جمعیت علماء اسلام کے  امیر  مولانا فضل الرحمان ایک مرتبہ پھر افغانستان کی محبت میں اندھے ہو کر پاکستان کی ریاست کو کوسنے دینے لگے۔ مولانا نے افغانستان کے غیر قانونی مقیم افراد کو نکالنے کی پالیسی کو افغانستان سے ناراضی کا نتیجہ قرار دے کر ریاست کے امور میں اپنے اندھے پن کا خود ثبوت دے دیا۔ 

پشاور میں نویز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان  نے ریاست کے امور کے ساس بہو کے جھگڑوں کی طرح سمجھتے اور سمجھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ  افغانستان سے ناراضی کچھ اور ہے مگر غصہ مہاجرین پر اتارا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اس بنیادی مسئلہ سے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیں کہ افغانستان سے آنے والے ہزاروں غیر قانونی لوگوں میں  دہشتگرد چھپے ہوتے ہیں جو پاکستان مین انتہائی سنگین جرائم کر کے غیر قانونی مقیم افغانوں میں چھپ جاتے ہیں۔  اس بنیادی مسلے کو مولانا افغانستان سے گصے کا نتیجہ کیوں قرار دیتے ہیں یہ بات نہ مولانا نے بتائی نہ ہی ان کی نیوز کانفرنس میں موجود کسی صحافی نے ان سے پوچھی۔ 

صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا

 افغانستان سے کوئی مسئلہ ہے تو بات چیت کی جائے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پر الزام لگایا کہ پاکستان غیر ملکی دباؤ مین ریاست کے اہم ترین فیسلے کرتا ہے۔

 مولانا نے دعویٰ کیا کہ عالمی قوتوں کے دباؤ پر فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کیا گیا۔

مولانا نے ایک طرف خود پاکستان پر تنقید کی کہ خیبر پختونخوا میں بدامنی ہے، کئی علاقوں میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، بلوچستان میں بھی حکومت کی عملداری نظر نہیں آرہی، دوسری طرف مولانا نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی سب سے بنیادی وجہ جو  افغانستان کے غیر قانونی شہریوں کا یہاں کھلے عام گھومنا ہے، اس کو تسلیم کرنے سے بلاجواز انکار کر دیا۔ 

پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، لاہور کا موسم کیسارہیگا؟

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان افغانستان سے مولانا نے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا پولیس نے پوسٹ کی فصل تلف کردی

خیبر پختونخوا پولیس نے 676 کنال پر پوست کی غیر قانونی فصل تلف کردی۔

آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق پولیس کا صوبے میں منشیات کے  خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سی پی او پشاور کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں 676 کنال پر پوست کی غیر قانونی فصل تلف کردی ہے۔

سی پی او کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 39 مقدمات درج کیے گئے، مہمند، خیبر، شمالی و جنوبی وزیرستان میں پوست کی کاشت تلف کی گئی ہے ۔

سی پی او کے مطابق صوابی، ہری پور اور ٹانک میں 310 کنال سے زائد پر پوست کی کاشت کی گئی، جسے تلف کردیا ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے پوست کی تلف کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے ہیں یا نہیں، عمر ایوب
  • پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جہاں بات چیت ہوسکے، فضل الرحمان
  • فضل الرحمان حافظ نعیم ملاقات: فلسطین کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے فورم بنانے کا اعلان
  • جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا غزہ میں مظالم کیخلاف 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان
  • فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، 24 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • 3387 مزید غیر قانونی افغان باشندے باحفاظت افغانستان روانہ
  • بلوچستان کو خیرات نہیں، بلکہ حقوق دیں، مولانا ہدایت الرحمان
  • خیبر پختونخوا پولیس نے پوسٹ کی فصل تلف کردی
  • پاکستان اور افغانستان کا روابط برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
  • سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کے عوام کو استعمال کیا، مولانا ہدایت الرحمان