Nawaiwaqt:
2025-04-22@01:58:12 GMT

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے، افغانستان کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور دیگر سیکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی. بنگلادیش کے ساتھ سیکریٹری خارجہ سطح پر خوش گوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے.

نائب وزیراعظم کا دورہ افغانستان انتہائی اہم پیش رفت ہے. ہم افغانستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ سیکریٹری خارجہ سطح پر بات ہوئی. بنگلا دیش کے ساتھ کچھ دیرینہ معاملات بھی زیرغور آئے. چین ہمارا ایک دیرینہ دوست ہے. بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔ہفتہ وار بریفنگ میں شفقت علی خان نے بتایا کہ بھارتی وزیرخارجہ نے پاکستان پر الزامات عائد کئے. وہ پاکستان پر ہر موقع پر بیان بازی کرتے ہیں، سانحہ جعفر ایکسپریس کی تحقیقات جاری ہیں. دفتر خارجہ دہشت گردی افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے. امریکا نے آصف مرچنٹ سے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے ساتھ کا دورہ

پڑھیں:

اسحق ڈار اہم ترین دورے پر کابل چلے گئے،قائمقام وزیراعظم ،وزیرخارجہ سے ملیں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہفتہ کو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ افغانستان کے ایک روزہ دورے پر افغانستان چلے گئے۔اسحاق ڈار افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند اور عبوری وزیر خارجہ سے امیر خان متقی سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، دورے کے دوران پاک افغان وفود افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کریںگے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان حکومت کے نمائندہ وفد نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا سے بھی ملاقات کی تھی۔ جس میں ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغان باشندوں کی وطن واپسی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
  • پاکستان اور افغانستان کا کابل ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں: پاکستان افغانستان کا بہتر روابط، مضبوط ٰتعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق
  • اسحق ڈار اہم ترین دورے پر کابل چلے گئے،قائمقام وزیراعظم ،وزیرخارجہ سے ملیں گے
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ 
  • نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈارایک روزہ سرکاری دورے پرکابل پہنچ گئے ، دفترخارجہ
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل روانہ
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ
  • اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ