فیک نیوز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر لائحہ عمل تشکیل دیا جانا ضروری ہے، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جعلی اور غلط خبریں اہم چیلنج ہے۔ مقامی میڈیا کی استعداد کار میں اضافے کے لیے شراکت داری بہت اہم ہے۔ فیک نیوز کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر لائحہ عمل تشکیل دیا جانا ضروری ہے۔
ریاض میں سعودی میڈیا فورم کے زیر اہتمام مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب میں آنا خوشی کی بات ہے۔ سعودی عرب میں وقوع پذیر ہونیوالی تاریخی تبدیلی کا مشاہدہ کرنا شاندار رہا۔ سعودی عرب میں آکر ویژن 2030 کے تحت ترقیاتی عمل کا مشاہدہ کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں وژن 2030 کے تحت ترقی قابل ستائش ہے۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وژن 2030 پر سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہماری توجہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ متحرک میڈیا پر ہے۔ متحرک میڈیا میں تمام جہتوں کو مدنظر رکھا جائے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے تحفظات سب کے سامنے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیک نیوز پھیلانے پر مسلم لیگ ن کی اپنی رکن اسمبلی پیکا ایکٹ کی زد میں آگئیں
وزیراطلاعات نے کہا کہ ہماری وزارت الیکٹرونک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق امور دیکھتی ہے۔ ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کرنا میری ذمہ داری ہے۔ پاکستان کی 60 فیصد سے زیادہ آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ملک میں 18 کروڑ شہری آن لائن صارفین ہیں۔ ہم وادی سندھ کی قدیم تہذیب کے امین ہیں، قدیم تہذیب کا مسکن دریائے سندھ کے کناروں پر آباد تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شاندار قوم ہے۔ پاکستان کے ٹو جیسی دوسری بلند ترین چوٹی کا امین ہے۔لائحہ عمل کی تشکیل سے خبروں میں موجود حقائق کی تصدیق ممکن ہوسکے گی۔ عوامی مسائل کے حل میں میڈیا کے اہم کردار کے معترف ہیں۔ ہر شعبے میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔ مقامی میڈیا کی استعداد کار بڑھانے کے لیے شراکت داری ضروری ہے۔ فعال اور متحرک میڈیا ہماری ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریاض سعودی عرب فیک نیوز وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریاض فیک نیوز وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ عطا اللہ تارڑ فیک نیوز کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے، چین
جیانگ زیڈونگ نے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کے جدید ورژن کو تشکیل دیں گے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد کریں گے، پاکستان کے استحکام کی کوششوں کو محفوظ بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کی انھوں نے کہا کہ پاکستان کو قومی خودمختاری میں مدد فراہم کریں گے، پاکستان کو ترقی کے راستے پر چلنے میں مدد دیں گے۔ جیانگ زیڈونگ نے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کے جدید ورژن کو تشکیل دیں گے، پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے۔ چینی سفیر نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد کریں گے، پاکستان کے استحکام کی کوششوں کو محفوظ بنائیں گے۔