پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر دو موٹر سائیکل سواروں سے جا ٹکرائی، کار کی ٹکر سے دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوئے۔

حادثے میں کار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا، لاہور پولیس نے کہا کہ  لاہور: ویڈیو میں تیز رفتاری کے باعث کار کو سڑک پر بے قابو ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق  حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹنڈوجام ،ای چالان سے تنگ شہریوں نے سفر کم کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-2-17
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ای چلان کی وجہ سے عوام میں بے چینی لوگوں نے حیدرآباد کا سفر کم کردیا موٹر سائیکل اور گاڑیاں فروخت کرنے والوں کی بھاگ دوڑ بھاری بھرکم چلانوں کی وجہ کاروباری سرگرمیاں ای چلان کے نام پر عوام سے انتقام لیا جارہا ہے چلان کے نام پر عوام پر ٹرمپ کا ٹیرف کاروبار کو تباہ کرنے کے لیے لگا دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ای چلان لاگو ہونے کے ساتھ وہ گاڑیاں جو لوگوں نے فروخت کر دیں تھیں اور پھر جنھیں فروخت کی گئی تھی انھوں نے بھی فروخت کر دی اس خرید وٖفرخت کی وجہ سے لوگ اپنا کا م کاج چھوڑ کر فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی تلاش میں ہیں کہ کہیں وہ گاڑی ابھی تک ان کے نام تو نہیں اور اگر اس کا ای چلان ہوتا ہے تو پھر بھاری برکم ای چلان ان کے نام پر آئے گا اس سلسلے میں انھوں نے مختلف شوروم سے بھی رابطہ کیا ہے اور ان سے گاڑیوں کے نمبر دے کر مالکوں تک پہنچے کی کوشش کر رہے ہیں اسی طرح ہیلمٹ کے ٹریٹ پانچ سو بڑھ کر دوہار تک جاپہنچا ہے مذید لوگ اپنی گاڑیاں صحیح کرنے میں لگے ہیں سب سے زیادہ پریشانی گاوں کے ان کسانوں کو ہورہی جو اپنی سبزی چھوٹی گاڑی میں سبزی مارکیٹ لے جاتے تھے انجمن تاجران ٹنڈوجام کے صدر عبدالمنان راجپوت نے کہا ای چلان کے ریٹ پڑھ کر حیرت ہوئی سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ ریٹ عوام دوستوں نے مقرر کیے ہیں یا عوام دشمنوں نے انھوں نے کہا پانچ ہزار روپے سے چلانا شروع کیا جارہا ہے موٹر سائیکل پر جب کہ انتظامیہ کو پتہ ہے کہ حیدرآؓاد کا سارا کاروبار جو چلتا ہے وہ اس کے ادرگرد چھوٹے علاقوں کی وجہ سے چلاتا اور چھوٹے علاقے کے تاجر اپنا سامان زیادہ تر موٹر سائیکلوں پر ہی لے کر آتے ہیںموٹر سائیکل پر جتنے چلان کی قسم لگی ہیں اس کی وجہ اب موٹر سائیکل پر سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے دوسری جانب ہیلمنٹ کی پابندی کی وجہ اس کے ریٹ میں ایک دم اضافہ ہو گیا ہے اور پانچ سو دوہزار تک جا پہنچا ہے اور مارکیٹ میں سردی کے کپڑوں سے زیادہ ہلیمنٹ خریدنے پر رش ہے اسی طرح گاڑیوں کی ورکشاپ پر گاڑیاں میں اضافی کام کرایا جارہا ہے میرپورخاص حیدرآباد ہائے پر ای چلان کی وجہ موٹر سائیکلوں پر سفر کم ہو گیا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پتوکی کے نواحی علاقے ہیڈبلوکی روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم
  • مردان؛ 2 موٹر کاروں میں خطرناک تصادم، 3 افراد جاں بحق
  • پولیس موٹرسائیکل نہ ڈھونڈ سکی، شہری کو چالان پر چالان ملنے لگے
  • چوری شدہ موٹر سائیکل لاپتہ، مگر پھر بھی ای چالان حاضر
  • رائیونڈ میں شہری کو چوری شدہ موٹر سائیکل کے ای چالان موصول
  • موٹروے ایم-4 پر بس اور ٹرالر میں خوفناک ٹکر، بس ہوسٹس جاں بحق، متعدد مسافر زخمی
  • کورنگی میں واٹر ٹینکر حادثہ، گرفتار ڈرائیور کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • ٹنڈوجام ،ای چالان سے تنگ شہریوں نے سفر کم کردیا
  • کاغان میں خوفناک آتشزدگی‘ پوری  بستی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
  • رنویر سنگھ کی فلم ’’دھریندر‘‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی، وجہ سامنے آگئی