City 42:
2025-12-14@09:22:15 GMT

کراچی کورنگی کراسنگ میں لگی آگ 36 گھنٹے بعد بھی بے قابو 

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

 ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں بورنگ کے دوران لگی آگ 36 گھنٹے بعد بھی نہ بجھ سکی۔ ماہرین نے کہا کہ آگ کی وجہ زیر زمین میں گیس کا چھوٹا ذخیرہ ہوسکتا ہے، جو ختم ہونے پر آگ بجھ جائے گی۔ تاہم آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ آگ کو بجھنے میں ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔

سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025

  تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں بورنگ کے دوران لگنے والی خوفناک آگ پر 36 گھنٹے کی طویل جہدوجہد کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا،چیف فائر آفیسر کے مطابق ابتدائی طور پر پانی کے چھڑکاؤ، اور ریت سے آگ بجھانے کی کوشش کی گئی جو موثر نہ ہونے پر اس عمل کو روک دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب ماہرین کے مطابق 1200 فٹ گہرے گڑھے میں لگنے والی آگ کی وجہ زیر زمین گیس کا چھوٹا ذخیرہ ہوسکتا ہے،سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی فیصل وٹو کے مطابق سیمپل رپورٹ کی روشنی میں آگ بجھانے کے لئے نیا طریقہ اپنایا جائے گا۔

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025

 ایم ڈی پاک ریفائنری زاہد میر کا کہنا ہے یہ شیلو گیس ہے جس سے آئل ریفائنری کی تنصیبات 500 میٹر دور ہیں، آگ کو بڑھنے سے روکنا ہے، دوسری جانب آگ پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کی 6 سے7 گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا مری اور کوٹلی ستیاں میں موسمِ سرما کی طویل تعطیلات کا اعلان

پنجاب حکومت نے شدید سردی اور موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر مری اور کوٹلی ستیاں کے تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی طویل تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ مری نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں تمام سرکاری اور نجی اسکولز اور کالجز 22 دسمبر سے 7 مارچ تک بند رہیں گے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مری کے چیف ایگزیکٹو افسر کے مطابق تعلیمی ادارے 9 مارچ سے دوبارہ کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن میں اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مڈٹرم امتحانات بروقت مکمل کیے جائیں اور موسمِ سرما کی چھٹیوں سے قبل نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا جائے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ شدید سرد موسم میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے بچا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

  • جبری گمشدگی، عدلیہ کانیا میکنزم لانے کا فیصلہ، ملزم کی 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیشی لازمی
  • کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات27دسمبر کو ہونگے،شیڈول جاری 
  • پنجاب حکومت کا مری اور کوٹلی ستیاں میں موسمِ سرما کی طویل تعطیلات کا اعلان
  • لانگ مارچ کے 2 کیسز، بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث آج سماعت میں اہم پیشرفت نہ ہوسکی
  • کینیا کی ماحولیاتی کارکن نے درخت کو 72 گھنٹے گلے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
  • کورنگی میں واٹر ٹینکر حادثہ، گرفتار ڈرائیور کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق
  • کاغان میں خوفناک آتشزدگی‘ پوری  بستی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
  • چین: مزدوروں نے چھ گھنٹے میں ڈھائی کلومیٹر طویل سڑک بنا ڈالی