ہمایوں خان نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں دیر ہوئی، امید ہے کہ پیر تک رپورٹ موصول ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں لگی آگ کی نوعیت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک آگ کو لگے ہوئے سات دن سے زیادہ گزر چکے ہیں، آگ کی نوعیت اور زمین سے نکلنے والے پانی میں کمی آئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جا سکتی ہے، لیکن اس سے گیس پھیل سکتی ہے اور گیس پھیلنے سے گرد و نواح میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔ چیف فائر آفیسر نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں دیر ہوئی، امید ہے کہ پیر تک رپورٹ موصول ہوجائے گی۔ ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ عموماً ایسی آگ کو ایک ماہ جلنے دیا جاتا ہے، آگ کی نوعیت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد

کراچی:

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ، صافی چوک کے قریب واقع کچرا کنڈی سے سوٹ کیس کے اندر لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتول کی شناخت آصف کے نام سے کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق، مقتول آصف کی شناخت تلاش ڈیوائس کی مدد سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آصف کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر سر میں ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا۔

مقتول کا تعلق کشمور سے بتایا گیا ہے اور وہ ایک لانگ روٹ بس کا کنڈکٹر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آصف کو کسی نامعلوم مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کو شاہ لطیف کے ویران علاقے میں پھینکا گیا۔

لاش گزشتہ روز اس وقت برآمد ہوئی جب بچوں نے کچرا کنڈی میں سوٹ کیس دیکھا، جس پر مکینوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے لاش کی ابتدائی ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی
  • کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر ملتان سے فریج لینے کے لئے آنے والے شہری کو سی ویو جانا مہنگا پڑ گیا
  • کراچی: ایف آئی اے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • کینال کا معاملہ سندھ میں عوامی نوعیت کا بن چکا ہے: سعید غنی
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن
  • کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان
  • افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا، اسحاق ڈار
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد
  • کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے
  • سندھ میں 4مہینوں میں ملیریا کے 20ہزار کیسز رپورٹ،الرٹ جاری