2025-04-23@22:09:41 GMT
تلاش کی گنتی: 1071

«جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر»:

(نئی خبر)
    اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر اسے اپ ڈیٹ کرلیں۔گوگل کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں موجود ایک بڑی سکیورٹی خامی دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، تو اس میں موجود سکیورٹی کمزوری بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے کمپیوٹرز میں کروم براؤزر میں یہ سکیورٹی خامی سامنے آئی تھی۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس نے سکیورٹی کمزوری کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹ کی ہے۔گوگل نے بتایا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل اورعلماءکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں،کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے، ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کےلئے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس ضمن میں کونسل اپناقائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلامی نظریاتی...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کلمت میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ معصوم مسافروں کو بس سے اتار کر شناخت کی بنیاد پر قتل کرنا گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائی ہے۔(جاری ہے) جاری بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشتگردوں نے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر وحشیانہ فعل انجام دیا ہے اور شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے ،دہشتگردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو ایسی کارروائیوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا،جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہارڈ...
    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر کے علاقے کلمت میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ معصوم مسافروں کو بس سے اتار کرشناخت کی بنیاد پر قتل کرنا گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائی ہے۔کوئٹہ سے جاری کیے گئے مذمتی بیان میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ  دہشت گردوں نے بلوچستان کی روایات، مہمان نوازی اور امن پسندی کو پامال کر دیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر وحشیانہ فعل انجام دیا، شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔ گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کلمت میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ بے گناہ معصوم مسافروں کو بس سے اتار کر شناخت کی بنیاد پر قتل کرنا گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائی ہے۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر وحشیانہ فعل انجام دیا ہے اور شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے ،دہشتگردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو ایسی کارروائیوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا،جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) آئی ایم ایف نے قرضہ پروگرام کے تحت نئی قسط کے اجراء کے لئے پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان  کا کیس اب آئی ایم ایف کے بورڈ میں جائے گا اور بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرضہ کی نئی قسط مل جائے گی۔ آئی ایم ایف کے بیان کے مطابق مذاکرات میں قرضہ پروگرام کے ریویو کی تکمیل کے علاوہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان  28 ماہ پر محیط نئے ماحولیاتی لچکدار قرض پروگرام پر بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے، 28ماہ کے اس پروگرام کا کل حجم ایک ارب 30کروڑ ڈالر ہو گا، اس نئے پروگرام کے تحت رقم بھی قسط کی...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران کپتان ٹام لیتھم کے دائیں ہاتھ میں گیند لگنے سے فریکچر ہو گیا جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا ہے کہ ہنری نکلز کو ٹام لیتھم کی جگہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کرنے والے مائیکل بریسویل کپتانی جاری رکھیں گے۔ ون ڈے سیریز میں مچ ہے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ول ینگ بھی صرف پہلے ون ڈے میں دستیاب ہوں گے، وہ بچے کی ولادت کی وجہ سے باقی میچز نہیں کھیلیں گے۔ ول ینگ کی...
    کراچی: ترجمان واٹر کارپوریشن کراچی کے مطابق، کے الیکٹرک کی جانب سے حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے کیبل میں فالٹ کے سبب اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں پانی کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق، حب پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 94 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، تاہم کیبل فالٹ کے باعث اس وقت حب پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو صرف 52 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: حب پمپنگ اسٹیشن پانی فراہم کرنے والی مرکزی لائن پھٹ گئی واٹر کارپوریشن نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ پانی کی فراہمی معمول پر آنے تک ضلع غربی اور کیماڑی کے...
    وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی صارفین کو دینے کی منظوری دے دی، سولر نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پر مزید مشاورت کے بعد سفارشات دوبارہ کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے اور 1.3 ارب ڈالر فنڈنگ پر اظہار اطمینان کیا۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے بیگاس پاور پلانٹس کے معاہدوں پر نظرثانی کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے وسل بلور پروٹیکشن ایکٹ 2025 کی اصولی منظوری دے دی، اسلام آباد میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔ آئی ایم...
    اسلام آباد(ممتازرپورٹ)نیب پشاور نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور منصوبے میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں وزیراعظم کے مشیروسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ سمیت کئی اہم شخصیات کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا جب کہ بعض افراد کے خلاف تحقیقات جاری رہیں گی۔ نیب نے احسن رفیق اور مامون الرشید کے خلاف کیس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو مزید کارروائی کے لیے ریفر کر دیا ٹرانس پشاور کے سابق سی ای او فیاض احمد ،صفدر شبیر ،وقاص صالحین ،محمد عمران ، LMKR کے سی ای او عاطف رئیس بھی بری ،ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ (EBM) میں تفصیلی جائزے کے بعد، نیب چیئرمین نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کئی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)نیب خیبر پختون خوا نے پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔(جاری ہے) ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف شواہد نہیں ملے، نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔ترجمان نے بتایاکہ کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جس میں 3 چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع ہوا تھا۔شہاب علی شاہ منصوبے کے وقت...
    پرویز خٹک----فائل فوٹو نیب خیبر پختون خوا نے پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف شواہد نہیں ملے، نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔ بی آر ٹی منصوبے پر پرویز خٹک کی گول مول گفتگوبس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر سابق وزیراعلیٰ اور... ترجمان کا کہنا ہے کہ کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جس میں 3 چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ...
    آئی ایم ایف قرض پروگرام کی اگلی قسط دینے پر راضی ہوگیا ہے اور پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ گزشتہ 18 ماہ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی بہتر رہی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی، حکومت نے آئی ایم ایف کو منا لیا آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستانی معیشت نے عالمی اعتماد بحال کیا، پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی، گزشتہ 18 ماہ میں معاشی نظم و ضبط نظر آیا۔ پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بھی قرض معاہدہ طے ہوا ہے۔ مزید پڑھیں: ریئل اسٹیٹ شعبے کے لیے بڑا ریلیف، آئی ایم ایف...
    واضح مزاحمت کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت جنوبی ہند کی ریاستوں پر ہندی تھوپنے کے لیے بے تاب ہے اور اِس معاملے میں اُسے اِن ریاستوں کے عوام کے جذبات کا بھی احساس نہیں۔ تامل ناڈو کے وزیرِاعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا ہے کہ جنوب کی ریاستوں پر ہندی تھوپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم کھل کر مزاحمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندی تھوپے جانے کے خلاف جلد اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔ ایم کے اسٹالن نے کہا کہ اُن کی حکومت دو زبانوں کی پالیسی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت مالیاتی معاملات میں...
    سپریم کورٹ میں ایک مشاورتی اجلاس میں چیف جسٹس نے کہا سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی سٹیک ہولڈرز ہیں، سائلین کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آنا مثبت عوامی تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اصلاحات کا مقصد سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار، ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جاری عدالتی اصلاحات کا جائزہ لیا، چیف جسٹس نے عدالتی طریقہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں ایک طرف کرکٹ کھیلی جا رہی ہے وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویلنگٹن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ نے روایتی ڈانس ’ہاکا‘ پیش کیا جس سے تمام کھلاڑی محظوظ ہوئے اور ڈانس کی ویڈیوز بھی بناتے نظر آئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ابراہیم اعوان لکھتے ہیں کہ شاہین اور شاداب خان کو دیکھ کر ماؤری قبیلہ بھی خوش نہیں ہے۔ راجہ آفریدی نے لکھا کہ طلبا سلمان آغا اور شاہین پر غصہ کر رہے ہیں۔ فرہاد کشمیری...
     چیف جسٹس آف سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی  نے کہا ہے کہ سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی اسٹیک ہولڈرز ہیں، عدالتی اصلاحات کا مقصد صرف مقدمات کے بوجھ کو کم کرنا نہیں بلکہ سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کو انصاف تک رسائی کو مزید وسعت دینے کی کوششوں کے تحت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی  اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرارسلیم خان،ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی،سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن سیدہ تنزیلہ نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک ترقی پسند لبرل جمہوریت ہے، چیف جسٹس یحییٰ...
    فوٹو: اسکرین گریپ : قومی اسمبلی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں ممبر کمیٹی آغا رفیع اللّٰہ نے انکشاف  کیا ہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل انسانی اسمگلنگ میں ملوث یے یہ جعلی ڈگریوں پر نرسز کو باہر بھیج رہا ہے۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس مہیش کمار میلانی کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی میں نرسنگ کونسل کی بےضابطگیوں پر شدید تشویش کی گئی۔کمیٹی کی رکن شازیہ صوبیہ نے انکشاف کیا کہ دبئی، قطر اور سعودی عرب سے تین نرسنگ گروپ جعلی ڈگریوں پر واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ جبکہ عالیہ کامران نے بتایا کہ نرسنگ کونسل کی جانب سے کمیٹی کے مختلف ممبران کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔عالیہ کامران نے مزید کہا...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ "انڈیا اتحاد" کی پارٹیوں میں نظریات اور پالیسیوں میں تھوڑا سا اختلاف ہو سکتا ہے لیکن وہ ملک کے تعلیمی نظام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آر ایس ایس نے بھارت کے تعلیمی نظام پر مکمل طور پر قابو پالیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ "انڈیا اتحاد" کی پارٹیوں میں نظریات اور پالیسیوں میں تھوڑا سا اختلاف ہو سکتا ہے لیکن وہ ملک کے تعلیمی نظام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ راہل گاندھی نے انڈیا اتحاد سے منسلک طلبہ تنظیموں کی طرف سے نئی...
    ---فائل فوٹو موٹر وے پولیس نے مٹیاری کے قریب کارروائی کی ہے۔ رحیم یار خان: پولیس کی کچے میں کارروائی، ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش ہلاکرحیم یار خان پولیس نے کچے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش کو جہنم واصل کردیا۔ موٹر وے پولیس نے گاڑی سے 10 لاکھ روپے مالیت کا گٹکا اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد کر لیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
    تہران(نیوزڈیسک)ایران کے پاسداران انقلاب نے خلیج کے 3 اسٹریٹجک جزائر پر نئے میزائل نظام کی رونمائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قریبی ’دشمن کے ٹھکانوں، بحری جہازوں اور اثاثوں‘ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ یہ ہتھیار آبنائے ہرمز کے قریب تب الکبریٰ، تونب الصغرہ ور ابو موسیٰ پر تعینات کیے گئے تھے، جو عالمی سطح پر اک اہم شپنگ لین ہے، پاسدران انقلاب نے حال ہی میں اس علاقے میں فوجی مشقیں کی ہیں۔ ہفتے کو یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس خط کا جواب دینے کے لیے تیار ہے جس میں جوہری مذاکرات کی بحالی پر زور دیا گیا تھا اور خبردار کیا گیا تھا کہ اگر ایران...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ نے 30ہزار طلبا کیلئے گوگل سکالرشپ کا اعلان  کردیا،مراد علی شاہ نے 30ہزارگوگل کیریئر سرٹیفکیٹ سکالر شپ کا افتتاح کردیا۔ نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق سندھ حکومت اور گوگل کے درمیان ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلاب لا رہی ہے،سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے،ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی ترقی کو فروغ ملے گا، سندھ کے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کررہے ہیں۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلا، ایک اور مقدمہ درج مراد علی شاہ نے کہا کہ پچھلے سال 1500طلبا کو...
    ظفر علی کے بھائی نے الزام لگایا کہ انہیں پیر کے روز تین رکنی عدالتی کمیشن کے سامنے گواہی دینے سے روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں گزشتہ برس 24 نومبر کو ہوئے تشدد کے سلسلے میں پولیس نے متنازعہ مذہبی مقام شاہی جامع مسجد کے سربراہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 24 نومبر کو سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ہنگامہ ہوا تھا جس میں 4 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 29 پولس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق اور سماجوادی پارٹی...
    سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیفٹ) سے نکالنا سلطان علی الانہ کے اہم کارناموں میں سے ایک ہے۔ملک کی مالیاتی اور سماجی شعبوں میں خدمات انجام دینے والے سلطان علی الانہ کو یومِ پاکستان پر نشان خدمات کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔سلطان علی الانا پاکستان میں مائیکرو فنانس کے بانی ہیں، ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں ان کا اہم کردار ہے۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے ملک کو نکالنا سلطان علی الانا کے اہم کارناموں میں سے ایک ہے۔پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو منیر کمال کا کہنا ہے کہ انہوں نے...
    اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والی بمباری میں حماس کے سینیئر رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صلاح البردویل اہلیہ سمیت خیمے میں موجود تھے جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں ’یہ یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے‘،حماس کی اسرائیل کو بڑی دھمکی اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں کم از کم 35 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے صلاح البردویل کا شمار حماس کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا تھا، اور وہ فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن بھی...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی اور پہلے منتخب وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔بلاول بھٹو نے پی پی پی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان کا اعزاز ملنے پر جاری بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹوازم کی پیروکار ہے، اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ کار بند رہے گی۔ ذوالفقار علی بھٹو کو بعداز وفات نشان پاکستان عطا کردیا گیاسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کےلیے نشانِ پاکستان کا اعزاز بھٹوازم کے نظرے کی ایک اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے عید الفطر اور موسم بہار کے موقع پر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔ دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک 3 دن کے لیے...
    ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ڈوالفقار بھٹو کو بعد از شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان کا اعزاز ملنے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کو بعد از شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، آئینِ پاکستان کے خالق شہید ذوالفقار علی بھٹو کیلئے نشانِ پاکستان کا اعزاز بھٹوازم کے نظرئیے کی ایک اور فتح ہے پاکستان کے سابق وزیرخارجہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز...
    اپنے ایک ٹویٹ میں استنبول کے مئیر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جمہوریت کو پہنچائے جانے والے نقصان اور بدنماء داغ کو دھو کر رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سزا سنائے جانے کے بعد "رجب طیب اردگان" کے سیاسی حریف اور استنبول کے مئیر "اکرم امام اوغلو" نے کہا کہ ہم اپنی جمہوریت کو پہنچائے جانے والے نقصان اور بدنماء داغ کو دھو کر رہیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں کیا۔ واضح رہے کہ ترکیہ کی ایک عدالت نے کرپشن کے الزام میں اکرم امام اوغلو کو سماعت مکمل ہونے تک قید کی سزا سنا دی۔ جس پر انہوں نے رجب طیب اردگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں  مزید ریلیف فراہم کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا .جس میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔شہباز شریف نے کہا کہ جینریشن کمپنیوں کے خاتمے (liquidation) کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر امور جلد از جلد...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد ناگزیر ہے۔ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور طویل جدو جہد کا ثمر ہے جسے ہم نے سنبھالنا ہے اور اس کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے بانیانِ پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کو برصغیر کے مسلمانوں نے علحیدہ وطن کے قیام کا عزم کیا تھا۔ انہوں نے کہا...
    ایران کے پاسداران انقلاب نے خلیج کے 3 اسٹریٹجک جزائر پر نئے میزائل نظام کی رونمائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قریبی ’دشمن کے ٹھکانوں، بحری جہازوں اور اثاثوں‘ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ یہ ہتھیار آبنائے ہرمز کے قریب تب الکبریٰ، تونب الصغرہ ور ابو موسیٰ پر تعینات کیے گئے تھے، جو عالمی سطح پر اک اہم شپنگ لین ہے، پاسدران انقلاب نے حال ہی میں اس علاقے میں فوجی مشقیں کی ہیں۔ ہفتے کو یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس خط کا جواب دینے کے لیے تیار ہے جس میں جوہری مذاکرات کی بحالی پر زور دیا گیا تھا اور خبردار کیا گیا تھا کہ اگر...
    عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔وفاقی وزارت تعلیم نے عید الفطر اور موسم بہار کے موقع پر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے ایسا ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پنجاب حکومت کے نوٹس کے مطابق تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک تین دن کے لیے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات...
    پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی، بلاول بھٹوعوام کو خوداعتماد میں لیں گے، مراد علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز کراچی:یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی۔ بلاول بھٹوعوام کو خود اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینئر سیاستدان سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ نوائے وقت کی مسلسل اشاعت کے 85 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تحریک پاکستان سے قیام پاکستان اور اب تک نوائے وقت نے ہمیشہ بامقصد اور ملک و قوم کی ترجمانی کی صحافت کی جسے ہر سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ نوائے وقت کی 85 ویں سالگرہ ایسا موقع ہے جس میں پاکستان کی صحافتی ارتقاء کا سفر کامیابی و کامرانی سے جاری ہے جناب مجید نظامی مرحوم نے ادارہ نوائے وقت کو پروان چڑھایا اورجدید صحافت میں جرات و بے باکی نوائے وقت کا طرہ امتیاز بنایا ہے۔ سید غوث علی...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سندھ میں پانی کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بحران کی وجہ سے زراعت اور معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جبکہ سندھ کے کسان اور ماہی گیر مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے دریائے سندھ پر نئے کینال بنانے کے منصوبوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے پانی کے بحران کو مزید سنگین بنا دیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سے سندھ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد ناگزیر ہے ،پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور طویل جدوجہد کا ثمر ہے، جسے ہمیں دل و جان سے سنبھالنا اور اس کی ترقی و استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پرجاری پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانیانِ پاکستان اور اسلاف کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے...
      اسلام آباد: پاکستان میں زمین سے محبت کے اظہار کیلئے ارتھ آور کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان میں پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ اور ایوان صدر کی لائٹیں بند کر دی گئیں، لاہور میں واپڈا ہاؤس کی روشنیاں گل کر دی گئیں۔ پشاور میوزیم، کراچی میں مزار قائد کی لائٹیں بند کردی گئیں، کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کی لائٹیں بند کر دی گئیں، ارتھ آور پر لائٹس ایک گھنٹے کےلیے بند کی گئی ہیں۔ مینارپاکستان اور بادشاہی مسجد کی لائٹیں بند نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ 2007 میں ارتھ آور متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے۔ ارتھ آور کو منانے کا مقصد کرہ...
    پاکستان میں ارتھ آور کا آغاز ہوگیا ہے، پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند کردی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی غیرضروری لائٹس بند کردی گئی ہیں۔ ارتھ آور پر لائٹس ایک گھنٹے کےلیے بند کی گئی ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا تھا کہ رواں سال ارتھ آور توانائی اور پانی کے تحفظ کی اپیل کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ آج رات 8:30 سے 9:30 زمین کے نام وقف کیا جائے گا۔ آرتھ آور مناتے وہئے اسلام آباد میں متعدد اہم مقامات پر ایک گھنٹے کےلیے غیرضروری بتیاں بند کی گئی ہیں۔ ایوان صدر، وزاراعظم ہاؤس، پارلیمنٹ ہاؤس پر غیر ضروری بتیاں بند کی گئیں۔ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ،...
    پاکستان میں ارتھ آور کا آغاز ہوگیا ہے، جس کا مقصد زمین سے اپنی محبت کا اظہار کرنا ہے۔ پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں اس وقت بند کردی گئی ہیں، اور یہ سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ارتھ آور پارلیمنٹ ہاؤس زمین سے محبت لائٹیں بند وی نیوز
    بھارت میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار الو ارجن بن گئے جنہوں نے مختصر وقت میں بہت زیادہ کامیاب فلمیں انڈسٹری کو دیں۔ انڈین ایکسپریس پر بھارت کے دس اداکاروں کی کمائی اور اثاثوں کے حوالے سے ایک مضمون شائع کیا گیا جس میں بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین اداکاروں کی فیس اور اثاثوں کے حوالے سے اعداد و شمار فوربز میگزین کی مدد سے شائع کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق الو ارجن ایک فلم کے 300 کروڑ یعنی 3 ارب بھارتی روپے لیتے ہیں اور اس حساب سے وہ بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔ جن کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 350 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ دوسرے نمبر پر جوزف وجے ہیں جو فی...
    پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ڈومیسٹک پریکٹس میچ کے دوران چھکا مار کر فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا۔ یہ واقعہ ایل سی سی اے میں اس وقت پیش آیا جب قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کی تیاریوں میں مصروف تھی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رضوان کریز سے باہر نکل کر شاٹ کھیلتے ہیں اور گیند سیدھا ڈریسنگ روم کی طرف جا کر نسیم شاہ کے فون سے ٹکراتی ہے جو کرسی پر رکھا ہوا تھا۔ نسیم شاہ نے فوراً فون چیک کیا لیکن ان کے چہرے کے تاثرات سے لگا کہ فون ناکارہ ہو چکا تھا۔...
    منہاج القرآن کے شہراعتکاف سے خطاب کرتے ہوئے بانی تحریک منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ آپ ؑکی شہادت نے امت مسلمہ کو یہ پیغام دیا کہ دنیا کی فانی خواہشات کے بجائے آخرت کی کامیابی کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔ حضرت علی ؑکی زندگی میں ہمیں بے شمار ایسے اصول ملتے ہیں جو آج بھی ہماری اجتماعی زندگی کیلئے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف سے عشق الٰہی اور لذت توحید کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی نافرمانیاں بڑھ جائیں تو رحمتیں اور برکتیں اُٹھ جاتی ہیں۔ اُمت آج ایسے ہی المیہ سے دو چار ہے۔ رمضان...
    مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ انھوں نے امت مسلمہ کی ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی حکام سے ملاقات بھی کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔ حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے انکار کر دیا ...
    قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت جیلوں میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنا شروع ہو گیا ہے۔  ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قیدیوں کے ہاتھوں تیار کردہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی اجرت قیدیوں کے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع کی جاتی ہے۔ ماہرین کی نگرانی میں قیدیوں نے اعلیٰ معیار کی نوروزی چپل تیار کرنا سیکھا ہے، جو خوبصورتی، معیار اور پائیداری کے لحاظ سے منفرد ہیں۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ رہائی کے بعد بھی معاشرے کا مفید حصہ بن سکیں۔ عید سے...
    بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے انتہائی قابلِ اعتراض معاملات سے متعلق شکایات کے حوالے سے انتہائی نرم دلی، بلکہ دریا دلی کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج اخلاقی زوال سے متعلق شکایات کی سماعت کے دوران قانون اور قوائد سے ہٹ کر اپنی رائے کی روشنی میں تجاویز پیش کرنے لگے ہیں۔ دو دن قبل سپریم کورٹ نے ہراساں کیے جانے کی شکایات کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ کسی عورت کے جسم کے کسی نازک حصے سے چھیڑ چھاڑ اور اُسے بے لباس کرنے کی کوشش کو زنا بالجبر کی کوشش قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اب ممبئی ہائی کورٹ نے ورک پلیس میں کسی خاتون کو دیکھ کر کوئی فلمی...
    اپنے ایک بیان میں امریکی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں کی فروخت کا یہ معاملہ یو ایس اے کی خارجہ پالیسی اور سلامتی میں معاون ثابت ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون نے ریاض کو لیزر گائیڈڈ میزائل فروخت کرنے کی خبر دی۔ اس بارے میں پینٹاگون نے کہا کہ اس میزائل سسٹم کو خریدنے سے سعودی عرب کی بادشاہت کو پیش آنے والے خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ اس خبر کو شائع کرتے ہوئے امریکی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ریاض کو لیزر گائیڈڈ میزائلوں کی فروخت دیگر گائیڈڈ میزائل سسٹمز کے مقابلے میں نقصان کے بہت کم خطرے کے ساتھ اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ الجزیرہ...
    وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 8 اور 9 اپریل کو جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، فورم میں دنیا بھر سے وزراء، سرمایہ کار اور ماہرینِ معیشت شرکت کریں گے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم نے اسلام آباد میں غیر ملکی سفیروں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 پر بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے معدنی ذخائر، تانبے اور سونے کی کانیں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کےلیے مواقع فراہم  کرتے ہیں۔انھوں نے کہا فورم میں حالیہ پالیسی اصلاحات اور معدنی وسائل کے شعبے میں ترقی کو اجاگر کیا جائے گا۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ فورم میں ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کو...
    ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل پشاور نے چھاپہ مار کارروائی میں رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت نواب خان کے نام سے ہوئی ہے۔ لیبیا کشتی حادثات میں ملوث عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کے موبائل فون سے ویڈیوز، تصاویر، میسیجز اور بینک ٹرانزیکشنز بھی برآمد کی ہیں، یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم رواں ماہ  لیبیا میں ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم اور اس کے ساتھی افریقہ اور گلف ممالک سے انسانی اسمگلنگ کا...
    اسلام آباد: رواں سال ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ کارروائی ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل پشاور کی جانب سے کی گئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت نواب خان کے نام سے ہوئی ملزم اور اس کے ساتھی افریقا اور گلف ممالک سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم رواں ماہ لیبیا میں ہوئے کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متعدد متاثرین کو یورپ بھجوانے کے لئے بھاری رقوم وصول کیں، ملزمان نے شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے کی کوشش...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے وزارت ریلوے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروسز (پریکس) اور جنرل منیجر ویلفیئر اینڈ اسپیشل انیشیٹوز (جی ایم ڈبلیو ایس آئی) کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دونوں اداروں کی موجودہ خدمات، ترقیاتی اہداف اور مستقبل کے منصوبوں پر اہم گفتگو کی گئی۔وزیر ریلوے کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں پاکستان ریلوے کے آٹھ ہسپتال اور 44 ڈسپنسریاں ریلوے کے موجودہ و سابقہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو معیاری، سستا اور شفا بخش علاج فراہم کر رہی ہیں۔ صرف گزشتہ سال کے دوران ان ہسپتالوں سے...
    پاکستانی سفیر محمد کامران اختر ملک نے آسٹریا کے کوہ پیمائی کے ماہرین، انسٹرکٹرز، سیاحت کے پیشہ ور افراد اور تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطوں کو آسان بنانے کے لیے جامعہ بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو پاکستانی سفارت خانے کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ و بیرونی روابط، شمشاد حسین نے ویانا میں پاکستان کے سفیر محمد کامران اختر ملک کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ اس ملاقات میں ہیڈ آف چانسری حسن عباس اور سیکنڈ سکریٹری شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف بلتستان (UOBS) اور آسٹریا کے تعلیمی و سیاحتی اداروں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے...
    نیو یارک(نیوز ڈیسک)پاکستانی امریکی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی اور سینٹ کی جانب سے دو اہم قراردادیں منظور کی گئی ہیں جن کی رو سے 23 مارچ 2025 کو ” پاکستان –امریکن ہیریٹیج ڈے” جبکہ 19 مارچ 2025 کو ” پاکستان ی-امریکن بزنس ڈے” کے طور پر منایا جائے گا۔ مذکورہ قراردادیں امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ اور اس کے صدر علی راشدکی کاوشوں کا نتیجہ ہیں جن میں پاکستانی قونصلیٹ نیو یارک کی مسلسل معاونت شامل رہی۔ پہلی قرارداد کو ، جسے رکن اسمبلی رکن نادر سیج کی جانب سے اسمبلی اور سینیٹر جان لیو کی جانب سے ریاستی مقننہ کی سینیٹ میں پیش کیا گیا ، دونوں ایوانوں نے متفقہ طور پر...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے شہری مسائل کی رپورٹنگ کے لیے پورٹل بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نکاسی آب، غیر قانونی تجاوزات، سڑکوں کی کٹائی، صفائی، سیکیورٹی اور...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے شہری مسائل کی رپورٹنگ کے لیے پورٹل بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے،وزیر اعلیٰ سندھ نے عید کے بعد تجاوزات کے خلاف کارروائی کی واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات کو ہر ممکن حد تک قابلِ رسائی بنانے کیلئے سافٹ انکروچمنٹ کو ہٹایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری بلدیات خالد حیدر...
    اسلام آباد( اے بی این نیوز)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے غلط بیانی اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ ترجیح ، حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی، نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے 4 ہزار میگاواٹ سے زائد سولر سے حاصل ہونے والی بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے، اگلے 8 سالوں کے اندر سولر نیٹ...
    پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کرنے کے ساتھ قہقہے بھی لگائے۔ پارلیمنٹ کی راہداری میں ہوئی غیر رسمی ملاقات میں خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر نے گزرتے ہوئے مصافحہ کیا اور کسی بات پر قہقہے بھی لگائے۔ مختصر گفتگو کی اور خیریت بھی دریافت کی۔ مزید پڑھیں: بم دھماکے سن کر قہقہے لگانے والی شامی بچی زلزلہ کے بعد گُم سُم صحافی نے لقمہ دیا کہ ملک کے لیے بھی اکھٹے ہوں، ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟ اس پر خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم کوریڈور میں بھی نہ ملیں۔...
    نیو یارک: پاکستانی امریکی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی اور سینٹ کی جانب سے  دو اہم قراردادیں منظور کی گئی ہیں جن کی رو سے 23 مارچ  2025 کو " پاکستان –امریکن ہیریٹیج ڈے" جبکہ 19 مارچ 2025 کو " پاکستان ی-امریکن بزنس ڈے" کے طور پر منایا جائے گا۔ مذکورہ قراردادیں  امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ  اور اس کے صدر علی راشدکی کاوشوں  کا نتیجہ ہیں جن  میں   پاکستانی قونصلیٹ نیو یارک  کی مسلسل معاونت شامل رہی۔ پہلی قرارداد کو جسے رکن اسمبلی رکن نادر سیج کی جانب سے اسمبلی  اور سینیٹر جان لیو کی جانب سے ریاستی مقننہ کی  سینیٹ میں پیش کیا   گیا، دونوں ایوانوں نے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔...
    وی نیوز ایکسکلیوسیو میں دفاعی تجزیہ کار  میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ پاکستان اس وقت حالات جنگ میں ہے۔ ہر پاکستانی اس جنگ میں دشمن کے نشانے پر ہے، جب کہ یہ سب کچھ انڈیا کر رہا۔ انڈیا پالیسی کے تحت دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ انڈیا جنگ کے ذریعے کشمیر حاصل نہیں کر سکتا پاکستان اور انڈیا کا ایک ہی کنفلکٹ ہے اور وہ صرف کشمیر ہے، اور کشمیر کو انڈیا ڈائریکٹ جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کر سکتا، اس لیے انڈیا اب دہشتگردی کے ذریعے ماحول خراب کر رہے ہیں۔ آج کی جنگ ماضی سے مختلف ہوگئی زاہد محمود نے کہا کہ آج کی جنگ ماضی سے مختلف ہوگئی ہے، انڈیا چاہتا...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی وزراء، سیکرٹریز اور وفاقی محکموں کے سربراہوں کی ایک ساتھ کوئٹہ آمد ہوئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاق سے متعلق بلوچستان کے قابل حل زیر التواء  امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف وفاقی وزارتوں اور محکموں سے متعلق 47 ایجنڈا پوائنٹس زیر غور لائے گئے۔ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پی پی ایل کے ذمہ واجب الادا تین سالہ واجبات کی بلوچستان کو ادائیگی پر بھی اتفاق ہوا۔ بلوچستان میں انسداد سمگلنگ مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ زمینداروں کو درپیش برقی مسائل...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور قہقہے بھی لگائے۔ صحافیوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں سے سوال کیا گیا کہ یہ اچھے تعلقات ملاقات کی حد تک ہیں، ملک کیلیے بھی اکھٹے ہو، ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ضرور ہونا چاہیے، اس میں کوئی شک نہیں، ماضی کی راویات تھی، پارلیمنٹ کی اور پارلیمنٹرینز کی روایات تھیں۔ خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم کوریڈور میں بھی نہیں ملیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر...
    مظاہرین نے کہا کہ وہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر اور بے گناہ بچوں اور عورتوں پر بمباری کرکے انہیں شہید کرنے کی شدید اور پر زور مذمت کرتے ہیں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پارلیمنٹ کے سامنے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف اجتماع اور پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بغیر کسی وارننگ کے 18 مارچ کی رات خیموں میں موجود خاندانوں پر حملہ کیا، خیموں پر راکٹ اور بمباری سے اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہی رات میں 404 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ ان کا کہنا تھا...
    بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی وزرا، سیکریٹریز اور وفاقی محکموں کے سربراہان کی ایک ساتھ کوئٹہ آمد ہوئی ہے۔  جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاق سے متعلق بلوچستان کے قابل حل زیر التوا امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف وفاقی وزارتوں اور محکموں سے متعلق 47 ایجنڈا پوائنٹس زیر غور لائے گئے۔  اجلاس میں وزارت پیٹرولیم، منسٹری آف میرین افیئرز، ایف بی آر، انفارمیشن، وزارت توانائی، وزارت ریلوے، وزارت مواصلات، پلاننگ کمیشن، منسٹری آف فارن افیئرز، وزارت اطلاعات و نشریات، پی ٹی اے، وزارت قانون، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ، وزارت ہوا بازی، وزارت مذہبی امور، وزارت تجارت اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ مفتاح اسمعٰیل نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی، نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے 4 ہزار میگاواٹ سے زائد سولر سے حاصل ہونے والی بجلی...
    ڈپٹی کمشنر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امام بارگاہ لسوپی سکمیدان سے قتل گاہ شریف تک دورہ کیا۔ اور وہاں یوم علی کے جلوس کے حوالے سے سکیورٹی، بجلی، صفائی ستھرائی، تبرکات اور دیگر ضروری انتظامات کے حوالے سے متعلقہ آفیسران کو احکامات جاری کئے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عارف احمد نے اسسٹنٹ کمشنر سکردو، ایکسیئن برقیات، ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹر، ایس ڈی او تعمیرات عامہ و واسا، چیف آفیسر ایم سی، انچارج ایس ڈبلیو ایم سی و دیگر آفیسران کے ہمراہ امام بارگاہ لسوپی سکمیدان کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امام بارگاہ لسوپی سکمیدان سے قتل گاہ شریف تک دورہ کیا۔ اور وہاں یوم علی کے جلوس کے حوالے سے...
    پارلیمنٹ کی راہداری میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیسٹر گوہرعلی اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی اور اس دوران دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور قہقہے لگائے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ غیر رسمی، مختصر اور خوشگوار ملاقات پارلیمنٹ کی راہداری میں ہوگئی، بیرسٹر گوہر اور نے مصافحہ کیا اور قہقہے لگائے۔ پارلیمنٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ صحافیوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں سے سوال کیا گیا کہ یہ اچھے تعلقات ملاقات کی حد تک ہیں، ملک کےلیے بھی اکھٹے ہو، ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ضرور ہونا چاہیے،...
    چیف سیکریٹری کو ہدایت دیتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ رمضان میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے، اب عید کی شاپنگ کے لیے لوگ مارکیٹس جائیں گے، لوگوں کو سہولت فراہم کریں، اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیا، مراد علی شاہ شہر کے مسائل پر غور اور فیصلہ کریں گے۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعلی سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلی مراد علی شاہ نے عید کے بعد سوفٹ انکروچمنٹ ہٹانے کی واضح ہدایت جاری کی ہے اور کراچی میں روڈ کٹنگ کو سینٹرلائز...
    روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے شہری مسائل کی رپورٹنگ کیلئے پورٹل بنانے کی ہدایت کر دی، جبکہ روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری بلدیات خالد...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ وہ شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں لیکن یہ فیصلہ وہ صرف اسی وقت کریں گی جب انہیں اپنی زندگی کا صحیح ہمسفر ملے گا حال ہی میں مایا علی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنی کزنز کے ہمراہ شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی شوبز اور دیگر موضوعات پر کھل کر بات کی دورانِ گفتگو میزبان ندا یاسر نے ان سے سوال کیا کہ وہ شادی کب کریں گی اس پر مایا علی نے جواب دیا کہ وہ اب شادی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں تاہم وہ اس معاملے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزرا کی ایوان میں عدم شرکت پر ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ برہم ہوگئے اور ایوان چلانے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے وفاقی وزراء کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایوان کے امور چلانے میں عدم تعاون پر افسوس کا اظہار کیا۔ ڈپٹی سپیکر کی جانب سے یہ فیصلہ ایوان کے احترام کی خاطر کیا گیا ہے اور وفاقی وزراء کی غیر موجودگی نے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالا۔ ڈپٹی سپیکر غلام مصطفٰی شاہ نے اجلاس کو احتجاجاً کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔ ہم اصل تیاری ایشیا کپ...
    اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق کیس کے فیصلے کے 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ عدالت میں دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔استغاثہ مکمل شواہد پیش...
    سندھ میں اساتذہ اور عملے کی حاضری کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ، حاضری کے ریکارڈ کو اکاؤنٹینٹ آفس سے براہ راست منسک کرنے اور طلباء کے داخلے کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے جیسے اقدامات کےلیے موبائل ایپلی کیشن پر کام شروع کردیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم کارکردگی، شفافیت اور نگرانی کا ایک ڈیجیٹل سفر شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کا مقصد وسائل کو حقائق کی بنیاد پر استعمال کرنا ہے۔ کراچی میں بدھ کے روز وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت اساتذہ کی ڈیجیٹل حاضری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن مولا بخش شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر غازی خان...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ سعودی عرب,وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔  وزیرِ اعظم کے دورہءِ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔   وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں.   دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود سے...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم کے دورہءِ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم کے دورہءِ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے فیصلے کے 2 ماہ بعد سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکر دیں۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ 17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، فیصلے کے دو ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کردیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ حکمرانوں...
    روشنیوں کی دنیا میں کچھ چہرے بجھ کر بھی جگمگاتے رہتے ہیں اور کچھ آوازیں خاموش ہو کر بھی سنائی دیتی ہیں۔ جذبات کو الفاظ دینے والے، احساسات کو آنکھوں میں سمونے والے اور مکالموں کو زندگی بخشنے والے اداکار محمد علی بھی ان میں سے ایک ہیں۔ بھارت کے شہر رام پور میں 19 اپریل 1931کو ایک آواز نے جنم لیا جس کا سحر آگے چل کر لاکھوں دلوں پر چھا گیا۔ ابتدا ریڈیو پاکستان سے کی جہاں ان کی آواز نے سننے والوں کو اسیر کر لیا۔ ایک صدا کار، جس کی گونج فلمی دنیا تک پہنچی اور یوں ایک ایسا ستارہ چمکا، جو آج بھی زوال سے نا آشنا ہے۔ چراغ جلتا رہا، لیکن اصل روشنی...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر شذرہ منصب علی کا کہنا ہے کہ پہلی تو بات یہ ہے کہ یہ بہت ہی اہم اجلاس تھا، اس کے بارے میں کہا گیا کہ بند کمروں میں تھا اور یہ تھا وہ تھا، کچھ ایسی باتیں ہوتی ہیں کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں، پاکستان اپنے ملک کے بارے میں جو آپ اوپنلی نہیں کر سکتے اس لیے ان کیمرہ اجلاس کیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عسکری قیادت ، سیاسی تمام قیادت موجود تھی، ہم جو ڈسکس کر رہے تھے وہ ایکسیسٹینشل تھریٹ جو پاکستان کو اس وقت ہے، پچھلے ایک سال سے آپ دیکھیں کہ کس تیزی سے...
    ملتان میں امامیہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ تمسک بالقرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ اس مہینے میں قرآن کی تلاوت عظیم ثواب رکھتی ہے، قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی زند گیوں کو سنوارنا چا ہیے۔ قرآن کی تعلیمات سے آگاہی و وابستگی اور عمل پر زور دیتے ہوئے نوجوان نسل کو قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ملتان ریجن کے زیرِانتظام سالانہ تمسک بالقرآن کانفرنس کا انعقاد رضا ھال ملتان میں کیا گیا،  جس میں ملک کے نامور علمائے کرام نے شرکت کی اور قرآن مجید کی تعلیمات پر روشنی ڈالی، اس بابرکت محفل سے علامہ سید علی رضا نقوی، سید ارشد علی...
    اسلام ٹائمز: عبرانی میڈیا کے مطابق شاباک کے سابق سربراہ نداو ارگمان نے اسرائیلی چینل 12 ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بنجمن نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ اس طرح سے برتاؤ کرتے رہے جو قانون کے خلاف ہے تو وہ ان کے بارے میں جو کچھ جانتے ہیں اسے میڈیا پر ظاہر کریں گے۔ اسرائیلی حکومت کی شاباک انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ ناداو ارگمان نے بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے رونن بار کی برطرفی کے ردعمل میں میں یہ دھمکی دی ہے۔ خصوصی رپورٹ: غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی داخلی سلامتی سے متعلق ایجنسی شاباک کے سابق سربراہ نے دھمکی دی کہ اگر نیتن یاہو نے اپنی لاقانونیت جاری رکھی تو...
    باہمی بداعتمادی کو ختم کرکے ایک دوسرے پر بھروسہ بڑھانا ہوگا، علی امین گنڈاپورکا سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا جہاں اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا، وہیں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ناصرف شرکت کی بلکہ خطاب بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو درپیش چیلنجز کے باوجود پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کا مورال بلند کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی ذکر کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے...
    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا جہاں اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا، وہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ناصرف شرکت کی بلکہ خطاب بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو درپیش چیلنجز کے باوجود پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کا مورال بلند کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی ذکر کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کی فورسز کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کو تاحال مکمل وسائل فراہم نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے کئی مسائل...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ساڑھے 5 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے اور پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اہم اجلاس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے اور پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس...
    ویب ڈیسک:  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔  قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس میں  وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہیں۔  سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا تحریک انصاف کے اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے مگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں اپنے صوبے کی نمائندگی کی  ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی...
     قومی سلامتی کمیٹی کااہم اجلاس آج ہوگا۔ دہشتگردی کے خلاف ملک کے تمام بڑے بیٹھک  میں شامل ، بڑے بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس صبح گیارہ بجے ہوگا، اجلاس قومی اسمبلی ہال میں اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف ، عسکری قیادت اور سیکورٹی ایجنسیز کے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اجلاس میں فاقی وزرا، سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما اوران کے نامزد نمائندےشرکت کریں گے جبکہ چاروں صوبوں کے گورنر اور وزرائے اعلیٰ، آزادکشمیرکےصدراوروزیراعظم، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور...
    علیزے شاہ ایک نوجوان اور خوبصورت پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے عہد وفا میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی۔ تاہم اب اکثر وہ اپنی بولڈ ویڈیوز، متنازعہ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل اور خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنے مشہور ڈرامے ’جو تو چاہے‘ کی ساتھی اداکارہ زرنش خان کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب زرنش خان نے ایک شو میں علیزے شاہ کے بارے میں متنازع تبصرہ کیا۔ ان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے زرنش کا کہنا تھا کہ ’’میرے خیال میں علیزے شاہ کسی کے خلاف بھی جیتے گی اگر بدتمیزی کا مقابلہ ہوتا‘‘۔ اس کے جواب...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں مسنگ پرسنز کے مسئلے پر بھی بات ہوگی، بہت سے لوگ دہشتگردی میں شامل ہیں، کچھ بیرون ملک بیٹھے ہیں اور ان کے نام مسنگ پرسنز کی فہرست میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: دہشتگردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس قومی معاملہ ہے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے پہلے ہمارے بانی کو رہا کرو، خواجہ آصف وزیر دفاع نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو مسنگ پرسنز کمیشن کا چیئرمین بنانے کے اقدام کو ’کمپرومائزڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رات گئے باغ ابنِ قاسم کا دورہ کیا اور وہاں کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔  اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے کے ایم سی اسپورٹس ارینا کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر پیڈل ٹینس بھی کھیلا اور اسپورٹس سہولتوں کا براہ راست تجربہ کیا۔ ان کے ہمراہ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے باغ ابنِ قاسم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے کراچی کے شہریوں کو بہتر تفریحی سہولتیں فراہم ہوں گی۔