ایبٹ آباد، موٹروے پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
افسوسناک حادثہ موٹروے پر حویلیاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ موٹروے پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ موٹروے پر حویلیاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تیز رفتار کار اور ٹرک میں موٹروے پر
پڑھیں:
روسی صدر کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن نے ہفتے کے روز کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
کریملن کے مطابق یوکرین میں ہفتہ کی شام سے پیر تک جنگ بندی نافذ رہے گی۔
اس حوالے سے روسی صدر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ یوکرین روس کی جنگ بندی پر عمل کرے گا، لیکن انہوں نے اپنے فوجیوں سے کہا کہ وہ کسی بھی حملے یا اشتعال انگیزی کے لیے تیار رہیں۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے بھی اپنے کمانڈروں سے کہا گیا کہ وہ جنگی علاقوں میں سیزفائر بندی پر لازمی عمل کریں۔
واضح رہے کہ ایسٹر مسیحی عقائد میں ایک بہت اہم تہوار ہے۔
Post Views: 4