City 42:
2025-12-14@09:44:19 GMT

بجٹ 26-2025 : سالانہ 6 لاکھ آمدن پرٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک: آئندہ بجٹ 26-2025 میں سالانہ 6 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز سامنے آگئی۔

 ایف بی آر ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی۔

 ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صرف نیچے والے سلیبز کو تبدیل کیا جائے گا،بجٹ میں زیادہ تنخواہ دار طبقے کیلئے فی الحال کوئی ریلیف کی تجویزنہیں۔

 حکام کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ پروپوزل کو ڈسکس کیا جائے گا،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کیلئے 3 تجاویز تیار کی گئیں،ماہانہ 50 ہزار روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا

 یہ بھی پڑھیں:ایران اور پاکستان سے ڈیڑھ سال میں 24 لاکھ سے زائد مہاجرین افغانستان واپس پہنچے، آئی او ایم

 آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تیار کی گئیں تجاویز میں پہلے سلیب میں ماہانہ 50 ہزار سے زائد تنخواہ والوں کیلئے سالانہ آمدن کی شرح بڑھائی جائے گی،انکم ٹیکس ریٹرن فائل مسودہ آسان اور سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی۔

 بجٹ میں 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن کے سلیب میں ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے۔
 
 

پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، لاہور کا موسم کیسارہیگا؟

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

13 سالوں میں 20 لاکھ سے زائد بھارتیوں نے ہمیشہ کیلئے ملک چھوڑ دیا

شہریت چھوڑنے کے پیچھے کی اہم وجوہات میں بیرونی ممالک میں بہتر زندگی، ملازمت، اچھی تعلیم کے مواقع شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہر سال بھارت چھوڑ کر بیرونی ممالک میں مقیم ہونے والے ہندوستانیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ تقریباً 2 لاکھ افراد ہر سال بیرونی ممالک میں بس رہے ہیں اور ہندوستانی شہریت چھوڑ رہے ہیں۔ گزشتہ 5 سالوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو تقریباً 9 لاکھ ہندوستانیوں نے ملک کی شہریت چھوڑ دی ہے۔ ان کی شہریت چھوڑنے کے پیچھے کی اہم وجوہات میں بیرونی ممالک میں بہتر زندگی، ملازمت، اچھی تعلیم کے مواقع شامل ہیں۔ پارلیمنٹ میں وزیر مملکت برائے خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے ہندوستان کو خیرباد کہنے والوں سے متعلق اعداد و شمار کی جانکاری دی۔

کیرتی وردھن سنگھ نے بتایا کہ 2011ء سے 2024، یعنی 13 سال میں 20 لاکھ سے زائد ہندوستانی اپنے ممالک کو چھوڑ کر بیرونی ممالک میں رہنے لگے ہیں۔ ان اعداد و شمار میں اضافہ 2021ء کے بعد زیادہ ہوا ہے۔ 2022ء کی بات کریں تو اس سال ریکارڈ 2.25 لاکھ لوگوں نے ہندوستان کی شہریت چھوڑ دی۔ 2023ء میں ہندوستان چھوڑنے والوں کی تعداد 2.16 لاکھ رہی۔ 2024ء میں ہندوستان چھوڑنے والوں کی آفیشیل تعداد فی الحال جاری نہیں کی گئی ہے، حالانکہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ملک چھوڑنے والوں کی تعداد بڑھی ہی ہوگی۔ کیرتی وردھن سنگھ نے یہ بھی جانکاری دی کہ 3 سالوں میں بیرون ملکی شہریوں سے متعلق 9.45 لاکھ شکایتیں درج کی گئی ہیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس میں سے بیشتر شکایتیں "اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا" کارڈ ہولڈرس سے منسلک ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ 2024ء 2025ء کے دوران بیرون ممالک میں رہنے والے ہندوستانیوں سے ملی شکایتوں کی تعداد پر ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ وزارت خارجہ کو 16 ہزار 127 شکایتیں ملیں۔ یہ شکایتیں حکومت کے آن لائن شکایت پلیٹ فارم کے ذریعہ درج کی گئیں۔ اس میں 11 ہزار 195 معاملے تھے اور سی پی گرامس کے 4932 معاملے ملے تھے۔ سب سے زیادہ پریشانی والے معاملوں کی رپورٹ کرنے والے ممالک کی لسٹ میں سعودی عرب سر فہرست تھا، جس میں 3049 شکایتیں تھیں۔ اس کے بعد یو اے ای (1587 شکایتیں)، ملیشیا (662 شکایتیں)، امریکہ (620 شکایتیں)، عمان (613 شکایتیں)، کویت (549 شکایتیں)، کناڈا (345 شکایتیں)، آسٹریلیا (318 شکایتیں)، انگلینڈ (299 شکایتیں) اور قطر (289 شکایتیں) کا نمبر آتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 2025 کی آخری انسدادِ پولیو مہم، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف
  • سندھ: حلقہ پی ایس 9 شکارپور میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ، سخت سکیورٹی انتظامات
  • کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات27دسمبر کو ہونگے،شیڈول جاری 
  • نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ
  • 13 سالوں میں 20 لاکھ سے زائد بھارتیوں نے ہمیشہ کیلئے ملک چھوڑ دیا
  • پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو تنخواہ کا 10  فیصد پارٹی فنڈ میں دینے کی ہدایت
  • خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری: اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 نافذ
  • آئی ایم ایف پابندیاں، پاکستان میں ریفائنریز اپگریڈیشن منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
  • امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی