وقف قانون کا پہلا نشانہ، مدھیہ پردیش میں مدرسے کو منہدم کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
حکام کی جانب سے مدرسے کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا گیا جس میں یہ الزام لگایا گیا کہ مدرسہ منظوری کے بغیر سرکاری اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں منظور شدہ نئے وقف قانون کے تحت ریاست مدھیہ پردیش میں ایک 30سال پرانے مدرسے کو منہدم کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع پنہ کی بی ڈی کالونی میں واقع مدرسے کو اس وقت منہدم کر دیا گیا جب حکام کی جانب سے مدرسے کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا گیا جس میں یہ الزام لگایا گیا کہ مدرسہ منظوری کے بغیر سرکاری اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس انہدام کو حال ہی میں نافذ شدہ متنازعہ وقف ترمیمی قانون کے تحت پہلی کارروائی سمجھا جاتا ہے۔ ایک مقامی رہائشی نے بی جے پی کے صدر وی ڈی شرما سے شکایت کی جس کے بعد انہوں نے باضابطہ شکایت درج کرائی اور حکام نے نوٹس جاری کیا۔مدرسے کو ہفتے کے روز منہدم کیا گیا جو نئے وقف ترمیمی ایکٹ کا پہلا نشانہ بن گیا۔ حکام کے مطابق مدرسے کی انتظامیہ نے پہلے نوٹسز پر عمل نہیں کیا۔ تاہم جب قانون پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کا انتباہ دیا گیا تو مدرسے کو رضاکارانہ طور پر منہدم کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: منہدم کر دیا گیا مدرسے کو کیا گیا
پڑھیں:
دنیا کا پہلا اے آئی فوجی مید ان میں اترنے کو تیار
لاہور:جدید عسکریات انقلاب کے دہانے پر! امریکی ٹیک کمپنی، فاؤنڈیشن نے دنیا کا پہلا اے آئی فوجی فینٹم ایم کے 1 ایجاد کر لیا۔
اس انسان نما روبوٹ کا قد 5 فٹ 9 انچ، وزن 176 پونڈ ہے اور یہ پانچ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتا۔
کمپنی کا دعویٰ ہے یہ عسکری تنصیبات تعمیر کرنے، اپنے مورچوں کا دفاع اور دشمن کے مورچے تباہ کرنے میں فوج کی مدد کرتا ہے۔
امریکی فوج یہ اے آئی فوجی حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے۔
فاؤنڈیشن کا مشن ہے کہ ایسا اے آئی فوجی تخلیق کرنا جو ہروہ کٹھن و جان جوکھوں کا کام کر سکے جو انسانی فوجی انجام دیتے ہیں۔
یہ منزل پانے کے لیے کمپنی وسیع پیمانے پر تحقیق وتجربات کر رہی ہے جبکہ سرمایہ کار اسے رقم بھی فراہم کررہے ہیں۔