2025-04-23@21:58:52 GMT
تلاش کی گنتی: 329

«بلوچستان کی صوبائی حکومت»:

    سندھ اور بلوچستان کی ہائی ویز پر الگ الگ حادثات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، جب کہ 24 مسافر زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں کنب مہران بائی پاس پر 2 مسافر کوچز آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں کوچ کی خاتون میزبان جاں بحق اور 20 مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک مسافر کوچ پشاور سے کراچی آرہی تھی، جب کہ دوسری کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی۔ حادثہ تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو گمبٹ ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں خواتین بچے اور مرد شامل ہیں۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر کار اور ٹرک...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ نجی چینل کے مطابق دہشتگردی کا یہ افسوس ناک واقعہ ضلع مستونگ میں پیش آیا، جہاں لیویز کے اہلکار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مستونگ میں فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی، اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ جون 2024 میں بھی بلوچستان کے سرحدی...
    ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار بی این پی کے کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے 53 سے زائد کارکنوں کو 3 ایم پی او کیس میں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بنچ نے آج کوئٹہ سے گرفتار بی این پی کارکنوں کے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کئے، جبکہ بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، سابق سیشن...
    بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کےلیے پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔عدالت عالیہ بلوچستان نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کوئٹہ نے 27 اگست 2024ء کو پریس کانفرنس کےلیے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت کا حکم جاری کیا تھا۔
    رہنماؤں نے کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال، افغان مہاجرین کی تضہیک اور زبردستی بے دخلی سمیت دیگر مسائل پت گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کی جانب سے 26 اپریل کو فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ آج ملی یکجہتی کمیٹی بلوچستان کے رہنماؤں کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں مسلم لیگ، اسلامی تحریک، جماعت اسلامی، جماعت اہل حدیث، جمعیت اتحاد العلماء، تنظیم اسلامی اور دیگر رکن جماعتوں کے ذمہ داران نے شرکت کیں۔ اجلاس میں غزہ و فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو بلوچستان بھر میں ہڑتال اور افغان مہاجرین کی تضہیک، زبردستی بے دخلی سمیت بلوچستان...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ترقیاتی اسکیموں میں بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت کردی۔کوئٹہ میں سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسکیموں کی پیشرفت، شفافیت اور موثر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام اضلاع میں تعلیمی ضروریات کا جامع سروے کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تخمینہ، لاگت اور مختص وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ اضلاع کو محکمہ تعلیم کی اسکیموں میں ترجیح دی جائے، خاص طور پر بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کو اسکیموں میں فوقیت دی جائے۔سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کےلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں فعال کی جائیں، تعلیم سے...
    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی و وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ قلات میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کا موسم آج کیسا رہے گا؟صوبۂ بلوچستان کی وادیٔ کوئٹہ اور گردونواح میں آج مطلع صاف رہے گا جبکہ موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے۔ پنجگور میں کم سے کم درجہ حرارت 13، خضدار میں 17، لسبیلہ میں21، گوادر میں 23، سبی میں25، تربت میں27، سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ روز لسبیلہ بلوچستان کا گرم ترین ضلع رہا جہاں کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرکوبی کی بات دل سے کی ہے۔ بلوچستان میں دو یا تین فیصد ملک توڑنا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کی ضرورت ہے اور وہ جاری ہے۔ پٹرولیم لیوی کا پیشہ بلوچستان کی سڑک پر لگنا خوش آئند ہے۔ عوام کا اس حوالے سے شکر گزار ہوں۔ بلوچستان میں مٹھی بھر دہشتگردوں کے خلاف کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور آپ فرق دیکھیں گے۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے ‘‘اْڑان پاکستان بلوچستان مشاورتی ورکشاپ’’ سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ یہ ورکشاپ حکومت بلوچستان کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب سرفراز بگٹی، اراکین اسمبلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری منصوبہ بندی اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ احسن اقبال نے حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘اْڑان پاکستان’’ پاکستان کو ٹریلین ڈالر معیشت بنانے کے خواب کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ سفر اْن مشکل حالات کی یاد دلاتا ہے جب 2013 میں مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی ،...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)وفاقی وزیر ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری سیاست بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو روشنی میں لانا چاہتے ہیں۔احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں جب بلوچستان آیا تھا تو لوگوں نے کہا تھا کہ ہماری کوئی سڑک محفوظ نہیں، لوگ کہتے تھے کہ ہمارا کوئی کاروبار محفوظ نہیں لیکن 18-2017 میں بلوچستان میں مکمل امن قائم ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کی گئی، ہمیں بلوچستان میں اقدامات سے صورتِ حال کو معمول پر لانے میں بہت مدد ملی۔وفاقی وزیر ترقیات نے کہا کہ 2013 میں گوادر کا...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح اور اس کی پسماندگی کو ترقی میں بدلنا ہمارا مشن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اڑان پاکستان‘ کے تحت 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنائیں گے، احسن اقبال بلوچستان میں اُڑان پاکستان مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے سنہ 2013 میں بلوچستان میں سڑکوں، تعلیمی اداروں اور صحت کے شعبے میں بہترین میگا منصوبے کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سنہ2013  سے سنہ 2018 تک بلوچستان میں ترقی اور امن قائم ہوا اور گوادر تا کوئٹہ سڑک نے فاصلے کم کیے اور ترقی کے دروازے کھولے۔ بلوچستان کے طلبا کے...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ’اُڑانِ پاکستان‘ کوئی خیالی تصور نہیں بلکہ اس کے پس پشت واضح حکمت عملی ہے، ہم بلوچستان کو پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر قابل فخر صوبہ بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ ترقی کے لیے محض خواب نہیں بلکہ عملی اقدامات درکار ہیں، دنیا کی کامیاب اقوام اس کی مثال ہیں، ہم نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں بنیادی اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند ہے، سرفراز بگٹی سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں 210 ارب کے فنڈز کو مؤثر طریقے سے خرچ کیا جا رہا...
    اس موقع پر بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت بھی کی گئی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کچھی کینال سمیت مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت بھی کی گئی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی عمل...
    کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت دیگر ممالک کی طرح بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن اور اے سی سی کارڈ ہولڈرز کی باعزت طور پر وطن واپسی کے حوالے سے کوئٹہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی...
    کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت دیگر ممالک کی طرح بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن اور اے سی سی کارڈ ہولڈرز کی باعزت طور پر وطن واپسی کے حوالے سے کوئٹہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی...
    اسلام آباد  (نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب کی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کردیا ہے اور ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ سامنے ہے کہ نہ صرف پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو گئی ہے بلکہ عالمی ایجنسی فچ کی جانب سے بھی پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم...
    این آئی آر سی بلوچستان نے پی آئی اے کے 3 سینیئر افسران کو سزا سنا دی۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے ایک دفعہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا، خواجہ آصف نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کوئٹہ بینچ کے ممبر عبدالغنی مینگل نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کوئٹہ کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ سنا دیا۔ تینوں افسران کو یومیہ اجرت والے 17 ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے عدالتی فیصلے کی حکم عدولی پر سزا سنائی گئی ہے۔ قومی ایئر لائن کے ڈپٹی سی ای او، ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اور جی ایم پی آئی اے بلوچستان کو 6،6 ماہ قید 50،50 ہزار جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔...
    راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دیں گے؟ یہ سب کا سب جھوٹ ہے، شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی جو انہوں نے لگائی ہے کتنی دیر تک دے سکتے ہیں؟ روپے کی قدر کم ہونے سے ملک پر 14 ہزار 450 ارب قرضہ بڑھا ہے مہنگائی کہاں جارہی ہے ابھی مزید مسائل کھڑے ہوں گے۔ انہوں ںے سوال اٹھایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دیں گے؟ یہ سب کا سب جھوٹ ہے حکومت...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )تحریک انصاف کے رہنما تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ضروری، مگر فاٹا کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی ہے، کسی کو یقین نہیں کہ پیسے بلوچستان جا رہے ہیں ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کے حوالے سے کہا کہ اس پر ایک نہیں 4، 5 بڑے بنیادی اعتراضات ہیں، سب سے پہلے تو یہ کہ اگر بیس فیصد بھی یہ کہتے ہیں کہ قیمتیں کم ہوئیں ہیں جیسے 260 روپپے کی قیمت ہے تو بیس فیصد کا مطلب ہے کہ آپ کو 50 روپے کی بچت ہوئی ہے.(جاری ہے) تیمور جھگڑا نے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے حامی بن کر جتھے لے کر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پاکستان کی ترقی بلوچستان سے شروع ہوگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان اور زوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا کراچی سے چمن ہائی وے کی تعمیر دیرینہ مطالبہ تھا۔ وفاقی حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لئے اس جگہ پر ہائی وے کی تعمیر کے تحفے پر شکر...
    اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز پر چارج شیٹ گلگت بلتستان کے بیٹے کی زبان بندی کی کوشش ہے، حقوق لیے آواز بلند کرنے والے ہی اصل تعلیم یافتہ اور باشعور ہے، شعور سے ہمیشہ حکومت خوف کھاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز پر چارج شیٹ گلگت بلتستان کے بیٹے کی زبان بندی کی کوشش ہے، حقوق لیے آواز بلند کرنے والے ہی اصل تعلیم یافتہ اور باشعور ہے، شعور سے ہمیشہ حکومت خوف کھاتا ہے، پڑھے لکھے دیانتدار ڈاکٹر پر دباو ڈال کر جی بی کے عوام کے ذہنوں میں زہر انڈیلا جا رہا ہے، بعض عناصر...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند قرار دیا ہے، ان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات سے آمدن بلوچستان کی اہم شاہراہ اور کچھی کینال منصوبے کی تکمیل کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا خالدمگسی اور جام کمال کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان کے عوام کے لیے یہ خیر سگالی کا اقدام ہے، وفاقی حکومت کے اقدام سے کچھی کینال کی تعمیریقینی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کی طرف سے صدر...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے...
    جمعیت علما اسلام (ف) نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹ میں بل کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان نے اراکین بلوچستان اسمبلی کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق پارٹی سربراہ نے بلوچستان اسمبلی سے مائنز اور منرل ایکٹ کے پاس ہونے میں جے یوآئی کے اراکین اسمبلی کی حمایت کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل کے جائرے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کی قیادت کو ایکٹ کی تائید کرنے والے اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور اس پر مرکزی جماعت کو...
    تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایران میں 8 پاکستانیوں کوقتل کیا گیا، جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ایرانی حکومت نے قاتلوں کر گرفتارکرکے سزادینے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ صدرمملکت کی بہتر صحت کیلئے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے کی ریکارڈ کمی کی، بجلی قیمتیں کم...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پر لگائیں گے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس رقم سے کچھی کینال اور کوئٹہ کراچی ایم 25 بنائیں گے، بجلی پہلے ہی ساڑھے سات روپے فی یونٹ سستی کرچکے ہیں، بجلی قیمتیں کم ہونے سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بجلی قیمتیں کم کرنا بہت بڑا چیلنج تھا، حالیہ کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 9 وفاق بنائے گا، سکھر تا حیدرآباد موٹروے جدید طرز پر بنے گی۔انہوں...
    بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ٹرین کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد بولان ایکسپریس کی سروسز معطل وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ریلوے ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں سیکیورٹی خدشات کے نتیجے میں ٹرین کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔ ریلوے ترجمان نے کہا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان ٹرین جو کراچی سے شام 7 بجے روانہ ہوتی تھی اس کا وقت تبدیل کر کے شام 4 بجے کر دیا گیا ہے تاکہ دن کے اوقات میں ٹرین کوئٹہ پہنچ سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ بولان میل کے علاوہ کسی اور ٹرین کا وقت تبدیل نہیں کیا گیا تاہم سیکیورٹی صورتحال کی وجہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں ایرانی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس ''بہیمانہ فعل‘‘ کے محرکات کو منظر عام پر لائیں اور ہلاک شدگان کی لاشیں ان کے اہل خانہ تک پہنچانے کے انتظامات کریں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ایرانی حکام فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کریں اور انہیں سزا دیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے اٹھائے گی۔ واقعے کی تفصیلات ہفتے کے روز نامعلوم مسلح افراد نے ایران...
    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 618 قیمتی موبائل فونز برآمد، گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40 عدد ڈیوائسز بھی برآمد کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بلوچستان سے کراچی کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق کراچی موچکو پولیس کی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کے دوران اسمگلنگ کے لئے تیار کی گئی ڈبل کیبن گاڑی پکڑلی۔ ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 618 قیمتی موبائل فونز برآمد، گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اپریل 2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے لکپاس میں جاری احتجاجی دھرنے کے خاتمے کو گرفتار خواتین کی رہائی سے مشروط کر دیا ہے، جبکہ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے سکیورٹی خدشات اور خواتین پر عائد الزامات کی بنیاد پر ان کی رہائی سے انکار کر دیا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اور صوبائی حکومت کے درمیان اب تک مذاکرات کے چار دور ہوئے ہیں، جن میں تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ گرفتار بلوچ خواتین اور الزامات بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، گل زادی بلوچ، بیبو بلوچ اور دیگر خواتین کو کوئٹہ...
    پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں نے اختر مینگل کی جانب سے نواز شریف کے خلاف بیان کو احسان فراموشی قرار دے دیا۔ اختر مینگل کی جانب سے نواز شریف سے متعلق گفتگو پر مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی۔ یہ بھی پڑھیں نواز شریف بلوچستان آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں ہے کیا؟ سردار اختر مینگل اس موقع پر سلیم کھوسہ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو حقائق بتانا چاہتے ہیں، اختر مینگل مفادات کی سیاست کررہے ہیں، ہم نے ہمیشہ ان کو احترام دیا لیکن ان کی جانب سے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو منفی جواب دیا گیا۔ سلیم کھوسہ نے کہاکہ اختر مینگل نواز شریف پر تنقید کے نشتر...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں، 18 ویں ترمیم کے باوجود ایس آئی ایف سی اور اپیکس کمیٹی کو استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سڑکیں بند کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آٹھ فروری 2024 کو ملک میں الیکشن نہیں ہوئے، بلکہ اسمبلی کی بولیاں لگائی گئیں اور بدترین دھاندلی کی گئی۔ موجودہ اسمبلیوں کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں، 18 ویں ترمیم کے باوجود ایس آئی ایف سی اور اپیکس کمیٹی کو استعمال کیا جارہا ہے۔ اگر ہماری معدنیات نکالنی ہیں تو چار صوبوں کو مطمئن کرنا ہوگا۔ ملک کو بچانے کے...
    بلوچستان کے وزیر حکومت ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھنے کی ضرورت ہے، بلوچستان کا مسئلہ بیرون دشمنوں کی جانب سے سپانسرڈ ہے، اسلام آباد میں فیصلے کرنے والوں کو بلوچستان کی سمجھ ہی نہیں۔ یہ بھی پڑھیں وفاق اور صوبے کے درمیان کمیونیکیشن گیپ بلوچستان میں بغاوت کی وجہ ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند وی نیوز کی ٹوئٹر اسپیس ’بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک کی دشمن ایجنسیاں بلوچستان کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کر رہی ہیں، دوسری جانب بلوچستان میں ایک شکایات کی جو لسٹ ہے، اس کو بھی اپنے مفاد کے لیے غلط استعمال کیا گیا ہے، اور اینٹی اسٹیٹ بیانیہ...
    وی نیوز کی ٹوئٹر اسپیس ’بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کے سابق وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ غیر جذباتی طور پر بلوچستان میں کئی ایسے گروپس ہیں جو بندوں کے ذریعے اپنی سیاسی ڈیمانڈز منوانے چاہتے ہیں۔ اور یہ گروپس پہلی بار نہیں بلکہ 70 کی دہائی سے ہی فعال ہیں۔ ہمسایہ ممالک پاکستان کیخلاف فنڈنگ کرتے ہیں جان اچکزئی کے مطابق جب بھی پاکستان کے حالات خراب ہوئے تو ہمسایہ ممالک انڈیا، ایران اور افغانستان کی جانب سے ان گروپس کی فنڈنگ کی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ جب دشمن ایجنسیاں ان گروپس میں شامل ہو جاتی ہیں، تو ان گروپس کا مقصد بھی بدل جاتا ہے۔ اب بیانیہ ان...
    جے یو آئی وفد نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات کے موقع پر بی این پی کے دھرنے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنیکی پیشکش کی۔ وزیراعلیٰ نے انہیں اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام نے حکومت کو بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں مسائل کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ آج کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت جے یو آئی کے سینئر رہنماء شامل تھے۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان، مجموعی صورتحال سمیت بی این پی...
    بلوچستان میں امن و امان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے تناظر میں جمعیت علما اسلام نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کردی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت سینئر صوبائی اکابرین شریک تھے۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان اور  مجموعی صورتحال سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے موجودہ صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حکومت کے موقف...
    ویب ڈیسک : بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔  وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔  اجلاس میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے بلوچستان انسٹیٹیوشنل ریفارمز ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا،  صحت کے  شعبے میں بہتری کے لیے زیر التوا 12 مسودہ قانون پر  بھی کام تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔  بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی  وزیر اعلیٰ بلوچستان...
    تاجر رہنمائوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ بلوچستان کا سندھ، کراچی سے پچیس دنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے، تجارتی و کاروباری نظام معطل ہو چکا ہے، ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے غریب قوم اور ملک بھر کے چھوٹے تاجروں اور عام دکانداروں کو ریلیف نہ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کی مد میں غریب قوم کو جون تک عارضی ریلیف سے کام نہیں چلے گا، مستقل بنیادوں پر ریلیف دیا جائے، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور بجلی کا فائدہ نہ دینے...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا، سی ٹی ڈی بلوچستان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ روڈ پر نیو سریاب کی حدود میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ شاہد رند کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں...
    بلوچ یکجہتی کمیٹی کی خواتین رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ لیے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی جانب سے وڈھ سے نکلنے والا لانگ مارچ 12ویں روز بھی لکپاس کے مقام پر موجود ہے۔ سردار اختر مینگل کی جانب سے لانگ مارچ کو دھرنے میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ مظاہرین کو روکنے کے لیے حکومت نے قومی شاہراہ پر خندق کھود کر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم دوسری جانب صوبے میں بگڑی سیاسی صورتحال کی وجہ سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس پہلے کئی روز تک بند رکھی گئی جبکہ گزشتہ روز سروس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا۔ قومی شاہراہوں کی...
    سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ کی کوششیں، پاک فرانس دوطرفہ مشاورت شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز پیرس(آئی پی ایس ) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی کوششوں اور بہتر سفارت کاری کے باعث فرانس اور پاکستان کی درمیان دوطرفہ مشاورت شروع ہوگئی ہے۔اس سلسلہ میں فرانس وزارت خارجہ میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈیوڈ برٹولوٹی کے دور پاکستان کے دوران پاکستانی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے یورپ شفقت علی خان کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مفید ملاقات میں ایک دوسرے ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کیلیے ہونے والا ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان دوستی بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔سفیر پاکستان محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ...
    دبئی / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہید سکندر اباد سوراب کے ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت ٹکری محمد صالح میروانی کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید رد عمل دیتے ہوئے اس بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی سیاسی شخصیات اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت کو ٹھوس عملی اقدامات کرنے ہوں گے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت اور رحم کے مستحق نہیں ہے نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز...
    پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) یونیسکو میں پاکستان کی مستقل مندوب سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک مستحکم اور زیادہ موثر یونیسکو کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 221 ویں مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تعلیم، سائنس، ثقافت اور مواصلات کے شعبوں میں تزویراتی ترجیحات کی انجام دہی کے لیے حقیقت پسندانہ اور پائیدار مالی وسائل کی ضرورت پر زور دیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ادارے کے ڈھانچے اور کام کے طریقہ کار میں تزویراتی ربط پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ممتاز زہرا بلوچ نے یونیسکو...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ بی این پی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں جنہوں نے آج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں ہمارا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں اخترمینگل کی گرفتاری کا عندیہ، بی این پی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کردی انہوں نے کہاکہ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز حضرات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، حکومت ہماری آواز سننے کو تیار نہیں۔ ساجد ترین نے کہاکہ حکومت ہمارے ساتھ مقابلے پر اتری ہوئی ہے، بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ہمارے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم ’رائٹ ٹو اسمبل‘ کے استعمال کا اختیار حکومت کے پاس ہے اور سب کو اس آئینی اختیار کو تسلیم کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں بی این پی کی کال ہر بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لک پاس کے مقام پر دھرنا جاری نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری اور سردار کمال خان بنگلزئی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، اور اس دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے جاری احتجاج، مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے دونوں رہنماؤں کو سیاسی و انتظامی سطح پر کی جانے والی حکومتی کاوشوں سے آگاہ کیا، انہوں...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کی جانب سے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس پر آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں کاروباری مراکز بند رہے۔ خصدار، قلات، مستونگ، حب، گوادر اور تربت میں کاروباری مراکز مکمل بند رہے جبکہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل رہیں۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم بی این پی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وڈھ میں بیٹھے پُرامن مظاہرین پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہے۔...
    پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سیشن 10 کی ٹرافی کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شہر تک پی ایس ایل کرکٹ کی ٹرافی پر بلوچستان کے شائقین کرکٹ نے پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور سیلفیاں بنائیں۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹر حسیب اللہ خان اور اے سی کوئٹہ حمزہ انجم اور محکمہ اسپورٹس بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے سامنے پی ایس ایل کرکٹ ٹرافی کی رونمائی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اہل بلوچستان نے جس پرجوش انداز میں پی ایس ایل ٹرافی کا استقبال کیا وہ خوش آئند ہے اور صوبہ کے عوام کے اسپورٹس سے دلی لگاؤ کی بہترین عکاسی...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی نظربندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو نظر بندی سے متعلق ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری دینے سے انکار کردیا۔ اختر مینگل سے اسپیکر ایاز صادق کا رابطہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رابطہ کیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے اختر مینگل کو بتایا کہ اگر وہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتاری ہوگی ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس لیے وہاں موجود ہیں۔بی این پی کا مستونگ لک...
    اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )سربراہ بی این پی اختر مینگل کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری سے انکار کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو پیغام دے دیا ہے کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔ سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کیجانب مارچ کی صورت میں سردار اختر مینگل کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے اگر کوئٹہ کیجانب مارچ کیا تو گرفتارکرلئے جائینگے۔ شاہد رند کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے صبح اختر مینگل کو انکی گرفتاری کے ایم پی اوآرڈر کے بارے میں آگاہ کردیا تھا تاہم اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کیا۔  دوسری جانب اختر مینگل نے حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے...
    کوئٹہ ( نیوزڈیسک) ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ بی این پی کے لانگ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم سربراہ بی این پی اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے واضح کیاکہ اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاہد رند نے بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی...
    مستونگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) مینگل گروپ کا سردار اختر مینگل کی سربراہی میں مستونگ میں لک پاس پر دھرنا 9 ویں روز بھی جاری رہا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومتی وفد اور اختر مینگل کے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی۔ سردار اختر مینگل سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے رابطہ کیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل کا کہناتھاکہ ہم نے اپنا مطالبہ ایاز صادق کے سامنے رکھ دیا اور ایاز صادق نے وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین ارکان اسمبلی میرے پاس آئی تھیں، خواتین ارکان کے سامنے گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا ہے۔ان...
    بلوچستان حکومت نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انہوں نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو وہ گرفتار کر لیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔تاہم بی این پی کے سربراہ نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ صوبائی ترجمان کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال دینا شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے۔ شاہد رند کے مطابق...
    کوئٹہ : بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ بی این پی (مینگل) کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، جنہیں چند حالیہ واقعات نے مزید تقویت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے دوران قیادت کی جانب سے کی گئی تقریر پر بھی حکومت کو تشویش ہے، جس کا جائزہ لیا گیا ہے اور اب قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔ شاہد رند نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ حکومت نے اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، اور مارچ کے شرکا سے دو مرتبہ مذاکرات ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں شاہوانی اسٹیڈیم، سریاب روڈ تک آنے کی اجازت دی، لیکن...
      ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی ریڈزون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ ترجمان نے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا بھی عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر مینگل کے ساتھ حکومتی کمیٹی نے 2 نشستیں کی ہیں، صوبائی حکومت نے انہیں سریاب روڈ پر جگہ کی پیشکش کی۔ انہوں نے بتایا کہ سردار اخترمینگل کی بی این پی ریڈ زون میں احتجاج پر بضد ہے۔ جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شاہد رند کا کہنا تھا کہ بی این پی نے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفعہ 144...
    جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال، عزت آبرو کوئی چیز محفوظ نہیں ہے، جبکہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ڈاکو راج، بااثر لوگوں کی سرپرستی میں عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد کے علاقوں گوٹھ علی دوست خان گولاٹو، گوٹھ محمد اعظم خان گولاٹو اور گوٹھ حاصل خان ٹالانی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ریلوے ٹریک، روڈ راستے سبھی غیر محفوظ بن چکے ہیں۔ آئے روز مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ بلوچستان میں بدامنی عروج پر ہے، یہاں کوئی شخص محفوظ نہیں ہے۔ بلوچستان کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ریلوے ٹریک، روڈ راستے سبھی غیر محفوظ بن چکے ہیں۔ آئے روز مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے...
    بلوچستان کی صورتحال پر سینئرسیاستدانوں پر مشتمل بااختیار کمیٹی بنائی جائے، سپریم کورٹ بار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ک صدر میاں رف عطا نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کی صورت حال پر سینئر سیاست دانوں پر مشتمل بااختیار اور مینڈیٹ کی حامل کمیٹی تشکیل دی جائے اور بلاتاخیر بلوچستان روانہ کردی جائے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رف عطا نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر سپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس کو بلوچستان کی صورت حال...
    کسی کوبلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: کورکمانڈر کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا اور کسی کوبلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیرصدارت 268 ویں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں شہدا کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہدائے افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں...
    چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے سردار اختر مینگل کی زیر قیادت لکپاس کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ دو طبقے رہے ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی زیر قیادت لکپاس کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ دو طبقے رہے ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ مولا علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ ہمیشہ ظالم کے...
    وزیراعلی بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس، آپریشنز کو وسعت دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے بھی لیے گئے۔ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس آئی ج بلوچستان سمیت اعلی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں عید پر سیکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں کی صورت حال اور صوبے مین امن و امان پر...
    مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بڑے بھائی کا کردار ادا کرے اور ہر ممکن مدد فراہم کرے۔انہوں نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور بلوچستان کے حالات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ہونے والی تفصیلی گفتگو پر بھی بریفنگ دی اور اہم امور پر مشاورت کی۔
    نواز شریف کی وزیراعظم کو ہر حال میں بلوچستان میں امن قائم کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کیا جائے۔ جاتی امرا میں ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بڑے بھائی کا کردار ادا کرے اور ہر ممکن مدد فراہم کرے۔انہوں نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر بھی زور دیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور بلوچستان کے حالات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے انہیں وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے...
    مستونگ میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ یہ فیصلہ ہم کرینگے کہ کوئٹہ میں کس جگہ بیٹھنا اور احتجاج کرنا ہے، آپ نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے ترجمان حکومت بلوچستان، ڈی آئی جی کوئٹہ اور ڈی سی کوئٹہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہم کریں گے کہ کوئٹہ میں کس جگہ بیٹھنا اور احتجاج کرنا ہے، آپ نہیں کریں گے۔ یہ ہماری مرضی ہے کہ ہم کوئٹہ میں بیٹھیں یا ہاکی گراؤنڈ میں، یہ فیصلہ آپ کا نہیں، ہمارا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ...
    ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ اپوزیشن حالات بہتر کرسکتی ہے تو مذاکراتی کمیٹی کے سربراہی اپوزیشن یا ڈاکٹر مالک بلوچ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ شاہد رند نے پریس کانفرنس سے خطاب میں اعلان کیا کہ ڈائیلاگ کے لیے فورمز موجود ہیں ، لیکن بی این پی صوبائی اسمبلی اور محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں آنے کو تیار نہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بی این پی کے لانگ مارچ کو کوئٹہ آنے سے روکنے کے فیصلے پر جواب دیا کہ سیکیورٹی تھریٹ کی بنا پر کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ بی این پی لانگ مارچ کے موقع پر کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کا خطرہ...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ، ڈی سی سعد بن اسد اور ترجمان شاہد رند نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا۔ احتجاج سب کا حق ہے، مگر فیصلہ ہم کرینگے کہ کہاں احتجاج ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد اور بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے، مگر یہ فیصلہ ہم کرینگے کہ احتجاج کہاں ہوگا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اراکین کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اختر مینگل سے مذاکرات جاری ہیں، اس حوالے سے مذاکرات کی کامیابی تک...
    ڈی آئی جی اعتزاز احمد گورایا -  فوٹو: فائل ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ کا کہنا ہے کہ ریاست کی طرف سے اجازت نہیں کہ سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا جائے، احتجاج حق ہے، مگر عوامی گزرگاہ کو بند کرنا، املاک کو نقصان پہنچانا کسی کا حق نہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹرین حملے کے بعد آپریشن میں دہشت گردوں کو مارا گیا، پانچ لوگوں کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کی شناخت اور لینے کا حق ورثاء کا ہے، بی وائی سی کے لوگ اسی رات لاشیں لینے پہنچے، اسپتال انتظامیہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی.وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر اعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے لئے منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. اس مقصد کے لیے تمام ضروری...
      نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کے بجائے حل نکالا جائے۔  اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کی شکایات پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں۔ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے: لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پرگفتگو کی گئی جب کہ اس دوران وفاقی حکومت کے بلوچستان کےلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔(جاری ہے) اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو...
    ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔  ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔  اس موقع پر...
    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل کو 2 روزہ سرکاری دورہ پر بیلا روس جائیں گے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کے دوران کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی ۔ مزید پڑھیے: اہم ترین میٹنگ میں بڑے فیصلے، آنے والے...
    وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ماڈل ٹاون  لاہور میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور...
    بلوچستان کی ترقی کیلیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ قبل ازیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
    بلوچستان کے مسائل پر سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پرسپریم کورٹ بار کا اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے بلوچستان کے مسائل کے مستقل حل سے متعلق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک سے ملاقات کی اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری بیان کے مطابق صدر بار میاں رؤف عطا اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات میں سینیٹر میرکبیر محمد شاہی بھی موجود تھے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ملاقات بلوچستان میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام قومی سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کے تناظر اور...
    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین نیشنل پارٹی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں محمد اسحاق نوتیزئی اور سینیٹر میر کبیر شاہی بھی موجود تھے، ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل کے طویل المدتی حل پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں بلوچستان کے مسائل پر دیگر سیاسی جماعتوں کی عدم سنجیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔  سپریم کورٹ بار کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے مسائل پر کوئی بھی تنگ نظر یا محدود نقطہ نظر اختیار کرنا بند گلی میں لے جائے گا، صوبے کے چیلنجز کا واحد قابل عمل حل جمہوری طریقہ کار اور سیاسی حکمت عملی ہے۔  سپریم کورٹ بار کے اعلامیہ کے مطابق...
    فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے کوئٹہ میں سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کوئٹہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق  وزیراعلیٰ نے صوبے میں ترقی کے لیے تمام پارلیمانی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے، مقصد بلوچستان کی ترقی و امن ہے۔
    سرفراز بگٹی اور ڈاکٹر مالک بلوچ کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات میں صوبے کو درپیش مسائل اور موجودہ صورتحال پر گفتگو کی ہے۔ آج وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہاں ان سے ملاقات کی اور عید الفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینٹر کبیر احمد محمد شہی، صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری عبیداللہ گورگیج و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں ترقی کے...
    پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، خدا نے اس خطے کو تراشے ہوئے سنگ لاخ پہاڑوں، بل کھاتی گھاٹیوں، شیشم سے بہتے چشموں، جھرنوں اور جھیلوں، چندن سے ساحلوں، آسمان سے سمندر اور خوبصورت جنگلات سے کچھ اس طرح نوازا ہے کہ یوں گمان ہوتا ہے جیسے فطرت نے سارا حسن بلوچستان کے حصے میں ڈال دیا ہو۔ موسم بہار میں سیاحوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کرتی ہے، موقع ہو عید کا اور تعطیلات ہوں تو صوبے میں کون کون سے مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیں عید پر سیر کے لیے گلگت بلتستان کے 5 بہترین مقامات...
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔ دوران اجلاس بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی...
    بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں تواتر کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پاک فوج نے برق رفتاری کے ساتھ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرکے درجنوں دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا۔ 17 روز کے وقفے کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی گئی تاہم دہشت گردی کے واقعات میں تادم تحریر کوئی کمی نہیں آئی۔ چار روز پیشتر کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل بم نصب کرکے دھماکا کیا جس سے تین افراد جاں بحق اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کلمت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کر دی۔...
    وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں...
    کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔ دوران اجلاس بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کامیابی سے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں...
    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات کے اوقات میں بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات کے اوقات میں بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدو رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلع ژوب، کچھی اور ضلع موسی خیل کے ڈپٹی کمشنرز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ضلع ژوب میں کوئٹہ سے ڈی آئی خان کی طرف آنے جانے والی مسافر بسیں اور کوچز شام 6 سے صبح پانچ بجے تک سفر نہیں کر سکیں گی۔ضلع کچھی بولان کی حدود میں تاحکم ثانی پبلک ٹرانسپورٹ اور تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کا داخلہ شام...