قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آج ہوگا۔
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایجنڈے میں خواتین کے وراثتی حق میں رکاوٹوں کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس شامل ہے۔ اسپیکر ایازصادق قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کا ایجنڈا 12 نکات پر مشتمل ہوگا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی سوسائٹیز رجسٹریشن ترامیمی آرڈرز میں توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔ ایجنڈے کے مطابق خواتین کے وراثتی حق میں رکاٹوں کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمینڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ میں ترمیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اس کے علاوہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی ایکٹ میں ترمیم بھی زیر غور آئے گی۔ نیشنل کمیشن فارہیومن رائٹس 2023،24 کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی، اس کے علاوہ سابق فاٹا این ایف سی ایوارڈ کے مطابق حصہ نہ ملنے بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا اتحاد سیاسی طورپر خوش آئند ہے تاہم حکومت کو اس سےکوئی خطرہ نہیں۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک جماعت کی جانب سے سیاسی بلبلے بنتے ہیں۔ پانی کی تقسیم پر سندھ کے اعتراضات کو بلیک میلنگ نہیں سمجھتا۔