ڈاکٹر طاہر علی جعفری ’’بولڈ‘‘ کے مرکزی ڈائریکر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ترجمان آئی ایس او کے مطابق باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرکے ان کی حصولِ تعلیم میں مدد کرتا ہے، طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں کیلئے قرض حسنہ فراہم کرتا ہے، جبکہ امتحانات کی تیاری کیلئے بھی طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ اس کیلئے ’’امتحان سے پہلے امتحان‘‘ کے عنوان سے امتحانات منعقد کروائے جاتے ہیں، جن سے طلبہ و طالبات کو اپنے سالانہ امتحانات کی تیاری کیلئے مدد ملتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر طاہر علی جعفری کو امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پاکستان کے ذیلی ادارے ’’باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ‘‘ کا مرکزی ڈائریکٹر لگا دیا گیا ہے۔ ترجمان آئی ایس او کے مطابق باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرکے ان کی حصولِ تعلیم میں مدد کرتا ہے، طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں کیلئے قرض حسنہ فراہم کرتا ہے، جبکہ امتحانات کی تیاری کیلئے بھی طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ اس کیلئے ’’امتحان سے پہلے امتحان‘‘ کے عنوان سے امتحانات منعقد کروائے جاتے ہیں، جن سے طلبہ و طالبات کو اپنے سالانہ امتحانات کی تیاری کیلئے مدد ملتی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان نوجوانوں کی تعلیمی رہنمائی میں پیش پیش ہے، پورے ملک میں نوجوانوں کی تعلیمی میدان میں مدد و رہنمائی کیلئے باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امتحانات کی تیاری کیلئے طلبہ کو تعلیمی طلبہ و طالبات کرتا ہے
پڑھیں:
ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ، پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے خوشخبری
لاہور (نیوز ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن اب سے پی ایچ ڈی طلبا و طالبات کو روزگار فراہم کرے گا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی جامعات میں عارضی نوکریوں کی درخواستوں کی وصولی کیلئے کل آخری روز ہے، منتخب پی ایچ ڈی کرنیوالے طلبا و طالبات کو 1 سال کیلئے جامعات میں تعینات کیا جا ئیگا، منتخب پی ایچ ڈی امیدواروں کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ دی جائے گی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق گزشتہ 2 سال میں پی ایچ ڈی کرنیوالےامیدوارپروگرام کیلئے اہل ہوں گے، امیدواروں کی عمر کی حد 40 سال اور 2 تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت لازمی ہے، منتخب شدہ امیدواروں کو نیشنل فیکلی ٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں 4 ہفتوں کی تربیت دی جائے گی، پی ایچ ڈی امیدوار آج شام تک ایچ ای سی کے پورٹل پردرخواست دے سکیں گے۔
سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی