ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کیخلاف توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس معطل
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو جاری توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس معطل کر دیا۔
جسٹس بابر ستار کی عدالت سے رِٹ درخواست اور توہینِ عدالت کی کارروائی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔
عدالتی آرڈرز کی مسلسل خلاف ورزی میں نام سفری پابندی فہرست شامل کرنے اور اسکی سفارش پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جسٹس بابر ستار نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے شوکاز نوٹس معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی اپیل پر اعتراض دور کیا جاتا ہے لہٰذا آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے، سنگل بینچ نے سفری پابندی سے نام نکالنے کی درخواست پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا۔
وکیل کے مطابق نام سفری پابندی فہرست میں شامل کرنے کا آرڈر معطل کر کے عبوری کے بجائے حتمی ریلیف دے دیا گیا جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی۔ وکیل کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پِک اینڈ چوز کر کے خود سے نام شامل نہیں کیا۔
حکم نامے میں لکھا ہے کہ وکیل کے مطابق ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو جاری توہینِ عدالت کا نوٹس غیرقانونی ہے، اپیل کنندہ کا اٹھایا ہوا نکتہ غور طلب ہے، فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا جاتا ہے۔ آفس درخواست اور توہینِ عدالت کی کارروائی کا تمام ریکارڈ اِس اپیل کے ساتھ منسلک کرے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شوکاز نوٹس نوٹس جاری عدالت کا کے مطابق
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ کے نویں میچ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔
اسکواڈ:
پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام-کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب، علی رضا
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عاکف جاوید، عبید شاہ