اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مارچ 2025ء) موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے گزشتہ سال لاطینی امریکہ اور غرب الہند کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا جہاں گلیشیئر ختم ہو رہے ہیں، بڑی تعداد میں شدید طوفان آ رہے ہیں اور خشک سالی و تباہ کن سیلاب زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔

عالمی ادارہ موسمیات (ڈبلیو ایم او) کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔

2024 میں چلی کے سلسلہ کوہ اینڈیز سے لے کر برازیل میں ایمازون تک اور گنجان شہروں سے ساحلی علاقوں تک موسمیاتی مسائل نے لوگوں، معیشتوں اور ماحول کو شدید نقصان پہنچایا۔ Tweet URL

'لاطینی امریکہ اور غرب الہند میں موسمیاتی صورتحال' کے عنوان سے شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال اب تک کا گرم ترین یا دوسرا گرم ترین سال تھا۔

(جاری ہے)

بڑھتے درجہ حرارت کے نتیجے میں وینزویلا میں آخری گلیشیئر (ہمبولڈٹ) ختم ہو گیا۔ اس طرح وینزویلا یورپی ملک سلوینیہ کے بعد ایسا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں اب کوئی گلیشیئر باقی نیہں رہا۔

'ڈبلیو ایم او' کی سیکرٹری جنرل سیلسٹ ساؤلو نے کہا ہے کہ خطے میں خشک سالی اور شدید گرمی سے جنگلات تباہ کن آگ کی لپیٹ میں آئے۔ علاوہ ازیں، غیرمعمولی بارشوں کے نتیجے میں خطے نے بڑے پیمانے پر سیلاب اور کیٹیگری 5 کے سمندری طوفان کا سامنا بھی کیا۔

رپورٹ میں تشویشناک صورتحال کے علاوہ مثبت پیش رفت کا تذکرہ بھی ہے جس میں قابل تجدید توانائی کا بڑھتا ہوا کردار اور زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے قدرتی آفات سے بروقت آگاہی کے نظام کا پھیلاؤ قابل ذکر ہیں۔

جنگلوں کی آگ اور تباہ کن سیلاب

سال کی پہلی ششماہی میں سمندری موسمی کیفیت ال نینو کے باعث بارشوں کے معمول میں تبدیلی آئی۔

مثال کے طور، برازیل کے علاقوں ایمازون اور پینٹینال میں بڑے پیمانے پر خشک سالی دیکھی گئی جبکہ بارشیں معمول سے 30 تا 40 فیصد کم رہیں۔

برازیل کے علاوہ وسطی چلی، میکسیکو اور بیلیز سمیت بہت سے ممالک میں جنگلوں کی آگ نے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ چلی میں اس آگ نے 130 جانیں لیں جو 2010 کے زلزلے کے بعد ملک میں آنے والی بدترین قدرتی آفت تھی۔

جنوبی ریاست ریو گرینڈی ڈو سول میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آنے سے زرعی شعبے کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

یہ برازیل میں اب تک کی بدترین موسمیاتی تباہی ہے۔

'ڈبلیو ایم او' نے بتایا ہے کہ اگرچہ بروقت انتباہ اور انخلا کی بدولت اس سیلاب سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا اور صرف 180 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تاہم اس سے حکام اور عوام کے لیے قدرتی آفات کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں سمجھ بوجھ بڑھانے کی ضرورت واضح ہوتی ہے۔

امید اور استحکام

سیلیسٹ ساؤلو کا کہنا ہے کہ بری خبروں کے باوجود امید کی کرن بھی موجود ہے۔

لاطینی امریکہ اور غرب الہند میں قدرتی آفات سے بروقت آگاہی دینے کے نظام اور موسمیاتی خدمات میں بہتری آئی ہے جس کی بدولت زندگیوں کو تحفظ دینا اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ممکن ہوا ہے۔ علاوہ ازیں، خطے میں استعمال ہونے والی توانائی میں اس کے قابل تجدید ذرائع کا حصہ 69 فیصد تک پہنچ گیا ہے اور 2023 کے مقابلے میں شمسی اور ہوائی توانائی کی استعداد اور پیداوار میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(ڈبلیو ایم او) اور شراکت دار بھی خطے میں قابل تجدید توانائی کی پیداوار اور مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر ہوائی صورتحال پرپیشگی اطلاعات کی فراہمی کے لیے موسمیاتی اور آبی خدمات میں مدد دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈبلیو ایم او کے نتیجے میں کے لیے

پڑھیں:

اٹک: معروف بزنس مین ملک جاوید اختر نے بیٹے کی شادی پر مستحقین میں لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں پلاٹس مفت تقسیم کر دیے

اٹک: معروف بزنس مین ملک جاوید اختر نے بیٹے کی شادی پر مستحقین میں لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں پلاٹس مفت تقسیم کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

اٹک :ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معروف بزنس مین چیئر مین مہریہ ٹاؤ ن ملک جا وید اختر نے اپنے بیٹے کی شادی کی خو شی میں مستحق، نادار، یتیموں،بیواؤں اور اپنے ورکرز میں لاکھوں روپے کے درجنوں پلاٹس مفت تقسیم کر دیے، شادی کی تقریبات کا آغاز سویٹ ہوم کے بچوں، مہریہ ٹاؤن کے محنت کشوں، طالب علمو ں اور علماء کرام کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ سے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی سب سے بڑی، معیاری اور اسلام طرز کی رہائشی سوسائٹی مہریہ ٹاؤن پرائیو یٹ لمیٹڈ کے چیئرمین الحاج ملک جاوید اختر کے صاحبزادے منیجنگ ڈائریکٹر مہریہ ٹاؤن حافظ ملک عاطف جاوید کی شادی کی تقریب قرآن خوانی اور محفل نعت رسول مقبول کے ساتھ درود وسلام کی صداؤں سے پروقار روحانی محفل بن گئی۔

اس موقع پر ملک احمد جاوید اختر، شیخ اجمل محمود، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ،سجادہ نشین باغ نیلاب پیر سجاد حسین شاہ بخاری،سابق ناظم یو سی شیں با غ ملک شمیم خان، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ شیخ فیصل جاوید، سینئر صحافی نثار علی خان، لطف الرحمان، طاہر نقا س، ملک ریحان،ملک ادریس خان ہمک،ملک نوید ہمک،شیخ حامد محمو د رئیس آف ویسہ (کاملپو ر موسیٰ)، ملک خالد محمود ہمک،ملک ربنواز حیات ایڈووکیٹ،قاضی محمد فاروق سمیت سماجی اور مذہبی شخصیات اور ملک برادری کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئر مین مہریہ ٹا ؤن ملک جاوید اختر کے وسیع وعریض فارم ہاؤس کے خوبصورت لان میں نعت خوانی اور درود وسلام کی محفل کے بعد ڈائریکٹر مہریہ ٹاؤن ملک ریحان خان نے چیئرمین ملک جاوید اختر کی جانب سے غریب، مستحق، نادا ر، یتیمو ں میں پلاٹ تقسیم کرنے کا اعلان کیا، ملک جاوید اختر کی جانب سے ان کے آبائی گاؤں ہمک کے مستحق افراد میں چار چار مرلے کے پلاٹس تقسیم کئے جبکہ مہریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ملازمین اور ڈیلی ویجز ورکرز میں اٹک شہر میں چار مرلے کے قیمتی پلاٹس تقسیم کیے گئے، اس موقع پر پلاٹس حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد نے ملک جا وید اختر اور ان کے صاحبزا دوں کو مزید ترقی کی دعائیں دیں، تقریب سے ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی اور دعوت اسلامی کے طاہر شاہ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کا بحران اور نواز شریف
  • کراچی حج آپریٹرز کی حج بحران کے معاملے پر آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر سے مداخلت کی اپیل
  • مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • پیرو: جبری نس بندی سے متاثرہ لاکھوں خواتین ازالے کی منتظر
  • ایران میں اقتصادی بحران سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس 
  • ایک نا تجربہ کار حکومت نے ملک کی معاشیات کو تباہ کر کے رکھ دیا،خواجہ آصف
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ
  • اٹک: معروف بزنس مین ملک جاوید اختر نے بیٹے کی شادی پر مستحقین میں لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں پلاٹس مفت تقسیم کر دیے