صدر سپریم کورٹ بار کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، بلوچستان کے مسائل پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین نیشنل پارٹی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں محمد اسحاق نوتیزئی اور سینیٹر میر کبیر شاہی بھی موجود تھے، ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل کے طویل المدتی حل پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں بلوچستان کے مسائل پر دیگر سیاسی جماعتوں کی عدم سنجیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
سپریم کورٹ بار کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے مسائل پر کوئی بھی تنگ نظر یا محدود نقطہ نظر اختیار کرنا بند گلی میں لے جائے گا، صوبے کے چیلنجز کا واحد قابل عمل حل جمہوری طریقہ کار اور سیاسی حکمت عملی ہے۔
سپریم کورٹ بار کے اعلامیہ کے مطابق سڑکوں کی بندش کے باعث صدر سپریم کورٹ بار کی بی این پی کے چیئرمین اختر مینگل سے ملاقات نہ ہوسکی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ بار
پڑھیں:
بلوچستان کے مسائل معاشی ترقی سے حل نہیں کئے جاسکتے: رضا ربانی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے بلوچستان کے مسائل صرف معاشی ترقی سے حل نہیں کیے جاسکتے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا بلوچستان کے مسائل کا ایک سیاسی حل ہے، جو سیاسی اتفاق رائے سے تیار کیا جائے، ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے، جو ایسا سیاسی اقدام اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا فوری طور پر ایک آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، جو حقیقی بلوچ قیادت مالک بلوچ اور اختر مینگل سے رابطہ کرے۔ انہوں نے کہا پارلیمانی کمیٹی جے یو آئی ف اور دیگر جمہوری قوتوں سے رابطہ کرے، کمیٹی یقینی بنائے عوام کے سیاسی انتخاب کا احترام کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا پارلیمانی کمیٹی یقینی بنائے حقیقی سیاسی قیادت کو قومی سیاست کے مرکزی دھارے میں شامل کیا جائے۔ پارلیمانی کمیٹی یقینی بنائے عوام کے آئینی بنیادی حقوق کا احترام کیا اور لاپتا افراد کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔