سندھ میں کوئی مافیا پشت پناہی کے بغیر جی نہیں سکتا، خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی مافیا پشت پناہی کے بغیر جی نہیں سکتا، چوروں اور ڈاکوؤں کو تعاون مل رہا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خالد مقبول صدیقی کاکہنا ہے کہ پورارمضان شہریوں کے خون سے سڑکیں لہولہان ہوتی رہیں،کراچی کی گلیاں اور سڑکیں نوحہ سنا رہی ہیں،یہ غفلت اور بے رحمی کی سفاک داستان ہے،سینکڑوں نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر مارے گئے،کراچی کی گلیاں اور سڑکیں چیخ چیخ کر نوحہ سنا رہی ہیں،ان کاکہناتھا کہ ڈمپر کی وارداتوں میں یہ تسلسل کسی خاص وجہ سے کیا جارہا ہے؟سندھ میں کوئی مافیا پشت پناہی کے بغیر جی نہیں سکتا، ایم کیو ایم ان حادثات کے تواتر پر پٹیشن دائر کرنے جارہی ہے،ڈکیتی متاثرین بھی پٹیشن دائر کریں گے،عدالتیں چھوٹےچھوٹے مسائل پر سوموٹو لیتی رہی ہیں،آج بھی سینکڑوں کیس عدالتوں میں سسک رہے ہیں،لیاری گینگ وار جیسا بھتہ خوری کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا، چوروں اور ڈاکوؤں کو تعاون مل رہا ہے ،ایس ایچ او ڈاکو خود اپنے گاؤں سے لے کر آ رہا ہے۔
بلوچستان: دہشتگردوں کیخلاف فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
کنوینرایم کیو ایم کاکہناتھا کہ سندھ کے شہریوں کو پنشن سے محروم رکھا جارہا ہے،جعلی ڈومیسائل والوں کو پنشن دی جارہی ہے،ایم کیو ایم نے پنشنرز کے حقوق کیلئے اقدامات کئے،ہم نے قانونی ٹیم تیار کرلی ہے،وفاقی بجٹ کا 60،سندھ کے بجٹ کا 97فیصد کراچی دیتا ہے،عید کے بعد شہرکے حقوق کیلئے جہاں جانا پڑا جائیں گے،کہا تھا سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پیکا قانون بنایا جائے،ایم کیو ایم کے پاس سڑکوں پر آنے کا آئینی ، قانونی حق ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم
پڑھیں:
کراچی، جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم معاویہ عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم معاویہ کے خلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔ کراچی میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے اور دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں ملزم معاویہ کو عدم شواہد پر بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم معاویہ کے خلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 2013ء میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم کا والد ہلاک ہوئا تھا، جب کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔