2025-04-22@02:15:42 GMT
تلاش کی گنتی: 6523

«کی طالبہ»:

(نئی خبر)
    جنوبی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کیخلاف بڑی مزاحمت کا فیصلہ کرتے ہوئے قبائل نے بہیمانہ دہشتگردی کیخلاف قومی جرگہ بلا کر دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ گزشتہ دنوں دہشتگردوں نے دوتانی قبیلے کے کانسٹیبل حمید شاہد اور اشرف کو اغوا کر کے شہید کر دیا تھا. دوتانی قبائل نے فتنتہ الخوارج کےدہشتگردوں کیخلاف قومی جرگہ منعقد کیا اور اس بہیمانہ دہشتگردی کیخلاف دوتانی قبائل نے قومی جرگہ بلا کر دہشتگردوں کے خلاف متحد ہونے کا اعلان کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف مزاحمت کا اعلان کیا گیا ہے، عوام خیبرپختونخوا کے طول وعرض میں اب سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ میں سانحہ 9 مئی کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شیخ امتیاز اور حافظ فرحت عباس کے ضمانت کیس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے ہیں کہ سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے امتیازشیخ اور حافظ فرحت عباس کیس کی سماعت کی.(جاری ہے) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھیں، جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ سازش، اعانت، للکار کے لیے ٹھوس شواہد ہونے چاہیے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا امتیازشیخ کی اکسانے کی...
    انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا ) نے پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم سے متعلق پنجاب اور سندھ کے الزامات مسترد کردیے۔ ترجمان ارسا  کے مطابق دونوں صوبوں کے اعتراضات کا جواب دینے کےلیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔دوران اجلاس واضح کیا گیا کہ ارسامیں  تمام فیصلے قانون اور ارسا ایکٹ کے مطابق کیے جاتے ہیں، پانی کی کمی کو چاروں صوبے مل کر برداشت کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ محکمہ آبپاشی پنجاب اور وزیر آبپاشی سندھ کی جانب سے پانی کی قلت پر   ارسا کو خط لکھا گیا تھا ۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے خط میں کہا تھا  کہ سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے، ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے اور سندھ کو اس...
    — فائل فوٹو مسیحی برادری 18 اپریل کو گڈ فرائیڈے اور 20 اپریل کو ایسٹر منائے گی۔محکمۂ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق تمام اضلاع میں سیکیورٹی پلان کے ساتھ ٹریفک منیجمنٹ پر بھی توجہ دی جائے۔محکمۂ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ سیکیورٹی آڈٹ کی روشنی میں خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    بھارتی ٹیلی ویژن اداکار عامرعلی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے بچپن سے جڑے ایک تلخ تجربے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک آن لائن پلیٹ فارم سے بات کرتے ہوئے عامر علی نے انکشاف کیا کہ جب وہ صرف 14 سال کے تھے تو ممبئی کے ایک ٹرین سفر کے دوران انہیں نامناسب طریقے سے چھوا گیا اور اس جنسی ہراسانی کے واقعے نے ان کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑا جس کی وجہ سے انہوں نے ٹرین میں سفر کرنا ہی چھوڑ دیا۔ اداکارہ سنجیدہ کے سابق شوہر عامرعلی نے مزید بتایا کہ اس ناخوشگوار تجربے کے بعد انہوں نے ہم جنس پرست مردوں کے...
    کراچی:بنگلا دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے سیکیورٹی کی یقین دہانی پر وطن واپس لوٹنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ وہ سابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی جانب سے ممبر پارلیمنٹ تھے، شیخ حسینہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد شکیب پر بھی قتل کی ایف آئی آر درج کروا دی گئی جس کے بعد سے وہ وطن واپس نہیں آئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف تمام الزامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون پر تیار ہوں مگر مجھے وطن واپسی پر مکمل سیکیورٹی اور واپس جانے کی یقین دہانی چاہیے۔ شکیب الحسن نے کہا کہ آپ 18 سالہ ماضی کی بنیاد پر میرے بارے میں فیصلہ کرنا چاہتے ہیں یا...
      فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز اینڈ منرلز قوانین سے عوام اور اداروں میں دوریاں پیدا ہونگیں ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کر رہا ہے ، سربراہ جے یو آئی (ف) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے بیرونی قوتیں تھیں۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا...
      پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے وفاق اور ارسا کو ایک اور احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وفاق اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ تونسہ پنجند کینال کے ذریعے دریائے سندھ سے 3800 کیوسک پانی اٹھایا جا رہا ہے ۔ پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت بحال ہو چکی ہے اور 9 مئی کا انتشار پر مبنی بیانیہ اب دفن ہو چکا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں۔ اُن عناصر نے ملک کے دفاعی اداروں اور شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، جو صرف اپنی سیاست بچانے کی جنگ لڑ رہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے...
    جیکب آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ حماس، حزب اللہ اور انصار اللہ جیسے مزاحمتی محاذوں نے امت مسلمہ کے غیرت مند چہرے کی نمائندگی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غزہ، جنوبی لبنان اور یمن کے مظلوم عوام پر اسرائیل اور اس کے حواریوں کی مسلسل جارحیت قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر امت مسلمہ کی خاموشی اور مسلم حکمرانوں کا مصلحت آمیز رویہ افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جمہوری...
    انگلش کاؤنٹی ہیمپشائر کے بائیں ہاتھ کے بولر کیتھ بارکر پر 12 ماہ تک تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق جولائی 2024 سے ہوگا۔ کرک انفو کے مطابق کیتھ بارکر کو گزشتہ برس مئی میں ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ میں اِنڈاپیمائڈ مثبت آنے پر کرکٹ ریگولیٹر کی جانب سے جولائی 2024 میں معطل کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں گیند باز نے گزشتہ ماہ 5 مارچ کو ہونے والی سماعت میں انگلش کرکٹ بورڈ کے اینٹی ڈوپنگ ضوابط کے دو ضابطوں کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا اور اب وہ رواں برس 4 جولائی سے دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔ اگرچہ اِنڈاپیمائڈ واڈا کی 2024 کی ممنوعہ ادویات کی فہرست میں...
    سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: 9 مئی کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت منظور، سازش کے الزامات پر سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت کنفرم کردی جبکہ حافظ فرحت عباس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ “سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھا جائے” اور سوال اٹھایا کہ کیا شیخ امتیاز کے اکسانے کی کوئی ویڈیو موجود ہے۔ اس پر پنجاب حکومت کے وکیل ذوالفقار...
    بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن جنہوں نے متعدد ہٹ فلمیں دیں ان کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے شروع میں انہیں اتنا بدصورت محسوس کرایا گیا کہ وہ خود کو آئینے میں دیکھ نہیں پاتیں تھیں۔ ودیا بالن نے اداکاری کا آغاز ٹی وی شو ’ہم پانچ‘ سے کیا جب وہ ایک نوعمر لڑکی تھیں۔ لیکن فلمی کرداروں کو حاصل کرنا ان کے لیے اتنا آسان نہیں تھا۔ ودیا کو شروع میں 13 فلموں سے نکال دیا گیا، اور ایک پروڈیوسر نے ان سے  اتنی بری طرح سلوک کیا کہ ان کا خود پر سے اعتماد اٹھ گیا۔ ایک انٹرویو میں ودیا نے کہا، ’انہوں نے مجھے اتنا بدصورت محسوس کروایا کہ 6 ماہ تک میں خود...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر صوبہ سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل سیٹ پر ضمی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 اپریل 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا۔ 18 اور 19 اپریل کو کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق 20 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ 22 اپریل کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 24 اپریل  کاغذات نامزدگی بحال یا مسترد ہونے کیخلاف اپیل جمع کرانے کا آخری دن ہوگا۔ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف، تفصیلات...
    چین کی معیشت بیرونی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اقتصادی شرح نمو 5.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد بی بی سی نے کہا کہ چین کی معاشی نمو توقعات سے تجاوز کر گئی ہے۔اور فنانشل ٹائمز اور بلومبرگ نے بالترتیب اس کارکردگی کو طاقتور اور مضبوط قرار دیا ہے۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہیں اور گزشتہ سال کی 5 فیصد شرح نمو سے زیادہ بلکہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 5.3 فیصد شرح نمو سے بھی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ملٹری کورٹس میں سزاؤں کیخلاف پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا، جسٹس وقارسیٹھ کے فیصلے پر تنقید ہوئی، بعد میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں وقار سیٹھ کے فیصلے کاحوالہ دیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں پرجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے تحت قونصلررسائی دی گئی۔ جسٹس محمدعلی مظہرنے کہا کلبھوشن ہو یا کسی اورملک کا شہری قونصلررسائی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کویتی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی ترقی حاصل کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے بیرونی قوتیں تھیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھیوں کا نشانہ بنایا گیا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہمارے ساتھیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی کا فیصلہ کیا ہے، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے آل پارٹیز کانفرنس کی ہے، جے یو آئی 18 ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں کرے...
    اسلام آباد: پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں جون تک کی توسیع کردی ہے، جبکہ حکومت رواں مالی سال کے دوران کسی دوسرے ادارے کی نجکاری بھی نہیں کرسکے گی اور یوں نجکاری کے ذریعے 30 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف پورا کرنے سے محروم رہے گی.  بزنس سمٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری رواں سال کی آخری سہہ ماہی میں متوقع ہے.  مزید پڑھیں: عمران خان نے پی آئی اے تباہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑی، لاجواب سروس قصہ پارینہ بن گئی، خواجہ...
    مارچ کے آخر میں، جنگ بندی کے دوران، لبنان کی سرزمین سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں دو راکٹ فائر کیے گئے، جس سے اسرائیلی فوج نے ان واقعات کو لبنانی سرزمین پر بڑے پیمانے پر حملہ کرنے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے لیے استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی فوج نے ان افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو ان راکٹ حملوں میں ملوث تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنایا تھا۔ فارس نیوز کے مطابق، لبنانی فوج نے آج (بدھ) اعلان کیا کہ انہوں نے ایک گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا ہے جو جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر دو راکٹ حملوں میں ملوث تھے۔ فوج کے بیان...
    15 مارچ سے، امریکی حکومت نے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر، اسرائیلی رژیم سے منسلک بحری جہازوں کی حمایت کے لیے یمن پر فضائی حملے دوبارہ شروع کیے اور ان میں شدت پیدا کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ العالم چینل نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ امریکی فوج نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کو جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔ فارس نیوز کے مطابق، یمنی ذرائع نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ امریکی دہشت گرد افواج نے اس ملک پر جارحانہ اور مجرمانہ حملے جاری رکھے ہیں۔ الحدیدہ صوبے میں المسیرہ چینل کے نمائندے نے بتایا کہ امریکی جنگی طیاروں نے التحیتا ضلع پر 4 بار بمباری کی۔ اس سے قبل کچھ مقامی ذرائع نے اطلاع...
    کراچی: ملیر سٹی پولیس نے اسکول کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ مدعی مقدمہ انتھونی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ 14 اپریل کو میری 17 سالہ بیٹی صبح اسکول جا رہی تھی۔ جب وہ لیلیٰ ٹاؤن مین گیٹ ملیر سٹی صبح 7 بجے پہنچی تو اسی دوران ایک کار میں جس میں سوار میری بیٹی کے اسکول میں پڑھنے والا فیضان اور دیگر 3 ساتھیوں نے ملکر میری بیٹی کو اسلحے کے زور پر اپنی کار میں ڈال لیا اور کوئی نشہ آور چیز پلا کر...
    معدہ اور انتڑیاں انسانی جسم کے دو ایسے اعضا ہیں جو خوراک کو جزو بدن بنانے کے بنیادی اعمال پر مامور ہیں۔ ہم جو کچھ بھی کھاتے اور پیتے ہیں وہ سب سے پہلے معدے میں نظام ہضم کے پروسیس سے گزرتے ہوئے انتڑیوں میں پہنچتا ہے۔انتڑیاں غذائی اجزاء کشید کر کے متعین طریقہ کارکے تحت خون میں شامل کرتی ہیں جو جگر کی وساطت سے پورے جسم میں سرایت کرتے ہوئے اس کی غذائی ضروریات پوری کرتا ہے۔ ہماری استعمال کی جانے والی مفید یا مضر خوراک سے سب سے پہلے اور سب سے زیادہ متاثر بھی معدہ اور انتڑیاں ہی ہوتی ہیں۔ انتڑیوں کی سوزش انتہائی تکلیف دہ اور خطرناک بیماری ہے کیونکہ ہم جو بھی کھاتے پیتے...
    واضح رہے بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال اور ان کی اہلیہ7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں، دونوں کی جانب سے اپیلیں اور سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی متفرق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس کل سماعت کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے جلد سماعت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ واضح رہے بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال اور بشری بی بی 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں،...
    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای( کے وزیر دفاع  فضل المزروعی سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اماراتی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ سعف محمد المزروعی اور اماراتی توازن کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے بھی ملے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس نے توازن انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا اور مینوفیکچرنگ سہولیات کا معائنہ کیا۔  ملاقاتوں کے دوران خطے کی سلامتی کے ماحول اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ...
    امیر جماعت نے کہا کہ 22اپریل کو آب پارہ سے امریکی ایمبیسی کی طرف مارچ ہوگا، حکومت جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کو روکنے کی کوشش نہ کرے، فیملیز اور بچوں کے ساتھ احتجاج کیا جائے گا۔ وائٹ ہاس کے سامنے احتجاج ہوسکتا ہے تو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیوں نہیں ہوسکتا؟  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 20اپریل کو اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا، 22 اپریل کو پورے پاکستان میں ہڑتال کی جائے گی، دنیا بھر کی اسلامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطے میں ہیں، یقین ہے کہ اسی روز عالمی سطح پر...
     سٹی42:  جمعیت علماء اسلام  کے امیر مولانا فضل الرحمان  نے  خیبرپختونخوا منرل  اینڈ مائنز  بل کی مخالفت میں بھی ڈٹ گئے۔ اس بل کے متعلق  عام رائے یہ ہے کہ اس  کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کے سابق قبائلی علاقوں کی قسمت بدلنے کا امکان ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان نے کہا، " بل جب کمیٹیوں میں آتا ہے تو خوشنما بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور  اندر ناگ چھپا ہوتا ہے"، "خیبرپختونخوا حکومت مائنز اینڈ منرل بل پیش کرتی ہے اور پارٹی مخالفت کرتی ہے۔" صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا مولانا فضل الرحمان نے الزام لگایا کہ "صوبے کے وسائل"  پرقبضے کی کوشش کی...
    کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے میونسپل چارجز میں اضافے کی تجویز دے دی۔کے ایم سی حکام کے مطابق میونسپل ٹیکس میں اضافے کی تجویز سٹی کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔حکام کے مطابق کراچی میں شہری سہولتوں میں بہتری کےلیے میونسپل ٹیکس میں معمولی اضافہ کیا ہے، صارفین سےحاصل رقم شہری سہولتوں پر خرچ کی جائے گی۔تجویز میں کہا گیا کہ 50 یونٹ تک بجلی کا بل ادا کرنے والے میونسپل چارجز سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ 51 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے 30 روپے کے اضافے کے ساتھ 50 روپے ادا کریں گے۔چارجز میں اضافے کی تجویز میں کہا گیا کہ 201 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے 50 روپے اضافے کے...
    ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگا۔ اس سے پہلے مذاکرات مسقط میں ہونے کی اطلاعات تھیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایران امریکا جوہری مذاکرات کے مقام کو فٹبال کے گول پوسٹ سے تشبیہ دے دی۔ انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے، ایسا اقدام نیک نیتی اور سنجیدگی کی کمی سمجھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا گول پوسٹ کی تبدیلی کسی بھی شروعات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ ایران امریکا جوہری مذکرات کا پہلا دور گذشتہ ہفتے عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا تھا۔ Post Views: 10
    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق خالی نشست پر ضمنی انتخاب 6 مئی کو کروایا جائے گا جس کے لیے پولنگ سندھ اسمبلی میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 18 اور 19 اپریل کو جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ اُن کی جانچ پڑتال 22 اپریل کو ہوگی۔
    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق خالی نشست پر ضمنی انتخاب 6 مئی کو کروایا جائے گا جس کے لیے پولنگ سندھ اسمبلی میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 18 اور 19 اپریل کو جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ اُن کی جانچ پڑتال 22 اپریل کو ہوگی۔ Post Views: 4
    اسلام آباد:  ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں شروع ہونے والی ٹیرف جنگ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی عالمی غیر یقینی صورتحال نے عالمی تجارتی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں تجارتی سامان کی تجارت میں 0.2 فیصد کمی متوقع ہے، جس سے عالمی جی ڈی پی پر 0.6 فیصد منفی اثر پڑے گا۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگر جولائی میں امریکہ کی معطل شدہ باہمی محصولات دوبارہ نافذ ہو گئیں تو مزید 0.6 فیصد پوائنٹس کا نقصان ہو گا۔ ڈبلیو ٹی او نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ باہمی ٹیرف اور تجارتی پالیسی...
    وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائیکوٹ تا خنجراب شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے کے زمینوں کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی آئندہ 15 دنوں میں یقینی بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائیکوٹ تا خنجراب شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے کی زمینوں کے متاثرین کو ابھی تک معاوضے نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ عرصہ دراز سے متاثرین اپنی زمینوں کے معاوضوں کے حصول کیلئے مختلف دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ لہٰذا شاہراہ قراقرم متاثرین...
    الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔کراچی سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹ انتخاب 6 مئی کو سندھ اسمبلی میں ہوگا۔ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خالی نشست پر انتخاب کےلیے پبلک نوٹس 17 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 18 اپریل سے 19 اپریل تک جمع کراسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان سینیٹ انتخاب کے ریٹرننگ آفسیر ہوں گے۔
    اسلام آباد: واپڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ثنااللہ مستی خیل کے الزام پر وضاحت جاری کردی ہے۔ ترجمان واپڈا نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ثنا اللہ مستی خیل کے بیان اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس مؤخر ہونے کے بارے میں وضاحتی بیان میں کہا کہ ثنا اللہ مستی خیل سمیت پارلیمان کے تمام ارکان ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثنا اللہ مستی خیل کی رہائش گاہ سے بجلی کا میٹر اور ٹرانسفارمر اتارے جانے میں واپڈا کے کردار کا تاثر درست نہیں ہے۔ ترجمان واپڈا کا کہنا تھا کہ 2007 میں کی گئی ری اسٹرکچرنگ کے بعد بجلی کی...
    جمعیت علماء اسلام کے  امیر  مولانا فضل الرحمان ایک مرتبہ پھر افغانستان کی محبت میں اندھے ہو کر پاکستان کی ریاست کو کوسنے دینے لگے۔ مولانا نے افغانستان کے غیر قانونی مقیم افراد کو نکالنے کی پالیسی کو افغانستان سے ناراضی کا نتیجہ قرار دے کر ریاست کے امور میں اپنے اندھے پن کا خود ثبوت دے دیا۔  پشاور میں نویز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان  نے ریاست کے امور کے ساس بہو کے جھگڑوں کی طرح سمجھتے اور سمجھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ  افغانستان سے ناراضی کچھ اور ہے مگر غصہ مہاجرین پر اتارا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اس بنیادی مسئلہ سے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیں...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج اعجاز علی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی کی خورد برد کے ریفرنس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے عدالت نے پرویز الہٰی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالتی احکامات کے تحت چوہدری پرویز الہٰی سمیت 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر وفاقی ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار...
    پیرو(انٹرنیشنل ڈیسک) پیرو کی ایک عدالت نے سابق صدر اولانٹا ہمالا اور ان کی اہلیہ نادین ہریڈیا کو 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان پر برازیلی تعمیراتی کمپنی اوڈی بریچٹ (Odebrecht) سے غیر قانونی فنڈز حاصل کر کے 2006 اور 2011 کے صدارتی انتخابی مہم کی مالی معاونت کا الزام ثابت ہوا۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ ہمالا اور ان کی اہلیہ نے اوڈی بریچٹ اور اُس وقت کے وینزویلا کے صدر ہیگو شاویز کی حکومت سے لاکھوں ڈالر وصول کیے۔اس سزا کے بعد وہ پیرو کی تاریخ کے تیسرے صدر بن گئے ہیں۔ جنہیں کرپشن کے جرم میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یاد رہے، سابق صدر الیجاندرو toldo...
    کراچی: سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جس کے نتیجے میں عامی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر سونا مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 06ڈالر کے اضافے سے 3224ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے 3لاکھ 39ہزار 400روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 514روپے کے اضافے سے 2لاکھ 90ہزار 980روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3397روپے کی...
    پشاور:  جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ منرلز بل صوبے کے وسائل پر وفاق کی یکطرفہ قبضہ کی کوشش ہے، حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ہمیں پھر میدان میں جانا ہوگا،فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے بیرونی قوتیں تھیں۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاق کو خود بھی سوچنا چاہئے آئین کے منافی بل اسمبلی میں نہیں لانا چاہیے، معدنیات پر صوبوں سے قانون پاس کرایا جا رہا ہے، ہمارے مفادات اور وسائل محفوظ ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی قانون سازی جمعیت علمائے اسلام کو قبول نہیں، حکومت کو اپنی غلطیوں پر بھی گریبان میں جھانکنا...
    اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہتےہوئےتمام سیاسی جماعتیں اپنےحقوق کی جنگ لڑسکتی ہیں۔ 27اپریل کواسرائیل مردہ بادملین مارچ کریں گے۔ پشاورمیں 11مئی کوبہت بڑاملین مارچ کریں گے۔ مائنزاینڈمنرلزبل جےیوآئی کانہیں۔ پائیدارامن کیلئےسب کومل کرکام کرنےکی ضرورت ہے۔ خیبرپختونخواحکومت ایوان میں بل پیش کرتی ہےاورپارٹی مخالفت کرتی ہے۔ افغانستان میں امن ہےتومہاجرین کی واپسی کامیکنزم طےکریں۔ 40سال ہم نےمہمان رکھالات مارکرنکالنےسےاس کی نفی ہوگی۔ مہاجرین یکطرفہ مسئلہ نہیں پاکستان اورافغانستان کادوطرفہ مسئلہ ہے۔ قانون سازی میں ایوان میں کچھ لایاجاتاہےپیچھےکچھ اورہوتاہے۔ پی ڈی ایم حکومت میں ر یکوڈک سےمتعلق قانون سازی رکوائی۔ آئین کےحق کی جنگ لڑیں گےپاکستان سےنکلنےکی کوئی ضرورت نہیں۔ کرپشن کابازارگرم ہے17ہزارملازمین نوکری سےنکال دیےگئے۔
    حکومت سندھ کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی حاصل کرنے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا جب کہ اس سلسلے میں سندھ حکومت نے وفاق اور ارسا کو ایک اور احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وفاق اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا کہ تونسہ پنجند کینال کے ذریعے دریاء سندھ سے 3800 کیوسک پانی لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے، سندھ میں کپاس اور چاول کی فصل کے لئے پانی نہیں ہے۔ جام خان شورو نے ارسا کو احتجاجاً بھیجے گئے خط میں مزید کہا ہے کہ سکھر بیراج پر 4...
    کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع کر دی۔   ادھار تیل کی سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پی ایس او کو دی گئی ہے۔ کویتی سفیر نے وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات میں آگاہ کر دیا۔  علی پرویز ملک نے کہا کہ کویت و دیگر برادر ممالک کی حمایت سے مشکل معاشی حالات میں کامیابی ملی، دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کرلیا گیا۔  حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق پاکستان کویت سے سالانہ 2ملین ٹن تیل درآمد کرتا ہے، پاکستان کو ماضی میں تیل کریڈٹ کی سہولت ایک سال کیلئے دی جاتی تھی، اس مرتبہ کویت نے دوسال کیلئے پاکستان...
    سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی تمام لیڈرشپ کمپرومائزڈ ہے۔پشاور سے جاری بیان میں محمود خان نے پی ٹی آئی کی قیادت پر کمپرومائزڈ ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو فلم چل رہی ہے، اس کی مجھے بھی پیشکش ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا تھا، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے مفاد میں تھا۔سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی، اگر مجھے اقتدار کی بھوک ہوتی تو آج وفاقی وزیر ہوتا لیکن یہ پیشکش مسترد کردی۔محمود خان پی ٹی...
    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ کراچی میں فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی خطرناک حد کو چھو گیا، جبکہ 10 گرام سونا بھی 7 ہزار 373 روپے اضافے سے 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے تک جا پہنچا۔ بین الاقوامی سطح پر بھی سنہری ہلچل جاری ہے، جہاں فی اونس سونا 86 ڈالر بڑھ کر 3310 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر آ گیا۔ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں کو سونے کی جانب مائل کر دیا ہے۔ سونے کی اس تیز رفتاری نے زیورات کے...
    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو جمود، غیر یقینی اور پالیسیوں کے عدم تسلسل سے نکال کر پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ماہرینِ معیشت، محققین اور پالیسی سازوں کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان سوسائٹی آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی ایس ڈی ای) کے 38ویں سالانہ اجلاسِ سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اڑان پاکستان کے تحت حکومت کا ہدف 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہے اور اس منزل تک رسائی تبھی ممکن ہے جب قومی پالیسیاں تحقیق، اعداد و شمار اور سائنسی بنیادوں پر استوار ہوں۔ یہ بھی پڑھیں ریکوڈک پاکستان کی معاشی ترقی...
    سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے وفاق اور ارسا کو ایک اور احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وفاق اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ تونسہ پنجند کینال کے ذریعے دریائے سندھ سے 3800 کیوسک پانی اٹھایا جا رہا ہے۔ پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے، سندھ میں کپاس اور چاول کی فصل کیلئے پانی نہیں ہے۔ سندھ پانی کی شدید قلت کا شکار ہے تو تونسہ پنجند لنک کینال کیوں کھولا گیا؟ شازیہ مریپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان شازیہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) امریکہ کی طرف سے پاکستانی اشیا کی وسیع رینج پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے بعد پاکستان کے نازک برآمدی ترقی کے ماڈل کو خطرے کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے اس اقدام کو جسے واشنگٹن کے وسیع تر تجارتی بحالی کے حصے کے طور پر دیکھا جاتا ہے نے ماہرین اقتصادیات، برآمد کنندگان اور سرمایہ کاروں میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کیونکہ اس سے پہلے سے ہی خطرناک معاشی بحالی کو پٹری سے اتارنے کا خطرہ ہے.(جاری ہے) پاکستان کا ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا شعبہ جو کہ ملک کی کل برآمدات میں 60 فیصد حصہ ڈالتا ہے اور تقریباً 15 ملین کارکنان کو ملازمت دیتا...
    ویب ڈیسک: کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع کر دی۔   ادھار تیل کی سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پی ایس او کو دی گئی ہے، کویتی سفیر نے وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات میں آگاہ کر دیا۔  علی پرویز ملک نے کہا کہ کویت و دیگر برادر ممالک کی حمایت سے مشکل معاشی حالات میں کامیابی ملی، دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کرلیا گیا۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا  حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق پاکستان کویت سے سالانہ 2ملین ٹن تیل درآمد کرتا ہے، پاکستان کو ماضی میں تیل کریڈٹ کی...
    سونا ایک بار پھر سب کی پہنچ سے باہر؟ تازہ قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے! WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 8600 روپے اضافے کے بعد 348000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 7373 روپے اضافے کے بعد 298353 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 273500 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 86 ڈالر اضافے کے بعد 3310 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
    فواد چوہدری— فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔اے ٹی سی میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ فواد چوہدری 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرارلاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔ سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش نہ ہوئے۔وکلاء نے فواد چوہدری کی ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری دیگر مقدمات کی پیروی کے لیے سپریم کورٹ...
    ویب ڈیسک: راولپنڈی کی احتساب عدالت نے اراضی خورد برد نیب ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظورکر لی۔ چوہدری پنجاب پرویز الہی  سمیت 18 ملزمان کے خلاف تخت  پڑی جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی خرد برد ریفرنس کی سماعت راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج اعجاز علی نے کی۔ چوہدری پرویز الہی اور ان کے بیٹے راسخ الہٰی  عدالت میں پیش ہوئے۔ پرویز الہٰی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی۔ عدالت نے پرویز الہٰی کی ضمانت اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا احتساب عدالت نے پرویز الہیٰ کو 5 لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے...
    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں 15 اپریل سے وفاقی پرسنل اسٹیٹس قانون میں اہم تبدیلیوں کا اطلاق ہوگیا ہے، جن میں شادی، طلاق، بچوں کی تحویل اور ازدواجی زندگی سے متعلق کئی نئے اصول شامل کیے گئے ہیں۔ نئے قانون کے تحت خواتین کو اپنی پسند سے شادی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، اور اگر ان کے سرپرست انکار کریں تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتی ہیں۔ اگر خاتون غیر ملکی مسلم ہو اور اس کے ملک کے قانون میں سرپرست کی اجازت لازمی نہ ہو تو شادی کے لیے سرپرست کی منظوری ضروری نہیں ہوگی۔ قانون کے مطابق شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے، اور اگر میاں بیوی کے درمیان...
    مجموعی طور پر 15 ستمبر 2023 سے اب تک 8 لاکھ 54 ہزار 33 افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں، ان میں سے 6 فیصد (48 ہزار 42 افراد) یکم جنوری 2025 سے اب تک واپس آ چکے ہیں۔ گرفتاری کا خوف (93 فیصد افراد کے) افغانستان واپس آنے کی اہم وجہ ہے، اس کے بعد فرقہ وارانہ دباؤ (29 فیصد) اور خاندان کے کسی رکن کی ملک بدری (18 فیصد) ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ ستمبر 2023 میں افغان واپسی کی تحریکوں میں ڈرامائی اضافے کے بعد سے اب تک اس نے پاکستان اور ایران سے واپس آنے والے 10 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی مدد کی ہے۔ نجی ٹی وی کے...
    تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد   35 ہزار  900کیوسک اور اخرج  20  ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد28   ہزار900  کیوسک اور اخراج   28   ہزار900   کیوسک، خیرآباد پل آمد57   ہزار کیوسک اور اخراج  57  ہزار  کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد38   ہزار  900 کیوسک اور اخراج 17ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 15 ہزار  500کیوسک اور اخراج9   ہزارکیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 52  ہزار 700 کیوسک اور اخراج50   ہزار700 کیوسک، چشمہ آمد49  ہزار  600کیوسک اوراخراج 39   ہزار کیوسک، تونسہ آمد 38 ہزار کیوسک...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی — فائل فوٹو  وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ریلوے کی حالت بہتر کر رہے ہیں، ویران ریلوے اسٹیشنز کی بحالی کا تسلسل جاری رکھیں گے۔حنیف عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے دوسرے ممالک سے ہمارا تعلق خراب کیا تھا لیکن آج دنیا ہمارے معاشی ترقی کی معترف ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ڈی جی خان میں ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن بحال کیے۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو 24 اپریل سے بحال کرنے کا فیصلہلاہور ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر... وزیرِ ریلوے نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو سفری سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔اُنہوں نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مالی سال 2024-25 کے ابتدائی نو ماہ پاکستان کے آٹوموبیل سیکٹر کے لیے خوش آئند ثابت ہوئے ہیں، جہاں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔ پاکستان آٹوموبیل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 39 فیصد بڑھ کر 75,265 یونٹس تک جا پہنچی ہے، جو گزشتہ مالی سال میں 54,091 یونٹس تھی۔ سوزوکی آلٹو نے بازی مار لی تمام ماڈلز میں سوزوکی آلٹو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37.92 فیصد اضافے کے ساتھ 31,284 یونٹس فروخت کیے اور فہرست میں سرفہرست رہی۔ ٹویوٹا اور ہونڈا کے نمایاں ماڈلز فروخت کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ٹویوٹا کے ماڈلز کورولا،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) سپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر دو اہم درخواستوں کو منظور کرلیا ہے جن میں ان کے بیٹوں سے ہفتہ وار ٹیلی فون پر رابطہ کرنے اور ذاتی معالج کی جانب سے میڈیکل چیک اپ جاری رکھنے کی درخواست کی گئی تھی. رپورٹ کے مطابق جج شاہ رخ ارجمند نے متعلقہ حکام سے 28 اپریل تک عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی عمران خان کی قانونی ٹیم کے ارکان ایڈوکیٹ عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس نے دلیل دی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلے ہی ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا تھا اور جیل...
    بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر 50 ہزار جرمانہ کو بڑھا کر 5 لاکھ روپے تک کرنے کی تجویز کو بھی منظور کیا گیاہے۔ ممنوعہ بور اسلحہ پر پہلے 14 سال قید تھی، نئی ترمیم میں عمر قید کی تجویز منظور کی گئی ہے۔ اسلحہ کی غیر قانونی ترسیل پر پہلے 3 سال قید تھی اب کم از کم 10 سال قید کی سزا ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد سزاؤں میں اضافے کا بل اسمبلی کو بھجوا دیاگیا۔ کابینہ نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر 14 سال قید کی سزا کی تجویز منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بغیر لائسنس...
    سٹی42:  غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف  تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ٹریڈرز الائنس نے کل  ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ مرکزی قائدین کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد عثمان مظفر نقشبندی نے کی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران حاجی عامر نقشبندی، حافظ فرقان، نصیرالدین اعوان سمیت عبدالرزاق، عاصم ارشاد خان، شہزاد چوہان اور امان اللہ خان نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کل مکمل شٹر ڈاؤن کیا جائے گا تاکہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی...
    بہاولپور کے شہدا کے لواحقین سے محمد علی درانی کی ملاقات، ورثا کیلئے مالی امداد اور انصاف کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز بہاولپور : سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ایران کے علاقے سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بہاولپور کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وہ مہراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے گھر گئے، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ محمد علی درانی نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ہر شہید کے ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے۔ ان کا کہنا تھا...
    ویب ڈیسک: آئندہ بجٹ 26-2025 میں سالانہ 6 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز سامنے آگئی۔  ایف بی آر ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی۔  ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صرف نیچے والے سلیبز کو تبدیل کیا جائے گا،بجٹ میں زیادہ تنخواہ دار طبقے کیلئے فی الحال کوئی ریلیف کی تجویزنہیں۔  حکام کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ پروپوزل کو ڈسکس کیا جائے گا،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کیلئے 3 تجاویز تیار کی گئیں،ماہانہ 50 ہزار روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا...
    پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات درست سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ سی پیک خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔ زراعت میں استعداد کار بڑھانے کے لیے 1000 فارغ التحصیل طلبا کو اعلیٰ تربیت کے لیے اسکالرشپ پر چین بھیجنے کے منصوبے میں 300 طلبا کی چین روانگی کے پہلے مرحلے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد چین کا کامیاب دورہ کیا، جہاں ان کی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات ہوئی۔ سفیر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر جامع بات چیت ہوئی اور مختلف امور پر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے بابراعظم کو پشاور زلمی کی کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی کپتانی فرنچائز کیلئے گھاٹے کا سودا ثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے بابراعظم کی حکمت عملی پر سوال اُٹھایا کہ اب وقت آ گیا کہ انھیں فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے، ایک بولر 9 رنز دیتا ہے وہ اسے تبدیل کر دیتے ہیں اور اس بالر کو گیند تھماتے ہیں جس کی خوب پٹائی ہورہی ہوتی ہے۔ باسط علی نے گزشتہ میچ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے بابراعظم کو پشاور زلمی کی کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی کپتانی فرنچائز کیلئے گھاٹے کا سودا ثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے بابراعظم کی حکمت عملی پر سوال اُٹھایا کہ اب وقت آ گیا کہ انھیں فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے، ایک بولر 9 رنز دیتا ہے وہ اسے تبدیل کر دیتے ہیں اور اس بالر کو گیند تھماتے ہیں جس کی خوب پٹائی ہورہی ہوتی ہے۔ باسط علی نے گزشتہ میچ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان کے والد محترم انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بدھ، 16 اپریل 2025 کو چارسدہ میں ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب، سیاسی شخصیات، دوست احباب اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت، اراکینِ پارلیمنٹ اور دیگر رہنماؤں نے سینیٹر پلوشہ خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد (نمائندہ  خصو صی) عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کردی۔ پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا خیر مقد کیا ہے۔ فچ نے پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دے دیا۔ پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بہتر کر کے بی مائنس کی ہے۔ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ کو سی سی سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردیا گیا۔ اعلامیہ میں پاکستان کی معاشی صورتحال...
    سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد تنظیم کے ممبران نے خبردار کیا کہ علاقے میں طویل سیاسی غیر یقینی صورتحال عوامی اعتماد کو ختم اور جمہوری اداروں کو کمزور کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کی ایک سرکردہ تنظیم ”گروپ آف کنسرنڈ سیٹیزنز” نے علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرنے میں غیر معمولی تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری افسران، ججوں، ماہرین تعلیم، وکلاء، ڈاکٹروں، انجینئروں اور کاروباری افراد پر مشتمل غیر سیاسی تنظیم نے سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد خبردار کیا کہ علاقے میں طویل سیاسی غیر یقینی صورتحال عوامی اعتماد کو ختم اور جمہوری اداروں کو...
    اسلام آباد (خصوصی  رپورٹر) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایف آئی آر کے بغیر نہ گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ جسٹس جمال نے کہا کہ 20 منٹ تک اپنے دلائل مکمل کر لیں، وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث نے کہا کہ میں کوشش کرونگا آج دلائل مکمل کر لوں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر وزارت دفاع کے وکیل کے دلائل مکمل ہوئے اٹارنی جنرل (بدھ) کو دلائل دیں گے، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ایکٹ میں بھی کچھ بنیادی حقوق دیے گئے ہیں، رینجرز...
    واشنگٹن: امریکا نے چین کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کر لیا ہے جس میں ٹیرف مذاکرات کو بطور ہتھیار استعمال کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، واشنگٹن 70 سے زائد ممالک سے مطالبہ کرے گا کہ وہ چین کے ساتھ تجارت کو محدود کریں۔ ان ممالک سے کہا جائے گا کہ اگر وہ امریکی ٹیرف سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی سرزمین پر چینی کمپنیوں کی موجودگی ختم کرنا ہوگی، اور چین کو سامان کی ترسیل کی اجازت نہ دی جائے۔ امریکی جریدے کے مطابق یہ حکمت عملی بظاہر چین پر عالمی اقتصادی دباؤ بڑھانے اور اس کی رسد و رسائل کی راہیں محدود کرنے کے لیے تیار کی جا...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی نئی فلم کیسری: چیپٹر 2 کی خصوصی اسکریننگ کے دوران حاضرین سے موبائل فون استعمال نہ کرنے کی اپیل کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں ہونے والی خصوصی نمائش کے دوران اکشے نے حاضرین سے درخواست کی کہ وہ فلم کے دوران اپنے موبائل فون استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے مکالمات غور سے سننا ضروری ہے، اور موبائل چیک کرنا فلم کی توہین کے مترادف ہوگا۔ یہ خصوصی اسکریننگ 15 اپریل کو چانکیہ پوری کے ایک تھیٹر میں منعقد ہوئی، جس میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکشے کمار کے ہمراہ فلم کے ساتھی اداکار آر مادھون بھی موجود...
    چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے قومی  محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ  اعداد و شمار  کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی 31875.8 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ اور  گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی زراعت کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 4.0 فیصد اضافہ ہوا۔ مقررہ سائز سےبالا صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 6.5 فیصد  اضافہ  دیکھا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.7 فیصد...
    چین، 1.5 بلین آبادی کی ایک ساتھ جدیدیت کی طرف بڑھنے کا نیا خاکہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے ویتنام کا سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔ رواں سال چین – ویتنام کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور “چین -ویتنام افرادی و ثقافتی تبادلے کا سال ” منایا جارہا ہے۔ رواں سال میں یہ چینی صدر شی جن پھنگ کے غیرممالک کا پہلا دورہ اور ہمسایہ ممالک سے متعلق سینٹرل ورک کانفرنس کے بعد پہلا دورہ بھی ہے۔دورہ ویتنام کے دوران شی جن پھنگ اور  ویتنام کی  کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے    جنرل سیکریٹری تولام  نے چین – ویتنام ریلو ے تعاون میکانزم کی افتتاحی...
    TOKYO: جاپان میں آبادی میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور مسلسل 14 ویں سال مجموعی آبادی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاپانی وزارتِ داخلی امور نے گزشتہ سال یکم اکتوبر 2024 تک کا آبادیاتی تخمینہ جاری کیا، جس میں جاپان کو ایک بار پھر گرتی ہوئی آبادی، بڑھتی عمر رسیدگی اور کم شرح پیدائش جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا بتایا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق غیر ملکیوں سمیت جاپان کی مجموعی آبادی 123.8 ملین رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 0.44 فیصد کم ہے۔ مزید پڑھیں: ’جاپان کی بابا وانگا‘ کی نئی پیشگوئی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، جاپان میں میگا سونامی کا خدشہ اس کمی میں سب سے نمایاں کمی جاپانی شہریوں کی...
    جاپان کی آبادی مسلسل 14 ویں سال کم، معمر افراد کا تناسب ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز ٹوکیو(آئی پی ایس) جاپان میں آبادی میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور مسلسل 14 ویں سال مجموعی آبادی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاپانی وزارتِ داخلی امور نے گزشتہ سال یکم اکتوبر 2024 تک کا آبادیاتی تخمینہ جاری کیا، جس میں جاپان کو ایک بار پھر گرتی ہوئی آبادی، بڑھتی عمر رسیدگی اور کم شرح پیدائش جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا بتایا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق غیر ملکیوں سمیت جاپان کی مجموعی آبادی 123.8 ملین رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 0.44 فیصد کم ہے۔ اس کمی میں سب سے نمایاں...
    غزہ کی جنگ ختم کی جائے، سینکڑوں اسرائیلی مصنفین کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسرائیل کے کئی مشہور ادیبوں سمیت تقریباﹰ ساڑھے تین سو مصنفین نے اپنے دستخطوں کے ساتھ جاری کیے گئے ایک مشترکہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پٹی کی ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے سے جاری تباہ کن جنگ ختم کی جائے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یروشلم سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی منگل 15 اپریل کی اشاعت میں لکھا کہ غزہ کی جنگ کا فوری طور پر خاتمہ ہونا چاہیے۔ اس خط کے دستخط کنندگان میں اسرائیل کے بین الاقوامی سطح پر مشہور کئی ادیب بھی شامل ہیں، جن میں سے...
    آج صبح پروسی ملک افغانستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ صبح آنے والا زلزلہ خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، سوات،  شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں محسوس کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع، جبکہ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک افغانستان اور پاکستان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع رپورٹ نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ جب کہ یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر  کے مابق...
    اسلام آباد: سپریم کور ٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت  کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بغیر گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں لیا جاسکتا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔  جسٹس جمال مندوخیل نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث سے کہا 20 منٹ تک اپنے دلائل مکمل کر لیں۔خواجہ حارث نے کہا کوشش کرونگا آج دلائل مکمل کر لوں۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ؛ 9 مئی مقدمات میں ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل...
    عالمی کریڈٹ ایجنسی فچ نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لُک مستحکم قرار دیتے ہوئے کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردی۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک میں واقع عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی غیرملکی قرضہ جاتی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردی ہے، اور مقامی کرنسی ریٹنگ کو بھی بی مائنس کردیا ہے۔ فچ نے کہا کہ یہ اپ گریڈ اس اعتماد کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ ملک ساختی اصلاحات پر عمل درآمد کرے گا، جس سے اس کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی کارکردگی اور فنڈنگ ​​کی دستیابی میں مدد ملے گی۔ایجنسی نے کہا کہ اگرچہ جاری عالمی تجارتی تناؤ بیرونی دباؤ پیدا کر سکتا...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کاروباری اوقات میں مارکیٹوں میں جاری لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکز بہادرآباد میں رکن مرکزی کمیٹی سید امین الحق اور سینئر رہنما شبیر قائم خانی سے مارکیٹ انجمنوں کے وفد نے متحدہ بزنس فورم کے ہمراہ ملاقات کی۔ تاجر وفد میں چیئرمین آرام باغ مارکیٹ آصف گلفام، نیو رابی سینٹر سے نعمت اللہ، اردو بازار سے ندیم اختر اور لکھنو بازار سے عزیر خان شامل تھے۔ وفد نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کے سدباب کی درخواست کی ساتھ ہی تاجروں کو درپیش دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں...
    پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ کی جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں مہاجرین کو درپیش مسائل، موجودہ حالات میں وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ فلپَا کینڈلر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں مہاجرین کو درپیش مسائل، موجودہ حالات میں وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر عمران زیب خان، فومیکو کاشیوا اور فرمان خلجی شامل تھے، اس موقع پر انجینئر ضیاء الرحمان، انس محمود اور طارق خان بلوچ بھی موجود تھے۔
    پشاور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جب ہم اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو ہمارے خلاف ایف آئی آر درج ہوتی ہیں۔ وفاقی حکومت نے میرے خلاف مقدمات کی رپورٹ جمع کرائی تو اس میں آئی جی اسلام آباد نے 2 ایف آئی آرز کو چھپایا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے میں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی دونوں شریک ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جب ہم اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو...