2025-04-23@15:16:31 GMT
تلاش کی گنتی: 3618
«ساتھ نظر ثانی»:
(نئی خبر)
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کا مسئلہ حل کرلیں گے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔ مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کینالز کے معاملے پر شہباز حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے...
لاہور(نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، ۔بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو گی۔ شہر لاہور کا موسم سہانا ہوگیا، آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں کم سے کم...
پشاور (نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے عمل کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ یہ فیصلہ دیر سے کیا گیا لیکن ”دیر آئے درست آئے“ کے مصداق یہ اقدام خوش آئند ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کئی بار وفاق سے مطالبہ کر چکی تھی کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے،...
اسلام ٹائمز: آرٹیکل کا اختتام رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے اس موقف سے کرتے ہیں، جو انہوں نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اختیار کیا ہے۔ آپ فرماتے ہیں: "میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ گفتگو (مذاکرات)، وزارت خارجہ کے دسیوں کاموں میں سے ایک ہے۔ یعنی وزارت خارجہ دسیوں کام کر رہی ہے اور انہیں میں سے ایک یہ عمان کی گفتگو ہے۔ یہ وہ مسائل ہیں، جو ابھی حال ہی میں سامنے آئے ہیں۔ کوشش کریں کہ ملک کے مسائل کو ان مذاکرات سے نہ جوڑیں۔ یہ میری تاکید ہے۔ جو غلطی جامع ایٹمی معاہدے میں کی، اس کی تکرار نہ کریں۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی ...

حکومت کینالزمنصوبہ روکے ورنہ پی پی آپ کیساتھ نہیں چلےگی، ہم سندھ اور وفاق بچانے کیلئے نکلے ہیں،بلاول بھٹو
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی کا مطالبہ ہےحکومت کینالز منصوبےکو روکے،ہمارے اعتراضات سنے جائیں ورنہ پی پی آپ کے ساتھ نہیں چلےگی، ہم سندھ اور وفاق کو بچانے کیلئے نکلے ہیں۔ حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمرکوٹ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد دی اور کہا کہ سندھ کے عوام ثابت کر چکے ہیں کہ ووٹ صرف تیر کا ہے، یوسف تالپور سینئر ممبران اسمبلی تھے اور 17 جماعتوں کے سیاسی یتیموں کا شکر گزار ہوں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا والے کافی کنفیوز تھے کہ سندھ میں عوام پی پی کو شکست دلوائیں گےعمرکوٹ کی...
اسلام آباد(اے بی این نیوز)آج رات سے 20 اپریل کی صبح تک خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، ،اسلام آاباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا خطرہ۔ ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آاباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان۔ ہفتہ کے روز بالائی خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک...
پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت اپنے پارٹی رہنما سے بیزاری کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، میں سب بتادوں گا پارٹی کو کہا لا کر کھڑا کر دیا گیا۔ وہ نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہن علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کے ساتھ ان کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے، اسی لیے سینیئر رہنما دونوں سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شیر افضل مروت نے علیمہ خان کے حوالے سے انکشاف کیا کہ علیمہ خان غیرانسانی رویہ اپناتی ہیں ان کی...
حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی۔ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت مبارک ہو، پاکستان کے عوام آج بھی شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ کے عوام نے ثابت کردیا کہ سندھ میں صرف تیر کا مینڈیٹ ہے، 17 جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف تھی پھر بھی فتح ہمیں ملی۔ انہوں نے کہا حیرت تو اس بات پر...
چین-کمبوڈیا “آہنی دوستی” وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو گی، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز اگلے مرحلے میں چین-کمبوڈیا تعلقات کی ترقی کی سمت کی نشاندہی ہو ئی ہے، رپورٹبیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے حالیہ دورہ کمبوڈیا نے چین کمبوڈیا ” آہنی دوستی” میں نیا موضوع اور نئی قوت محرکہ فراہم کی ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران، چین کمبوڈیا تعلقات کو جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری سے لے کر نئے دور میں چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے تک، اور پھر نئے دور میں ہمہ موسمی چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے تک اپ گریڈ کیا گیا، جو چین اور کمبوڈیا کے بین الاقوامی سطح پر مل کر کام کرنے کے عزم کا بہترین مظہر...
بھارتی فلم انڈسٹری کے ایکشن اسٹار سنیل شیٹھی 24 مارچ کو نانا بن گئے تھے لیکن ان کی بیٹی آتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے میڈیا کو اپنی بیٹی کی جھلک نہیں دکھائی تھی۔ ننھی پری کے مما پاپا نے اپنی بیٹی کا تعارف کرانے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک خاص دن کا انتخاب کیا۔ یہ دن ہے بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی 33 ویں سالگرہ، اس دن کو خاص بنانے کے لیے آتھیا شیٹھی نے ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں بابا کے ایل راہول اپنی بیٹی کو گود میں اُٹھائے اور سینے سے لگائے ہوئے ہیں جب کہ ساتھ ہی آتھیا شیٹھی کھڑی اپنی بیٹی کو دیکھ رہی ہیں۔ تصویر میں بیٹی...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوگی، نائب وزیراعظم کے دورے میں دیگر ایجنڈے کے ساتھ امور سلامتی پر بھی بات ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ پاک افغان تعلقات میں بڑے بریک تھرو سے طویل عرصے بعد عبوری افغان وزیر خارجہ کی دعوت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت میں کل کابل کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ، وفاق کینالز مںصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی۔یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت مبارک ہو، پاکستان کے عوام آج بھی شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے...
اسلام آباد: پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے، وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکا کے دوران بدھ کے روز چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3.4 ارب ڈالر کے قرضوں کو دو سال کے لیے ری شیڈول...
فائل فوٹو پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی سپلائی معطل ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات کے لئے متعلقہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ریسکیو 1122 حکام نے بھی تمام ضلعی...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فی الفور دریائے سندھ پر متنازع کینالز منصوبہ نہ روکا گیا تو ہم ساتھ نہیں چل سکیں گے، وزارتوں کو لات مارتے ہیں۔ حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو پھر ہمیشہ کی طرح مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں وی نیوز ڈیبیٹ: نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے وزرائے آبپاشی کے درمیان دلچسپ بحث انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بھی اپنے دور میں دریائے سندھ سے 2 کینالز بنانے کی منظوری دی تھی،...
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا۔ شیر پنجاب کے کسان اور سندھ کے ہاری کا خون چوس رہا ہے۔ ہم کسی سیاسی مقصد اور مفاد کے لئے نہین نکلے، ہم وزرتِ عظمیٰ کے لئے نہیں نکلے ہیں، ہم کسی جیل میں قید کو بچانے کے لئے نہیں نکلے ، ہم سندھو کو بچانے کے لئے نکلے ہیں۔ حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا، میں حکومت کو خبردار کرتا ہوں، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ میں پیچھے ہٹوں گا، میں اپنے عوام کے ساتھ کھرٓ ہوں، میرے پاس سیلیکٹڈ...

وفاقی حکومت فوری طور پر اپنا متنازع کینال منصوبہ روکے ورنہ پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ نہیں چل سکتی ، بلاول بھٹو زرداری
وفاقی حکومت فوری طور پر اپنا متنازع کینال منصوبہ روکے ورنہ پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ نہیں چل سکتی ، بلاول بھٹو زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز حیدرآباد (سب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ اور پاکستان کے عوام کینال کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، ہم نے عوام کے حقوق کی جنگ ہمیشہ لڑی ہے۔حیدرآباد میں جلسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمر کورٹ کے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی جیت مبارک ہو، سندھ کے عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیرت تو اس بات پر ہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف...

ملکی قرضوں میں کمی لانے کیلئے وزیرخزانہ کا اہم فیصلہ، عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات
ملکی قرضوں میں کمی لانے کیلئے وزیرخزانہ کا اہم فیصلہ، عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کے ذمہ واجب الادا قرضوں میں کمی لانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات کردیا۔وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی تقرری 9 اپریل سے کی گئی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق عمر ایم خان بینکاری کے شعبے میں 25 سال سے زائد عرصے کا وسیع تجربہ رکھنے والے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کے ذمہ واجب الادا قرضوں میں کمی لانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات کردیا۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی تقرری 9 اپریل سے کی گئی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق عمر ایم خان بینکاری کے شعبے میں 25 سال سے زائد عرصے کا وسیع تجربہ رکھنے والے سینئر ماہر ہیں، جنہوں نے نجی شعبے کے قرضوں، اسٹریٹجک اور معاشی تجزیے کے ساتھ ساتھ آپریشنل کارکردگی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس...
کراچی: کراچی میں بہت سے کھانے مشہور ہیں، سردی اور گرمی میں کھانے کی ڈشز الگ الگ ہوتی ہیں لیکن شہر قائد میں ایک ایسی کھانے کی ڈش ہے جو ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ املیٹ کی شکل میں تیار ہوتی ہے، یہ عباس انڈا والا المعروف کچھی انڈا املیٹ کے نام سے مشہور ہے، 120 روپے ابلے انڈا املیٹ اور نرم ذبل روٹی کے ساتھ لوگ ذائقہ کے ساتھ سستا ہونے کی وجہ سے رات کے کھانے کے طور پر کھاتے ہیں۔ ایکسپریس کو کیماڑی کچھی پاڑا میں انڈا املیٹ بنانے والے محمد بلال عباس نے بتایا کہ یہ ابلے ہوئے انڈوں کا املیٹ کچھی انڈا املیٹ کے نام سے مشہور ہے اور میرے والد نے...
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے صنعاء کے عوام کو، غاصب صیہونی رژیم کے دارالحکومت اور اسکے ساتھ ساتھ بحیرۂ مکران میں موجود طیارہ بردار امریکی بحری بیڑوں "ٹرومین" و "ونسن" پر یمنی مسلح افواج کے وسیع میزائل و ڈرون حملوں کی خبر دی ہے! اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے آج صنعا کے السبعین اسکوائر میں جمع ہونے والے لاکھوں یمنی عوام کے ساتھ خطاب میں حالیہ دنوں میں انجام پانے والے متعدد میزائل، ڈرون و دفاعی آپریشنز کا اعلان کیا ہے۔ جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا کہ 2 علیحدہ علیحدہ فوجی کارروائیوں میں مقبوضہ فلسطینی شہر یافا (تل ابیب) میں بن گورین ہوائی اڈے کے قریب واقع غاصب و سفاک صیہونی...
ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو ایٹمی پروگرام پر معاہدہ طے پاسکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کو امریکا کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ طے پانے کا یقین ہے بشرطیکہ واشنگٹن حقیقت پسند ی کا مظاہرہ کرے، یہ بیان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے دوسرے دور سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ماسکو میں مذاکرات کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ اگر وہ ( امریکا ) سنجیدہ ارادے کا مظاہرہ اور غیر حقیقی مطالبات سے گریز کرے...
اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالیہ شدید ژالہ باری نے سینکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، جس کے بعد گاڑیوں کی مرمت کے لیے کار کمپنیوں کے سروس سینٹرز اور دیگر ورکشاپس میں گاڑیوں کا رش دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسے میں نجی کارساز کمپنیاں متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے آگے بڑھی ہیں اور چینی کمپنیوں ہیول اور چنگان نے اپنی اپنی گاڑیوں کی مرمت پر 50 فیصد تک رعائت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہیول پاکستان نے گاڑیوں کی مرمت پر 40 فیصد رعایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سہولت ان صارفین کے لیے ہے جن کی گاڑیوں کی ونڈ سکرین، ریئر سکرین یا پینورامک سن روف ژالہ باری کے باعث...
ملک میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا آغاز ہوگیا ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع خیبر کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہورہی ہے۔ ضلع خیبر کے علاقوں باڑہ، جمرود اور لنڈی کوتل میں ہونے والی ژالہ باری گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے کے علاوہ سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے، تاہم برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ آپ اور آپ کے...
ماسکو میں اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ایران کیساتھ روس کے باہمی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکتداری کے مطابق متناسب مرحلے پر پہنچ چکے ہیں! اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے آج ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے ساتھ خطاب میں تاکید کی ہے کہ ایران کے ساتھ روس کے دوطرفہ تعلقات، دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکتداری کے مطابق ایک متناسب مرحلے پر پہنچ چکے ہیں۔ سرگئی لاؤروف نے تاکید کی کہ ماسکو و تہران کے باہمی تعلقات خطے کے مشکل حالات کے باوجود مضبوط ہیں اور ان میں ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پیغام میں کہنا ہے کہ ’میں نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کا اختیار نہیں دیا ہے۔ میں نے ماضی میں کبھی کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اب میں اس پر بات کروں گا۔‘ ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ ’اگر مجھے کوئی معاہدہ کرنے میں دلچسپی ہوتی تو میں دو سال پہلے کی جانے والی پیش کش کو قبول کر لیتا، ایک ایسی پیشکش جس میں دو سال کی خاموشی کے بدلے قانونی کارروائی سے مکمل استثنیٰ کی تجویز دی...
کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا اختیار نہیں دیا ، عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پیغام میں کہنا ہے کہ میں نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کا اختیار نہیں دیا ہے، میں نے ماضی میں کبھی کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اب میں اس پر بات کروں گا۔ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب اکاونٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ اگر مجھے کوئی معاہدہ کرنے میں دلچسپی ہوتی تو میں دو سال پہلے کی...
لزبن(نیوز ڈیسک)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کرسٹیانو رونالڈو سے شادی کی افواہوں کو جنم دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اِن دنوں سعودی عرب میں اپنے بچوں اور گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کیساتھ مقیم ہیں۔ گزشتہ دنوں رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انگلیوں میں ایک انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن پر صرف ایک ہارٹ (یعنی دل) کا ایموجی بنا ہوا تھا۔ رونالڈو کی گرل فرینڈ کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کو کئی صارفین نے دونوں کے درمیان طویل عرصے سے قائم رشتے کو شادی یا منگنی کا رنگ دیا ہے تاہم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء)
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے، افغانستان کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور دیگر سیکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی. بنگلادیش کے ساتھ سیکریٹری خارجہ سطح پر خوش گوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے. نائب وزیراعظم کا دورہ افغانستان انتہائی اہم پیش رفت ہے. ہم افغانستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ سیکریٹری خارجہ سطح پر بات ہوئی. بنگلا دیش کے ساتھ کچھ دیرینہ معاملات بھی زیرغور آئے. چین ہمارا ایک دیرینہ دوست...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ’اُڑانِ پاکستان‘ کوئی خیالی تصور نہیں بلکہ اس کے پس پشت واضح حکمت عملی ہے، ہم بلوچستان کو پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر قابل فخر صوبہ بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ ترقی کے لیے محض خواب نہیں بلکہ عملی اقدامات درکار ہیں، دنیا کی کامیاب اقوام اس کی مثال ہیں، ہم نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں بنیادی اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند ہے، سرفراز بگٹی سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں 210 ارب کے فنڈز کو مؤثر طریقے سے خرچ کیا جا رہا...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی ستائش کی، کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری کے ساتھ 4خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ نوجوان کے قتل میں ملوث سابق ایس پی، بھانجے اور بہنوئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، پاکستان کو امن کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) امریکہ، فرانس اور یوکرین کے اعلیٰ حکام نے جمعرات 17 اپریل کو پیرس میں مذاکرات کے لیے ملاقات کی، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر یورپی حکام کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ کی زیر قیادت جنگ بندی کی یہ کوششیں سست روی کا شکار ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے ذاتی طور پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی صدارتی نمائندے اسٹیو وِٹکوف کا استقبال کیا، جنہوں نے حال ہی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ذاتی طور پر ملاقات کی۔ فرانسیسی حکومت کے ایک ذریعے نے مذاکرات کو 'مثبت اور تعمیری‘ قرار دیا اور بتایا کہ اگلے ہفتے لندن میں اہم...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر (گزشتہ سال کے مقابلے 23 فیصد) اضافے کا خیر مقدم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر (گزشتہ سال کے مقابلے 23 فیصد) اضافے کا خیر مقدم حکومت کی جانب سے آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت و فوری فراہمی سے شعبے کی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا. آئی ٹی برآمدات 2.828 بلین ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، خوش آئند ہے کہ آئی ٹی شعبے کے آنٹر پرونیوز نے حکومتی پالیسیوں سے مستفید ہو کر روایتی مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ نئی مارکیٹوں میں اپنی خدمات برآمد کیں. آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا، آئی ٹی برآمدات اور بیرون ملک آئی ٹی شعبے میں...
ایرانی وزیر خارجہ کے نائب پارلیمانی و قونصلر امور نے ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب کیساتھ ملاقات کی ہے جسمیں دوطرفہ قونصلر امور کیساتھ ساتھ باہمی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اسلام ٹائمز۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قونصلر، پارلیمانی و ایرانی امور وحید جلال زادہ نے اپنے سعودی ہم منصب کیساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اپنے سرکاری دورے پر ریاض میں موجود ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ وحید جلال زادہ نے اپنے سعودی ہم منصب ولید بن عبدالکریم الخریجی سے ملاقات و گفتگو کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور قونصلر معاہدوں کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق وحید جلال...
ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران روس کو اپنا اہم و اسٹریٹیجک پارٹنر سمجھتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، پوری تاریخ میں کبھی اتنے قریبی و مضبوط نہیں رہے!! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف کے ساتھ ملاقات کی اور روسی وزیر خارجہ کی جانب سے گرمجوشی کے ساتھ استقبال اور اعلی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل میری جناب پیوٹن کے ساتھ بھی اچھی و طویل ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران میں نے انہیں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تحریری پیغام بھی پیش کیا۔ اس پیغام کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) روسی فیڈریشن کی سپریم کورٹ نے 17 اپریل کو ایک غیر عوامی اجلاس میں طالبان پر روس میں عائد پابندی کو ''عارضی طور پر‘‘ معطل کر دیا۔ اس کے لیے درخواست پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ یہ درخواست صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک سال قبل جاری کردہ ایک صدارتی فرمان پر مبنی ہے، جس میں تحریک طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹانے کی اجازت دی گئی تھی۔ سن 2021 میں طالبان نے بین الاقوامی اتحادی افواج کے انخلا کے بعد کابل میں اقتدار دوبارہ حاصل کر لیا تھا۔ گزشتہ روز سے پہلے تک قانون تو یہ تھا کہ طالبان کے کسی بھی...
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)ایرانی چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ریاض کے ساتھ تہران کے تعلقات کو مارچ 2023 میں بیجنگ معاہدے پر دستخط کے بعد سے ترقی کا گواہ قرار دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ تب سے سعودی عرب اور ایران دونوں نے چین معاہدے کو اس کی تمام شقوں میں نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔(جاری ہے) اقوام متحدہ کے کنونشنز، اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر، بین الاقوامی قانون بشمول ریاست کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی کے احترام کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔اسی تناظر میں میجر جنرل باقری نے کہاکہ ایران...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی جانب سے پیش کی گئی عبوری جنگ بندی کی پیش کش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا نے واضح کیا کہ تنظیم اب صرف ایک جامع معاہدے کے لیے تیار ہے، جو غزہ میں جنگ کا مکمل خاتمہ، قیدیوں کا تبادلہ اور غزہ کی تعمیر نو پر مبنی ہو۔ خلیل الحیا، جو حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ بھی ہیں، نے ایک ٹی وی خطاب میں کہا کہ جزوی معاہدے صرف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سیاسی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی کسی حکمت عملی کا حصہ نہیں بنیں گے جو جنگ، تباہی اور بھوک کو جاری...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کسی اور کے ساتھ ہوتا تو بھاگ جاتا۔انہوں نے گوجرانوالہ کی اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور ورکرز کے ساتھ ہر جگہ جبر اور فسطائیت ہو رہی ہے، ہم میں سے ہر شخص ہر وقت بانی کے ساتھ کھڑے ہونے کی قیمت چکا رہا ہے۔زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ پاکستان اور سیاست کے لیے اچھا نہیں، ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی...
سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ کلپ کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو بانئ پی ٹی آئی کے کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا، چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو۔ انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے، عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔...
لاہور سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ نظر آنے والا پولیس اہلکار اصل میں محکمہ پولیس کا ملازم نکلا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار پولیس لائنز میں تعینات تھا اور وہ اپنی ڈیوٹی کے بعد ذاتی حیثیت میں کاشف ضمیر کی تقریبات میں شرکت کرتا رہا۔ ویڈیو میں اہلکار کو وردی میں دیکھا گیا جبکہ وہ کاشف ضمیر کے ساتھ ایک تقریب میں پیسوں کا تھال اٹھائے نظر آیا، جس پر پولیس حکام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بیان دیا کہ اہلکار کا یہ طرزِ عمل پوری فورس کے لیے شرمندگی کا باعث...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ معدنیات سے متعلق معاہدہ 24 اپریل کو ہوگا امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس ڈیل کے ابتدائی مسودے میں طے کیا گیا ہے کہ جنگ زدہ یوکرین کی تعمیر نو کے لیے ایک سرمایہ کاری فنڈ قائم کیا جائے گا اس فنڈ کے لیے معدنیات سے حاصل ہونے والی رقم سے یوکرین 50 فیصد حصہ ڈالے گا، جسے یوکرین کی ترقی، خوشحالی، فلاح و بہبود، سلامتی اور تحفظ پر خرچ کیا جائے گا اس فنڈ میں امریکہ زیادہ حصہ ڈالے گا اور وہ اس سے یوکرین کی تعمیر نو کرے گا.(جاری ہے) جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اس معاہدے...
پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لیے ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنی شراکت داری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ اس اہم منصوبے کا حصہ بنی ہیں جو پاکستانی ڈرامہ اور تفریحی صنعت کو ترقی دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے اسے پاکستان کی کہانی سنانے والوں کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے،...
سپریم کورٹ میں عمر سرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کے واقعے سے متعلق مقدمے کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سنایا کہ یہ کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس سے مماثلت رکھتا ہے اس لیے دونوں کیسز کو آپس میں منسلک کر کے آئندہ ہفتے اکٹھے سنا جائے گا چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت چاہتی ہے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تمام کیسز میں فیصلہ سازی کا ایک جیسا معیار ہو کیونکہ ان کیسز میں قانونی نکات ایک جیسے ہیں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور عمر سرفراز چیمہ دونوں کے کیسز جسمانی ریمانڈ سے متعلق ہیں لہٰذا...
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔کوئٹہ میں احسن اقبال نے وزیرِ اعلیٰ سیکرٹریٹ میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت کی گئی۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے جہاد جاری رہے گا: وزیرِ اعظم وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمارا جہاد جاری رہے گا۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان...
سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے کیس کیساتھ منسلک کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ منسلک کردیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عمرسرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی...
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ’نو انٹری 2‘ میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اعلان کردہ فلم ’نو انٹری 2‘ میں ارجن کپور، ورون دھون اور دلجیت دوسانجھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کے حوالے سے کہا جارہا ہے معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا کو اس فلم میں اہم خاتون کردار کے لیے منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان کا کردار پہلی فلم میں بپاشا باسو کے کردار سے مشابہ ہوگا۔ تمنا کے اس مزاحیہ فلم میں شامل ہونے کی خبروں سے مداح خوش ہیں تاہم ابھی ادیتی راؤ حیدری کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں اور ان کا نام بھی...
لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 87 رنز سے شکست دے دی، اور اس کے ساتھ ہی 2025 میں بھارت میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ ابتدا میں بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوئی اور 85 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، لیکن اوپنر سدرہ امین نے 105 گیندوں پر 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اننگز کو سنبھالا۔ کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر ناقابلِ...
سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کیساتھ آئندہ ہفتہ سنا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت: یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم ستمبر تک توسیع عمر سرفراز چیمہ 9 مئی ریمانڈ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحیی آفریدی نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چاہتے کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز فیصلوں میں یکسانیت ہو۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے، عمر سرفراز چیمہ کا کیس...
ویب ڈیسک:وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان کردیا۔ پاکستان سے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 2025 میں صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2025 کے کوٹہ کے ساتھ خدمات اور فراہم کردہ سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔ ایسے تمام عازمین جنہوں نے رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ کروائی ہے وہ وزارت کی ویب سائٹ پر اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کرسکیں گے۔ فیصل آباد: پیٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی، 3 گاڑیاں جل کر خاکستر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کیلئےاپیل پرسماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا، چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے،عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے،وکیل عمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ میرے موکل کو گرفتار کرنے...
روس نے افغانستان میں برسراقتدار طالبان پر عائد پابندی معطل کر دی، جنہیں اس نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا تھا، اس نئی پیش رفت کے بعد ماسکو کے لیے افغانستان کی قیادت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت کوئی بھی ملک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتا جو اگست 2021 میں برسر اقتدارآئی تھی کیونکہ امریکا کی زیرقیادت غیرملکی افواج نے 20 سال کی جنگ کے بعد افغانستان سے افراتفری میں انخلا کیا تھا۔ لیکن روس بتدریج اس تحریک کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے، جس کے بارے میں...
اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے، ایس ای او کے رکن ممالک میں توانائی، تجارت انویسٹمنٹ اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے رکن ممالک کنیکٹیویٹی اور باہمی روابط میں اضافے سے ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم نورلان یرمیک بائیف نے وفد کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا ، سیکرٹری جنرل ایس سی او نے صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز عاطف اکرام شیخ اور بزنس کمیونٹی سے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب کی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کردیا ہے اور ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ سامنے ہے کہ نہ صرف پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو گئی ہے بلکہ عالمی ایجنسی فچ کی جانب سے بھی پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ نو مئی والے روئیں گے، بھاگیں گے، انہوں نے اپنے ملک اور فوج پر حملہ کیا۔ پاکستان اور بانی پی ٹی آئی والے اکٹھے نہیں چل سکتے۔ پی ٹی آئی والے نسل در نسل غلام ہیں۔ وقت آئے گا جب تحریک انصاف کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ خیبر پی کے میں گروپ بننے شروع ہو گئے ہیں۔ یہ ملک کے ساتھ مخلص نہیں تو اپنی پارٹی کے ساتھ کیسے مخلص ہو سکتے ہیں۔ یہ بدبخت دعائیں مانگتے تھے ملک ڈیفالٹ ہو جائے۔ یہ کہتے تھے ہم کوئی غلام ہیں۔ ہاں تم ذہنی و جسمانی غلام ہو۔ دہشتگردی کیخلاف بات...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کے لیے برطانیہ تیار ہے۔ عالمی بنک کا اندازہ ہے کہ 2047ء تک پاکستان کی معیشت 20 کھرب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ ’لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ دنیا بھر میں فنانشل، بزنس اور ٹریڈ سروسز کا اہم ترین فراہم کنندہ ہے۔ انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو سکے کے دو رخ قرار دیا اور کہا کہ...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف ندیم قریشی کا کہنا ہے کہ بڑی واضح وجوہات ہیں حکومت ایک شخص کو پابند سلاسل کرنے کے باوجود تمام لیڈر شپ کے ساتھ ظلم و استبداد کی وہ داستانیں جن کی تاریخ میں مثالیں نہیں ملتیں وہ رقم کرنے کے باوجود ابھی بھی اس شخص کے خوف میں ہے جس کو عمران خان کہتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ آج کا دن بھی ان سیاہ دنوں کی طرح سے ایک اور دن ہے، ظلم جتنا بھی ہو، رات جتنی بھی سیاہ ہو، دن نے آنا ہوتا ہے، رات نے ڈھلنا ہوتا ہے۔ رہنما مسلم لیگ اختیار ولی خان نے...
پاکستان اور ہنگری کے درمیان بغیر ویزا داخلے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے ہیں، جس کا اطلاق سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلیے ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکاستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلیے ویزا شرط ختم کرنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافت، آثار قدیمہ، ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ثقافت، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم محمد...
2024ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل 1 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے۔ غیر سرکاری تنظیم ساحل کی 2024ء کے ابتدائی 6 ماہ کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل 1 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے 2024ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 862، اغواء کے 668، گمشدگی کے 82 اور کم عمری کی شادیوں کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ جنسی زیادتی کے بعد فحش ویڈیوز بنانے کے 48 کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی اور ان کے داماد، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہُل نے تھانے ویسٹ میں 7 ایکڑ اراضی خرید لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹی اور ان کے داماد نے مہاراشٹرا کے علاقے تھانے ویسٹ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک اہم سرمایہ کاری کی ہے۔ دونوں نے مل کر تھانے کے اووالے علاقے میں واقع سات ایکڑ زمین کا ایک پلاٹ خریدا ہے، جس کی مالیت تقریباً 9.85 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ A post common by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar) اداکار کی جانب سے یہ سرمایہ کاری موجودہ رئیل اسٹیٹ رجحانات کے پیشِ نظر ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ تھانے...
دونوں باپ بیٹے کی ایک ہی دن شادی کی تقریب میں خاندان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، 90 سالہ شخص کی بارات لاہور اور بیٹے کی بارات پشاور سے لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ایک علاقے میں انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں ایک ہی دن باپ اور بیٹا دولہے بن گئے۔ رپورٹ کے مطابق 90 سالہ غلام مصطفیٰ اپنی اور بیٹے کی دلہن لے آیا، 90 سالہ غلام مصطفیٰ کی یہ تیسری شادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ شخص اپنی شادی والے دن اپنے بیٹے کی دلہن لانے کا خواب رکھتا تھا۔ دونوں باپ بیٹے کی ایک ہی دن شادی کی تقریب میں خاندان اور اہل محلہ نے بڑی...
پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی سنہ 2025 کی سوزوکی آلٹو نئے اور جدید فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں لے آئی ہے اور صارفین کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا سوزوکی آلٹو کی مینوفیکچرنگ بند کر دی گئی؟ کمپنی نے فروری آلٹو کی قیمت میں 1 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا تھا۔ اس اچانک اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے کمپنی کے نمائندے نے بتایا تھا کہ آلٹو VXR ماڈل میں نئی خصوصیات جیسے ABS بریکس اور پاور ونڈوز شامل کی جا رہی ہیں جبکہ دیگر اضافوں میں سیٹ بیلٹس، ISOFix چائلڈ سیٹ اینکرز، سیٹ بیلٹ الارم وغیرہ بھی شامل ہیں۔ نئی خصوصیات پچھلے دروازے پر ایمبلم کی جگہ ...
ملک کی بڑی تاجر تنظیموں کاغزہ کو بچانے کے لئے 26اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سٹی رپورٹر) ملک کی بڑی تاجر تنظیموں نےقبلہ اول کے تحفظ، غزہ کو بچانے اور فلسطین کی آزادی کے لئے 26اپریل کو ملک بھر میں شڑ ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہےجبکہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری اور صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلو چ نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ھڑتال کی اپیل کو سراھتے ھیں ،حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان سے تاجران پاکستان گزارش کرتے ھیں کہ وہ اس دن کو متفقہ مشترکہ تاریخ ساز فقہید المثال ھڑتال...
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو احساس برتری اور تکبر سے باہر نکلنا چاہیئے اور کشمیر میں یو اے پی اے، پی ایس اے، لوگوں پر چھاپے، این آئی اے، پاسپورٹ سے انکار اور ملازمین کی برطرفی کا سلسلہ روکنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ وہ سلوک بند کرے جس طرح عسکریت پسندوں نے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ کیا۔ محبوبہ مفتی نے سرینگر میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف پی ڈی پی کے ایک اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں بیٹی کی شادی سے چند روز قبل اس کے منگیتر کے ساتھ بھاگنے والی ماں نے اہلخانہ کو دھوکا دینے کی وجہ بتا دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون (سپنا) اپنی بیٹی (شیوانی) کی شادی سے چند روز قبل ہونے والے داماد (راہول کمار) کے ساتھ بھاگ گئی تھی جس نے اب خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ سپنا کے ساتھ ساتھ راہول نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور ساتھ ہی نقدی اور زیورات چرانے کی تردید کر دی۔ سپنا نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر شراب پیتا تھا، نشہ کرکے تشدد کرتا تھا جب کہ بیٹی...
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )پولیس نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی تین بہنوں علیمہ خانم، نورین خان اور عظمیٰ خانم کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی کے بانی کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر زیر تعمیر پلازے میں تھیں۔ ان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، نیاز اللہ نیازی، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان، بھچر، صاحبزادہ حامد رضا خان اور زرتاج گل شامل ہیں۔واضح رہے کہ عمر ایوب خان، نیاز اللہ نیازی اور احمد خان بھچر عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہنگری کی جانب سے پاکستان کے 400 طلبا کو فل اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ دفتر خارجہ میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے دوسرے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں کے تعلق کو مزید تقویت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری پاکستان کے لیے ایک مثبت اور فائدہ مند دوست ملک رہا ہے۔ پاکستان ہنگری کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کا اعادہ کرتا ہے۔...
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کیلئے مثال ہیں، پوری دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جس کے ہر طبقے نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، اقوام عالم اس جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دیں اور اس ضمن میں برطانیہ کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اقوام عالم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بلاتاخیر پاکستان کا ساتھ دیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کیلئے مثال ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت...
کراچی(شوبز ڈیسک)شجاع اسد، جنہوں نے حالیہ دنوں میں مقبول ڈراموں خئی، اے عشقِ جنوں اور تن من نیل و نیل کے ذریعے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، آہستہ آہستہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک قابلِ اعتماد اور معروف اداکار کے طور پر اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک شو میں مہمان بنے جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر، شہرت، ازدواجی زندگی اور محبت کی کہانی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی بیوی کو کبھی حسد محسوس ہوتا ہے جب وہ ملک کی حسین ترین اداکاراؤں کے ساتھ کام کرتے ہیں، تو شجاع نے بڑے اعتماد کے ساتھ جواب دیا کہ، کیوں محسوس ہوگا؟ وہ بہت...
رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج صبح ایک سفارتی وفد کی سربراہی میں ماسکو روانہ ہوئے جہاں وہ اعلیٰ روسی حکام سے بات چیت اور مشاورت کریں گے اور رہبر معظم کا تحریری پیغام روسی صدر تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روسی حکام سے ملاقات اور مشاورت کے لیے اہم دورے پر جمعرات کو ماسکو روانہ ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج صبح ایک سفارتی وفد کی سربراہی میں ماسکو روانہ ہوئے جہاں وہ اعلیٰ روسی حکام سے بات چیت اور مشاورت کریں گے اور رہبر معظم کا تحریری پیغام روسی صدر تک پہنچائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اسلامی...
فوٹو: فائل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں نجی حج ٹورز آپریٹرز کے صدر ثنااللّٰہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجی حج آپریٹرز کو سرکاری اسکیم کے ساتھ ہی درخواستیں لینے نہیں دی گئیں۔قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کابینہ نے حج پالیسی منظوری میں ڈھائی ماہ لگا دیے۔انہوں نے کہا کہ نجی حج آپریٹرز کو سرکاری اسکیم کے ساتھ ہی درخواستیں لینے نہیں دی گئیں، ہمیں بروقت درخواستیں نہ لینے دی گئیں تو ہم انتظامات نہیں کرسکے۔ مزید پڑھیں: پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی لاپروائی، ہزاروں عازمین حج سے محروم ہوگئے ثنااللّٰہ نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ سطح کمیٹی بنا کر سعودی عرب بھیجی جائے اور مسئلہ حل کیا...
امریکی اخبار نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حکام نے حال ہی میں مئی میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ وہ اس کو انجام دینے کے لیے تیار تھے، اور پر امید تھے کہ امریکہ ساتھ دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ میں تقسیم سامنے آنے کے بعد ایران پر اسرائیلی حملے کے منصوبے کو روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو اگلے ماہ نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں تہران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے بعد اسے مسترد کیا۔ ٹرمپ نے یہ فیصلہ مہینوں کی...
خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ایک علاقے میں انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں ایک ہی دن باپ اور بیٹا دولہے بن گئے۔ رپورٹ کے مطابق 90 سالہ غلام مصطفیٰ اپنی اور بیٹے کی دلہن لے آیا، 90 سالہ غلام مصطفیٰ کی یہ تیسری شادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ شخص اپنی شادی والے دن اپنےبیٹے کی دلہن لانے کاخواب رکھتا تھا۔ دونوں باپ بیٹے کی ایک ہی دن شادی کی تقریب میں خاندان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، 90 سالہ شخص کی بارات لاہور اور بیٹا کی بارات پشاورسےلائی گئی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) یوکرین میں جنگ بندی پر اپنے یورپی شراکت داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے لیے ایک امریکی وفد آج جمعرات 17 اپریل کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس پہنچا۔ اس بات چیت میں برطانوی وزیر خارجہ سمیت یورپی یونین کے بیشتر اعلیٰ سفارت کاروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں جمعرات کے روز ہی پیرس میں امریکی وزیر خارجہ روبیو اور خصوصی مندوب وٹکوف سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ کییف حکومت کا ایک وفد بھی یورپی یونین اور امریکی وفود سے ملاقات کے لیے پیرس میں موجود ہے۔ صدر زیلنسکی کے چیف آف سٹاف آندری یرماک نے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )شاہ بلوط، شمالی نصف کرہ سے تعلق رکھنے والا ایک قیمتی پھل کا درخت، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی جانب سے شمالی پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کاشت کیا گیا ہے، یہ بات پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، شھرہ مانکی کے پرنسپل سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر فیاض احمد نے بتائی ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ شاہ بلوط ان کی اقتصادی قدر، غذائیت سے بھرپور اور خوشبودار گری دار میوے، قیمتی لکڑی، اور زرعی جنگلات کے نظام میں کردار کی وجہ سے قابل قدر ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ شاہ بلوط کو پاکستان میں پھلوں کی نئی...
مقبول ڈرامہ سیریل kabhi mein kabhi tum میں اپنی جاندار اداکاری سے پہچانے جانے والے اداکار عماد عرفانی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کرکٹ کے حوالے سے اپنی بھرپور دلچسپی اور ماہرانہ رائے کا اظہار کیا اور موجودہ دور کے پاکستانی ویون رچرڈ کے طور پر فخر زمان کا نام لیا اداکار عماد عرفانی کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ کے بڑے مداح ہیں ان کے نزدیک اصل کرکٹ وہی ہے کیونکہ اس فارمیٹ میں کھلاڑی کی ذہنی پختگی جسمانی فٹنس اور تسلسل کے ساتھ کارکردگی سامنے آتی ہے ان کے بقول وقت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کا انداز اور شوق بدلتا جا رہا ہے پانچ دن کا کھیل اب بیس اوورز تک محدود ہو...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک بیماریوں کے خلاف مدافعت کے لیے معمول کی ویکسینیشن کی ملک گیر فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے گراس روٹ لیول تک آگاہی اور کمیونٹی موبلائیزیشن یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو 21 سے 27 اپریل کو شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے بارے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ مزکورہ مہم میں ساڑھے 45 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ...
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے وفاق کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا ۔اسی طرح اس قانون کے بنانے میں وفاقی حکومت یا ایس آئی ایف سی سے ڈکٹیشن لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر پٹرولیم کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر نے ٹی وی پروگرام میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے کسی کاغذ پر دستخط نہیں کیے ہیں اور نہ وفاق سے معاہدہ ہوا ہے،وفاقی وزیر اپنے بیان کا ثبوت دیں، وگرنہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بالر حارث رؤف نے اپنی سب سے قیمتی ٹرافی کے ساتھ دل موہ لینے والی تصویر شیئر کر دی۔اولاد کی خوشی والدین کے لیے دنیا کی سب سے بڑی نعمت و ایوارڈ ہوتی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بالر حارث رؤف نے بھی اپنی یہی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹی ہے، جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کو تھامے ہوئے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حارث رؤف نے محبت بھرا جملہ لکھا ہے کہ اپنی سب سے قیمتی ٹرافی لے کر جا رہا ہوں۔مداحوں نے اس تصویر پر بھرپور محبت کا اظہار کیا ہے اور اس پر کیے گئے تقریباً ہر تبصرے پر ماشاء اللّٰہ کہا...
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب ہیں کرس رائٹ مشرق وسطیٰ کے سرکاری دورے پر ہیں اس دورے میں متحدہ عرب امارات اور قطر کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گے.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان اس بارے میں بات چیت جاری ہے کہ کمرشل بنیادوں پر سعودی عرب میں جوہری توانائی کی صنعت کے قیام کے لیے کس طرح تعاون کیا جا سکتا ہے سعودی عرب ہمیشہ سے سویلین جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کی...
امریکی صدرکادعویٰ ہے کہ اس نے عہدہ سنبھالنے کے بعدغزہ اوریوکرین میں امن قائم کرنے کی سفارتی کوششیں شروع کردی تھیں لیکن ایران اورروس کی علاقائی مداخلت اور حماس،حزب اللہ جیسے گروہوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے یہ ناکام ہوچکی ہیں جبکہ روس، ایران اورحماس امریکی صدرکوعالمی صہیونی سازش کاایک مہرہ قرار دیتے ہوئے ان الزامات کی تردیدکررہے ہیں اورساری صورتحال کااسرائیل اوراس کے مربی امریکا اور مغربی ممالک کوقراردے رہے ہیں۔ان کا کہناہے کہ ٹرمپ نے عہد صدارت سنبھالنے کے بعدچند ماہ کے دوران ہی پہلے غزہ پراپنے قبضے کے پلان کا اعلان کیا،یورپ کوملامت کرتے ہوئے ڈنمارک سے گرین لینڈجزیرہ واپس لینے کی دھمکی دے ڈالی، نیٹو پر شدید تنقیدکرتے ہوئے یورپی یونین کوبرابھلاکہا،اپنے پڑوسی کینیڈاپرکھلم کھلا دھمکیوں...
آج 17 اپریل 2025 کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کوئی میچ شیڈول نہیں ہے۔ گزشتہ روز 16 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا، جبکہ اگلا میچ 18 اپریل کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ہوگا۔ مزید پڑھیں: ‘شرمندہ کرنا بند کریں’، میچ کے بہترین کھلاڑی کو ہیئر ڈرائیر دینے پر کراچی کنگز انتظامیہ تنقید کی زد میں اب تک کھیلے گئے میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ تینوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ لاہور قلندرز 2 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز ایک، ایک میچ جیت کر بالترتیب تیسرے...
خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند میں آج بھی آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گزشتہ روز باجوڑ،مردان،مالاکنڈ،لوئر دیر،مانسہرہ ،خیبر،سوات،کوہاٹ سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں طوفانی بارشیں ہوئیں۔ضلع خیبر میں سیلابی ریلےمیں گاڑی بہہ گئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ادھر بٹ گرام میں پہاڑوں سے آنے والا سیلابی ریلا کئی موٹرسائیکلیں بہا لے گیا، موسلا دھار بارشوں سے باغات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
بھارتی ٹیلی ویژن اداکار عامرعلی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے بچپن سے جڑے ایک تلخ تجربے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک آن لائن پلیٹ فارم سے بات کرتے ہوئے عامر علی نے انکشاف کیا کہ جب وہ صرف 14 سال کے تھے تو ممبئی کے ایک ٹرین سفر کے دوران انہیں نامناسب طریقے سے چھوا گیا اور اس جنسی ہراسانی کے واقعے نے ان کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑا جس کی وجہ سے انہوں نے ٹرین میں سفر کرنا ہی چھوڑ دیا۔ اداکارہ سنجیدہ کے سابق شوہر عامرعلی نے مزید بتایا کہ اس ناخوشگوار تجربے کے بعد انہوں نے ہم جنس پرست مردوں کے...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف معیشت کی بحالی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کے پی کے حکومت اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں۔ 9 مئی والوں نے اپنی سیاست کی خاطر ملک کے دفاعی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا۔ گرمیوں میں کس قسم کے لباس پہننے سے پرہیز کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین کرنے والے اس ملک کے دشمن ہیں۔ ہم نے صوابی جا...