بلوچستان کی پسماندگی کو ترقی میں بدلنا ہمارا مشن ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح اور اس کی پسماندگی کو ترقی میں بدلنا ہمارا مشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اڑان پاکستان‘ کے تحت 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنائیں گے، احسن اقبال
بلوچستان میں اُڑان پاکستان مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے سنہ 2013 میں بلوچستان میں سڑکوں، تعلیمی اداروں اور صحت کے شعبے میں بہترین میگا منصوبے کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سنہ2013 سے سنہ 2018 تک بلوچستان میں ترقی اور امن قائم ہوا اور گوادر تا کوئٹہ سڑک نے فاصلے کم کیے اور ترقی کے دروازے کھولے۔
بلوچستان کے طلبا کے لیے 5 ہزار اسکالرشپساحسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ نے فیز 1 میں بلوچستان کے طلبا کے لیے 5 ہزار اسکالرشپس دیں جبکہ اب فیز 2 میں مزید 5 ہزار اسکالرشپس دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور انسانی ترقی پر توجہ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ٹریلین ڈالر معیشت بنانے کے لیے اُڑان پاکستان پروگرام لانچ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ ایکسپورٹ کا دروازہ ہے اور ٹریڈ گروتھ اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیے: کیا اڑان پاکستان منصوبہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات دلوا سکتا ہے؟
احسن اقبال نے کہا کہ ریکوڈک بلوچستان کی ترقی کا پہلا قطرہ ہے جس کے بعد سرمایہ کاری کی لائنیں لگ جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے آئی ٹی میں خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور بلوچستان کو توانائی کے شعبے میں سولر اور نیشنل گرڈ سے جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم 25 منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ20 پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کام کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام، پالیسی تسلسل اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: ملکی معیشت کو بلندیوں پر لے جانے کا عزم، وزیراعظم نے ’اڑان پاکستان‘ پروگرام کا افتتاح کردیا
وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اُڑان پاکستان کے ذریعے ترقی کا سفر تیز کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے مشاورتی ورکشاپ میں خصوصی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’اڑان پاکستان‘ بلوچستان ن لیگ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڑان پاکستان بلوچستان ن لیگ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قابل تحسین کردار ہے: سرفراز بگٹی
— فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کا بلوچستان سمیت پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار قابل تحسین ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
سرفراز بگٹی نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ حکومت اقلیتوں کے آئینی، سماجی اور مذہبی حقوق کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے۔