کارکنوں کی علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے علی امین سے درخواست کی کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دورہ مردان میں کارکنوں کو کہا ہے کہ آئس منشیات کا استعمال کرنے والوں کو شوٹ کرو۔ کارکنوں کی علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے علی امین سے درخواست کی کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ وزیراعلیٰ نے کارکنوں کو جواب دیا کہ آئس منشیات کا استعمال کرنے والوں کو شوٹ کرو، کوئی پوچھے تو کہو کہ علی امین نے گولی ماری۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو رشوت لینے والے افسر کے سر پر اینٹ مارنے کا مشورہ دیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کہ آئس منشیات کی روک تھام کارکنوں کو

پڑھیں:

قانون سے کوئی بالاتر نہیں‘ آئین سے کھیلنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے‘ لیاقت بلوچ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251214-08-26

 

 

لاہور (صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئین سے کھیلنے والے ہر جرنیل، سیاسی پنڈت اور بیوروکریٹ کو جنرل فیض کی طرح آئین سے بغاوت کے جرم میں کٹہرے میں لایا جائے، سیاسی، سماجی، اقتصادی استحکام اْسی وقت آئے گاجب عوام کو یقین ہوجائے کہ آئین، قانون سب کے لیے برابر ہے۔ کوئی بھی طبقہ آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ لاہور میں سیاسی، سماجی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ مختلف اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئین پاکستان ہی مضبوط عمرانی معاہدہ اور متفقہ قومی دستاویز ہے، آئین توڑنا، آئین معطل کرنا تو بغاوت ہے، اس لیے آئین کو بے اثر اور مخصوص افراد کی خواہشات کی غلام دستاویز بنانے کی ناپسندیدہ ترامیم کی جارہی ہیں، جس سے جمہوریت، پارلیمنٹ،  عدلیہ، نظامِ انصاف اور انسانی حقوق کے حوالے سے محرومیاں بڑھتی جارہی ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو تمام تر شہری سہولیات دی جائیں، این ایف سی ایوارڈ کا حصہ ضرور بنایا جائے لیکن یہ واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے، جسے مضبوط بنانا لاکھوں کشمیریوں کی عظیم قربانیوں کا حق ہے، وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کی تحریک پر متفقہ قومی لائحہ عمل بنانے کے لیے بلاتاخیر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلائیں، آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت کو قومی قیادت کے سامنے تازہ ترین صورتِ حال کے تناظر میں اپنا مقدمہ پیش کرنے کاموقع دیا جائے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی کالا قانون واپس لے، بااختیار بلدیاتی نظام پنجاب کے عوام کا حق ہے، 21 دسمبر کو پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر بلدیاتی کالے قانون کے خلاف پرامن دھرنے ہوںگے۔لیاقت بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی نے جنرل فیض حمید کی سزا کے بعد اپنا فاصلہ ظاہر کردیا ہے، یہ ہر سرکاری افسر کے لیے پیغام ہے کہ سرکاری، فوجی عہدیدار کسی پارٹی کے نہیں آئین اور ملک کے خادم بنیں۔ لیاقت بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور اْن کی اہلیہ کو فیئر ٹرائل کے کسی بھی حق سے محروم نہ کیا جائے، جیل مینول کے تحت حاصل کسی بھی حق سے محروم نہ کیا جائے، جیل میں قید افراد کے ساتھ جیل مینول سے بالاتر اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

 

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • قانون سے کوئی بالاتر نہیں‘ آئین سے کھیلنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے‘ لیاقت بلوچ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پختونخوا
  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی ازسرنو تشکیل، علی امین گنڈاپور شامل نہیں
  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی دوبارہ تشکیل، علی امین گنڈاپور شامل نہیں، نوٹیفکیشن جاری
  • علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے آئوٹ، نوٹیفکیشن جاری
  • فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کی باری آگئی؟ علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی سے چھٹی
  • خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری
  • خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟
  • راولپنڈی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
  • خیبر پختونخوا میں گونر راج نافذ کرنے  پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی