پاکستان ایس سی او رکن ممالک کیساتھ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے،عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے، ایس ای او کے رکن ممالک میں توانائی، تجارت انویسٹمنٹ اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے رکن ممالک کنیکٹیویٹی اور باہمی روابط میں اضافے سے ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم نورلان یرمیک بائیف نے وفد کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا ، سیکرٹری جنرل ایس سی او نے صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز عاطف اکرام شیخ اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی ،ملاقات میں ایس سی او رکن ممالک میں تجارتی تعلقات میں اضافے ،سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دورے کے موقع پر سیکرٹری جنرل ایس سی او نورلان یرمیک بائیف نے کہا کہ دورہ پاکستان میں پرجوش استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کے فعال کردار کو سراہتے ہیں،ایس سی او کے رکن ممالک کو امن کے قیام اور اپنے لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے، ایف پی سی سی آئی کو بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر سراہتے ہیں، رکن ممالک کو ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پروڈکشن میں اضافے کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے فایدہ اٹھانا چاہیے، ایف پی سی سی آئی ایس سی او بزنس کونسل میں بہتری کے حوالے سے تجاویز دے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نورلان یرمیک بائیف کی قیادت میں رکن ممالک کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، سیکرٹری جنرل ایس سی او نورلان یرمیک بائیف کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے، انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2024 میں پاکستان نے ایس سی او بزنس کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا، اس کانفرنس نے رکن ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا،ایس ای او کے رکن ممالک میں توانائی، تجارت انویسٹمنٹ اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں، ایس سی او کے پلیٹ فارم سے رکن ممالک کنیکٹیویٹی اور باہمی روابط میں اضافے سے ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایس سی او سیکرٹریٹ سہیل خان نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان کے بڑے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کی فہرست فراہم کرے، یہ فہرست اور تفصیلات ایس سی او کے ویب سائٹ پر لگائی جائیں گی، اس اقدام کے نتیجے میں رکن ممالک کے کاروباری افراد کو باہمی رابطوں میں آسانی ہو گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکرٹری جنرل ایس سی او شنگھائی تعاون تنظیم نورلان یرمیک بائیف ایف پی سی سی آئی او کے رکن ممالک عاطف اکرام شیخ رکن ممالک کے ایس سی او کے میں اضافے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے 20 اپریل کو شہدائے غزہ کانفرنس کا اعلان کر دیا
مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری اور بچوں، عورتوں، صحافیوں کو نشانہ بنانا اخلاقی دیوالیہ پن کی بدترین مثال ہے۔ مرکزی مسلم لیگ اہل غزہ کیساتھ ہے، کراچی میں شہداء غزہ کانفرنس میں شہری شریک ہو کر اس امر کا ثبوت دیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ اسرائیل کیخلاف کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ظلم، جبر، قتلِ عام اور نسل کشی کے تمام عالمی قوانین کو روند کر رکھ دیا ہے۔ غزہ اس وقت زمین پر جہنم بن چکا ہے، 20 اپریل کو شہداء غزہ کانفرنس کے بعد بھی غزہ لہو لہو ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کی تحریک جاری رہے گی، مرکزی مسلم لیگ اہل غزہ کیساتھ کھڑی ہے، مسلم دنیا کو متحد ہو کر اسرائیل کیخلاف مشترکہ مزاحمت کرنی ہوگی۔ حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری اور بچوں، عورتوں، صحافیوں کو نشانہ بنانا اخلاقی دیوالیہ پن کی بدترین مثال ہے۔ مرکزی مسلم لیگ اہل غزہ کیساتھ ہے، کراچی میں شہداء غزہ کانفرنس میں شہری شریک ہو کر اس امر کا ثبوت دیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ اسرائیل کیخلاف کھڑا ہے۔