Daily Sub News:
2025-04-22@01:32:52 GMT

چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ

چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے قومی  محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ  اعداد و شمار  کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی 31875.8 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ اور  گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 1.

2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی زراعت کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 4.0 فیصد اضافہ ہوا۔

مقررہ سائز سےبالا صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 6.5 فیصد  اضافہ  دیکھا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.7 فیصد زیادہ ہے۔ سروس انڈسٹری کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.3 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

پہلی سہ ماہی میں صارفین کے سامان کی مجموعی خوردہ فروخت 12467.1 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 4.6 فیصد اضافہ ہے اور  گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔ فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری 10317.4 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 4.2 فیصدکا اضافہ ہے۔ اشیاء کا مجموعی درآمدی اور برآمدی حجم 10301.3 ارب یوآن رہا جو سال بہ سال 1.3 فیصد زیادہ ہے۔ نیشنل کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں سال بہ سال 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ملک بھر میں آبادی  کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 12،179 یوآن رہی ، جو سال بہ سال 5.5 فیصد کا  اضافہ ہے جبکہ ملک بھر میں  بے روزگاری کی اوسطا شرح5.3 فیصد تھی۔

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاک فوج کے زیراہتمام کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف نے ایوارڈز تقسیم کیے

پاک فوج کے زیراہتمام کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ہوئے جس کی اختتامی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور ایوارڈز تقسیم کیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی15 ٹیموں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک کی خصوصی شرکت

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکا اور ازبکستان کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس کے علاوہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشاہدہ کیا جب کہ تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اوردفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی، جن کی جانب سے تقریب کے انعقاد کو سراہا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جدید جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا، یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئی۔ آرمی چیف کی جانب سے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ایسی مشقیں پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں اور حکمت عملی سیکھنے کا صحیح فورم ہیں، ایسی مشق جنگ کے بدلتے حالات میں ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان اولمپکس 2023 کا انعقاد

انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لیے پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایس پی آر پاک فوج پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں گیریژن وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
  • چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی
  • خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں، تحقیقی رپورٹ
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • پاک فوج کے زیراہتمام کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف نے ایوارڈز تقسیم کیے
  • نارووال: ماں بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • سیہون: پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ خوش آئند، حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ: شہباز شریف