2025-04-22@14:56:20 GMT
تلاش کی گنتی: 206
«تک ایم»:
بانی رکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری اطلاعات ہیں کہ پیسوں کی بندربانٹ ہورہی ہے، یہ پی ٹی آئی کے پیسے ہیں ان کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کرانے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی اس کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کیے جائیں، کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی گدھوں کے قبضے میں ہے، اصل میں یہ گِدھوں کے قبضے میں ہے جو اسے نوچ کر کھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی عزت کرتا ہوں لیکن آج وہ اپنی غلطیوں کی وجہ سے مصیبت میں ہیں،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھرمیں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے حوالے سے بتایا کہ آج خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ایڈوائزری کے مطابق مٹھی، بہاولنگر اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41 ، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اورگلگت میں 22 ڈگری رہا۔این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ آج سے 27 اپریل تک ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر...
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ہیلتھ انجینیئرنگ اینڈ منرلز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے ماہرین اور کاروباری شخصیات کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے، ہماری 60 فیصد سے زیادہ آبادی 15 اور 30 سال کے درمیان ہے، یہ ذہین نوجوان ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قیمتی قدرتی وسائل سے نوازا ہے، میں نے اسٹالز کا دورہ کیا جہاں نایاب پتھروں، معدنیا، زرعی مشینری، فارماسیوٹیکل مصنوعات رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کہا کہ آپ نے جو معاہدے کیے ہیں ہم سب کو مشترکہ خوشحالی کے سفر پر لے...
ماسکو میں اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ایران کیساتھ روس کے باہمی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکتداری کے مطابق متناسب مرحلے پر پہنچ چکے ہیں! اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے آج ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے ساتھ خطاب میں تاکید کی ہے کہ ایران کے ساتھ روس کے دوطرفہ تعلقات، دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکتداری کے مطابق ایک متناسب مرحلے پر پہنچ چکے ہیں۔ سرگئی لاؤروف نے تاکید کی کہ ماسکو و تہران کے باہمی تعلقات خطے کے مشکل حالات کے باوجود مضبوط ہیں اور ان میں ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری...
عدالتی معاون نے بتایا کہ سی پی سی کے آرڈر کے تحت فوجداری کیسز میں ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نہیں بلایا جاسکتا، سی آر پی سی اس معاملہ پر خاموش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں آج ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کارروائی 23 اپریل تک ملتوی کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالتی معاون قرۃ العین افضل عدالت میں پیش ہوئیں۔ ملزم کے وکیل قاضی ظفر، پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ، عدالتی معاون بیرسٹر حیدر رسول مرزا اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل...
وکلاء کے ذریعے دیئے گئے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین اور اعظم سواتی اپنے تئیں مذاکرات کرنا چاہتے تھے۔ میں نے پہلے بھی واضح طور پر بتایا ہے کہ بطور سیاسی جماعت مذاکرات میں کوئی قباحت نہیں، نہ کبھی مذاکرات کے دروازے بند کئے ہیں، لیکن مذاکرات کا اصل محور پاکستان، آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی مفاد ہو نہ کہ میرے یا میری اہلیہ کے لیے کسی بھی قسم کی ڈیل کی خواہش۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک کسی کو نہیں سونپا۔ ڈیل نہ پہلے کی نہ اب کروں گا۔ ڈیل کا خواہاں ہوتا تو 2 سال قبل ڈیل کر...
ایران کی 8پاکستانیوں کے قتل پر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ایرانی وزیرخارجہ نے ٹیلی فون کیا، ٹیلی فونک رابطے میں 8پاکستانیوں کے ایران میں قتل کے واقعے پر بات چیت کی گئی، عباس عراقچی نے اسحاق ڈار کو واقعے میں ملوث مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور نائب وزیراعظم...
بہاولپور (نیوز ڈیسک)سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بہاولپور کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ محمد علی درانی مہراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے گھروں پر گئے، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے ورثا کو فی کس کم از کم ایک کروڑ روپے مالی امداد دی جائے۔ انہوں نے کہا، “جان کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی، لیکن پاکستان کے غریب...
ایران کے علاقے سیستان میں قتل کئے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان نہیں لائی گئیں، چاغی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے دو روز تک لاشیں تفتان منتقل کرنے کا کہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ قتل کئے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان منتقل نہیں کی گئیں ہیں۔ ڈی سی چاغی نے کہا ہے کہ انتظامیہ، ایرانی حکام اور سفارت خانے سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے دو روز تک لاشیں تفتان منتقل کرنے کا کہا ہے، ہم نے تفتان سے لاشیں بہاولپور منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرلیے ہیں۔ Post Views: 1
ڈائریکٹر جنرل عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کیساتھ ملاقات میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کیلئے ایران کے نئے سفیر و مستقل نمائندے نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے آزاد، تکنیکی و غیر جانبدارانہ کردار پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے کے آئندہ دورۂ تہران سے باہمی تعاون کو تقویت ملیگی اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر و مستقل نمائندے رضا نجفی نے آج ڈائریکٹر جنرل عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) رافائل گروسی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنی تقرری کی اسناد پیش کیں۔ رضا نجفی نے ایران و آئی اے ای اے کے درمیان باہمی تعاون اور رافائل گروسی کے آئندہ دورۂ...
ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے مہرستان میں پاکستانی محنت کشوں پر ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے باصلاحیت سکیورٹی و عدالتی ادارے اس سنگین جرم کے مرتکب اور اسمیں سہولت فراہم کرنیوالوں کو فی الفور شناخت کرتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ چھوڑینگے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے آج صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر مہرستان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری جاںبحق ہو گئے تھے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس دہشتگردانہ کارروائی اور معصوم لوگوں کے...
---فائل فوٹو پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کے کل سے مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان سے کیا بات چیت ہوئی؟ آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاریآئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم سے متعدد نئے ٹیکس اقدامات اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے پر بات چیت ہوگی۔آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد سے مذاکرات میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام شرکت کریں گے۔
بغداد نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات مستقبل قریب میں مثبت نتائج کا باعث بنیں گے اور کشیدگی میں کمی اور دونوں فریقوں کے درمیان اعتماد سازی کا باعث بنیں گے جو کہ خطے میں ملاؤں کے مفادات کے مطابق ہوں گے اور سلامتی اور امن کو مضبوط بنانے میں مدد کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکہ کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، عراقی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان ابتدائی مثبت اشاروں کی قدر کی جو ان مذاکرات کے پہلے دور میں سامنے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کا کل (11 اپریل) سے آغاز ہورہا ہے، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، بات کی جائے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولروں کی تو بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کا نام پہلے نمبر پر آتا ہے جبکہ بولروں کی فہرست میں وہاب ریاض پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔ پی ایس ایل 10 میں اب تک سب سے زیادہ رنز پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے بنائے ہیں جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں پشاور زلمی کے ہی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے حاصل کی ہیں۔ بابراعظم نے پی ایس ایل کے 90 میچوں میں...

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 24۔2023 کے دوران باہمی تجارت کا حجم 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا وام کو انٹرویو
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی نے انکشاف کیا ہے کہ مالی سال24۔2023کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اشیا ء اور خدمات سمیت دو طرفہ تجارت کا حجم 10.9 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی (وام) کو انٹرویو میں پاکستان کے سفیر نے بتایا کہ 2024 میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 6.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور توقع ہے کہ یہ 2025 میں 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ یہ اعداد و شمار نہ صرف ہماری مضبوط معاشی شراکت داری کا ثبوت ہیں بلکہ متحدہ عرب...
پاکستان نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز کی پہلی قسط کے حصول کیلئے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت رواں ماہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تین ارب روپے مالیت کے گرین بانڈز جاری کرے گی ان بانڈز کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے والے منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈنگ حاصل کرنا ہے یہ اقدام پہلی بار آئی ایم ایف کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے اور ان بانڈز کی میچورٹی مدت تقریباً تین سال رکھی گئی ہے بانڈز کے اجرا سے قبل وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہوگی آئی ایم ایف نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز پروگرام کے تحت پاکستان پر یہ شرط عائد کی ہے کہ ملک کو مقامی...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش پر ایک سال تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی پابندی عائد کردی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کوربن بوش نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن سے دستبردار ہونے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کوربن بوش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’مجھے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کے اپنے فیصلے پر افسوس ہے، میں پاکستانی عوام اور پشاور زلمی کے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے اور میں اس بات کو سمجھتا ہوں کہ...
جب کرکٹ کے افق پر دھندلا سا اندھیرا چھایا ہوا تھا، جب شائقین وطن کی آنکھیں انٹرنیشنل ستاروں کی جھلک کو ترس رہی تھیں، تب پاکستان سپر لیگ نہ صرف دنیائے کھیل کو منور کرنے بلکہ قومی افتخارکو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے ایک نوری ستارے کی مانند طلوع ہوئی۔ پی ایس ایل محض ایک کھیل کا مقابلہ نہ تھی بلکہ ایک فکری تحریک، ثقافتی انقلاب اور قومی بیانیہ تھی، جس نے دہشت کے بادلوں کو چیر کر امید کی کرن روشن کی، بلاشبہ پی ایس ایل کراچی کے ساحلوں سے لاہور کے قلعوں تک، پشاور کی جرات سے کوئٹہ کی سادگی تک اور ملتان کی محبت سے لے کر اسلام آباد کی بردباری تک، پاکستان کی ثقافتی و جغرافیائی...
جہاں ایرانی حکام نے امریکہ کیساتھ جاری مذاکرات کی بالواسطہ نوعیت پر زور دیا ہے، وہیں واشنگٹن نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ یہ مذاکرات بلاواسطہ ہونگے! اسلام ٹائمز۔ ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے امریکی حکام کی جانب سے سامنے آنے والے حالیہ بیانات کے بعد آج وائٹ ہاؤس نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی فریق کے ساتھ مذاکرات "بلاواسطہ نوعیت" کے ہوں گے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ایران نے امریکہ کی براہ راست مذاکرات کی خواہش کے باوجود عمان میں بالواسطہ مذاکرات پر اصرار کیا جس پر امریکی فریق کو یہ شرائط ماننے پر مجبور ہونا پڑا۔ قبل ازیں انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعوی کیا...
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2025ء ) سعودی عرب کی جانب سے ای ٹرانزٹ ویزہ سہولت صرف 18 ممالک کے مسافروں تک محدود کردی گئی۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب نے اپنے الیکٹرانک ٹرانزٹ ویزہ، جسے عام طور پر ای سٹاپ اوور ویزہ کہا جاتا ہے، اس کی رسائی کو مخصوص ممالک کی فہرست کے مسافروں کے لیے محدود کر دیا ہے، اپ ڈیٹ کردہ پالیسی کے تحت ویزہ صرف ان مسافروں کو جاری کیا جائے گا جو سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری "گروپ اے" میں شامل ممالک سے تعلق رکھتے ہیں یا ان ممالک کا سفر کرتے ہیں۔ قاہرہ 24 کی جانب سے حاصل کردہ سرکاری معلومات کے حوالے سے بتایا...
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ بی این پی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں جنہوں نے آج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں ہمارا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں اخترمینگل کی گرفتاری کا عندیہ، بی این پی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کردی انہوں نے کہاکہ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز حضرات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، حکومت ہماری آواز سننے کو تیار نہیں۔ ساجد ترین نے کہاکہ حکومت ہمارے ساتھ مقابلے پر اتری ہوئی ہے، بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ہمارے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ...
برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو انصاف ملنے تک جنوبی ایشیاءمیں دیرپا خوش حالی اور پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔روز نامہ جنگ کے مطابق یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز برسلز میں یورپی پریس کلب میں کشمیر کونسل ای یو کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی ویمن کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔کانفرنس کے مقررین نے کشمیری خواتین کے خلاف بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں خواتین پر ہونے والے مظالم کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔کانفرنس کے مقررین میں چیئرمین کشمیر کونسل یورپ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مہنگی ٹیمون کی فروخت سے متعلق سابق چیئرمین پی سی بی نے بھی سوال اٹھادیا۔ کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا تھا کہ بورڈ لیگ میں اب 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور 2 سے ڈھائی ارب روپے میں ایک ٹیم فروخت کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، کیا اتنی بڑی قیمت پر کوئی ٹیم خریدی جائے گی؟۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز اسوقت مہنگی ترین ٹیم ہے اور مسلسل نقصان میں ہے، ایسے میں نئی مہنگی ٹیموں کی فروخت کیسے ممکن ہوگی؟۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2...
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 2025 کے حج کے لیے پیشگی آپریشن کا اعلان کر دیا ہے جو رواں ماہ 29 اپریل سے شروع ہوگا اور یکم جون تک جاری رہے گا۔ قومی ایئر لائن 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے 280 خصوصی پروازیں چلائے گی۔ مزید پڑھیں: عازمین حج سے متعلق انتظامات میں بے قاعدگیوں کے بعد نجی اسکیم کیخلاف تحقیقات ترجمان کے مطابق امسال 20 ہزار عازمین حکومتی حج اسکیم جبکہ 36 ہزار عازمین نجی حج اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے سفر کریں گے۔ آرام دی اور منظم سفر کے لیے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیاروں کو استعمال کیا جائے۔ مزید پڑھیں: عازمین حج...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف بننے والی پی ڈی ایم ابھی تک نہیں ٹوٹی، صرف اس کا سربراہ اپوزیشن میں جبکہ دیگر حکومت میں ہیں۔ تونسہ شریف میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ہم اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے، جے یو آئی واحد قوت نے جو اس آئینی ترمیم کی راہ میں رکاوٹ بنی اور حکومت کو 56 نکات سے 34 نکات تک محدود کیا، اب اگر اس ترمیم کو نقصان پہنچتا ہے تو یکم جنوری 2028 کو سود کے خاتمے کی شق کو بھی نقصان ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں 26ویں...
اسلام آباد: ریفنڈز سست ہونے کے باجود رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران ٹیکس شارٹ فال 730 ارب روپے رہا، صرف مارچ کے مہینے میں ٹیکس خسارے میں 100 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے پاکستان کی آئی ایم ایف سے کمٹمنٹ خطرے میں پڑ گئی ہے، جس میں پاکستان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اصل ہدف کے مقابلے میں ٹیکس خسارہ 640 ارب روپے سے زیادہ نہیں ہوگا۔ ٹیکس حکام کے مطابق ایف بی آر نے مارچ کے آخری ورکنگ ڈے تک 8.44 ہزار ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا ہے، یہ وصولی اگرچہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے لیکن ہدف کو حاصل کرنے کیلیے کافی...
لاہور: اداس چہروں اور آنسوؤں کے ساتھ لاہور کے سرکاری اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ خواتین عید قریب آتے ہی اپنے پیاروں کی راہ دیکھ رہی ہیں، پنجاب سوشل ویلفیئر سمیت مختلف این جی اوز اور مخیر حضرات کی طرف سے اولڈایج ہومز میں رہنے والے بزرگ افراد کے لیے نئے کپڑوں، جوتوں، تحائف اور عیدی کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن ان بزرگوں کا کہنا ہےعید کا حقیقی مزہ تو اپنوں کےساتھ ہے۔ پنجاب سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام اولڈایج ہوم ''عافیت'' میں مقیم بخمینہ خاتون کا تعلق مردان سے ہے لیکن اپنے شوہر کی وفات کے بعد وہ اپنے بچوں کو لے کر لاہور آگئیں، بچوں کو پال پوس کر جوان کیا اور ان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مارچ 2025ء) موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے گزشتہ سال لاطینی امریکہ اور غرب الہند کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا جہاں گلیشیئر ختم ہو رہے ہیں، بڑی تعداد میں شدید طوفان آ رہے ہیں اور خشک سالی و تباہ کن سیلاب زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔عالمی ادارہ موسمیات (ڈبلیو ایم او) کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ 2024 میں چلی کے سلسلہ کوہ اینڈیز سے لے کر برازیل میں ایمازون تک اور گنجان شہروں سے ساحلی علاقوں تک موسمیاتی مسائل نے لوگوں، معیشتوں اور ماحول کو شدید نقصان پہنچایا۔ Tweet URL 'لاطینی امریکہ اور غرب الہند میں موسمیاتی صورتحال' کے عنوان سے شائع ہونے والی اس...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر ے گا، پراپرٹی کی خریداری و فروخت پر آئی ایم ایف ایک حد تک ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ اگلے سال کا بجٹ تیار کرنےسے پہلے آئی ایم ایف کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر ے گا۔ اس دورے میں آئی ایم ایف سے نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی۔ اس کےعلاوہ آئن لائن مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ پر فیس ٹو فیس اور آن لائن مشاورت جاری رہے گی، آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، نئے مالی...
افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے اجلاس میں افغان باشندوں کے لیے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن پر سختی سے عمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو پہلے ہی نکالنے کی ہدایت کی جاچکی ہے۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا پلان واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی31 مارچ...
اسلام ٹائمز: آج جب کچھ عرب حکمران اسرائیل کی گود میں جا بیٹھے ہیں، جب امت کے سوداگر فلسطین کے خون کا سودا کر رہے ہیں، تب بھی ایران ایک قلعے کی طرح کھڑا ہے، فلسطینیوں کے حق میں، حق و باطل کے معرکے میں سچائی کی جانب۔ امام خمینی نے فرمایا تھا: یوم القدس صرف فلسطین کا دن نہیں، بلکہ یہ مستضعفینِ عالم کا دن ہے، ظلم کے خلاف قیام کا دن ہے۔ تحریر: جواد حیدر جوئیہ یہ داستان صدیوں پر محیط نہیں مگر اس کا ہر لمحہ کربلا کی یاد تازہ کرتا ہے، یہ کہانی زمین کے ایک ٹکڑے کی نہیں بلکہ اس خواب کی ہے، جو ہر مظلوم کی آنکھ میں روشن ہے، وہ خواب جو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں مہنگائی کے بعد اب بینکنگ سیکٹر کی من مانیوں نے عوام کو مزید پریشان کر دیا ہے۔ بینک صارفین کے لیے ایک اور دھچکا! مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم استعمال کرنے پر ناقابلِ یقین حد تک زیادہ چارجز وصول کیے جا رہے ہیں، جس نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ گزشتہ شب ایک شہری نے اپنے تجربے کا انکشاف کیا، جس کے مطابق اس نے بینک الفلاح کے اے ٹی ایم میں دوسرے بینک کا کارڈ ڈالا تو یہ پیغام موصول ہوا کہ بیلنس انکوائری پر 100 روپے جبکہ کیش نکلوانے پر 750 روپے چارج ہوں گے! یہ غیرمعمولی چارجز سن کر عوام میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔...
KULU, HIMACHAL PRADESH, INDIA: بھارت کے کثیرالثقافتی معاشرے میں شادی پر مختلف قسم کے رواج اور روایات آج بھی پائے جاتے ہیں، یہ رواج اور رسوم مذہب، علاقے، کمیونٹی اور دیگر حوالوں سے مختلف ہوتے ہیں، کہیں سادہ رواج ہیں تو کہیں پیچیدہ اور کہیں فحاشی کا عنصر غالب نظر آتا ہے۔ بھارت کے معاشرے میں شادی پر کئی عجیب و غریب رواج بھی ہیں اور اسی طرح کا ایک رواج ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں میں بھی پائی جاتی ہے جہاں دلہن شادی کے بعد کئی دنوں تک کپڑے نہیں پہنتی ہے۔ ہماچل پردیش کی وادی مانی کاران کے گاؤں پینی میں یہ رواج ہے کہ دلہن شادی کے بعد کئی دنوں تک برہنہ رہتی ہے اور...

عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں کوہ ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گاجس سے پانی کی فراہمی اور غذائی تحفظ کے لیے خطرات میں اضافہ ہوگا۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوکش اور ہمالیہ کے گلیشیئر پانی کی فراہمی کے اہم ترین ذرائع ہیں جس سے تقریباً 2 ارب افراد کے لئے پینے کا پانی، آبپاشی، ہائیڈرو پاور اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں مددمل رہی ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ گلیشیئر تیزی...
ایشیا میں ایک ارب سے زائد افراد بینکنگ سہولت سے محروم ہیں، پاکستان میں بھی ایک بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے محروم ہے پاکستان میں 21 فیصد افراد کے پاس بینک اکاؤنٹ یا موبائل منی تک رسائی ہے لیکن بہت سے لوگ مالی لین دین کے لیے غیر رسمی نیٹ ورکس پر انحصار کرتے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان میں فنانشل سروسز سے متعلق جاری کردی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 24 کروڑ 10 لاکھ کی آبادی میں سے 60 فیصد بالغ افراد پر مشتمل ہے ملک میں 9 کروڑ 10 لاکھ انفرادی مالیاتی اداروں کے اکاؤنٹس موجود ہیں اس لیے بالغ آبادی کی بڑی تعداد کو اب رسمی مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ مزید...
ریلی کے شرکاء پریس کلب سے مزار قائد جانا چاہتے تھے ، پولیس نے راستے بند کردیے مظاہرین کو مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ جانے سے روک دیا ، پیپلز چورنگی پر بھی رکاوٹیں کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے ایمپریس مارکیٹ سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 23 مارچ کے حوالے سے ریلی کا اہتمام کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، آفتاب جہانگیر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان ایمپریس مارکیٹ پر جمع ہو کر ریلی کی صورت میں مزار قائد جانے کیلئے نکلے ۔ پی ٹی آئی رہنما آفتاب جہانگیر کا بتانا تھا کہ پریس کلب سے مزار قائد جانا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ کچھ روز تک سٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان ہے، پاکستان کا کیس ائی ایم ایف کے بورڈ کے سامنے اپریل کے اواخر تک جا سکے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اپریل 2025ء سے دو فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر اصولی طور پر رضامندی ظاہر کر دی تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔ آئی ایم ایف نے پراپرٹی کے خریداروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی...
پاراچنار :ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پاراچنار کے علاقے طوری قبرستان کے قریب زیر تعمیر گھر میں منشیات کے عادی شخص نے معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین نے کہا کہ دستی بم کے پھٹنے سے تین افراد جاںبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین نے کہا کہ زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا، زخمی کی شناخت سید جواد کے نام سے ہوئی ہے۔ اشتیاق حسین نے کہا کہ دھماکے میں منشیات کے عادی لوگ متاثر ہوئے، زیر تعمیر عمارت میں موجود افراد منشیات کے عادی تھے اور...
صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو حفیظ الرحمن نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ہم نے متعدد بار ان کو ایسا کرنے سے منع کیا مگر انہوں نے ہماری ایک نہ سنی، جس کی وجہ سے ہم ان کی پالیسیوں کے خلاف کھڑے ہو گئے، پارٹی کو بچانے کیلئے ایسا کرنا بہت ضروری تھا ورنہ ہم جوابدہ ہوتے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان و مسلم لیگ نون کے رہنما انجینئر محمد انور نے نون لیگ کے صوبائی چیف آرگنائزر حافظ حفیظ الرحمن کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے، اس سے جان چھڑانا ناگزیر ہو گیا ہے اور صوبائی اسمبلی...
ضلع ڈی آئی خان کے علاقے پاراچنار کے علاقے طوری قبرستان کے قریب زیر تعمیر گھر میں منشیات کے عادی شخص نے معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین نے کہا کہ دستی بم کے پھٹنے سے تین افراد جان بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین نے کہا کہ زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال پیہنچادیا گیا، زخمی کی شناخت سید جواد کے نام سے ہوئی ہے۔ اشتیاق حسین نے کہا کہ دھماکے میں منشیات کے عادی لوگ متاثر ہوئے، زیر تعمیر عمارت میں موجود افراد منشیات کے عادی تھے اور آپس میں معمولی تکرار...
کراچی: چار روز تک مسلسل اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کمی آئی جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 73 ہزار 319 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 31 ڈالر فی اونس ہے۔ Post Views: 1
پاکستان کی سرزمین بے شمار باصلاحیت افراد کی جنم بھومی رہی ہے، لیکن کچھ ہستیاں ایسی ہوتی ہیں جو اپنی خداداد صلاحیتوں اور انتھک محنت کے باعث نہ صرف اپنی پہچان بناتی ہیں بلکہ ملک و ملت کا وقار بھی بلند کرتی ہیں۔ انہی خوش نصیب اور منتخب شخصیات میں ایک نام طاہر عبید چودھری کا ہے۔طاہر عبید چودھری کا تعلق مردم خیز ضلع گجرات سے ہے، جو علم و ادب، فن اور قیادت کے کئی عظیم چراغوں کا مسکن رہا ہے۔ وہ نہ صرف میرے عزیز بلکہ میرے گاں کے قابلِ فخر سپوت بھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں بچپن ہی سے ایک شاندار اور حیرت انگیز آواز اور منفرد صدا کاری کی صلاحیتوں سے نواز رکھا تھا،...
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں فارمیسی کے شعبے میں خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور ملازمت کے مواقع محدود ہونے کے باعث فارمیسی کونسل آف پاکستان (PCP) نے اپنے 62ویں اجلاس نئے فارمیسی اداروں کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) دینے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ فارمیسی کونسل آف پاکستان کے نائب صدر/ سیکرٹری سردار شبیر احمد کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پابندی 31 مئی 2025 سے ایک برس کی مدت کے لیے نافذ العمل ہوگی اور اسے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا جاسکے مراسلہ کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے ہے کہ منظور شدہ فارمیسی انسٹی ٹیوٹ کی تعداد اور ان کو دی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک نہیں آئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کا سیشن ہوا جس میں مختلف وزارت نے سوالات کے تحریری جوابات پیش کیے۔ وقاقی وزیر تجارت نے پاک ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں اہم پالیسی بیان دیا اور کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، ایران نے پاکستان کی طرف گیس پائپ لائن اپنے ایک خاص علاقے تک...
کراچی انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈیزیز اینڈ ری ہیبلیٹیشن (کے آئی این ڈی آر) معذور افراد اور جسمانی چیلنجز کے لیے جامع اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال پیش کرنے کے لیے سال رواں کے وسط تک آپریشنل ہوجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداران کا دورہِ سندھ، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے خصوصی بریفنگ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ (ایچ ایچ آر ڈی) کی ایک اہم کاوش سی ای این ڈی آر نے اعصابی دیکھ بھال اور بحالی کی خدمات کو از سر نو ترتیب دینے کی تیاری کرلی ہے۔اس سلسلے میں کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں ایم نائن موٹروے ایسٹ کے ساتھ واقع اس جدید ترین سہولت کا پہلا مرحلہ یکم اپریل...
’بمبار کی تیاری کروائی، کابل ایئرپورٹ تک پہنچایا‘ افغان دہشتگرد شریف اللہ کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز امریکا کے تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے گرفتار افغان دہشت گرد شریف اللہ پر باضابطہ طور پر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ خراسان (آئی ایس- کے) کو مادی مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جس کا تعلق 2021 کے کابل ہوائی اڈے پر بم دھماکے اور 2024 کے ماسکو کنسرٹ ہال حملے سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ کچھ میڈیا رپورٹس میں شریف اللہ کے کردار کی مختلف تشریحات پیش کی گئی ہیں، لیکن ایف بی آئی کا باضابطہ تحریری بیان جو شریف اللہ کے اپنے اعترافات پر مبنی ہے،...
اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک نہیں آئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کا سیشن ہوا جس میں مختلف وزارت نے سوالات کے تحریری جوابات پیش کیے۔ ایران کا پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن آنے کا بیان درست نہیں وزیر تجارت نے پاک ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں اہم پالیسی بیان دیا اور کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، ایران نے...
آئی فون 17 سیریز کو ستمبر 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر ان کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔اب ایک نئی رپورٹ میں اس سیریز کے چاروں ماڈلز کے ممکنہ ڈیزائنز پر مبنی ڈمی سیٹس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔یہ لیک ایک ایسے فرد کی جانب سے کی گئی ہے جو ماضی میں بھی آئی فونز کے حوالے سے مستند لیکس کرچکا ہے۔اس نئی لیک میں آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائنز پر مبنی ڈمی ماڈلز کی تصاویر شامل ہیں۔تصاویر میں ڈمی ماڈلز کے تمام اینگلز کو دکھایا گیا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آئی فون 17...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) چابہار، جنوب مشرقی ایرانی بندرگاہ، جو خلیج عمان میں واقع ہے، دراصل 1983ء میں ایران عراق جنگ کے دوران خلیج فارس سے دور اور تجارت کو متنوع بنانے کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔ بعد ازاں چابہار بندرگاہ کو بھارت کی جانب سے تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری اور قرضوں کے بعد توسیع دی گئی تھی۔ یہ سائٹ دو الگ الگ بندرگاہوں پر مشتمل ہے، شاہد کلانتری اور شاہد بہشتی، جن میں کل دس گہرے پانی کی برتھیں ہیں۔ بھارت کا ایران کے ساتھ چابہار بندرگاہ منصوبے کا دفاع چابہار محض بندرگاہ نہیں چابہار ایک بندرگاہ سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ جنوبی ایشیائی جوہری طاقت بھارت کے علاقائی...

مذاکرات کامیاب، 2 ارب ڈالر ملیں گے، ذرائع وزارت خزانہ: پی آئی اے، بجلی کمپنیوں کی نجکاری جون تک کی جائے، آئی ایم ایف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان اسلام آباد میں جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور اس کے تحت پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور اب دو ارب ڈالر ملیں گے۔ معاشی اور اقتصادی بحالی پر آئی ایم ایف مطمئن ہے اور حکومت کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ پاکستان کو ایک ارب ڈالر قسط اور ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں ملیں گے۔ قرض کی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی منظوری یکمشت دیئے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی قرض کی درخواست کی منظوری کیلئے...
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی ٹور کا آغاز آج حیدر آباد اور کراچی سے ہو رہا ہے اور ’لومینارا‘ ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں، ’لومینارا‘ ٹرافی حیدرآباد اور کراچی کے مختلف مقامات پر 15 مارچ تک نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ حیدرآباد اور کراچی کے بعد، ٹرافی لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد جائے گی۔ ٹرافی ٹور کے دوسرے مرحلے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی بحیرہ عرب میں رونمائی ایچ بی ایل پی ایس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025)پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کو جو ن تک کوئی منی بجٹ نہ لانے کے حوالے سے منا لیا، آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کااظہار،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سیر حاصل مذاکرات کئے، آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کئے گئے اور تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا۔پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن ہوگا۔ ٹیکنیکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات بھی آج مکمل ہو جائیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات طے ہے۔مذاکرات مکمل ہونے پر وفد اپنی جائزہ رپورٹ...
جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، آئی ایم ایف کو منا لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان کی معاشی کارکردگی سے آئی ایم ایف اب تک مطمئن ہے، جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا جس پر آئی ایم ایف کو منا لیا گیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کا آج مذاکرات کا آخری دن ہوگا، ٹیکنیکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات بھی آج مکمل ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات شیڈول ہے جبکہ وزیر خزانہ کی طرف سے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر پر بھی ملاقات ہوگی۔ مذاکرات مکمل ہونے پر وفد...
ویب ڈیسک:پاکستان کی معاشی کارکردگی سے آئی ایم ایف اب تک مطمئن ہے، جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا جس پر آئی ایم ایف کو منا لیا گیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کا آج مذاکرات کا آخری دن ہوگا، ٹیکنیکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات بھی آج مکمل ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات شیڈول ہے جبکہ وزیر خزانہ کی طرف سے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر پر بھی ملاقات ہوگی۔ ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال مذاکرات مکمل ہونے پر وفد اپنی جائزہ رپورٹ مرتب کرے گا جس کے بعد ایگزیکٹیو بورڈ...
پاکستان نے اومان کو وسطی ایشیا میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے گوادر اور کراچی بندرگاہوں کے استعمال کی پیشکش کردی۔یہ پیشکش رواں ہفتے مسقط میں وزیر تجارت جام کمال اور ان کے اومانی ہم منصب قیس الیوسف کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران کی گئی۔اسلام آباد میں وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا. ٹرانسپورٹ روابط کو بہتر بنانے اور پاکستان کو وسطی ایشیائی ممالک کے لیے تجارتی راستے کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔پاکستانی وفد نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کو علاقائی...
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی 13 پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں کراچی سےلاہور، اسلام آباد، جدہ، کوئٹہ اور پشاور جانے والی پروزیں شامل ہیں۔ تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سےلاہورجانےوالی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 ،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،اور 502شامل ہیں۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی کراچی سے اسلام آباد جانےوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 200 تین گھنٹے تاخیر کے بعدتین بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے...
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا متحدہ عرب امارات کے حاکم کے سفارتی مشیر "انور قرقاش" امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو لکھا گیا خط تہران پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا متحدہ عرب امارات کا ایک سفارتکار امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کا لکھا گیا خط تہران پہنچائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا متحدہ عرب امارات کے حاکم کے سفارتی مشیر "انور قرقاش" امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو لکھا گیا خط تہران پہنچائیں گے۔ دوسری جانب آج صبح ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ...
اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ کراچی سے لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور دبئی جانے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہور ایئر بلو کی پرواز پی اے 402، کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز پی اے 208، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 اور 123، کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310، کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 اور 302، کراچی سے سوئی پی آئی اے کی پرواز پی کے 156 منسوخ ہو گئی...
فائل فوٹو۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے مدھوبالا اور ملکہ (ہتھنیوں) کی صحت اور علاج کی نگرانی کےلیے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی ہے۔دونوں ہتھنی مائیکو بیکٹیریئم ٹی بی کمپلیکس سے متاثر پائی گئی ہیں، کمیٹی میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرینِ حیوانات شامل ہیں۔ جن کا تعلق سری لنکا، تھائی لینڈ، جرمنی اور جانوروں کی فلاحی تنظیم فور پاوز سے ہے۔کمیٹی کے اہداف میں ہتھنیوں کی صحت کی نگرانی، علاج کے طریقہ کار کو یقینی بنانا اور دیکھ بھال کے اصولوں پر عملدرآمد شامل ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر آر سی راجاپکسا جبکہ ڈاکٹر عامر خلیل شریک چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔ ہتھنیوں کی صحت بہتر رکھنے کےلیے جدید علاج اور خصوصی نگہداشت کے اصول اپنانے کا...
بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی ایک پرواز جو شکاگو سے دہلی جا رہی تھی، فلائٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی واپس شکاگو کے ہوائی اڈے لینڈ کرنے پر مجبور ہو گئی کیونکہ طیارے کے باتھ روم گندگی بھرنے سے بند ہو گئے تھے۔ طیارے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں مسافروں کو عملے کے ساتھ بحث کرتے دیکھا گیا۔ صارفین کی جانب اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایئر انڈیا میں سفر نہ کریں۔ https://Twitter.com/Blackprince1849/status/1899160849581023553 اس واقعے کے بعد ایئر لائنز کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ جہاز کے 12 میں سے 8 باتھ روم ’غیر فعال‘ ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے پرواز کو شکاگو...
پنجاب میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں کرپشن کے مرتکب افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں کرپشن کی شکایت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے پی اینڈ ڈی بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز محمد احمد مفلح الرحمن کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اسکیمیں شامل کرانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے رشوت لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کرپشن ریڈ لائن ہے جو کسی صورت برداشت نہیں۔ عوام شکایات کی فوری طور پر رپورٹ کریں۔ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ کسی بھی سطح پر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔
(اقصیٰ ٰشاہد) پروازوں کاشیڈول معمول پرنہ آسکا،تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج بھی کراچی سے روانہ ہونے والی 14پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 674 شامل ہیں۔ حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز کراچی سے پشاورجانےوالی فلائی جناح کی پرواز نائن پی اور865،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 502 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔ کراچی سےلاہورجانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 چار گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر...
سٹی 42 :تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی گیارہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ، کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئرکی پرواز ای آر 502، کراچی سے لاہور سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،526 ، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 منسوخ کردی گئی۔ اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،123 ، کراچی سے اسلام آباد ایئر بلیو کی پرواز 208 منسوخ کردی گئی ۔ رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کراچی سے دبئی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110 ،کراچی سے بحرین گلف ایئر کی پرواز جی...
قومی ایئرلائن کی پرواز کو تکنیکی مسائل کے باعث روانگی سے قبل 2 مرتبہ رن وے سے واپس لے لیا گیا۔ کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانے والی پرواز تکنیکی مسائل کے باعث روانگی سے قبل دو مرتبہ رن وے سے واپس آئی، طیارے میں فلائٹ کنٹرول اسٹیٹس میسج کی خرابی سامنے آئی، خرابی کی بنا پر پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو ریمپ پر واپس موڑ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ ٹیم مسئلے کو حل کرنے کےلیے بھرپور محنت کر رہی ہے۔ تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار پرواز کی اب رات ڈیڑھ بجے...
آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط کیلئے تکنیکی سطح پر مذاکرات مکمل،دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف)کے جائزہ مشن کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے جاری تکنیکی سطع کے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں جبکہ پالیسی سطح کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تکنیکی سطح کے مزاکرات میں جمعے کو خیبرپختونخوا نمائندہ کی مشن سے ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے معاشی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔خیبرپختونخوا حکومت کے نمائندے نے صوبائی...
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاشی جائزہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے اجرا کے لیے تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل کر لیے گئے ہیں اور آئی ایم ایف کا وفد صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سے بھی ملا جبکہ بات چیت کے پہلے مرحلے میں دونوں فریقین نے اہم ڈیٹا کا تبادلہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کے روز سے پالیسی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوگا جن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب شریک ہوں گے۔ آئی ایم ایف کے وفد نے سیکرٹری خزانہ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی جہاں صوبے کی معاشی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈٰی بی) کا58واں سالانہ اجلاس 4 سے 7 مئی 2025 تک اٹلی کے شہرمیلان میں منعقد ہوگا۔ اٹلی پہلی بارایشیائی ترقیاتی بینک کے اجلاس کی میزبانی کررہاہے جبکہ یورپ میں تقریباً ایک دہائی کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کا سالانہ اجلاس ہوگا۔ اجلاس کاموضوع ''تجربات کے اشتراک سیکل کی تعمیر'' رکھا گیا ہے۔اجلاس میں رکن ممالک کے عہدیدار ایشیا اوربحرالکاہل کے خطہ میں ترقیاتی مسائل اور چیلنجز پر غور کریں گے ۔(جاری ہے) اجلاس میں عمومی طورپر وزرائے خزانہ، مرکزی بینکوں کے گورنرز، اعلیٰ حکومتی اہلکار، نجی شعبہ و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمایندگان کے علاوہ ہزاروں افراد...
دشمن عناصر کی ایما پر فعال خوارج، ان کے سہولت کاروں کیخلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز بنوں (آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کی ایما پر کام کرنے والے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بنوں کا دورہ کیا، آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ایم-12، ایم-6 اور ایم-13 موٹروے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے اقدامات تیز کردئیے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای)کی آمدن کوترقیاتی منصوبوں میں موثر استعمال کے لیے حکمت عملی تیارکرلیا گیا،سکھر،حیدرآباد موٹروے (ایم-6)منصوبے کی تکمیل اولین ترجیح،سیالکوٹ کھاریاں(ایم-12) اورکھاریاں،راولپنڈی (ایم-13) موٹروے کو بھی جلد مکمل کیے جانے کا عزم ہے۔(جاری ہے) ایم-12 اور ایم-13 موٹروے کی 6 لینز تک توسیع سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سفری وقت میں 40% کمی متوقع ہے،ایس آئی ایف سی کیتحت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، تیز رفتار تکمیل اور جدید بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کی یقین دہانی کرانیکا عزم ہے،این ایچ اے اورملایشین کمپنی بینا پوری کے...
اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110، ایمریٹس کی پروازیں ای کے 609 اور ای کے 605، اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504 اور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 منسوخ کر دی گئی ہیں۔کراچی سے لاہور جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 408 چار گھنٹے کی تاخیر کے بعد دوپہر چار بجے روانہ ہوگی جبکہ ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 بھی منسوخ کی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزے کے سلسلے میں مذاکرات جاری رہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا پہلا سیشن وزارت خزانہ حکام اور دوسرا ایف بی آر حکام کے ساتھ مکمل ہوا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد نے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی جو ابتدائی نوعیت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو جولائی سے دسمبر 2024ء کے ٹیکس اہداف اور ٹیکس شارٹ فال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اس دوران آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ٹیکس ریونیو پورا کرنے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ ایف بی آر حکام نے آئی...
اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر حکام نے آئی ایم ایف وفد کو بتایا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور ایف بی آر کے پالیسی ونگ کو الگ کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان منگل کو ہونیوالے مذاکرات میں پاکستان ی معاشی ٹیم کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اورآئی ایم ایف ٹیم کی قیادت مشن چیف ناتھن پورٹر قیادت نے کی جبکہ سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی مذاکرات...
ویب ڈیسک : پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے درمیان تکنیکی مذاکرات تقریباً مکمل ہوگئے جس کے بعد پالیسی لیول کے مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا پہلا سیشن وزارت خزانہ حکام اور دوسرا ایف بی آر حکام کے ساتھ مکمل ہوا ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ناتھن پورٹر قیادت کررہے ہیں جب کہ سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔ کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام...
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان تکنیکی مذاکرات تقریباً مکمل ہوگئے ، آئی ایم ایف سے پالیسی لیول کے مذاکرات کا آغاز، آئی ایم ایف وفد سے رواں مالی سال کیلئے جولائی تا جنوری ریونیو پر بات بھی بات ہوئی۔ وفد کو اکنامک ونگ، بجٹ ونگ، ایکسٹرنل فنانس ونگ، ریگولیشنز ونگ، ڈی جی ڈیٹ نے بریفنگ دی،آئی ایم ایف وفد کو بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر مالیاتی خسارہ ایک ہزار 537 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ ریونیو کلیکشن پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی، جس میں ایف بی آر بورڈ ممبران بھی شریک تھے۔ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے اپنی...
آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرے گا حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام اور کلائمٹ فنانسنگ پر مذاکرات کی تیاریاں مکمل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد ایک ارب ڈالر قسط پر مذاکرت کیلئے آج پاکستان پہنچے گا اور اقتصادی جائزہ مذاکرات 14 مارچ تک جاری رہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط پر مذاکرت کے لیے آئی ایم ایف وفد 3 مارچ بروز پیر پاکستان پہنچے گا۔آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرے گا جب...
کراچی: شہر قائد کے علاقے درخشاں میں پولیس کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایس ایچ او شاہد تاج پر عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خاتون حوریہ نے دعویٰ کیا کہ وہ 10 بجے کے قریب کلفٹن سے اپنی گاڑی میں گھر جا رہی تھی کہ پولیس نے اس کی گاڑی کو روکا اور پولیس کی گاڑی کو اس کے سامنے لگا دیا۔ حوریہ کے مطابق ایک شخص جو بلیک شلوار قمیض میں ملبوس تھا، گاڑی کے اندر گھس آیا اور بدتمیزی کرنے لگا۔ خاتون نے بتایا کہ اسی دوران ایس ایچ او شاہد تاج موجود تھے، اور ان کی موجودگی میں اُسے...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ 2025ء ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے، جس کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں، جب بھی ریاست ان پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے، جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا، جوانوں کو جدید جنگ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھنا چاہئیں۔ مسلح افواج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا جہاں...
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیوی طیاروں کی لینڈنگ ممکن بنانے کے لیے جاری تعمیراتی کام رواں برس کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا، جس کے بعد ایئرپورٹ پر 600 سیٹر ایئر بس کی لینڈنگ ممکن ہوجائے گی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 600 سیٹر بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے، ایئرپورٹ پر سب سے بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے ’07 ایل‘ رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ بینظیر بھٹو سے موسوم کیا جائے، گورنر خیبر پختونخوا نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ایئرپورٹ حکام کے مطابق نئے زیر تعمیر جدید رن وے کو رواں سال 2025 کے آخر تک...

سی ڈی اے کمرشل پلاٹس کی نیلامی: تیسرے روز 2.8 ارب روپے میں جی الیون مرکز پلاٹ فروخت، مجموعی آمدنی 19.61 ارب تک پہنچ گئی
سی ڈی اے کمرشل پلاٹس کی نیلامی: تیسرے روز 2.8 ارب روپے میں جی الیون مرکز پلاٹ فروخت، مجموعی آمدنی 19.61 ارب تک پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سی ڈی اے کے زیر انتظام کمرشل پلاٹس کی اوپن نیلامی کے تیسرا روزبھی سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔نیلامی کے تیسرے روز G-11/1 مرکز کا پلاٹ نمبر B-25 تقریباً 2.8 ارب روپے میں فروخت ہوا۔مجموعی طور پر ابتک کی نیلامی کے عمل میں 13 مختلف کیٹیگریز کے کمرشل پلاٹس 19.61 ارب سےزائد میں فرخت کیے جا چکے ہیں۔نیلامی میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی سی ڈی اے کی سرمایہ کار دوست پالیسیز اور اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔پلاٹس کی نیلامی 28 فروری 2025 تک جناح...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، وزارت خزانہ، پاور ڈویژن اور متعلقہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ بجلی پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں ہونی چاہیے، آپ غریب خواتین کے بعد مردوں سمیت پورے ملک کو بھکاری بنانا چاہتے ہیں۔ رکن کمیٹی نے کہا کہ جو بجلی افورڈ کر سکتا ہے وہ بل ادا کرے، کراچی کی انڈسٹری کیلئے بجلی سبسڈی کی مد میں 33...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔ نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے۔ مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہوں گے۔ آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا۔ وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور سٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے۔ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔...
پاکستان اور ایران نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس میں دوطرفہ تجارتی ہدف دس ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔مفاہمت کی اس یادداشت پر دستخط وفاق کے ایوان ہائے صنعت و تجارت اور ایران کے ایوان صنعت و تجارت مشہد کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران کئے گئے۔ ملاقات کے دوران ایران نے پاکستان کو بزنس ویزہ فیس میں کمی اور تجارتی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستا ن اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت میں بھی اضافہ دیکھا گیا جو دو ارب اسی کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے ملک میں کاروباری ماحول میں بہتری آرہی ہے جس...
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے مذاکرات کا دوسرا روز ،،آئی ایم ایف تکنیکی وفد اور صوبائی حکومتی حکام کے درمیان بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف نے جنگلات اور آبی گزرگاہوں کے قریب نئی تعمیرات روکنے کی تجویز دی۔ اسلام آباد میں پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کےلیے مذاکرات ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تکنیکی وفد اور صوبائی حکومتوں کے حکام کے درمیان بات چیت ہوئی۔ پنجاب اوربلوچستان کے حکام نے تکنیکی وفد سے بات چیت کے دوران آئی ایم ایف نے جنگلات، آبی گزرگاہوں کے قریب تعمیرات روکنے کی تجویز دی ہے۔ تکنیکی وفد نے تجویز دی کہ نئی تعمیرات میں روشنی اور ہوا کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا...

پاکستان کلائمیٹ چینج سے متاثرہ 10ممالک میں شامل،مزید نقصان کا خدشہ ہے، 2030تک بھاری سرمایہ کاری درکار ہے،آئی ایم ایف کو بریفنگ
پاکستان کلائمیٹ چینج سے متاثرہ 10ممالک میں شامل،مزید نقصان کا خدشہ ہے، 2030تک بھاری سرمایہ کاری درکار ہے،آئی ایم ایف کو بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )کلائمیٹ فنانسنگ پر آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس دوران آئی ایم ایف کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مسائل و اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کو ڈیزاسٹر رسک اسٹریٹجی،فضائی اور آبی آلودگی کی روک تھام پر بریفنگ دی گئی اور سرکاری عمارتوں کی تعمیرمیں گرین بلڈنگ کو ڈز لاگو کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان کلائمیٹ...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کی معاونت کے باعث نہ صرف ملکی کاروباری ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے بلکہ تجارت کی نئی راہیں بھی ہموار ہوئی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوششیں کے تناظر میں ایران کی جانب سے پاکستان کی کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا نہیں کرنے دے رہا، خواجہ آصف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور ایران کے مشہد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اعلیٰ...
اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے تکنیکی وفد کی صوبہ سندھ اور خیبر پختونخواہ کے حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد کل(منگل) صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے حکام سے مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکام سے ہونے والی ملاقات میں آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ ہے اور صوبوں کو کہا گیا ہے مختلف منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے رکھی گئی رقم اور استعمال کو جیو ٹیگ...