔ کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 3 ڈمپر جلا دیےکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں کوئی زخمی ہوا ہے تو کہاں ہے، سامنے لایا جائے۔لیاقت محسود کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی...
    لاہور میں فیصل ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کا رکن گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے کوٹ عبدالملک سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان مختلف مارکیٹس میں ریکی کرتے اور بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ تصویر میں ملزم کو فیصل ٹاؤن فلیٹس سے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نبیل سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسٹریٹ کریمینلز کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے منشیات "آئس" کا دھندہ کرنے والوں کو شوٹ کرنے کا کہہ دیا۔ مردان میں کارکنوں نے وزیر اعلیٰ کے پی سے کہا کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔جس کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے  کہا کہ آئس منشیات والوں کو شوٹ کردو، کوئی پوچھے تو کہہ دینا علی امین نے گولی ماری ہے۔
    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر 20 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما متعدد نوٹس کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے، تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان رہنماؤں میں وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور شامل ہیں۔ جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش ہونے کے لیے متعدد...
    بحری جہاز بنانے والی کمپنی نے ایک ہزار 391 لیگو بوٹس بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟ بحری جہاز بنانے والے کمپنی ایم ایس سی کروز نے فرانس کے شہر سینٹ نزائر میں واقع اپنے شپ یارڈ سے سفر کے دوران اپنے نئے پرچم بردار شپ کے ڈیک پر لیگو بوٹس کی سب سے لمبی لائن کا ریکارڈ بنایا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا، یہ جہاز امریکی ریاست فلوریڈا کی بندگارہ میامی کی جانب روانہ ہوا تھا۔   View this post on Instagram   A post shared by Guinness World Records (@guinnessworldrecords) ایک ہزار...
    سندھ کے تحفظات جائز ،سکھر موٹروے جلد تعمیر کرینگے، وزیراعظم کا وزیراعلی سندھ کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حیدرآباد سکھر موٹروے پر سندھ اور وفاق کے درمیان تنازع میں وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ کو خط لکھ دیا اور یقین دلایا ہے کہ اس کی تعمیر جلد ہوگی۔زرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو تحریر کردہ اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری ذاتی توجہ ہے اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، حیدرآباد اور سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منصوبے کو پبلک پرائیوٹ موڈ پر بنانا چاہا لیکن کامیاب نہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہحیدرآباد - سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے اور اس حوالے سے سندھ کے تحفظات جائز ہیں۔ حیدرآباد - سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جوابی خط لکھ دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مراد علی شاہ کو آگاہ کیا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔خط میں مزید کہا کہ ان کی ذاتی توجہ اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، موٹروے پر سندھ کے تحفظات جائز ہیں، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔  یاد رہے...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی تا سکھر حیدرآباد موٹروے (ایم 6) کی تاخیر کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے جلد اجلاس بلانے کے احکامات جاری کردیے۔  ذرائع کےمطابق وزیراعظم کو گزشتہ روز سینیٹ قائمہ کمیٹی کی کارروائی اور تاجروں کی درخواست موصول ہوئی تھی، وزیراعظم نے منصوبے کے شروع ہونے میں  غیر معمولی تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایم 6 منصوبے پر جلد اجلاس بلانے کے احکامات جاری کر دیے۔  مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں منصوبے کی لاگت اور اس کی تعمیر پر سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ اس کے...
    اسلام آباد: حیدرآباد سکھر موٹروے پر سندھ اور وفاق کے درمیان تنازع میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا اور یقین دلایا ہے کہ اس کی تعمیر جلد ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تحریر کردہ اپنے خط میں  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری ذاتی توجہ ہے اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، حیدرآباد اور سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منصوبے کو پبلک پرائیوٹ موڈ پر بنانا چاہا لیکن کامیاب نہ ہوسکے، سندھ کے تحفظات جائز ہیں، موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ— فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو جاری توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس معطل کردیا۔جسٹس بابر ستار کی عدالت سے درخواست اور توہینِ عدالت کی کارروائی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے شوکاز نوٹس معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ عدالتی آرڈرز کی مسلسل خلاف ورزی پر جسٹس بابر ستار کی عدالت نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو جاری توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس معطل کر دیا۔ جسٹس بابر ستار کی عدالت سے رِٹ درخواست اور توہینِ عدالت کی کارروائی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ عدالتی آرڈرز کی مسلسل خلاف ورزی میں نام سفری پابندی فہرست شامل کرنے اور اسکی سفارش پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جسٹس بابر ستار نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے شوکاز نوٹس معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی اپیل...
    بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ سے دیگر شہروں کے لیے فضائی سفر مہنگا ہونے اور پروازوں کی تعداد میں کمی پر سخت نوٹس لے لیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری بلوچستان، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان سے تفصیلی رپورٹس طلب کر لی ہیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ، جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس شوکت علی رخشانی نے درخواست گزار اختر محمد کاکڑ کی آئینی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کوئٹہ سے دیگر شہروں کے لیے فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے، اور پروازوں کی فریکوئنسی بھی جان بوجھ کر کم کی جا رہی ہے۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ یہ طرز عمل نہ صرف شہریوں کے بنیادی حقوق...
    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بنایا، وہ کار میں جیسے ہی ریسٹورنٹ پہنچے تو ملزمان بھی پہنچے اور تشدد کرکے فرار ہوگئے، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر نامعلوم افراد کے حملے کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایس ایس پی سٹی پولیس کارروائی پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کریں، عامر نواز پر حملے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ وکلاء برادری کو اعتماد میں لیکر تفتیش کو آگے بڑھائیں۔ پولیس کے...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے ایک دفعہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا ہے، 21 سال بعد پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے 20 برس بعد منافع حاصل کرنے میں کامیاب، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنا دی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پی آئی اے کاخسارہ اور قرض آسمان تک پہنچ گیا جبکہ پی آئی اے کے یورپین روٹ اور برطانیہ کے لیے پروازیں بند ہوگئیں اور لاجواب پرواز قصہ پارینہ...
    کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ کو موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان  تشدد کانشانہ بناکر فرار  ہوگئے۔پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ریسٹورنٹ پر پیش آیا جس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ۔عامر نواز وڑائچ کا کہنا تھا کہ 12 اپریل کا وکلا کنونشن ہر صورت ہوگا اور  72 گھنٹوں میں کینال نکالنے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پنجاب سندھ بارڈر بند کردیں گے۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے عامر وڑائچ پرحملے کا نوٹس لیتے ہوئے  ملوث عناصر کو گرفتارکرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ادھر سندھ بار کونسل نے  عامر وڑائچ پر تشدد کے خلاف...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے پنجاب کی طرح سندھ میں موٹرویز نہ بنائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین قرۃ العین مری کی زیرِ صدارت ہوا جس میں سندھ میں موٹرویز کی تعمیر کا معاملہ زیر غور آیا تو پیپلز پارٹی کے سینیٹرز شدید برہم ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے اظہارِ خیال کیا کہ پنجاب کے ہر علاقے میں موٹرویز پہنچا دی گئی ہیں لیکن سندھ میں ان کی تعمیر میں تاخیر کی جا رہی ہے۔سینیٹر جام سیف اللہ خان نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی صرف قومی نوعیت کے منصوبوں کی تعمیر کا کہا ہے،...
    لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 کے لیے نئی جرسی کی رونمائی کر دی اور ساتھ ہی کھلاڑیوں نے عمران خان انکلیوژز کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ بھی کرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ Qalandars, the wait is over! ???? Presenting Lahore Qalandars’ official jersey for HBL PSL 10 ???? Do you like it? pic.twitter.com/ne9wLg6TN5 — Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) April 6, 2025 وائرل ویڈیو میں ٹیم کے کھلاڑیوں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی کٹ زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔ جو شوٹ کرواتے ہوئے عمران خان انکلیوژر میں بیٹھتے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے...
    90 کی دہائی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے اپنے کیریئر کے ایک تکلیف دہ واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح فلم ’’دلال‘‘ میں ان کے علم کے بغیر ایک ریپ سین شوٹ کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ متھن چکرورتی کے ساتھ بننے والی اس فلم کے پروڈیوسر پرکاش مہرا اور ڈائریکٹر پرتھو گھوش پر انہوں نے قانونی چارہ جوئی بھی کی تھی۔ عائشہ جھلکا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ’’مجھے کسی نے نہیں بتایا تھا کہ فلم میں میری ڈپلیکیٹ کے ساتھ یہ سین شوٹ کیا گیا ہے۔ میں ٹرائل شو میں بھی نہیں گئی تھی۔ ایک صحافی نے مجھے فون کرکے پوچھا کہ ’کیا...
    — فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پبلک سروس گاڑیوں سمیت تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دے دی۔‏‎ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سعیدغنی، مکیش چاولہ، ضیاء لنجار، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی پولیس غلام نبی میمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بھاری و ہلکی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی ہو گا جبکہ شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ لازمی قرار...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے پارٹی ڈسپلن پر جاری ہونے والے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا، اکمل خان باری نے پارٹی کو ڈسپلن پر عمل کی یقین دہانی کروا دی۔ گزشتہ روز اکمل باری کو پارٹی ڈسپلن پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، اکمل باری پر لیڈر شپ کی اجازت کے بغیر سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کا الزام تھا۔ شوکاز کے جواب میں اکمل باری کا کہنا تھا کہ محنت اور لگن سے پارٹی کے لیے محنت کر رہے ہیں، پنجاب حکومت نے ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے، مینار پاکستان جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، ان...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08اپریل 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مرتضیٰ وہاب کو موٹر سائیکل پر ساتھ بیٹھ کر کراچی کا چکر لگانے کی پیشکش کردی،گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ آئیں پورا شہرگھومتے ہیں، میں بائیک چلاوں گا آپ پیچھے بیٹھ جائیں،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مرتضٰی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا لیکن انہوں نے بہت چھوٹی بات کی ہے۔مجھے کہا کہ بڑی گاڑی میں آتا ہوں۔مرتضیٰ وہاب کو میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا وہ خود چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟۔گورنر سندھ نے میئر کراچی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ صرف نیوز کانفرنسز کرتے ہیں کوئی کام بھی کرلیں۔ کبھی افطار تو کبھی شہداء کے...
      سلور نوٹس سے ارمغان کے بیرونِ ملک اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی اقدام کا مقصد ارمغان کے مبینہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو پاکستان واپس لانا ہے، ذرائع ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے انٹرپول سے ارمغان کے خلاف سلور نوٹس کے اجرا کے لیے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سلور نوٹس کے ذریعے ارمغان کے بیرونِ ملک موجود اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی جن میں بینک اکانٹس، جائیدادیں اور سرمایہ کاری شامل ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام...
    عثمان خادم: پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری کو پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس ملنے کا معاملہ، اکمل خان باری نے شوکاز نوٹس کا جواب پارٹی صدر کو بھجوا دیاگزشتہ روز اکمل خان باری کو پارٹی ڈسپلن پر عمل نہ کرنے پر پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھااکمل خان باری پر لیڈرشپ کی اجازت کے بغیر سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کرنے کا الزام تھامحنت اور لگن کیساتھ دن رات پارٹی کیلئے محنت کررہا ہوں،اکمل خان باری کا شوکاز نوٹس کا جوابمینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا،اکمل خان باریمینار پاکستان جلسہ کی اجازت مانگنے پر پنجاب حکومت نےمیرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات...
    اپنے ایک بیان میں غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیجانب سے تمام سرحدی راہداریوں کی بندش اور اس پٹی میں انسانی امداد بند ہونیکی وجہ سے 2 ملین سے زائد افراد غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر خزانہ "بزالل اسموٹریچ" نے علی الاعلان فلسطینیوں کے خلاف قحط کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں گندم کا ایک دانہ بھی نہیں پہنچے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ قابض صیہونی فوج، غزہ میں انسانی امداد کی بحالی پر غور کر رہی ہے جس پر نتین یاہو کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2025ء) موٹروے کو پیدل عبور کرنا جرم قرار، مقدمات درج کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا، موٹروے پولیس نے شہریوں کو موٹروے پیدل عبور نہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے قانونی کاروائی سے متعلق خبردار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اب ایسے افراد کیخلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے جو موٹروے کو پیدل عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔(جاری ہے) ترجمان موٹروے کے مطابق محفوظ شاہرات محفوظ پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، موٹروے پیدل کراس کرنا جان لیوا اور خطرناک حادثات کا سبب ہے، موٹروے کو پیدل کراس کرنے والے حادثات کا شکار...
    اسلام آباد: ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجراء کا فیصلہ کرلیا۔ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انٹرپول سے ارمغان کے خلاف سلور نوٹس کے اجرا کے لیے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سلور نوٹس کے ذریعے ارمغان کے بیرونِ ملک موجود اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی جن میں بینک اکاؤنٹس، جائیدادیں اور سرمایہ کاری شامل ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ارمغان کے مبینہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو پاکستان واپس لانا ہے۔ سلور نوٹس جاری ہونے کی صورت میں انٹرپول کے 193 رکن ممالک میں ارمغان کی...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں بڑا فیصلہ کرلیا گیا جس کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے انٹرپول سے ارمغان کے سلور نوٹس کے اجرا کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سلور نوٹس کے ذریعے ارمغان کے بیرون ملک اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی، سلور نوٹس کے اجرا کے بعد ارمغان کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس منجمد کروائے جا سکیں گے۔ ارمغان کا منی لانڈرنگ کا پیسہ پاکستان لانے کے لیئے بھی سلور نوٹس کے زریعے درخواست کی جائے گی، زرائع کے مطابق سلور نوٹس جاری ہونے کی صورت میں 193 ممالک میں ارمغان کے اثاثہ جات کی کھوج لگائی جا سکے گی۔
    آئی جی پنجاب نے فیصل آباد میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے سی پی او فیصل آباد کو ہدایت دی گئی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔ Post Views: 1
    مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے معروف سیاستدان شیر افضل کا جملہ’ وڑ گیا‘ استعمال کیا ہے۔ گلوکار کے مداح ان کی ویڈیو کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم ایک پر فضا مقام پر کھڑے ہیں اور اپنے کسی دوست کو وائس نوٹ بھیجنے میں مشکلات کا شکار نظر آرہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گلوکار عاطف اسلم کی ہسپانوی سیاح کے ساتھ وائرل ویڈیو میں کیا ہے؟ میسج ریکارڈ کرتے ہوئے عاطف اسلم قہقہہ لگاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’یار میں نے کہا تھا نا کہ بڑی فٹ جگہ ہے، پانی بڑا زبردست ہے،...
    قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج  شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایجنڈے میں خواتین کے وراثتی حق میں رکاوٹوں کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس شامل ہے۔ اسپیکر ایازصادق  قومی اسمبلی کے اجلاس  کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کا ایجنڈا 12 نکات پر مشتمل ہوگا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی سوسائٹیز رجسٹریشن ترامیمی آرڈرز میں توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔ ایجنڈے کے مطابق خواتین کے وراثتی حق میں رکاٹوں کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمینڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ میں ترمیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اس کے علاوہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی ایکٹ میں ترمیم بھی زیر غور آئے گی۔ نیشنل کمیشن فارہیومن رائٹس...
    افسوسناک حادثہ موٹروے پر حویلیاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ موٹروے پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ موٹروے پر حویلیاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
    بحث میں اپوزیشن جماعتوں کیطرف سے سخت اعتراضات دیکھنے سامنے آئے جنہوں نے بل کو "مسلم مخالف" کیساتھ ساتھ "غیر آئینی" قرار دیا، جبکہ مودی حکومت نے اس بل کو "تاریخی اور اصلاحی" قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں منظور کئے گئے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف کسی بھی قسم کے احتجاج کو دبانے کی کوشش میں ریاست اترپردیش کے مظفرنگر میں حکام نے 4 اپریل کو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران علامتی احتجاج کے طور پر سیاہ بیج باندھنے پر 300 لوگوں کو لیگل نوٹس جاری کیا ہے اور سبھی کو دو دو لاکھ روپے کے بانڈ جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ سنیچر تک نوٹس پانے والوں کی تعداد 24 تھی لیکن پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی)...
    سمندری(نیوزڈیسک) پنجاب میں ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پہلا حادثہ موٹر وے ایم تھری سمندری پر پیش آیا جہاں موٹر وے پیدل کراس کرتے میاں بیوی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاوید موقعہ پر اور بشریٰ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی، میاں بیوی چک نمبر440گ ب کے رہائشی تھے دونوں موٹر وے کراس کر کے ڈیرہ پر جا رہے تھے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب فیروز والا میں فیض پور انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار کی ٹرالی کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق...
    فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام صارفین کا ایک ہردلعزیز فیچر ختم کرنے کا منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ’کانٹینٹ نوٹس‘ نامی یہ فیچرصارفین کو اپنی پوسٹ پر ایک نوٹ شامل کرنے کی سہولت دیتا ہے جو صرف ان کے فالوورز دیکھ سکتے ہیں۔ انسٹاگرام کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے پوسٹ یا ریل پر نوٹ چھوڑنے کی صلاحیت کو ختم کرنا شروع کر دیا ہے اور لوگ آنے والے ہفتوں میں پوسٹس پر انہیں نہ دیکھ سکیں گے اور نہ ہی شیئر کر پائیں گے۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے 26 مارچ کو ایک انسٹاگرام ریل میں اس تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے چند مہینے پہلے کانٹینٹ نوٹس متعارف کرائے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نجی اسکیم کے تحت حاجیوں کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے کے معاملے کا کا نوٹس لے لیا۔ نجی اسکیم کے تحت 70 ہزار حاجیوں کے کوٹے کے لیے حاجیوں کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی حج انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سیکرٹری کابینہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان پر مشتمل کمیٹی اپنی سفارشات 3 دن کے اندر وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔ کمیٹی سعودی عرب کی حج پالیسی کو وزارتِ مذہبی امور و...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے نجی سکیم کے تحت حاجیوں کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نجی سکیم کے تحت 70 ہزار حاجیوں کے کوٹے کے لئے حاجیوں کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی حج انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سیکرٹری کابینہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان پر مشتمل کمیٹی اپنی سفارشات 3 دن کے اندر وزیراعظم کو پیش کرے گی۔وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔کمیٹی سعودی عرب کی حج پالیسی...
    اسلام آباد: ملک میں پرائیویٹ حج کوٹے میں سے 70 ہزار کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے فوری نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹورآپریٹرز کی جانب سے سعودی شرائط کی عدم تعمیل کے نتیجے میں  پرائیویٹ حج کوٹے میں سے 70ہزار کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کے بعد  70ہزار عازمین کی بکنگ نہ ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف عازمین حج کا کوٹہ بچانے کےلیے  خود متحرک ہو گئے اور انہوں نے کوٹہ پورا کرنے میں غفلت برتنے والوں کا تعین کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعظم نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نے نجی حج سکیم کے تحت 70 ہزار حاجیوں کے کوٹے کے بروقت انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ سعودی عرب کی پالیسی کی پیروی نہ کرنے پر وزیراعظم نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی اعلیٰ سطح حج انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں سیکرٹری کابینہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیف سیکرٹری جی بی شامل ہیں۔ کمیٹی کو اس بات کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ سعودی عرب کی 2025 کی نظرثانی شدہ پالیسی وزارت مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے ذریعے کیوں نافذ نہیں کی گئی۔ کمیٹی وزارت مذہبی امور کی جانب سے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے تین ماہ کے اندر دوسری بار موٹرویز اور ہائی ویز کے لیے ٹول ٹیکس میں 15 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا، جو یکم اپریل سے نافذ العمل ہو گیا ہے، قبل ازیں، ٹول ٹیکس میں پہلا اضافہ 5 جنوری کو کیا گیا تھا۔نئے ٹول ٹیکس کے مطابق کاروں کے لیے ٹول 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے ، وین اور جیپ کے لیے ٹول 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے  ، بسوں کے لیے ٹول 200 روپے سے بڑھا کر 250 روپے  کر دیا گیا ہے ۔دو اور تین ایکسل ٹرکوں کے لیے ٹول 250 روپے سے بڑھا کر 300 روپے ، آرٹی کیولیٹڈ ٹرکوں...
     (ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال پرائیویٹ حج کوٹے میں کمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دےدیا۔  وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے سعودی وزارت حج کی 2025 کے حج بارے پالیسی پر بروقت مقررہ شیڈول میں عمل کر کے پرائیویٹ حج کوٹہ حاصل نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری انکوائری کا حکم دےدیا ہے۔  شہباز شریف نے انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس کے چیئرمین سیکرٹری کابینہ ڈویژن ہوں گے، کمیٹی کے دیگر اراکین میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وفاقی سیکرٹری گلگت بلتستان شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں سال 2025 کے حج میں پرائیویٹ کوٹہ میں کمی ہونے اور ہزاروں پاکستانیوں کے پرائیویٹ کوٹہ سے حج سے محروم ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیے دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے تحقیقات کیلیے تین رکنی کمیٹی کی اور اُس سے تین دن کے اندر رپورٹ طلب کرکے ذمہ داروں کے تعین کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے سعودی وزارت حج کی اس سال 2025 کے حج بارے پالیسی پر بروقت مقررہ شیڈول میں عمل کر کے پرائیویٹ حج کوٹہ حاصل نا ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں سال پرائیویٹ حج کوٹے میں کمی ہونے اور ہزاروں پاکستانیوں کے پرائیویٹ کوٹے سے حج سے محروم ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیے دیا ہے اور انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کر کے تین روز میں ذمہ داروں کا تعین کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے سعودی وزارت حج کی اس سال 2025 کے حج بارے پالیسی پر بروقت مقررہ شیڈول میں عمل کر کے پرائیویٹ حج کوٹہ حاصل نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے انکوائری...
    مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتول بھائی عید کے تیسرے روز اپنی فیملی کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے حیدرآباد جانا چاہتا تھا، بھائی فلیٹ سے نیچھے اتر کر گاڑی بونٹ اٹھا کر پانی وغیرہ چیک کر رہا تھا، میں فلیٹ کی گیلری میں کھڑا ہو کر دیکھ رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیفنس فیز ون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 38 سالہ شہری عامر سلطان کو قتل کرنے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ مقتول عامر کے قتل کا مقدمہ بھائی شاکر سلطان کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان خے خلاف درج کیا گیا۔ ...