سٹی42:  وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی نے امریکہ  کی قائم مقام سفیرسے ملاقات میں عسکریت پسندوں کے تشدد کے خلاف عالمی اتحاد پر زور دیا ہے۔


امریکی قانون سازوں کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقاتیں عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز تھیں۔
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کے دوران عسکریت پسندوں کے تشدد کو ایک بین الاقوامی چیلنج قرار دیتے ہوئے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور دیا۔

لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے

محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
امریکہ کی چارج ڈی افئیر ز  نٹالی بیکر نے سفیر ڈونالڈ بلوم کی روانگی کے بعد جنوری میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں سفیر کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ یہ  ذمہ داری عارضی نوعیت کی ہے، جب تک کہ نئے سفیر کی تصدیق نہیں ہو جاتی، تب تک نٹالی بیکر  امریکہ کے سفیر کی تمام ذمہ داریاں بھی ادا کریں گی جن میں پاکستانی حکام کے ساتھ دو طرفہ امور پر مصروفیت بھی شامل ہے ۔
"دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اور عالمی برادری کو اس سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے،"محسن نقوی نے نٹالی بیکر کے ساتھ  میٹنگ کے دوران کہا۔
انہوں نے اپنے حالیہ سرکاری دورہ امریکہ کا بھی ذکر کیا جو اس ماہ کے شروع میں ہوا تھا۔ اس دورے میں دوطرفہ تعاون، انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور سیکورٹی خدشات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکی کانگریس کے ارکان کے ساتھ ملاقاتیں انتہائی مثبت تھیں۔ "بات چیت میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔"
پاکستان اور امریکہ نے تاریخی طور پر انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں تعاون کیا ہے، دونوں فریقوں نےباہمی انٹیلی جنس شیئرنگ سپورٹ سے فائدہ اٹھایا ہے۔
ابھی حال ہی میں، امریکہ نے بارہا پاکستان کے سیکورٹی خدشات کے لیے حمایت کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر جب کہ اسلام آباد افغانستان سے سرحد پار حملوں پر عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے تشدد کا  سامنا کنا پڑا ہے - 
محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے نٹالی بیکر کو اسلام آباد  میں آنے والے موسم بہار کے تہوار کی سرکاری تقریبات میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے اسلام آباد کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی: محسن نقوی

 برسلز ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ  زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے ۔ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق عراقی وزیر داخلہ نے کہا پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی، مشترکہ لائحۂ عمل طے کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب اسمبلی پارلیمینٹری رپورٹر پریس گیلری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

ملاقات میں سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے میکینزم مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی
  • عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی: محسن نقوی
  • محسن نقوی کی یورپی کمشنر سے ملاقات: غیر قانونی امیگریشن کیخلاف تعاون پر اتفاق 
  • وزیرِ اعظم کی صدر ترکمانستان سے ملاقات، تجارتی و اقتصادی روابط مضبوط بنانے کا عزم
  • یورپ کیلئے ڈنکی کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی، محسن نقوی کی یورپی کمشنر سے ملاقات
  • امریکی ایلچی نے بہت بڑی غلطی کردی، نبیہ بیری
  • محسن نقوی کی یورپی کمشنرسے ملاقات: غیر قانونی امیگریشن کے خلاف تعاون پر اتفاق
  • وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اردن کے ہم منصب سے ملاقات
  • پاکستان اور اردن کے درمیان انسدادِ منشیات اور پولیس ٹریننگ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات