اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) سپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر دو اہم درخواستوں کو منظور کرلیا ہے جن میں ان کے بیٹوں سے ہفتہ وار ٹیلی فون پر رابطہ کرنے اور ذاتی معالج کی جانب سے میڈیکل چیک اپ جاری رکھنے کی درخواست کی گئی تھی.

رپورٹ کے مطابق جج شاہ رخ ارجمند نے متعلقہ حکام سے 28 اپریل تک عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی عمران خان کی قانونی ٹیم کے ارکان ایڈوکیٹ عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس نے دلیل دی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلے ہی ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا تھا اور جیل کے ڈاکٹروں کی موجودگی میں میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی تھی.

(جاری ہے)

وکیل دفاع نے درخواست کی کہ ایک ذاتی معالج سے ماہانہ چیک اَپ کروایا جائے عدالت نے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد درخواستیں منظور کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی ایک اور درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان اور ان کی ایک اہلیہ بشریٰ بی بی کی قبل از گرفتاری ضمانت کی چھ درخواستوں کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی ہے.

جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات اور انٹرنیٹ کی خرابی کو سابق وزیر اعظم کو یا تو ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کیے جانے کی وجوہات کے طور پر بتایا مدعا علیہ نے ایک درخواست دائر کی جس میں عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ مزید تاخیر کے بغیر میرٹ پر ضمانت کی درخواستوں کا فیصلہ کرے ‘درخواست گزاروں کو پیش کرنے کے بار بار عدالتی احکامات کی متعلقہ پولیس اور جیل حکام نے تعمیل نہیں کی.

دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی عدالت نے تفتیش کاروں کو بشریٰ بی بی کی حراست میں موجودگی کے دوران انہیں شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کی سماعت میں وکلائے دفاع نے بھی سابق خاتون اول کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے قبول کر لیا گیا کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی گئی.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کی کی درخواست درخواست کی

پڑھیں:

منگنی کا سوٹ وقت پر تیار نا کرنے پر شہری دوکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا

کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کراچی میں منگنی پر پہننے کے سوٹ وقت پر نہ دینے پر شہری کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔کشیدہ کاری والے دوکان دار کے خلاف دائر درخواست پر دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ چشتی کشیدہ کاری والے کو بلوچی ایمبرائیڈری کے لیے مختلف اوقات میں سوٹس دیے تھے، دوکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کرکے دینے کا کہا تھا جس کے بعد دوکان پر کئی چکر کاٹے لیکن کپڑے تیار کرکے نہیں دیے گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈاکو درزی کی دکان سے 80 سوٹ چھین کر لے گئے

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کپڑے وقت پر تیار نا ہونے کی وجہ سے بھائی کی منگنی کے لیے بازار سے سوٹ خریدنے پڑے جس سے پیسہ اور وقت دونوں برباد ہوئے، التجا ہے کہ دوکان سے کپڑوں کی اصل رقم واپس دلوائی جائے اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے اور ذہنی اذیت دینے پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ناصر کاظمی کی ڈائری: ان بکھرے اوراق میں کیسے کیسے منظر سمٹے ہیں

عدالت نے درخواست پر کشیدہ کاری کی دوکان کے مالک کو نوٹس جاری کر دیے ہیں آئندہ سماعت پر دوکان دار یا ان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں مؤقف دیا جائے گا اگر دوکاندار کی جانب سے ٹھوس دلائل نہ دیے گئے تو ممکن ہے کہ دوکاندار کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • منگنی کا سوٹ وقت پر تیار نا کرنے پر شہری دوکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
  • رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن میں ٹیلی فونک رابطہ، کینال مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پراتفاق
  • کینالز کا معاملہ: رانا ثناء اللّٰہ کا شرجیل میمن سے ٹیلی فونک رابطہ
  • عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی
  • عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
  • عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر
  • عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر