بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی کپتانی بھی لینےکا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے بابراعظم کو پشاور زلمی کی کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی کپتانی فرنچائز کیلئے گھاٹے کا سودا ثابت ہورہی ہے۔
انہوں نے بابراعظم کی حکمت عملی پر سوال اُٹھایا کہ اب وقت آ گیا کہ انھیں فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے، ایک بولر 9 رنز دیتا ہے وہ اسے تبدیل کر دیتے ہیں اور اس بالر کو گیند تھماتے ہیں جس کی خوب پٹائی ہورہی ہوتی ہے۔
باسط علی نے گزشتہ میچ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت صائم ایوب سے نئی گیند سے بولنگ کروائی گئی تھی لیکن پھر دوسرے مقابلے میں ایسا کیوں نہیں کیا؟ کپتان کے فیصلے اگر ٹیم کی کارکردگی کو نقصان پہنچارہے ہوں تو پھر اس حوالے سے سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب صہیب مقصود نے بابراعظم کی کپتانی کو لیکر تشویش کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ بابر میدان میں مسکراتا ہے، یہ دکھاوا کرتا ہے کہ وہ پرواہ نہیں کرتا لیکن دباؤ نظر آتا ہے، انہوں نے کہا کہ بابر “فطری لیڈر نہیں ہے” البتہ ٹیم میں اسکی جگہ بنتی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے اب تک 2 میچز میں حصہ لیا اور دونوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 80 رنز سے زیر کیا جبکہ دوسرے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 102 رنز کے بڑے مارجن سے ہزیمت برداشت کی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پشاور زلمی کی کپتانی
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی تیسری کامیابی، پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان
آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، جبکہ جواب میں کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کراچی کنگز کی اننگزکراچی کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلی اور نمیاں بیٹر رہے، اس کے علاوہ خوشدل شاہ 23، محمد نبی 14، جمیز وینس 11، عرفان خان 10 اور سعد بیگ نے 9 اسکور بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ علی رضا 2، الزاری جوزف اور عارف یعقوب ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے۔
پشاور زلمی کی اننگزپشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ محمد حارث 28، حسین طلعت 18، ٹام کوہلر کیڈمور 7، مچل اوون 5، صائم ایوب 4، لیوک ووڈ اور عبدالصمد نے 2،2 رنز اسکور کیے۔
پشاور زلمی کے کھلاڑی الزاری جوزف 24 اور عارف یعقوب ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میر حمزہ اور عامر جمال ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔
کراچی کنگز اسکواڈآج کے میچ میں کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کررہے ہیں، جبکہ ٹیم میں ٹِم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ شامل ہیں۔
پشاور زلمی اسکواڈپشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم ہیں، جبکہ دیگر ٹیم صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: بائننس اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی پارٹنرشپ کا اعلان
یاد رہے کہ کراچی کنگز نے آج کے میچ میں کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، جبکہ اسلام آباد 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان سپر لیگ پشاور زلمی پی ایس ایل فیلڈنگ کا فیصلہ کراچی کنگز وی نیوز