ایم کیو ایم کا کاروباری اوقات میں مارکیٹوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
کراچی:
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کاروباری اوقات میں مارکیٹوں میں جاری لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکز بہادرآباد میں رکن مرکزی کمیٹی سید امین الحق اور سینئر رہنما شبیر قائم خانی سے مارکیٹ انجمنوں کے وفد نے متحدہ بزنس فورم کے ہمراہ ملاقات کی۔
تاجر وفد میں چیئرمین آرام باغ مارکیٹ آصف گلفام، نیو رابی سینٹر سے نعمت اللہ، اردو بازار سے ندیم اختر اور لکھنو بازار سے عزیر خان شامل تھے۔
وفد نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کے سدباب کی درخواست کی ساتھ ہی تاجروں کو درپیش دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔
ایم کیو ایم رہنماؤں نے یقین دہانی کروائی مارکیٹ انجمنوں کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کے الیکٹرک سے بات کر کے لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کو حل کیا جائے گا تاکہ مارکیٹ انجمنوں کو جائز ریلیف بھی فراہم کیا جائے گا۔
اس موقع پر متحدہ بزنس فورم کے ذمہ داران عدنان خان، عاصم اعزاز عالم اور الشباہ خلجی بھی موجود تھے
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم ایم کی
پڑھیں:
ڈیلر مارجن میں اضافے کا مطالبہ مسترد: پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ نیا مارجن قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا امکان ظاہر کر دیا ہے، چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے واضح کیا کہ ڈیلرز 8 فیصد مارجن کے بغیر کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے 8 فیصد مارجن کا مطالبہ کیا تھا، لیکن موجودہ شرح 3.12 فیصد ہمارے لیے نقصان دہ ہے، اگر حکومت نے ڈیلر مارجن بڑھانے کی تحریری یقین دہانی نہ کرائی تو پمپس بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن حکومت کو 10 دن کی مہلت دے رہی ہے، اس کے بعد ڈیلرز کی کور کمیٹی اجلاس میں بیٹھ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا حتمی فیصلہ کرے گی، اگر حکومت چاہے تو مارجن میں اضافہ ایک ہی بار دینے کے بجائے قسطوں میں بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن 8 فیصد مارجن طے کرنا ناگزیر ہے۔
ڈیلرز کے اس سخت مؤقف کے بعد ملک بھر میں پیٹرول سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے اب تک اس مطالبے پر کوئی حتمی ردعمل سامنے نہیں آیا۔