صدر کراچی بار عامر وڑائچ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کا تشدد
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ کو موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان تشدد کانشانہ بناکر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ریسٹورنٹ پر پیش آیا جس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ۔عامر نواز وڑائچ کا کہنا تھا کہ 12 اپریل کا وکلا کنونشن ہر صورت ہوگا اور 72 گھنٹوں میں کینال نکالنے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پنجاب سندھ بارڈر بند کردیں گے۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے عامر وڑائچ پرحملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتارکرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ادھر سندھ بار کونسل نے عامر وڑائچ پر تشدد کے خلاف آج صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عامر وڑائچ
پڑھیں:
کراچی: سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد
کراچی:انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، فہیم خان، شاہنواز جدون اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سماعت کے دوران 46 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی تاہم حلیم عادل شیخ سمیت تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو 23 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور ریاست کے خلاف لوگوں کو اشتعال دلایا۔