اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پرگفتگو کی گئی جب کہ اس دوران وفاقی حکومت کے بلوچستان کےلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ۔

حکومت کی اولین کوشش ہے کہ بلوچستان کے تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔ بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔دریں اثناءوزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے بھی ملاقات کی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میںملک میں سیکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں سکیورٹی کیلئے اقدامات کی پیشرفت اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عید الفطر کے موقع پر انہیںمبارکباد پیش کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات کے دوران متعلقہ وزارت کے امور پر گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو افغان باشندوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین وفاقی حکومت وزیر داخلہ

پڑھیں:

وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور جولائی 2024ء سے مارچ 2025ء کے دوران برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کے ساتھ 13.613 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔اس نمایاں کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری اور نجی شعبے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صرف مارچ 2025 میں برآمدات میں 6.27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ نہ صرف حکومتی معاشی پالیسیوں کی درست سمت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستانی معیشت کی مضبوطی اور عالمی منڈیوں میں مصنوعات کی مانگ میں اضافے کا بھی مظہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں بتدریج اضافہ اور دیگر مثبت معاشی اعشاریے، حکومت پاکستان اور نجی شعبے کے درمیان قریبی تعاون اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ایسے تمام اقدامات جاری رکھے گی جو کاروبار دوست ماحول پیدا کریں اور برآمدات میں مسلسل بہتری لائی جا سکے۔وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت ملکی برآمدات کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے نہ صرف پالیسی سازی کر رہی ہے بلکہ کاروباری برادری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے بھی پرعزم ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہماری ٹیم دن رات اس کوشش میں ہے کہ پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے تاکہ روزگار، سرمایہ کاری اور برآمدات تینوں میں توازن کے ساتھ اضافہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ
  • شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل 
  • وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم
  • معیشت کی بحالی میں جنرل عاصم منیر کی کاوشیں شامل ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
  • دنیا نے زراعت میں ترقی کی، ہم وقت ضائع کرتے رہے: شہباز شریف
  • حکومت فیشن اور تخلیقی انڈسٹری کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگی، جام کمال
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • دنیا زراعت میں ترقی کر کے آگے نکل گئی اور ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے. وزیراعظم
  • دنیا زراعت میں ترقی کر کے آگے نکل گئی، ہم قیمتی وقت ضائع کرتے رہے‘ وزیراعظم
  • دنیا زراعت میں آگے نکل گئی،ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم