خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند میں آج بھی آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گزشتہ روز باجوڑ،مردان،مالاکنڈ،لوئر دیر،مانسہرہ ،خیبر،سوات،کوہاٹ سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں طوفانی بارشیں ہوئیں۔ضلع خیبر میں سیلابی ریلےمیں گاڑی بہہ گئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ادھر بٹ گرام میں پہاڑوں سے آنے والا سیلابی ریلا کئی موٹرسائیکلیں بہا لے گیا، موسلا دھار بارشوں سے باغات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

صوبائی مشیر صحت کا کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ کا اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر برہم

مشیر صحت احتشام علی نے کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ کا اچانک دورہ کیا اور ناقص انتظامی امور پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ڈی جی ہیلتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

مشیر صحت احتشام علی عوامی شکایات پر کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ پہنچ گئے جہاں ناقص انتظامی امور پر انتظامیہ کی سرزنش کی۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں چکن پاکس کی وبا پھیلنے لگی، ایمرجنسی نافذ

مشیر صحت نے گریڈ 19 کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد طارق کو ناقص انتظامی امور پر ڈی جی ہیلتھ روپرٹ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ اسپتال کا انتظامی چارج ٹائپ ڈی ہسپتال بفہ کے ایم ایس ڈاکٹر محمد نعیم کو سونپ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کی انتظامی امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو کام نہیں کرتا یا ڈیلیور نہیں کرسکتا وہ ایسے ہی جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خیبر پختونخوا محکمہ صحت مشیر صحت

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت نے مدارس کیلیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان
  • سوات؛ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی
  • خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • صوبائی مشیر صحت کا کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ کا اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر برہم
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسلا دھار بارش، ژالہ باری کی پیشگوئی
  • رات گئے محتلف شہروں میں موسلا دھار بارش،فصلوں کو نقصان