2025-04-23@19:07:42 GMT
تلاش کی گنتی: 1106
«مئیر کراچی کو»:
(نئی خبر)
کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلیجنس معلومات پر کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشت گرد انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ تینوں دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد نعیم...
سفید کپڑا تحریک کسی پارٹی، قومیت یا فرقہ کی نہیں بلکہ کراچی میںبسنے والی تمام اکائیوں کی آواز ہے 12اپریل کو کراچی ثابت کریگا کہ ہم غلام یا مردہ نہیں بلکہ زندہ قوم ہیں، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ 12اپریل کو عوام مجھے نہیں میںعوام کو جوائن کرو نگا،سفید کپڑا تحریک کسی پارٹی، قومیت یا فرقہ کی نہیں بلکہ کراچی میںبسنے والی تمام اکائیوں کی آواز ہے جو کراچی سے محبت کرتے ہیںاور کراچی کوہی اپناشہر مانتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر اتوار کے روز بھی تاجربرادری ،علماء کرام اور مختلف برادریوں کے سربراہان نے وفود کی شکل میں آفاق احمدسے انکی رہائشگاہ پرملاقات کی جبکہ 12اپریل...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے تک جا پہنچی۔ کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانیوں کے بعد مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے بھی قیمتوں میں من مانا اضافہ کررکھا ہے۔ شہرکے مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 800 روپے سے زائد فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت 650 روپے فی کلو مقرر ہے۔ دکاندار کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمرز مہنگائی کے اصل ذمہ دار ہیں، پولٹری فارمرز سے مرغی مہنگی ملتی ہے جس کے باعث سرکاری نرخ پر فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔ شہریوں نے زائد نرخ پر مرغی کا گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام پر زور دیا ہے...
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر دن کے گرم اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ شہریوں کو پانی، لیموں پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کرنے، ہلکے اور سوتی کپڑے پہننے، اور سر کو ڈھانپ کر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمے کے مطابق، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، جس سے گرمی کی شدت...
کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا بتانا ہے کہ گودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک کی اشیاء اور دیگر سامان موجود ہے۔ رپورٹس کے مطابق آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ Post Views: 1
کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگی آگ سے ابلنے والے پانی کے نمونے کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی۔ پی پی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں بینزین، ٹولین، ٹیٹرا کلورو ایتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے۔ ابتدائی کیمیائی رپورٹ کے مطابق ٹیٹرا کلورو ایتھین 5 کے بجائے 33 مائیکرو گرام فی لیٹر نکلی ہے جبکہ بینزین کی مقدار 5 مائیکرو گرام کے بجائے 19 مائیکرو گرام فی لیٹر پائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فی لیٹر پانی میں ٹولین 5 کے بجائے 15 مائیکرو گرام برآمد ہوئی، او زائلین بھی معمولی مقدار سے زائد پایا گیا۔ پی پی ایل ذرائع کا بتانا ہے کہ پانی سیمپل سے ہائیڈروکاربن کی مقدار طے...
کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو ون پیشنٹ ون آئی ڈی دینے جا رہے ہیں۔ آئی ڈی کارڈ ہی ایم آر نمبر بن جائے گا۔ اس سلسلے میں جلد چاروں صوبائی وزراء صحت اور ڈی جی نادرا سے ملاقات کرونگا، پاکستان میں9 لاکھ نرسز کی کمی ہے جبکہ دنیا ہم سے پچیس لاکھ نرسیں مانگ رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو مشکل حالات کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر توانائی اور ٹاسک فورس کو بھی مبارکباد پیش...
کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی ناقص ہے اور ٹرانسپورٹ کے اس فرسودہ نظام کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کراچی عالم اسلام کا سب سے بڑا شہر ہے یہ شہر آبادی کے اعتبار سے بھی تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن کراچی کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے مشکلات بڑھ رہی ہیں اور غریب آبادی بسوں، منی بسوں میں جانوروں کی طرح چھتوں پر سفرکرنے پر مجبور ہیں۔ یہ المیہ سے کم صورتحال نہیں ہے کہ کراچی شہر کی زیادہ تر آبادی خصوصاً مضافات کے لوگ آمدورفت کے لیے بسوں، منی بسوں، رکشائوں کا انتخاب کرتے ہیں اور...
کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں خاتون کی ہلاکت کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر کی بتائی گئی کہانی درست نہیں لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد سے واضح ہوا معاملہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں، دوران تفتیش پتہ چلا خاتون کی موت گھر میں ہوئی تھی، اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر سے تفتیش جاری ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی بلال چورنگی ملنگی ہوٹل کے قریب سڑک پر کی گئی کھدائی سے مٹی میں دبی ہوئی ایک شخص لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچا دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 36 سالہ کاشف کے نام سے کی گئی جو کہ نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔ اس حوالے ایس ایچ او عوامی کالونی ستار مگسی سے رابطہ کیا تو انہوں نے جائے وقوعہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود قرار دیا اور جب انسپکٹر محمد علی نیازی سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ واقعہ عوامی کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔
کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہونے والے حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، عیسی نگری کے قریب آج بھی ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی، جس پر کار سوار خاتون نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ عیسیٰ نگری کے قریب پیش آیا ہے، جونہی ٹریلر نے کار کو ٹکر مار، خاتون نے نیچے اتر کر ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ڈرائیور نیچے اتر کر بھاگا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اور ٹریلر ڈرائیور دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور مقدمہ درج کرکے تفتیش آگے...
ہمایوں خان نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں دیر ہوئی، امید ہے کہ پیر تک رپورٹ موصول ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں لگی آگ کی نوعیت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک آگ کو لگے ہوئے سات دن سے زیادہ گزر چکے ہیں، آگ کی نوعیت اور زمین سے نکلنے والے پانی میں کمی آئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جا سکتی ہے، لیکن اس سے گیس پھیل سکتی ہے اور گیس پھیلنے سے گرد و نواح میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔ چیف فائر آفیسر نے...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے معالج کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ ہوئے جن سے پتہ چلا کہ ان کو کورونا ہوگیا ہے، ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، یہ کہنا کہ صدر کو کورونا نہیں ہوا بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز من گھڑت خبریں چلا رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ ہوئے جن سے پتہ چلا کہ کورونا ہوگیا ہے، ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے، کل یا پرسوں تک انہیں ہسپتال سے رخصت دیکر گھر بھیج دیا جائے گا۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ کورونا کا کم اثرات والا ویرینٹ اب بھی پھیل رہا ہے، سیاسی مخالفین جو بھی بات کریں، کسی بھی بات کو ٹوئسٹ کرتے رہیں، افواہیں نہیں پھیلانی چاہئیں، بھارتی میڈیا ہمارے سوشل میڈیا سے باتیں اٹھا کر مین سٹریم میڈیا پر پروپیگنڈا کرتا ہے، اس لئے ہمیں احتیاط کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے متعلق آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی...
نہال ہاشمی — فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ 12 برس پہلے نواز شریف کی حکومت آئی تو بجلی کا بحران تھا۔مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میاں صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی کے نئے ذرائع بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی صلاحتیوں کو بہتر کیا گیا، نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ قائم کیے۔ نہال ہاشمی کراچی میں کےالیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے حامیمسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے مطالبے کی حمایت کردی۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ملکی صنعت کی ترقی کا پہیہ تیزی سے...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے، وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم عوام کیلئے بجلی کے بلوں کو کم اور پانی کے مسائل کو حل کریں، ان...
سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے گزشتہ سال فرسٹ ایئرکے طلبہ کے ساتھ امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال میں ہونے والی زیادتی کے بارے میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارشات منظورکر لیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارش کے تحت ہر امیدوارکو 20 فیصد اضافی مارکس دیے جائیں گے۔ اس فیصلے سے امیدواروں اور ان کے والدین اور کراچی کے طلبہ سے زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے والے عناصرکو تشفی ہوگئی مگر تعلیمی معیارکا معاملہ کہیں فضاؤں میں کھوگیا۔ جب گزشتہ سال فرسٹ ایئرکے امتحانی نتائج کا اجراء ہوا تھا تو ذرایع ابلاغ پر ایک شور اٹھا تھا۔کراچی کے ذہین طلبہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے کلاس اول سے میٹرک تک کے امتحانات میں اعلیٰ نمبر...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پیپلز پارٹی پر کرپشن، قبضے، سسٹم چلنے سمیت دیگر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔... پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر شہر میں کرپشن، بدامنی اور لوٹ مار کو فروغ دے رہی ہے۔ کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کراچی میں ظلم، کرپشن اور قبضہ مافیا کا راج بڑھتا جا رہا ہے۔ لوگوں کی نوکریوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے اور سسٹم صرف اسلام آباد میں بیٹھا نظر آ رہا ہے۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس...
کراچی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کو دوبارہ نوٹس جاری کردئیے۔ کراچی کی سٹی کورٹ میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کردئیے۔ عید کی تعطیل کے باعث ایف آئی اے کو عدالتی نوٹس کی تعمیل نہیں ہو سکی تھی۔ مزید پڑھیں: صحافی فرحان ملک کو دوسرے مقدمے میں کیوں گرفتار کیا گیا؟ انکوائری رپورٹ طلب عدالت نے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔ فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ اور غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمات قائم ہیں۔ Tagsپاکستان
بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی۔ ماہ فروری کے ایف سی اے کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سماعت کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔ نیپرا قیمتوں میں کمی سے متعلق فیصلہ سماعت کے بعد کرے گی۔
آپ نے چوری کی بہت سی وارداتوں کے بارے میں سنا ہو گا جس میں پولیس نے بروقت پہنچ کر شہریوں کی جان بچا لی اور چوروں کو پکڑ لیا لیکن چوروں کو دیکھ کر پولیس کو بھاگتے ہوئے نہیں دیکھا ہو گا۔ ایسا ہی ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس والا ڈاکو کو دیکھ کر پہلے بائیک سے گرا اور پھر ڈرم میں کود کر اپنی جان بچائی۔ کراچی میں ڈاکو کو دیکھ کر پولیس والا پہلے بائیک سے گرا پھر ڈرم میں کود کر اپنی " جان " بچائی@SsyedHhussain pic.twitter.com/YAIHX0cflS — Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) April 3, 2025...
کراچی: کورنگی علاقے میں زیر زمین گیس کے اخراج سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بڑھکنے والی آگ بدستور لگی ہوئی ہے اور اب تک کی کوششوں کے باوجود شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے مطابق آگ کے مقام پر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف ٹیمیں موجود ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں تیل، گیس اور پیٹرول کے فائر ایکسپرٹس نے بھی اس جگہ کا دورہ کیا ہے تاکہ آگ پر قابو پانے کے لیے ضروری تدابیر تجویز کی جا سکیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او نے ملٹری لینڈز کنٹونمنٹ کراچی ریجن کے سینیئر ٹیکنیکل اسٹاف سے بریفنگ بھی لی ہے۔ بورڈ کی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے...
---فائل فوٹو کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی آج بھی نہیں ہو سکی۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی تاحال نہیں ہوئی ہے۔ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل 11مارچ سے ٹرین حملے کے بعد سے معطل ہے۔ کوئٹہ تا کراچی بولان میل کی روانگی بدستور معطل کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی بدستور معطل ہے ۔ کوئٹہ تا کراچی ٹرین سروس کی بحالی نہ ہونے سے بذریعہ ٹرین سفر کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔دوسری جانب ریلوے حکام نے 31 مارچ سے روزانہ کی بنیاد پر بولان میل چلائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عمران حیات نے 29...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ ساتویں روز بھی نہ بجھ سکی۔پولیس کے مطابق متاثرہ جگہ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ کراچی: کورنگی کریک کے گڑھے میں لگی آگ 6 روز بعد بھی نہ بجھ سکیکراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں 6 روز بعد بھی آگ بدستور لگی ہوئی ہے۔ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔ آگ کی شدت کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔کورنگی کریک میں آگ 1200 فٹ گہری بورنگ کی کھدائی کے بعد لگی تھی۔
کراچی کے علاقے قائد آباد پُل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کو دکان کے باہر بیٹھے افراد کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد انتہائی مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم ظہور احمد ضلع ملیر میں اسٹریٹ کرائم کا منظم گینگ آپریٹ کر رہا تھا جس کے خلاف کورنگی، ملیر اور بن قاسم میں 13 مقدمات درج ہیں۔
ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ ساتویں روز بھی نہ بجھ سکی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ جگہ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔ آگ کی شدت کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔کورنگی کریک میں آگ 1200 فٹ گہری بورنگ کی کھدائی کے بعد لگی تھی۔
کراچی: شہر قائد میں شہریوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو پولیس نے حراست میں لینے کے چند گھنٹوں بعد پولیس مقابلہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود قائدآباد سویڈش کالج کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ عوام نے ملزمان کا تعاقب کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن مبینہ پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم کا اہم ملزم زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کے ہاتھ نہ لگنے پر نامعلوم شہری نے ملزمان پر عقب سے فائرنگ کر دی جس سے دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے تاہم وہ رکے نہیں ، ملزمان پل کراس کر کے...
مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتول بھائی عید کے تیسرے روز اپنی فیملی کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے حیدرآباد جانا چاہتا تھا، بھائی فلیٹ سے نیچھے اتر کر گاڑی بونٹ اٹھا کر پانی وغیرہ چیک کر رہا تھا، میں فلیٹ کی گیلری میں کھڑا ہو کر دیکھ رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیفنس فیز ون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 38 سالہ شہری عامر سلطان کو قتل کرنے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ مقتول عامر کے قتل کا مقدمہ بھائی شاکر سلطان کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان خے خلاف درج کیا گیا۔ ...
ٹی پی ایل پراپرٹیز کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ علاقہ قدرتی گیس کے ذخائر کا حصہ نہیں ہے اس لیے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گیس کی یہ پاکٹ قدرتی طور پر ختم ہونے کا امکان ہے بشرطیکہ آگ کو جلنے دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹی پی ایل پراپرٹیز نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں پانی کی تلاش کے لیے ٹیسٹ ویل کی کھدائی کے دوران گیس پاکٹ دریافت کرلیا ہے۔ ٹی پی ایل پراپرٹیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو لکھے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ ابتدائی تکنیکی جائزوں کے ساتھ ساتھ صنعت کے ماہرین کی جانب سے ظاہر کردہ آزادانہ خیالات کی بنیاد پر یہ اشارہ ملتا ہے کہ...
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے، لاہور میں 8 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر ٹریفک پولیس کا کام کم کر دیا گیا ہے، 30 سال سے کراچی میں پانی بیچا جا رہا ہے، ایک مہینے میں اربوں روپےکا پانی فروخت ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ اس شہر کی مجرم پیپلز پارٹی ہے یہ وسائل کو اپنے اوپر استعمال کرتی ہے پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں ٹینکر مافیا پانی فروخت کررہی ہے یہ کام 30 سال سے ہورہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں...
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے، لاہور میں 8 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر ٹریفک پولیس کا کام کم کر دیا گیا ہے، 30 سال سے کراچی میں پانی بیچا جا رہا ہے، ایک مہینے میں اربوں روپےکا پانی فروخت ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ 12 اپریل کو شہری پرامن احتجاج کے لیے نکلیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جنوری سے اب تک 200 سے زائد شہری ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف...
ویب ڈیسک : ٹی پی ایل پراپرٹیز نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں پانی کی تلاش کے لیے ٹیسٹ ویل کی کھدائی کے دوران گیس پاکٹ دریافت کرلیا ہے۔ ٹی پی ایل پراپرٹیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو لکھے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ ابتدائی تکنیکی جائزوں کے ساتھ ساتھ صنعت کے ماہرین کی جانب سے ظاہر کردہ آزادانہ خیالات کی بنیاد پر یہ اشارہ ملتا ہے کہ یہ گیس کم بائیوجینک میتھین ہو سکتی ہے، جو قدرتی طور پر نامیاتی مادے کے سڑنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گیس ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ علاقہ قدرتی گیس کے ذخائر کا حصہ نہیں ہے اس لیے وقت گزرنے...
کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکار کو ملزمان کے تعاقب کے دوران دکان میں چھپنے پر معطل کردیا گیا جبکہ محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کر لی، ویڈیو میں گودام کے باہر موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ کراچی: اہم ادارے کے افسران سمیت عام شہریوں کو اغواء کرنیوالے جعلی پولیس اہلکار گرفتار ملزمان میں سے ایک خود کو پولیس افسر دوسرا پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔ واقعہ 31 مارچ کو کورنگی صنعتی ایریا میں پیش آیا جہاں دو ملزمان کا...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو جعلی پولیس اہلکار گرفتار کرلیے۔ملزمان نے سول ایوی ایشن ملازم، پولیس اہلکار اور اہم ادارے کے دو افسران سمیت عام شہریوں کو بھی اغوا کیا۔گلشن اقبال بلاک 4 مسکن سگنل کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں سے ایک خود کو پولیس افسر دوسرا پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔جعلی پولیس افسر کی شناخت بلاول خلجی اور جعلی اہلکار کی شناخت وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان نے سول ایوی ایشن ملازم، پولیس اہلکار اور اہم ادارے کے دو افسران سمیت عام شہریوں کو...
فائل فوٹو۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ 12 اپریل کو شہری پرامن احتجاج کے لیے نکلیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جنوری سے اب تک 200 سے زائد شہری ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے۔ لاہور میں 8 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر ٹریفک پولیس کا کام کم کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 30 سال سے کراچی میں پانی بیچا جا رہا ہے، ایک مہینے میں اربوں روپےکا پانی فروخت ہورہا ہے۔
کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ اس شہر کی مجرم پیپلز پارٹی ہے یہ وسائل کو اپنے اوپر استعمال کرتی ہے پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں ٹینکر مافیا پانی فروخت کررہی ہے یہ کام 30 سال سے ہورہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں سے درخواست کی ہے کہ 12 اپریل کو سفید پرچم لے کر گھروں سے نکلیں، مہاجروں کی طرح دیگر قومیتوں کے ساتھ بھی زیادتی ہورہی ہے، جنوری سے اب تک 262 لوگ ٹریفک حادثات میں مرچکے ہیں گزشتہ سال ساڑھے 7 سو لوگ جاں بحق ہوئے مگر حادثات پر حادثات ہورہے ہیں حکومت نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جاں بحق...
سپریم کورٹ نے گلشن معمار سے 4 لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور تفتیشی افسر کو فوری طور پر طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گلشن معمار سے 4 لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ میری تین بیٹیوں اور نواسی کو 2017 میں اغوا کیا گیا۔ تاحال بیٹیوں اور نواسی کی بازیابی کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے، میرے بیٹے اور داماد پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے۔ عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور تفتیشی افسر کو فوری طور پر طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی سندھ پیش...
— فائل فوٹو کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی بدستور معطل ہے۔ ریلوے حکام نے31 مارچ سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عمران حیات کی جانب سے 29 مارچ کو کیا گیا تھا لیکن 4 روز بعد بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کی روانگی نہیں ہو سکی۔ بولان میل کی کوئٹہ تا کراچی روزانہ روانگی شروع نہ ہو سکیبلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے لیے بولان میل کی روزانہ روانگی نہیں ہوسکی۔ کوئٹہ، کراچی شاہراہ بھی بی این پی کے دھرنے کے باعث 1 ہفتے سے بند ہے۔ اس صورتِ حال میں...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کاشکار صدر مملکت آصف زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے،خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ شعبہ انفیکشنرڈیزیز کے ماہرین روز 3مرتبہ آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں،ڈاکٹر عاصم کاکہنا تھا کہ صدر زرداری کو علاج کیلئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا،امید ہے صدر مملکت کو کچھ دنوں میں ہسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی،ان کاکہناتھا کہ ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ شبلی...
— فائل فوٹو کراچی میں جمعے اور ہفتے کو درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق ان دنوں میں پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔دن میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
کورنگی کریک میں گڑھے میں لگی آگ 6 روز بعد بھی نہ بجھائی جاسکی۔کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے ایک پلاٹ میں لگنے والی آگ بدستور 6 روز بعد بھی لگی ہوئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پلاٹ کو بند کردیا گیا ہے جب کہ کے ایم سی اورکنٹونمنٹ بورڈ کے فائرٹینڈرزموقع پرموجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ کی شدت کے باعث مشکلات کا سامناتھا اس لیے تپش کے باعث آگ بجھانے کا عمل ہفتے کو ہی روک دیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ آگ 1200 فٹ بورنگ کی کھدائی کے بعد لگی تھی، واقعے کی جگہ سے ریت اور پانی کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں، کیمیائی تجزیے کے بعد...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے گڑھے میں 6 روز بعد بھی آگ بدستور لگی ہوئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلاٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں، تپش کے باعث آگ بجھانے کا عمل ہفتے کو ہی روک دیا گیا تھا۔ کورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگنے والی آگ پر دوسرے بھی قابو نہیں پایا جاسکا کراچیکورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگنے والی آگ پر... آگ کی شدت کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔آگ 1200 فٹ بورنگ کے لیے کھدائی کے بعد لگی تھی۔ واقعے کی جگہ سے ریت اور پانی کے نمونے حاصل کیے گئے...
کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب ٹینکر نے رکشے کو ٹکر مار دی جس سے دو خواتین زخمی ہوگئیں، ڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتار بس الٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ مائی کلاچی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشہ کو ٹکر ماری جس سے رکشے میں سوار دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ حادثے کے فوری بعد زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے حادثے کا سبب بننے والے واٹر ٹینکر کو تحویل لے کر ٹینکر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کے مقام پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، جس سے بس میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد...
کراچی: ابراہیم حیدری پولیس نے نوعمر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے ملزم علی اکبر کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گرفتار کیا ہے جو کہ 11 سالہ لڑکی کو زیادتی کرنے کی نیت سے گھر کے اندر لے آیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے
ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال کا ردِعمل سامنے آ گیا۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ الزام تراشی جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کی عادت بن چکی ہے، عوام کو گمراہ کرنا اور حقائق مسخ کرنا جماعتِ اسلامی کی روایت ہے۔ جماعتِ اسلامی کا میئر ہوتا تو کراچی کی صورتِحال مختلف ہوتی: منعم ظفرامیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے حیدری مارکیٹ کا دورہ کیا ہے۔ سمعتا افضال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے قیام سے تمام فیصلے جمہوری انداز میں کرتی آئی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام ایسے فیصلے کرنے کا حق رکھتے ہیں جو عوامی مفاد میں ہوں۔
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عید کے دوسرے روز چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کوسٹل اور کریکس کے علاقوں میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ نیول چیف نے کراچی، جناح نیول بیس اورماڑہ اور کریکس میں افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور عید کے موقع پر فرائض کی انجام دہی پر جوانوں کے جذبے اور عزم و ہمت کو سراہا۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کی مقدس ذمہ داری کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے، جوانوں کا یہ عزم و ہمت اس امر کا اظہار ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
کراچی: ماہر ارضیات نے کورنگی کریک کے علاقے میں زیر زمین گیس کے بڑے ذخائر کی موجودگی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے 5 روز سے جلنے والی آگ کو بجھاکر اس مقام پر گیس کے تلاش کی سرگرمیوں کے آغاز پر زور دیا ہے۔ جامعہ کراچی کے شعبہ ارضیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عدنان خان نے ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ انڈس ڈیلٹا کے آس پاس زمین اور سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے کھودے گئے کنوؤں کے 56 سال کے ڈیٹا کے خلاصے سے اس بات کے سائنسی اشارے ملتے ہیں کہ کورنگی کریک کے جس مقام پر پانی کی بورنگ کے دوران گیس خارج ہوئی ہے وہ میتھین گیس ہے...
حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے 6 اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا، 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، حاجی کیمپ میں بھی 13 سے 21 اپریل تک عازمین کو تربیت دی جائے گی، جبکہ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کیلئے 22 اپریل کو تربیتی سیشن ہوگا۔ دریں اثنا وزارت مذہبی امور نے ڈی جی...
سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر امیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کراچی اور اسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین کیلئے اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل کریں گے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق جناح ٹرمینل ائیر پورٹ اور اسلام ائیرپورٹ پر حج آپریشن کے حوالے سے انتظامات سے کئے جائیں۔رائل سعودی سفارت خانے خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو مراسلے میں آگا گیا ہے کہ اس سال بھی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت...
کراچی اوراسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین کیلئے اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق جناح ٹرمینل ائیر پورٹ اور اسلام ائیرپورٹ پر حج آپریشن کے حوالے سےانتظامات سے کئے جائیں۔ رائل سعودی سفارت خانے خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو مراسلے میں آگا گیا ہے کہ اس سال بھی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن ہوگی،اسلام آباد اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے۔ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین...
---فائل فوٹو سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کو کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی سفارتخانے نے پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹس اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔سعودی مراسلے کے مطابق اس سال بھی عازمین حج کی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن ہوگی، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن کے لیے جگہ مختص کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ حج پالیسی 2025 کی منظوری، سرکاری حج پیکج پونے 11 سے پونے 12 لاکھ تک متوقعوفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے کر دی گئی۔ سعودی سفارت خانے کے مراسلے...
ویب ڈیسک: حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے 6 اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا، 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، حاجی کیمپ میں بھی 13 سے 21 اپریل تک عازمین کو تربیت دی جائے گی، جبکہ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کیلئے 22 اپریل کو تربیتی سیشن ہوگا۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ...
کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ کا معمہ کئی روز بعد بھی حل نہ ہوسکا، وجوہات کا بھی تعین نہ ہوسکا۔ چار روز قبل لگنے والی پراسرار آگ کی شدت کم نہ ہوسکی، آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سیکیوریٹی انتظامات بھی کڑے کردیے گئے۔ عید کی تعطیلات میں من چلے نوجوانوں نے آگ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا بڑی تعداد میں نوجوان آگ کے مقام کا رخ کرنے لگے جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور سیکیورٹی سخت کرکے آگ کے مقام تک جانے والا راستہ عوام کے لیے بند کردیا گیا۔ دن کے وقت آگ محدود دکھائی دیتی ہے تاہم شام ڈھلتے ہیں آگ کی لپٹیں تیز ہوجاتی ہیں...
کراچی: سابق وزیرخزانہ اورعام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان کے مسائل کا حل یہ ہے کہ وہاں حقوق دیے جائیں اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات ہوں اور مسائل آپریشن سے نہیں مذاکرات سے حل کیے جائیں۔ عیدالفطرکے موقع پر پر کراچی میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹیریٹ میں ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں حادثات یا ٹریفک کا مسئلہ ناکام حکمرانی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 18 سال سے صوبے میں برسراقتدار ہے، روز حادثات ہو رہے ہیں، حاملہ خواتین سمیت شہری جاں بحق ہو رہے ہیں، یہ حکومت کی لاپرواہی ہے،...
کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ چوتھے دن بھی جلتی رہی۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر فائر بریگیڈ عملہ تعینات ہے۔ آگ سے متاثرہ مقام کے اطراف پولیس نفری بھی تعینات ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں آگ لگنے کے حوالے سے ایک فائر ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش میں آتشگیر گیس پھیل سکتی ہے۔ فائر ایکسپرٹ کے مطابق آگ کے اطراف 90 میٹر کا ممنوعہ علاقہ بنایا جائے اور 90 میٹر کا مٹی کا پہاڑ بنایا جائے۔ Post Views: 1
---فائل فوٹو بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے لیے بولان میل کی روزانہ روانگی شروع نہ ہو سکی۔پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بولان میل ابھی کوئٹہ سے ہفتے میں 2 روز کراچی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق بوگیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے بولان میل کی روز روانگی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔یاد رہے کہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز نے 31 مارچ سے بولان میل کی روزانہ روانگی کا اعلان کیا تھا۔
فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کو شہریوں نے تفریح مقام بنادیا۔عید کی پہلی رات لوگ آگ دیکھنے آگ کے مقام آگئے، سیلفیاں بنائیں۔ موقع پر تعینات پولیس اہلکار لوگوں کو آگ کے قریب جانے سے روکنے کے بجائے تماشا دیکھتے رہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر فائر بریگیڈ عملہ بھی موقع پر موجود ہے.
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر ٹیم تعینات ہے، جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ٹیم متاثرہ مقام پر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی کریک میں پانی کی بورنگ کے دوران لگنے والی آگ کی شدت تیسرے روز بھی برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی میں تین روز قبل بورنگ کے دوران زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ تیسرے دن بھی بدستور لگی ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر ٹیم تعینات ہے، جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ٹیم متاثرہ مقام پر موجود ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ مقام کو اطراف سے بند رکھا گیا ہے، نفری...
خالد مقبول صدیقی— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے کراچی کے شہری ظلم کے جال میں ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈاکو اور ڈمپر مافیا دونوں غیر مقامی ہیں، یہ شہر مزید ان حالت میں نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہم نے بڑے صبر سے گزارا ہے مزید صبر کا امتحان نہ لیا جائے، شہر کو اس حالت میں نہیں چھوڑا جاسکتا۔ بجلی کی قیمت 10 روپے کم ہونی چاہیے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے۔ خالد...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہمیں بتائں کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہولہان ہوتی رہی ہیں۔ سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے۔ کراچی کا کونہ کونہ 17 سالوں کا اپنا نوحہ سناتا ہے۔ انہوں نے کہا ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور سمگل شدہ ہیں۔ مافیا طرز پر ڈمپر کو چلایا جاتا ہے، ایک...
بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر معمولی انتظامی غفلت پر معطل کیے جانے والے ملازمین و افسران کو بحال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان افسران و ملازمین کو بحال کرنے کا مقصد ان کی اور ان کے خاندان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے، عید کا مقصد ہی تمام مسلمانوں کا مل کر باہمی اتحاد، اخوت، بھائی چارے اور محبت سے منانا ہے، ہمیں عید کے موقع پر ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرنا چاہیئے تاکہ عید کی خوشیاں دوبالا ہوسکیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر معمولی انتظامی غفلت پر معطل کیے...
فوٹو: اے پی پی کراچی کے علاقے کورنگی میں 1200 فٹ گہرے گڑھے میں لگی آگ 2 روز بعد بھی بجھائی نہیں جا سکی، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر سوئی گیس یا کسی دوسرے ادارے کی لائن نہیں، پی پی ایل کے ماہرین آگ کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے مقام سے نمونے لے کر لیب بھیج دیے گئے ہیں۔ کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا پولیس کے مطابق آگ فرنیچر کے گودام میں لگی تھی، بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے...
ایم کیو ایم قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ لیاری گینگ وار کی بات کرنے والے پہلے اپنے دہشتگرد ونگز کی تاریخ دیکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علمبردار بن رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے استفسار کیا کہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے آج مافیا کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل پر الزام لگانے والے بتائیں کہ نوکریاں بیچنا کس نے شروع کیں؟ نوجوانوں کو مسلح گروہوں میں جھونکنے والے آج نوجوانوں کے ہمدرد بن رہے ہیں۔ ترجمان سندھ...
سیدہ تحسین عابدی، تصویر بشکریہ سوشل میڈیا سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علمبردار بن رہے ہیں۔ایم کیو ایم کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے استفسار کیا کہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے آج مافیا کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسائل پر الزام لگانے والے بتائیں کہ نوکریاں بیچنا کس نے شروع کیں؟ نوجوانوں کو مسلح گروہوں میں جھونکنے والے آج نوجوانوں کے ہمدرد بن رہے ہیں۔سندھ حکومت کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علم بردار بن رہے ہیں، ایم کیو...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو شہر پھر سے 80ء کی دہائی کے حالات کی طرف جاتا دکھ رہا ہے، اس شہر کے لوگ پانی کا ٹیکس دینے کے باوجود پانی ٹنکروں سے خرید رہے ہیں، اگر کل عوام معاملات اپنے ہاتھ میں لے تو اسے کسی لسان کے خلاف نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہو لہان ہوتی رہی ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں...
کم آمدنی والے افراد اور گھرانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے مخیر حضرات نے مختلف علاقوں میں عید گفٹس تقسیم کیے جس پر ان افراد نے مخیر حضرات کو خصوصی دعائیں دیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد میں چھوٹی خوشی گروپ کے تحت اتوار کو ایف سی ایریا اور اطراف علاقوں میں خاموشی سے کم آمدنی والے گھرانوں اور افراد میں عید گفٹس تقسیم کیے گئے۔ خوشی گروپ کے منتطم آصف خان نے بتایا کہ عید الفطر ایک خوشی کا تہوار یے، اس تہوار کے موقع پر ایسے گھرانے بھی ہیں جو عید کی خوشی نہیں مناسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل اور کم آمدنی کی وجہ سے وہ...
کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، 5 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر سوئی گیس یا کسی دوسرے ادارے کی لائن نہیں ہے، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے مقام سے نمونے لے کر لیب بھیج دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقامی کنسٹرکشن کمپنی ٹیوب ویل کےلیے 1100 فٹ سے زیادہ گہرائی پر بورنگ کر رہی تھی، کہ وہان اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ کراچی: کورنگی کراسنگ پر آگ21 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکیکراچی کے...
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہو لہان ہوتی رہی ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں، بشریٰ زیدی کے واقعے نے کراچی کو بدل کر رکھ دیا تھا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تسلسل کیساتھ ڈمپر سے ہلاکتیں ہورہی ہیں، کیا پیغام دیا جارہا ہے، ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ ہیں، انہیں مافیا طرز پر چلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سسٹم ڈمپر مافیا کو سپورٹ کرتا ہے، چیف...
ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہمیں بتائں کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں۔ لہولہان ہوتی رہی ہیں، سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا کونہ کونہ 17 سالوں کا اپنا نوحہ سناتا ہے، منی بسیں ماضی میں عوام کو نشانہ بناتی تھیں، بشری زیدی کے واقع نے کراچی کو بدل کر رکھ دیا تھا، ڈمپر سے ہلاکتیں تسلسل سے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی مافیا پشت پناہی کے بغیر جی نہیں سکتا، چوروں اور ڈاکوؤں کو تعاون مل رہا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خالد مقبول صدیقی کاکہنا ہے کہ پورارمضان شہریوں کے خون سے سڑکیں لہولہان ہوتی رہیں،کراچی کی گلیاں اور سڑکیں نوحہ سنا رہی ہیں،یہ غفلت اور بے رحمی کی سفاک داستان ہے،سینکڑوں نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر مارے گئے،کراچی کی گلیاں اور سڑکیں چیخ چیخ کر نوحہ سنا رہی ہیں،ان کاکہناتھا کہ ڈمپر کی وارداتوں میں یہ تسلسل کسی خاص وجہ سے کیا جارہا ہے؟سندھ میں کوئی مافیا پشت پناہی کے بغیر جی نہیں سکتا، ایم کیو ایم ان حادثات...
ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں بورنگ کے دوران لگی آگ 36 گھنٹے بعد بھی نہ بجھ سکی۔ ماہرین نے کہا کہ آگ کی وجہ زیر زمین میں گیس کا چھوٹا ذخیرہ ہوسکتا ہے، جو ختم ہونے پر آگ بجھ جائے گی۔ تاہم آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ آگ کو بجھنے میں ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں بورنگ کے دوران لگنے والی خوفناک آگ پر 36 گھنٹے کی طویل جہدوجہد کے بعد بھی قابو نہیں...
ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں بورنگ کے دوران لگی آگ 36 گھنٹے بعد بھی نہ بجھ سکی۔ ماہرین نے کہا کہ آگ کی وجہ زیر زمین میں گیس کا چھوٹا ذخیرہ ہوسکتا ہے، جو ختم ہونے پر آگ بجھ جائے گی، تاہم آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ آگ کو بجھنے میں ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں بورنگ کے دوران لگنے والی خوفناک آگ پر 36 گھنٹے کی طویل جہدوجہد کے بعد بھی قابو...
سعید احمد:عید کے موقع پر پاکستان ریلوے ایک مرتبہ پھر ٹرینوں کو بروقت چلانے میں ناکام رہی جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر اندرون سندھ، پشاور اور کوئٹہ جانے والے مسافروں کا رش ختم ہوگیا ہے۔ مسافر گزشتہ روز ہی عید سپیشل ٹرینوں سے لاہور سے روانہ ہو گئے تھے۔ تاہم کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں تاخیر دیکھنے کو ملی۔ اس کے علاوہ، پاک بزنس ایکسپریس، شاہ حسین ایکسپریس اور خیبر میل بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے، شہر میں مافیا کا راج ہے، مسترد شدہ لوگوں کو فارم 47 کے ذریعے کراچی کے عوام پر بھی مسلط کر دیا گیا ہے۔ کراچی کے شہری روزانہ کی بنیاد پر خونی ڈمپرز و ٹینکر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ملیر ہالٹ کے اندوہناک واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ ملیر ہالٹ کے متاثرہ خاندانوں سمیت شہر بھر میں ہیوی ٹریفک و ٹینکرز اور ڈمپر کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے گھرانوں کو انصاف فراہم اور معاوضہ دیا جائے۔...
کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی کریک میں آتتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے، زیر زمین کون سی گیس کاذخیرہ متعلقہ ادارے اس کی چھان بین کررہے ہیں۔ کمشنر آفس میں کمشنر کراچی حسن نقوی اور دیگر کے ہمراہ پریس کرتے ہوئے مئیر کراچی مرتضی وہاب نے بتایا کہ کورنگی کریک میں گذشتہ شب لگنے والی آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچ گئیں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ 1122 سمیت کنٹونمنٹ کریک کا عملہ بھی موجود تھا، تاثر یہ دیا جارہا تھا کہ انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیر زمین ممکنہ گیس...
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں گہری کھدائی کے دوران بھڑک اٹھنے والی آگ پر21 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا ۔آگ کی شدت بدستور برقرار ہے، ماہرین کے مطابق زير زمین میتھین گیس کے باعث آگ بھڑک اٹھی ہے۔ مقامی کنسٹرکشن کمپنی ٹیوب ویل کےلیے 1100 فٹ سے زیادہ گہرائی پر بورنگ کررہی تھی، جب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر آفیسر ہمایوں کے مطابق زمین سے میتھین گیس بہت پریشر سے نکل رہی ہے ، آگ بجھانے کے لیے آٹھ فائر ٹینڈرز اور دو باؤزر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اس وقت گیس کا جو دباؤ ہے، اگر اُسے بجھانے کی کوشش کی گئی تو گیس علاقے میں پھیل جائے گی اور علاقہ مکینوں کو متاثر کرے گی۔...
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ٹینکرز پانی فراہم کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی بتائے کہ 17 سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے، سارے اختیارات اور وسائل اپنے قبضے میں لیے ہوئے ہیں، 18ویں ترمیم کے نام پر وفاق سے تو صوبے کا حصہ لے لیتی ہے لیکن کراچی کے عوام کو ان کا حق نہیں دیتی، عوام کو نلکوں میں پانی کیوں نہیں ملتا، K-4 منصوبہ ابھی تک کیوں مکمل نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے جہاں مافیا کا راج ہے اور شہری روزانہ کی بنیاد پر خونی ڈمپرز...
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے جہاں مافیا کا راج ہے اور شہری روزانہ کی بنیاد پر خونی ڈمپرز اور ٹینکر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق عبد القیوم، ان کی اہلیہ اور نومولود کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ حافظ نعیم الرحمان نے متاثر ہ خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے لیے دعائے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کورنگی کراسنگ کے قریب آگ لگنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متاثرہ علاقے میں ہیلی کاپٹر کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ گورنر سندھ نے چیف فائر آفیسر اور موقع پر موجود انجینئر سے بھی رابطہ کیا اور ہدایت دی کہ فائر بریگیڈ عملے کو ہر ممکن سہولتنفراہمنکینجائے۔
کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب گہری کھدائی کے دوران آگ کیسے لگی؟ گیس کا ذخیرہ ہے تو کون سی گیس کا ہے؟ آگ بجھانے کےلیے کیا حکمت عملی اختیار کی جائے؟ اب تک طے نہ ہوسکا۔رات سے لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، شدید تپش کے باعث فائر بریگیڈ کو مشکلات کا سامنا ہے۔چیف فائر افسر کا کہنا ہے کہ پانی کا چھڑکاؤ، مٹی اور ریت کا استعمال روک دیا ہے جبکہ پانی اور ریت سمیت مختلف نمونے ٹیسٹ کےلیے بھیجے ہیں۔جس سے معلوم ہوگا کہ یہ کون سی گیس ہے، یہاں گیس لائن ہے یا گیس پاکٹ حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔کنسٹرکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ 1200 فٹ تک کھدائی بورنگ کے پانی کےلیے...
کراچی کے علاقے کورنگی کریک پر گڑھے میں ہونے والی آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں۔ تیل اور گیس کے ماہرین نے بتایا ہے کہ کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کی وجہ یہاں نیچے گیس کا ذخیرہ ہو سکتا ہے، جس کی گہرائی کم ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں 1200 فٹ کھدائی کے دوران آگ بھڑکنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او کے مطابق انہوں نے صرف 1200 فٹ تک کھدائی کی تھی، اور اس سے قبل مٹی کی ٹیسٹنگ بھی کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہاں کی گیس کی موجودگی نہیں۔ دوسری جانب چیف فائر افسر محمد ہمایوں نے میڈیا کو بتایا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد عملے کو موقع پر...
اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس، ترجمان سندھ حکومت تحسین عابدی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی، ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی انجینئر عادل عسکری، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل و نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان سندھ مولانا قاضی احمد نورانی، رہنماء سندھ بار کونسل ایڈوکیٹ محمد سعید عباسی، جنرل سیکرٹری سندھ بار کونسل ایڈوکیٹ رحمان کورائی، جنرل سیکرٹری ہیئت آئمہ مساجد مولانا اصغر حسین شہیدی اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام تحریک آزادی القدس کے بینر تلے عالمی یوم القدس کی...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے میاں، بیوی اور نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے تیز رفتار ٹینکر حادثے میں گرفتار ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ٹینکر کا مالک ملک سے باہر ہے، گاڑی کی نمبر پلیٹ پشاور کی ہے، نمبر پلیٹ رپورٹ پشاور سے موصول ہونی ہے۔ کراچی: میاں بیوی اور بچی کو کچلنے کا کیس، ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کا ریمانڈ منظورکراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں میاں بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس...
کراچی(نیوزڈیسک)ریسرچ رویت ہلال کونسل کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔ریسرچ رویت ہلال کونسل کےمطابق اتوارکو غروبِ آفتاب کےوقت چاندکی عمر26 گھنٹے سے زائد ہوگی عید الفطر پیر31 مارچ کوہونےکا قومی امکانات ہے،غروبِ شمس وقمر کےدرمیان فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔کراچی 69 منٹ ،جیوانی 71 کوئٹہ اور لاہورمیں 74 منٹ فرق ہوگا،گلگت بلتستان میں غروب شمس وقمر میں 78 منٹ کا فرق ہوگا،مطلع صاف ہوا توعید کا چاند انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریسرچ رویت ہلال کونسل کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔ ریسرچ رویت ہلال کونسل کےمطابق اتوارکو غروبِ آفتاب کےوقت چاندکی عمر26 گھنٹے سے زائد ہوگی،عید الفطر پیر31 مارچ کوہونےکا قومی امکانات ہے،غروبِ شمس وقمر کےدرمیان فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔ کراچی 69 منٹ ،جیوانی 71 کوئٹہ اور لاہورمیں 74 منٹ فرق ہوگا،گلگت بلتستان میں غروب شمس وقمر میں 78 منٹ کا فرق ہوگا،مطلع صاف ہوا توعید کا چاند انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔ مزید :
ریلی سے ایس یو سی پاکستان کے رہنماؤں علامہ شبیر میثمی اور علامہ اسد اقبال زیدی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل سندھ کے رپنما علامہ قاضی احمد نورانی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے بھی شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شیعہ علماء کونسل کے تحت کراچی میں مرکزی القدس ریلی، علامہ شبیر میثمی اور علامہ اسد اقبال زیدی کا خصوصی خطاب شیعہ علماء کونسل کے تحت کراچی میں مرکزی القدس ریلی، علامہ شبیر میثمی اور علامہ اسد اقبال زیدی کا خصوصی خطاب شیعہ علماء کونسل کے تحت کراچی میں مرکزی القدس ریلی، علامہ شبیر میثمی اور علامہ اسد اقبال زیدی کا خصوصی خطاب...
اسلام ٹائمز: ریلی سے علامہ شبیر میثمی، علامہ اسد اقبال زیدی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ علامہ قاضی احمد نورانی، ڈاکٹر صابر ابومریم نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے حسنین مہدی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا بدرالحسنین، مولانا عباس مہدی ترابی، مولانا حسن رضا، مولانا سجاد حاتمی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی القدس ریلی ریگل تا کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے ایس یو سی پاکستان کے رہنماؤں علامہ شبیر میثمی اور علامہ اسد اقبال زیدی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ملی...
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اسد اقبال زیدی، حسنین مہدی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا بدرالحسنین، مولانا عباس مہدی ترابی، مولانا حسن رضا، مولانا سجاد حاتمی و دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا چپا چپا آج مزاحمتی گروہوں کے نشانے پر ہے اور اسرائیل اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی القدس ریلی ریگل تا کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے ایس یو سی پاکستان کے رہنماؤں علامہ شبیر میثمی اور علامہ اسد اقبال زیدی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ملی یکجہتی...
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر گیس لائن میں لگی ہے۔آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔
کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب واقع ایک آئل ریفائنری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے پانچ فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعے سے قبل 1800 فٹ گہری کھدائی کی گئی تھی جو مبینہ طور پر پانی کی بورنگ کے لیے کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بورنگ کا کام مکمل ہوچکا تھا، تاہم آج جب پائپ واپس نکالنے کا عمل جاری تھا تو اچانک زیرزمین گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔ کچھ ہی دیر بعد گیس نے آگ پکڑ لی جس سے ریفائنری کے اطراف دھواں پھیل گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ...