2025-04-23@04:50:00 GMT
تلاش کی گنتی: 1454

«خالصتان کے»:

(نئی خبر)
    سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے تاریخی قبرستان پیر کمال شاہ بااثر مافیا کے قبضے میں، شہریوں کی انصاف کی اپیل، سکھر کی مرکزی سبزی منڈی کے قریب واقع تاریخی قبرستان پیر کمال شاہ حکومتی عدم توجہی کے باعث لاوارث بن چکا ہے۔ بااثر مافیا نے قبرستان کی 44 جریب زمین پر غیر قانونی قبضہ جما کر ہاؤسنگ اسکیم، کولڈ اسٹورز اور رہائشی مکانات تعمیر کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق قبرستان کی اصل اراضی کا ریکارڈ متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہے، اور اس قبرستان میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے آباؤ اجداد بھی مدفون ہیں۔ اپنے دورِ وزارت میں سید قائم علی شاہ نے اس قبرستان کے مسئلے کو اٹھایا تھا اور ڈپٹی کمشنر سکھر کو...
    تقریباً116برس قبل کرکٹ کی جس عالمی گورننگ باڈی کی بنیاد رکھی گئی تھی ، اُسی کے تحت اب پاکستان میں کرکٹ کا عالمی میلہ سج چکا ہے۔یہ پاکستان کا بڑا شاندار اعزاز ہے جو ہمیں29برس بعد ملا ہے۔ الحمد للہ ۔ کرکٹ کی اِس عالمی گورننگ باڈی کو انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل یاICCکے معروف نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔ 19فروری2025 سے اِس کرکٹ میلے، جسے چیمپیئنز ٹرافی کا نام دیا گیا ہے، کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ آٹھ ممالک کی ٹیمیں ( مائنس بھارت) وطنِ عزیز میں کھیل رہی ہیں۔ہمارے سب سے بڑے شہر، کراچی، میں دو دن قبل پہلا میچ بڑی معرکہ آرائی سے کھیلا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیمیں مدِ مقابل آئیں ۔...
    ریاض : وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیک نیوز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر جامع لائحہ عمل مرتب کرنا ضروری ہے۔ عالمی سطح پر ایک ایسا ادارہ ہونا چاہیے جہاں مصنوعی ذہانت کے ذریعے حقائق کی جانچ کا نظام موجود ہو۔ ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2025 کے زیراہتمام مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور جھوٹی خبروں کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، فیک نیوز اور مس انفارمیشن سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج ہیں، ہمیں اس کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے،وزیر اطلاعات نے کہا کہ عالمی سطح پر ایک ایسا ادارہ ہونا چاہئے جہاں مصنوعی ذہانت کے ذریعے حقائق کی...
    اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ممتاز عالم دین اور جماعت اہل حرم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سید حسن نصراللہ جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، سید حسن عالم اسلام کے وہ شہید ہیں، جنکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے اپنی زندگی استکبار اور اسرائیل سے لڑتے ہوئے گزاری، اپنے بیٹے کے ساتھ خود بھی شہادت کو گلے لگایا۔ متعلقہ فائیلیںمفتی گلزار احمد نعیمی ایک ممتاز پاکستانی عالمِ دین، خطیب اور مذہبی اسکالر ہیں۔ وہ اہلِ سنت و الجماعت (بریلوی مکتبِ فکر) سے تعلق رکھتے ہیں اور مذہبی، سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ مفتی گلزار احمد نعیمی نے اسلامی علوم میں تخصص...
    پاکستانی طالب علم کا اعزاز،تعلیم کیلئے امریکہ جانے والے چوہدری فیصل محمود سافک کائونٹی کالج میں مسلم سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر) پاکستانی طلبا کیلئے اعزاز، پاکستان سے حصول علم کیلئے امریکہ جانیوالے طالبعلم چوہدری فیصل محمود امریکی ریاست نیویارک ایسٹ کے سب سے بڑے کالج سافک کاونئٹی کالج میں مسلم سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر منتحب، پاکستانی طلبا میں خوشی کی لہر ، تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے سب سے بڑے کمیونٹی کالج “سافک کاونئٹی کالج” جس میں 25ہزار سے زائد طلبا وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں اس کالج میں مسلم کمیونٹی کے طلبا طالبات کیلئے الیکشن کا انعقاد کیا گیا، چوہدری فیصل محمود نے...
    عیسیٰ ترین: بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے جس سے ایک شخص جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔  کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر خودکش دھماکہ سے ایک شخص  جاں بحق ہوا ہے۔   پولیس کے مطابق پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہاہے۔ 
    تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی دارالحکومت کو گرڈ لاک ٹریفک، پانی کی قلت، وسائل کا ناقص انتظام، بدترین فضائی آلودگی اور زمین کے بتدریج دھنسنے جیسے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ایران ایک بڑے اقدام کی تیاری پر غور کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری میں ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مهاجرانی نے تصدیق کی کہ حکام دارالحکومت کی ممکنہ منتقلی کا جائزہ لے رہے ہیں جسے پاکستان کے قریب یعنی مکران کے علاقے منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مکران خلیج عمان کے کنارے واقع ایک کم ترقی یافتہ ساحلی خطہ ہے، جو ایران کے جنوبی اور پسماندہ صوبے سیستان و بلوچستان اور ہمسایہ صوبہ ہرمزگان کے چند حصوں پر...
    اسلام ٹائمز: کراچی، جنوبی پنجاب، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، کرم، ہزارہ جات، خیبر، مہمند سمیت مختلف علاقوں سے کالعدم سپاہ صحابہ سمیت تکفیری دھڑوں کے مدارس اور مراکز سے وابستہ لوگ کالعدم تحریک طالبان میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور مذہبی شخصیات کی جانب سے خودکش حملون اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی پاکستانی فوج کی جانب سے افغان سرحد کیساتھ پٹی میں جاری آپریشنز کا ردعمل کہہ کر تائید اور توجیہ کی جاتی تھی، اب اس کے برعکس کالعدم تحریک طالبان کے مختلف دھڑے سوشل میڈیا کے ذریعے تصاویر اور خبریں جاری کرتے ہیں کہ مذکورہ علاقوں سے گروپس کی صورت میں لوگ کالعدم تحریک طالبان سے ملحق ہو رہے...
    وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جعلی اور غلط خبریں اہم چیلنج ہے۔ مقامی میڈیا کی استعداد کار میں اضافے کے لیے شراکت داری بہت اہم ہے۔ فیک نیوز کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر لائحہ عمل تشکیل دیا جانا ضروری ہے۔ ریاض میں سعودی میڈیا فورم کے زیر اہتمام مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب میں آنا خوشی کی بات ہے۔ سعودی عرب میں وقوع پذیر ہونیوالی تاریخی تبدیلی کا مشاہدہ کرنا شاندار رہا۔ سعودی عرب میں آکر ویژن 2030 کے تحت ترقیاتی عمل کا مشاہدہ کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں وژن 2030 کے تحت ترقی قابل ستائش ہے۔ عطا...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے، اخراجات پر قابو پانے  اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں پرعزم ہے، حکومت  ڈھانچہ جاتی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات، سرکاری اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز یہاں عالمی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ عالمی بنک کے وفد میں بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز عبدالحق بیدجوئی، بیٹرک میسر، رابرٹ بروس نکول، ٹیریسا سولبز، متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پال بون مارٹن، لون کولیکو میگا گولا، میرین سویز زینیگو، ڈاکٹر توقیر حسین شاہ، پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرز ناجی...
     اسلام آباد(طارق محمودسمیر)عالمی بینک کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہاہے،اس مقصدکے لیے عالمی بینک کیایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پرمشتمل اعلیٰ سطح وفدپاکستان کے دورے پرہے،وفدنے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہیکہ پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے جب کہ ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے،ان کاکہناتھاکہ قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے ، وفدنے موٹروے کے راستے تربیلاتوسیعی منصوبے کا بھی دورہ کیااورموٹروے کو دیکھ کر خوش ہوااوراس کی تعریف کی اسی طرح وفدنے پولوگراونڈکابھی دورہ کیااورپولوکے کھیل میں دلچسپی ظاہرکی، عالمی...
    ویب ڈیسک —  افغانستان کے حکمران طالبان کےسفارت کاروں نے بدھ کے روز راطلاع دی کہ پڑوسی ملک پاکستان اپنے علاقے سے لگ بھگ تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کو بڑے پیمانے پر تیزی سےوطن واپس بھیجنے کے ایک منصوبے پرعمل درآمد کررہا ہے۔ اسلام آباد میں طالبان کے زیر انتظام سفارت خانے نےایک بیان جاری کیا ، جس نے پولیس کی جانب سے پاکستان کے دار الحکومت اور اس سے متصل شہر راولپنڈی سے قانونی پناہ گزینوں سمیت ، افغان شہریوں کی گرفتاری اور انخلا کے لیے جاری پکڑ دھکڑ کے بارے میں کئی روز کی بے یقینی ختم کر دی ۔ No media source now available افغان...
    گوادر:امیر جماعت اسلامی بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ آفاق کے زیر اہتمام مقامی اسکول میں دو روزہ ایجوکیشن گالا تقریب کے دورے روز خطاب کررہے ہیں
    سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کے چناؤ کیلئے انتخابات 23 فروری کو ہوں گے، تاریخ میں پہلی مرتبہ بھاری تعداد 262 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ صدارت کے عہدے کیلئے افضل بٹ، ارشد انصاری، مظہر عباس، ناصر زیدی، فوزیہ شاہد، شکیل انجم، لالہ اسد پٹھان، شکیل انجم، خالد کھوکھر، ندیم جاوید، آصف ظہیر خان لودھی ،سلیم سہتو اور نواز طاہر میدان میں موجود ہیں۔ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے 17 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں ارشد انصاری، سلیم شاہد، ایوب جان سرہندی ،حامد یٰسین، کاشف رفیق،خالد عیسیٰ کھوکھر،انور رضا، محمد ظہیر خان لودھی،محمد عامر شہزاد،محمد نواز طاہر، مظہر عباس،مبارک زیب خان ،محمد عیسیٰ کھوکھر،سعید جان (لالا اسد پٹھان)،سلیم اختر سہتو،...
    سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پرکامیاب کارروائی کرتے ہوئے 30 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ضلع سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فورسز ہر دن دہشت گردی کے مکمل سدباب کے ہدف کے قریب تر جا رہی ہیں۔ قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔  بلاشبہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہیں اور ان کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری...
    وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے وفد کو حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سیعالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، حکومت کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات سے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، عالمی بینک نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی، وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال جاری اصلاحات پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں معاشی صورتحال اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفد کا پاکستان کی آمد پر خیر مقدم کیا اور عالمی بینک کے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو سراہا۔وزیر خزانہ نے معاشی و...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کو عزت و احترام سے رکھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود افغان مہاجرین کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کیں، غیر قانونی افراد کی واپسی کا منصوبہ 2023 میں شروع کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ بدسلوکی یا ہراسانی نہیں کی جا رہی۔ انھوں نے کہا کہ افغان حکام سے مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے مسلسل رابطہ رہا۔...
    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کو عزت و احترام سے رکھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود افغان مہاجرین کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کیں، غیر قانونی افراد کی واپسی کا منصوبہ 2023 میں شروع کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ بدسلوکی یا ہراسانی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکام سے مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے مسلسل رابطہ رہا۔
    کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے پاکستان میں ہو رہا ہے، پاکستان کا آئی سی سی  ٹورنامنٹ کی میزبانی کا خواب 29 سال کے طویل انتظار کے بعد آج حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لئے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کا خواب لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، ان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نواب یوسف تالپور ایک باوقار سیاستدان اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔(جاری ہے) ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا انتقال نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ ملکی سیاست کے لئے بھی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی...
    پشاور/ لاہو ر (نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو بہت وقت دے دیا، رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ حکمران اتنے گرچکے آئی ایم ایف کو اعلیٰ عدالت تک بھی پہنچ فراہم کردی، قوم کی خودمختاری اور آزادی کا اس سے بڑھ کر کیا سودا ہوگا؟ملک کا المیہ کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے، مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے، اس اپروچ سے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث، فیک پارلیمنٹ اور فیک حکومت کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، سب سے بڑا جرم...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ نواب یوسف تالپور خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ نواب یوسف تالپور گزشتہ برس 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ضلع عمر کوٹ کے حلقہ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ نواب یوسف تالپور اس سے قبل بھی متعدد بار اسمبلی کے رکن رہ چکے، ان کو اعزاز حاصل تھا کہ وہ بینظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر کے عہدے پر فائز رہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
    اسلام آباد: بلوچستان سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے کم عمر رکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی نے پی ٹی آئی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ تحریکِ انصاف کی پریس کانفرنس کے دوران عمر ایوب کی جانب سے بلوچستان سے متعلق دئیے گئے بیان پر نواب زاده جمال رئیسانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے چند اضلاع میں قومی پرچم نہ لہرانے کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے کاہ کہ بلوچستان کا بچہ بچہ محب وطن پاکستانی ہے،عمر ایوب جس کا تعلق ہی فوجی گھرانے سے ہے ایسی باتیں کیسے کر سکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کو اس طرح بلوچستان کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔
    اسلام آباد :وفاقی وزیر  امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے اسلام آباد میں اسماعیلی مرکز کا دورہ کیا۔منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پرنس کریم آغا خان مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ آغا خان مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے ادارے ملک کے مختلف شعبوں میں شاندار کام کر رہے ہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہاکہ آغا خان نے صحت اور تعلیم کے میدان میں جو اقدامات کیے وہ ایک روشن مثال ہیں اور ان کی...
    کراچی: وزیر خزانہ کی دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات، انشورنس سیکٹر کی بڑھتی خریداری سرگرمیوں اور لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چار روزہ مندی کے بعد منگل کو تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 12ہزار اور 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 57.17فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 1کھرب 61ارب 10کروڑ 48لاکھ 58ہزار 814روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری دورانیے میں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب ایک موقع پر 102 پوائنٹس کی مندی اور بعدازاں سیمنٹ فرٹیلائزر بینکنگ آئل اینڈ گیس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں خریداری سرگرمیوں کے باعث 1509پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی...
      اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے، اور ہم اس مشن پر ثابت قدم ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات برادرانہ ہیں، اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کی حالیہ پاکستان آمد نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور عالمی فورمز پر کشمیر اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے محنت کی ضرورت ہے، اور حالیہ گیلپ سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانیوں...
    ممبران نے کہا کہ دیامر کے عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان جیسے حساس خطے کو ڈیم کی رائلٹی، بنیادی حقوق اور جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ کی زیر صدارت ممبران کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین اور عبد الرحمن کا ایک ہنگامی اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے سے احتجاج کرنے والے جی بی کے غیور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دیامر کے عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا...
    پاکستان آرمی کے عمیر اقبال نے مسٹر پاکستان اور خیبرپختونخوا کے خاطر علی نے جونیئر مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیت لیے۔ گزشتہ روز فائنل مقابلے نشترہال پشاور میں منعقد ہوئے اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی، محمد کامران بنگش، سابق ناظم پشاور ارباب محمد عاصم مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے مقابلوں کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں میں میڈلز ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔ پوائنٹس ٹرافی پوزیشن میں واپڈا نے 169 پوائنٹس کیساتھ پہلی پاکستان آرمی نے 54 پوائنٹس کیساتھ دوسری پاکستان پولیس نے 20 پوائنٹس کیساتھ تیسری، خیبرپختونخوا نے 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، پاک ریلوے نے 10 پوائنٹس کیساتھ پانچویں، پنجاب نے 9 پوائنٹس کیساتھ چھٹی،...
    پاکستانی نژاد فرانس کے معروف دانش ور و ادیب ڈاکٹر حمزہ تاج کو ’مریم میکیبا ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا۔انہیں یہ اعزاز فرانس میں سعودی سفیر فہد الرویلی نے انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے دیا ہے۔فرانس میں افریقی ممالک کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل جیوری ہر سال انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کے زیرِ اہتمام اپنے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افریقی و یورپی شہریوں کے لیے ’مریم میکیبا ایوارڈ‘ کا اعلان کرتی ہے۔رواں سال پاکستانی نژاد فرانسیسی ڈاکٹر حمزہ تاج کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔انہیں سینٹرل افریقی وزیر برائے کلچر ماری پوتو رمضان نے میڈل پہنایا۔
    سینئر نائب صدر چیمبر ادریس چوہان آل حیدر آباد گروسری اینڈ جنرل اسٹور نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں ، نائب صدرشان سہگل و دیگر موجود ہیں حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکرٹریٹ میں سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی زیر صدارت آل حیدرآباد گروسری اینڈ جنرل اسٹور نمائندگان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر بھر کے گروسری، ریٹیلرز اور جنرل اسٹورز مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اَفسران اور اُن کے نمائندوں کی جانب سے مارکیٹ میں ریٹ لسٹ چیکنگ کے دوران غیر مہذب رویے، دُکانوں کی سیلنگ اور چالان کی رقوم بینک کے بجائے نقد وصول...
    نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو  نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکا غزہ جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ عالم اسلام امریکا اسرائیل کے منصوبے کے خلاف متحد ہو جائے۔ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سول حکومت کی ناکامی ہے: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائیل سول حکومت کی ناکامی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں سے محبت ہر پاکستانی کی رگ میں ہے۔نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ کرم میں امن معاہدہ کو سبوتاژ کرنا تباہ کن...
    جدہ (صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح پرکئی معاہدے زیر غور ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے العلا کانفرنس پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے‘ پاک سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی، انتہائی مضبوط ہے، وزیرخزانہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی سعودی سرمایہ کاری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی آرامکو کی پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹرمیں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حکیم ایوب قریشی کی اہلیہ اور تنظیم اساتذہ پاکستان وجماعت اسلامی پھلیلی پریٹ آباد کے رہنما جاوید اخلاق کی والدہ کے انتقال پر سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،سابق نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ان کی رہائش گاہ پریٹ آباد میر نبی بخش ٹائون میں جاکر اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کی، اس موقع پر حکیم ارشد قریشی،زین قریشی اور اویس قریشی سماجی رہنما عبدالرحیم قریشی شکیل قریشی بھی موجود تھے ۔
    اسرائیل کو پاکستان سے تسلیم کرانا ایک ایسا عالمی ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کی خاطر پاکستان کو مدتوں سے زخم دیے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ پاکستان کا مسلمان دنیا میں ایک نمایاں مقام تھا۔ عرب دنیا بھی پاکستان کے اسی مقام کے پیچھے چھپ کر اسرائیل سے تعلقات کی نارملائزیشن سے پہلو تہی کرتی رہی۔ پھر یوں ہوا کہ پاکستان سے یہ نمایاں مقام چھیننے کا ہی فیصلہ ہوا۔ اب پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بننے کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر دیوالیہ پن کی دہلیز پر ہی کھڑا ہے۔ مہنگائی کرکے پاکستان کو رسمی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا ہے وگرنہ تمام علامتیں اور نشانیاں ایسی ہی ہیں جو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے...
    اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان آسٹریلیا بزنس کونسل کے وفد ملاقات کررہا ہے
    حیدرآباد: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق رکن جماعت جاوید اخلاق کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد قرآن پاک حفظ کرنے والے طلبا کی دستار کی تقریب مولانا میر محمد میرکھ کی خصوصی شرکت ۔ مسجد نورقاضی احمد میں حفظ قرآن اور ناظرہ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں جلسہ دستاربندی منعقد کیا گیا جس میں علماکرام، مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا،والدین اور دیگر شرکاکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر مفتی عابد ندیم نے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ جلسہ دستاربندی کی تقریب سے خصوصی خطاب حضرت مولانا میر محمد میرکھ نے کیا جبکہ مولانا محمودالحسن جوگی نے بھی تقریب سے خطاب فرمایا ۔ اس موقع پر دیگر معزز مہمانوں میں مولانا تنویر الحق،مولانا محمود کھوسو،حافظ رحمت اللہ ماجوٹھو،مولانا صدیق،مولانا عزیر...
    او آئی سی ممالک کے سفیروں سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور او آئی سی کا مشترکہ ہدف عالمی امن، سلامتی اور ترقی ہے، فلسطین، کشمیر کے عوام کو ان کا حق ملنے تک پاکستان آواز بلند کرتا رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ او آئی سی امت مسلمہ کے اجتماعی مفادات کا حقیقی ترجمان ہے، پاکستان مسلم دنیا کے اہم مسائل کے حل کے لیے سفارتی محاذ پرسرگرم ہے۔ او آئی سی ممالک کے سفیروں سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور او آئی سی کا مشترکہ ہدف عالمی امن، سلامتی اور ترقی ہے، فلسطین، کشمیر کے عوام کو...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔   پرائم منسٹر آفس پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے وفد کی  پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ 7دہائیوں ہر محیط ہے۔ عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے متعدد بڑے منصوبے بنے، جنہوں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے...
    وزیر منصوبہ بندی نے پاکستان کے اقتصادی چیلنجز اور ترقیاتی ایجنڈے پر عالمی بینک کے وفد کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بات چیت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ورلڈ بینک ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کے اقتصادی چیلنجز اور ترقیاتی ایجنڈے پر عالمی بینک کے وفد کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کا برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کا وژن، درآمدی انحصار کم کرنے کا...
    کراچی: عالمی چیمپیئن محمدآصف سمیت پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں نے ایشین اسنوکر چیمپئین شپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ موصولہ ا طلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئین محمد آصف نے گروپ جی کہ اپنے اخری میچ میں ایران کے سیاوش موزبانی کو1-4 سے شکست دی۔ سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد نے گروپ ایل میں سعودی عرب کے ایمن العمری کو 1-4 سے قابو کرنے کے بعد ہانگ کانگ کے فنگ کوک وائی کو2-4 سے شکست دے دی۔ گروپ ایف میں شاہد آفتاب متحدہ عرب امارات کے محمد شہباب سے 4-1 سے ناکام ہونے کے باوجود ناک آؤٹ راونڈ میں پہنچ گئے۔
    اسلام آباد: وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے الرجی کے خاتمے کے لیے جنگلی شہتوت کو  مرحلہ وار تلف کیا جار ہا ہے، ایف نائن پارک میں سات ہزار میں سے  پانچ ہزار سے زائد درختوں کی کٹائی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ کی سربراہی میں پولن الرجی کے خاتمے بارے جائزہ اجلاس ہوا، ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں ماحولیات اور  سی ڈی کے  نمائندوں نے جنگلی شہتوت کی کٹائی اور جاری اقدامات پر بریفننگ دی۔ کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر اسلام آباد میں پولن الرجی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کو ...
    اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں اور وزیراعظم کو افغانستان جانے والے جرگوں کا علم تک نہیں ہے، ملک سیاست دانوں کے حوالے کر کے انہیں بات کرنے دی جائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت تسلیم کرے کہ دوصوبوں میں اس کی رٹ نہیں ہے، وزیر اعظم یہاں تو یہی کہتے کہ میرے علم میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان جانے والے جرگوں کا وزیر اعظم کو پتہ نہیں ہونا، اس وقت ملک میں کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں اور نظریاتی سیاست بھی نہیں ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ فیصلے کرتی ہے حکومت...
    اسلام آ باد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملائیشیا اور پاکستان کا تعاون ٹیکنالوجی میں جدت کا باعث بنے گا اور دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری لائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے ادارے پی ٹی اے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو) پر دستخط ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم او یو مختلف اداروں کے لیے نئی راہیں کھولے گا، اس حوالے سے پاکستان ڈیجیٹل پالیسی لانچ کی گئی ہے جس کے تناظر میں ترقی مزید آسان ہوگی۔ ایم او یو پر دستخط کے حوالے سے...
    عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد پاکستان پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کیلئے 40 ارب ڈالر کے معاشی ترقیاتی فریم ورک پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، وفد کی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر توانائی سے بھی ملاقات ہوگی۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اس دورے کے دوران عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے مثر عملدرآمد پر بات ہوگی، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فنڈنگ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشری سے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی موقف ہے کہ 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کا تحفظ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی، ہمارا آج بھی یہی موقف ہے مینڈیٹ واپس لینے کا حق رکھتے ہیں، جمہوریت کیلئے عوام کا مینڈیٹ اور ووٹ بنیاد ہے۔بیرسٹرگوہر...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے حالیہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو خوش آئند ہے۔ 20 ارب ڈالر سے پاکستان میں صحت، تعلیم، ترقیِ نواجوانان اور دیگر سماجی شعبوں میں مختلف منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا۔ آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کہتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان شراکت داری، جاری ترقیاتی منصوبوں، اور معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری سات دہائیوں پر محیط ہے اور اس دوران عالمی بینک کے تعاون سے کئی بڑے منصوبے مکمل کیے گئے جنہوں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے بے پناہ فوائد حاصل کیے ہیں۔ خاص طور پر 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک نے پاکستان میں متاثرہ افراد کی بحالی...
    دفتر خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور برمنگھم کامران ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔ پاکستان قونصلیٹ برمنگھم کے قونصل جنرل کامران احمد ملک انتقال کرگئےمرحوم کامران احمد ملک کی نماز جنازہ برمنگھم، برطانیہ میں ادا کی جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کامران ملک کینسر میں مبتلا تھے جو 16 فروری 2025ء کو انتقال کر گئے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کامران ملک نے ہمیشہ دیانتداری اور عزم کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی، ان کی سفارتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کامران ملک کے اہلِ خانہ، دوستوں اور عزیزوں سے بھی اظہارِ  تعزیت کیا ہے۔
    ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری کر دیا ہے، جس کا باضابطہ اجرا عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے کیا۔ 10 سالہ فریم ورک کے مطابق2026  سے 2035 کے دوران پاکستان کے لیے اہم سماجی و معاشی اہداف مقرر کیے گئے ہیں، ورلڈ بینک اگلے 10 سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستان کے ذمہ قرضوں میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قرض بہ لحاظ جی ڈی پی اس سال 73.8فیصد جبکہ اگلے سال 74.7 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کو بلند سیاسی، گورننس اور میکرو اکنامک...
    26ویں نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔فائنل میں پاکستان واپڈا کو چار صفرسے ہراکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا،فائنل میچ9،9اننگز پر مشتمل تھا ۔مینز ایونٹ میں آرمی کے وسیم اکرم بہترین بیٹر اور محمد زوہیب بہترین پچر قرار پائے،یہ ایونٹ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام اور پاک آرمی کے تعاون سے منعقد ہوا۔فائنل میچ کے مہمانان خصوصی لیفٹینینٹ جنرل نعمان زکریا،میجر جنرل ابوبکر شہباز،بریگیڈئیر سحر ستی،لیفیٹینٹ کرنل حیدرعلی ،پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید ،سیکرٹری جنرل پاکستان بیس فیڈریشن سید فخر علی شاہ ، چیئرمین امپائر اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی جمیل کامران تھے۔خیال رہے کہ 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال میں بھی پاکستان آرمی کی...
    ورلڈ بینک کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق وفد وزیر اعظم، وزیر خزانہ، وزیر اقتصادی امور سے ملاقات کرے گا،ورلڈ بینک کا وفد وزیر منصوبہ بندی اور توانائی سے بھی ملاقاتیں کرے گا، ملاقاتوں میں40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے مؤثر عملدرآمد پر بات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا 20 سال بعد پاکستان کا دورہ ہے، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے موثر نفاذ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وفد ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لینے اور حکمت عملی بنانے کیلئے صوبوں کا دورہ بھی کرے گا، وفد خیبرپختونخوا ، سندھ اور پنجاب اور بلوچستان کا دورہ  کرے گا۔  
    عالمی بینک کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی 20 سال بعد آج پاکستان آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ورلڈ بینک گروپ کے 9؍ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد تقریباً 20؍ سال بعد پیر کے روز پاکستان پہنچ رہا ہے تاکہ اقتصادی ترقی کے منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور حال ہی میں منظور کیے جانے والے 40؍ ارب ڈالرز کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کو آئندہ دہائی کیلئے موثر انداز سے نافذ کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا وفد (جو ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں 88؍ رکن ممالک کی نمائندگی کرتا ہے)...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک پست قد خاتون کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر ایوارڈ پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے نارووال کے سرکاری کالج کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور طلبا و اساتذہ میں انعامات و ڈگریاں تقسیم کیں۔ جب بہترین ٹیچر کا ایوارڈ جیتنے والی ٹیچر اسٹیج پر آئیں تو ان کے چھوٹے قد کی وجہ سے احسن اقبال پہلے جھکے اور پھر گھٹنے کے بل بیٹھ کر انہیں ایوارڈ دیا۔ یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگیاحسن اقبال صاحب نے کمال عجز و انکساری کا مظاہرہ کیا چھوٹے قد کی ٹیچر کو جھک کر...
    نوابشاہ،الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے آرفن سپورٹس کے ڈائریکٹر عبدالجباربٹ خطاب کررہے ہیں
    حیدرآباد ،کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے زیراہتمام دریائے سندھ سے کینال کیخلاف المنظر پراحتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تاجر برادری تجاوزات کی خلاف نہیں مگر تجاوزات اور شیڈ گرائے جانے کی آڑ میں دکانیں گرا کر کروڑوں کا معاشی نقصان پہنچا رہی ہے جس کی زندہ مثال حسین اگاہی میں تاجر کی دو دکانیں گرانے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر راکھ ہو گئیں۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران نے ضلعی انتظامیہ ملتان اور میونسپل کاربوریشن وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو بدنام کرنے کی گھناونی سازش قرار دے دیا ہے جو تجاوزات اور شیڈ گرائے جانے کے لیے تاجر نمائندہ تنظیموں سے مزاکرات کی بجائے غلط حکمت عملی کے زریعے نہ صرف دکانیں گراکر معاشی نقصان پہنچا رہی...
    پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نسیم البحر 15 جنگی مشقوں کو پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے درمیان گہرے تعلقات کا عکاس قرار دیا ہے۔ میں نے رائل سعودی نیول فورسز کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد الغریبی، اور پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نوید اشرف کے ساتھ “نسيم_البحر 15” مشقوں میں شرکت کی، یہ مشقیں جو 3 دہائیوں سے زائد عرصے تک جاری رہیں، دونوں بحری افواج کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی ہے۔ pic.twitter.com/Y22PPS3018 — نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) February 16, 2025 اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان کے لیے سعودی عرب کے سفیر نواف بن...
    لاہور: موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زراعت کا شعبہ شدید متاثر ہو رہا ہے اور خشک سالی کی وجہ سے اس سال پنجاب میں گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم، زرعی ماہرین نے ایک ایسا فارمولا تیار کیا ہے جو پوری دنیا کو حیران کر رہا ہے۔ اس کسان دوست فارمولے کا تجربہ بھائی پھیرو کے علاقے میں کیا گیا جہاں اس کے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔ زرعی ماہر سید بابر حسین بخاری نے ایک آرگینک محلول تیار کیا ہے جو کلرزدہ اور بنجر زمین کو قابلِ کاشت بنانے کے ساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی میں بھی کئی گنا اضافہ کرتا ہے۔ پھول نگر کے نواحی علاقے میں مقامی کاشتکار رانا محمد افتخار نے...
    پنجاب میں سپر سیڈر ز کے استعمال سے شاندار نتائج،ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ کمالیے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب میں سپر سیڈرز کے استعمال سے شاندار نتائج سامنے آنے لگے،ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57 کروڑ 95لاکھ روپے کمالیے۔صوبے بھر میں گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کے ذریعے330ٹن بیج کی بچت ہوئی روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں 18لاکھ 70ہزار لیٹر ڈیزل کم استعمال ہوا،سپر سیڈرز سے کاشت پر ڈیزل کے استعمال میں 48کروڑ 62لاکھ روپے کی بچت ہوئی۔کاشتکارکو سپر سیڈرز سے گندم کی بوائی پر فی ایکڑ3666روپے کی بچت ہوئی،سپر سیڈرز کے ذریعیایک لاکھ 10ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی گئی۔...
    کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ نے ہمیشہ دوسروں کی میتوں کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا ہے، فاروق ستار اپنی سیاہ تاریخ پر نظر ڈالیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ متحدہ حادثات کو بنیاد بنا کر کراچی میں فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ فاروق ستار اور دیگر متحدہ لیڈران ذہن نشین کرلیں کہ الزامات سے ان کا قد اونچا نہیں ہوگا، کراچی کے عوام دہائیوں تک متحدہ کی تشدد سے بھرپور دھونس والی سیاست  کے رحم و کرم پر تھے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) سوشل میڈیا پر اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ برطانوی سم کے ذریعے نہ صرف ٹک ٹاک بلکہ واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی مالی فائدے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، پاکستان میں سلامتی کے ذمہ دار اداروں کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سموں کا کاروبار قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ برطانوی سم ہی کیوں؟ گوگل پر 'یو کے سم ان پاکستان‘ تلاش کرنے پر آپ کو معروف برانڈز کی متعدد ویب سائٹس نظر آتی ہیں جو برطانوی سموں کی گھر تک ترسیل کی سہولت فراہم کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں۔ آصف منشاء سوشل میڈیا مونیٹا...
    یہ معمہ ہنوز حل نہیں ہوا کہ افغانستان میں کون فاتح ٹھہرا اور کون ہارا؟ تاریخ کی طویل ترین امریکی فوجی مہم افغانستان میں سر کی گئی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ راتوں رات اشرف غنی کی حکومت دھوپ میں رکھی برف کی طرح پگھل گئی۔ یکا یک افغان طالبان کابل کے تخت پر قابض ہو گئے۔ حیرت انگیز طور پر یہ قبضہ بنا مزاحمت کے مکمل ہوا۔ اس قبضے کے لگ بھگ دو ہفتے کے بعد امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا ہوا۔ طرفین کی جانب سے کوئی جارحیت یا مزاحمت نہیں کی گئی۔ حیرت انگیز معاملہ یہ ہے کہ انخلا کے وقت امریکی فوج افغانستان میں سات ارب ڈالر سے زائد مالیت کا اسلحہ چھوڑ گئی۔ یہ...
    الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے پہلا آئی سرجری کیمپ کاPOB کے تعاون سے انعقاد، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کیمپ کا دورہ کررہے ہیں، ڈاکٹر معراج الہدیٰ،امیر ضلع حافظ طاہر مجیدبھی موجود ہیں
    سعودی دارالحکومت ریاض کی معروف ادبی تنظیم “حلقہ فکر و فن” نے اپنی شاندار روایات کا تسلسل قائم رکھتے ہوئے صحافتی تنظیم “پاک میڈیا فورم” کے باہمی تعاون سے ریاض میں شعر و ادب کے شائقین کے لیے ایک خوبصورت اور یادگار ادبی شام بعنوان ”جشنِ پاکستان عالمی مشاعرہ” کا اہتمام کیا۔ یہ عظیم الشان محفلِ شعر و سخن، پاکستان سے محبت، اردو زبان کی ترویج اورادبی ذوق کی تسکین کے حوالے سے ایک مثالی تقریب ثابت ہوئی۔ جشنِ پاکستان عالمی مشاعرہ کی صدارت عالمی حلقہء فکروفن کے مرکزی صدراور معروف شاعر وقار نسیم وامقٓ نے نہایت ذمہ داری سے سرانجام دی۔مشاعرے کے مہمانِ خصوصی نامور شاعرعلی زریون تھے ۔ دیگر معزز مہمان شعراء کرام میں نامور مزاح گو شاعر...
    ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان میں ڈاکٹر کاشف محمود بیت الحکمہ آڈیٹوریم ہمدرد یونیورسٹی میں " نونہالوں کے لیے آن لائن تحفظ"پر خطاب کر رہے ہیں
    ٹنڈو محمد خان : سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پیر سلمان جان سرہندی کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت کررہے ہیں
    کراچی:الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے این ڈی ایم اے نے فلسطین، لبنان اور شام میں جنگ کے متاثرین کے لیے 60 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 24 ویں کھیپ روانہ کر دی۔ امدادی کھیپ میں بھیجے گئے سامان کی مقدار 60 ٹن ہے، جس میں موسم سرما کے خیمے، ترپال اور چادریں بھی شامل ہیں۔امدادی سامان مصر کے لیے روانہ کی گئی پرواز کے ذریعے بھیجا گیا ہے، جہاں سے یہ سامان فلسطین، لبنان اور شام پہنچایا جائے گا۔ اس حوالے سے کراچی کے جناح ٹرمینل (ائیرپورٹ) پر منعقدہ تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران...
    سٹی42:  وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی نے امریکہ  کی قائم مقام سفیرسے ملاقات میں عسکریت پسندوں کے تشدد کے خلاف عالمی اتحاد پر زور دیا ہے۔ امریکی قانون سازوں کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقاتیں عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز تھیں۔اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کے دوران عسکریت پسندوں کے تشدد کو ایک بین الاقوامی چیلنج قرار دیتے ہوئے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور دیا۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...
    اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی بنیادی وجہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک معاونت ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور اس کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی، افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا کہ 2024 کے دوران ٹی ٹی پی نے پاکستان میں 600 سے زائد دہشت گردانہ حملے کیے، اس بڑھتے ہوئے اتحاد سے نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کی سلامتی...
    ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم پاکستان طہٰ احمد نے اپنے خط میں لکھا کہ کراچی میں ڈمپر سے شہریوں کی ہلاکتیں سندھ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہیں، متاثرہ خاندانوں کو مالی مشکلات سے نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے، قاتل ڈمپر مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں مرنے والے شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طہٰ احمد خان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم پاکستان طہٰ احمد نے اپنے خط میں لکھا کہ...
    میونخ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری ۔2025 ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یورپی اتحادیوں کو اندرونی خطرے سے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ملک سنسرشپ کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں اور وہ تارکین وطن کی بے تحاشہ آمد پر قابو نہیں پا سکے جرمنی کے شہر میونخ میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطرہ روس، چین اور بیرونی عناصر سے نہیں ہے بلکہ مجھے خدشہ یہ ہے کہ خطرہ آپ کے اندر موجود ہے اور وہ ہے یورپ کی انتہائی بنیادی اقدار سے انحراف جو یورپ اور امریکہ کی مشترکہ میراث ہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے نائب صدروینس نے نیٹو کے ایک اتحادی رومانیہ پر تنقید کرتے ہوئے...
    سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر میں شناخت چھپانے کے لیے غیر ملکی سمز کا استعمال بڑھ رہا ہے، ایف آئی اے پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔انہوں نے...
    اسلام آباد میں شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83 ویںسالگر ہ پر شمالی کوریا سفارت خانے کا عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (عباس قریشی) پاکستان میں عوامی جمہوریہ کوریا کے زہر اہتمام شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83ویں سالگرہ پر عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔عشائیے کے آغاز پر کم ال جونگ کی قیادت میں شمالی کوریا کے ترقی کے سفر پر دستاویزی ویڈیو دکھائی گئی ۔عشائیے میں متعدد سیاسی،سفارتی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔پاکستان میں شمالی کوریا کے سفیر چھوئے چینگ مین نے عظیم راہنماء کم جونگ ال کی قیادت میں شمالی کوریا کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں...
    — فائل فوٹو اقوامِ متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان بدستور کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024ء کے دوران اس نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے جن میں سے کئی افغان سر زمین سے کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔ تنظیم نے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں نئے تربیتی مراکز قائم...
    افغان طالبان کی کالعدم ٹی ٹی پی کی مدد کے باعث پاکستان میں حملے بڑھ رہے ہیں، اقوام متحدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ:اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان بدستور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی مدد کررہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردانہ حملے بڑھ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024 میں ٹی ٹی پی نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے،افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43000 ہزار ڈالر فراہم کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیمیں مل...
    ترجمان آئی ایس او کے مطابق باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرکے ان کی حصولِ تعلیم میں مدد کرتا ہے، طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں کیلئے قرض حسنہ فراہم کرتا ہے، جبکہ امتحانات کی تیاری کیلئے بھی طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ اس کیلئے ’’امتحان سے پہلے امتحان‘‘ کے عنوان سے امتحانات منعقد کروائے جاتے ہیں، جن سے طلبہ و طالبات کو اپنے سالانہ امتحانات کی تیاری کیلئے مدد ملتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر طاہر علی جعفری کو امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پاکستان کے ذیلی ادارے ’’باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ‘‘ کا مرکزی ڈائریکٹر لگا دیا گیا ہے۔ ترجمان آئی ایس او کے مطابق باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان شریعت کونسل صوبہ سندھ کے امیر مولانا قاری اللہ داد آرائیں سرپرست مولانا تنویر الحق تھانوی صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں نائب صدر مفتی حبیب احمد درخواستی مولانا جمیل احمد بندھانی اسلم شیخ ایڈووکیٹ حافظ ارمان احمد چوھان ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں مفکر اسلام مولانا زاہد الراشدی کو پاکستان شریعت کونسل کا آئندہ پانچ سالوں کیلئے مرکزی امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کے مولانا زاہد الراشدی اکابرین کی نشانی ہے اور جید عالم دین ہے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مولانا زاہد الراشدی منصب صدارت کے عہدے کے اہل ہیں ہم امید رکھتے ہیں کے مولانا راشدی کے دور امارت میں...
    لاہو ر (نمائندہ جسارت)ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ اہل غزہ وفلسطین سے یکجہتی کے لیے 2روزہ عالمی فلسطین کانفرنس آج اسلام آباد میںشروع ہوگی۔ اس 2 روزہ عالمی کانفرنس میں انٹر نیشنل ، قومی،یوتھ،پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد ہوں گے۔آصف لقمان قاضی نے انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کی تفصیلاتبتاتے ہوئے کہا کہ پہلے روز کے سیشن کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان ایاز صادق کریں گے جبکہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد،حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت میں پرائم میڈیا سیشن سے قومی و بین الاقوامی میڈیا پرسنز ،سینئر تجزیہ کار،اینکر پرسنز اظہار خیال کریں گے...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن پنجاب اسمبلی کے سامنے کسانوں کے دھرنا سے خطاب کر رہے ہیں لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کو اپنا آقا تسلیم کر لیا، بات معیشت تک ہوتی ، ٹھیک تھی، لیکن اب تابعداری میں تمام حدیں پار کر دیں، مالیاتی ادارے نے حکم دیا، حکمرانوں نے عدلیہ میں بھیج دیا، چیف جسٹس سے ملاقات کا بندوبست کیا، یہ عدالتی معاملات میں مداخلت ہے، حکومت ملکی خودمختاری کوٹھوکر مار کرآئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئی۔ غلام ابن غلام ہمارے سر پر مسلط ہیں، آئی ایم ایف کو بہانہ بنا کر غریبوں اور کسانوں کا استحصال نہیں کیا جا سکتا، ایک فیصد...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ دونوں رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور غیر ریاستی عناصر تک ان کی رسائی روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جمعرات کو وائٹ...
    اسلام آباد:پاکستان میں غیر ملکی خصوصاً برطانوی موبائل سمز کے سنگین جرائم میں استعمال کے معاملے نے حکومت کو سخت اقدامات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق برطانوی سمز کا دہشت گردی، مالی فراڈ، غیر اخلاقی سمیت دیگر جرائم میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر پاکستانی حکومت نے برطانیہ کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال سائبر جرائم میں تیزی سے بڑھ رہا...
    لاہور (نیوز ڈیسک) رواں سال CSS کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، عدالت نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر پورے ملک میں امتحانات نہیں روک سکتے۔ تفصیلات کے مطاق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری حمزہ عارف ودیگر کی سی ایس ایس 2025 کے امتحانات روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جواب جمع کرایا ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 23 فروری تک سی ایس ایس کا امتحان ہے، تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن نے 2024 کے نتائج کااعلان نہیں کیا، نتائج کا اعلان کیے بغیر نیا امتحان درخواست گزاروں کیساتھ ناانصافی ہے۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث پاکستانی شہری تہور رانا کی حوالگی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندر موودی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہور رانا کو ’دنیا کے بدترین لوگوں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کا سامنا کرنے کے لیے بھارت واپس جا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک بہت پرتشدد شخص دے رہے ہیں اور میں نہیں جانتا کہ اسے اب تک مجرم قرار دیا گیا ہے یا دیا جائے گا.لیکن فرض کریں...
    اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا  ۔ ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ جرائم پیشہ افراد یہی...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی قیمت ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اثاثوں کو ڈی ویلیوایشن سے محفوظ بنانے کی غرض سے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے رجحان سے عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 20ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 933ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 200روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 200روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی...
    اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔   ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے  وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ جرائم...