وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
چیف سیکریٹری کو ہدایت دیتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ رمضان میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے، اب عید کی شاپنگ کے لیے لوگ مارکیٹس جائیں گے، لوگوں کو سہولت فراہم کریں، اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیا، مراد علی شاہ شہر کے مسائل پر غور اور فیصلہ کریں گے۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعلی سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلی مراد علی شاہ نے عید کے بعد سوفٹ انکروچمنٹ ہٹانے کی واضح ہدایت جاری کی ہے اور کراچی میں روڈ کٹنگ کو سینٹرلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اجلاس کے دوران ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز شہر کا دورہ کریں، مانیٹرنگ سسٹم سے گٹر بہنے، صفائی کے مسائل اور غیر قانونی پارکنگ پر نظر رکھیں۔
وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ انتظامی افسران گٹر، تجاوزات اور صفائی ستھرائی کو پورٹل پر اپ لوڈ کریں، روڈ کٹنگ کے مسائل بھی کافی ہیں جنہیں ہر صورت اسٹریم لائن کیا جائے۔ وزیرِ اعلی سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے، اب عید کی شاپنگ کے لیے لوگ مارکیٹس جائیں گے، لوگوں کو سہولت فراہم کریں، اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں روڈ کٹنگ کی اجازت اب صرف میئر یا کمشنر دیں گے، لیاری میں جاری پانی کی لائن بچھانے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلی سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کی اہم مارکیٹوں کو خوبصورت بنایا جائے، مجھے 4 مارکیٹس اس مالی سال کے آخر تک مکمل کرکے دیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے اعلی سندھ کے مسائل
پڑھیں:
ینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں کینالز منصوبوں کو مسترد کیا، بلاول کہہ چکے کہ کینالز معاملے پر عوام کے ساتھ ہوں، وزیرِاعظم کے ساتھ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے شہر سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے باعث سیہون میں پانی کا بحران پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کینالز منصوبوں کے خلاف پورا سندھ سراپائے احتجاج ہے، پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے سندھ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کی مقبولیت کے حوالے سے کہا ہے کہ عمر کوٹ کے عوام نے بتا دیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، کچھ لوگوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں۔
کینالز کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں کینالز منصوبوں کو مسترد کیا، بلاول کہہ چکے کہ کینالز معاملے پر عوام کے ساتھ ہوں، وزیرِاعظم کے ساتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وفاق کے سامنے کینالز کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، عوام کینالز منصوبوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، وکلاء کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ حیدرآباد میں گزشتہ روز جلسہ کیا، 25 اپریل کو سکھر میں جلسہ ہوگا۔