اصلاحات کا مقصد سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے، یحییٰ آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
سپریم کورٹ میں ایک مشاورتی اجلاس میں چیف جسٹس نے کہا سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی سٹیک ہولڈرز ہیں، سائلین کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آنا مثبت عوامی تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اصلاحات کا مقصد سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار، ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جاری عدالتی اصلاحات کا جائزہ لیا، چیف جسٹس نے عدالتی طریقہ کار کی ڈیجیٹلائزیشن، احتساب، شفافیت کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی سٹیک ہولڈرز ہیں، سائلین کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آنا مثبت عوامی تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ اجلاس میں اب تک حاصل کیے گئے نمایاں اہداف پر روشنی ڈالی گئی، اجلاس میں ای فائلنگ نظام کے کامیاب عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے انضمام پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجلاس میں چیف جسٹس کے ساتھ
پڑھیں:
جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے حتمی طور پر فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کےساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہوگی جو تحریک انصاف کے ایما پر قائم کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد حزب اختلاف کا کردار ادا کرتی رہے گی وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور پارلیمنٹ میں زیر غور آنے والے معاملات کا جائزہ لیتی رہے گی اور باوقت ضرورت تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہو گا۔
قومی اتحاد و یکجہتی ۔۔۔ملک دشمن سازشوں کا توڑ
جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام 27 اپریل کو مینار پاکستان کے سبزہ زار پر ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ ریلی ہو گی، اسی طرح 10 مئی کو پشاور اور 17 مئی کو کوئٹہ میں ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کے اجتماعات ہوں گے۔
جے یو آئی نے پنجاب میں نہریں نکالے جانے کے معاملے میں اپنی سندھ تنظیم کے موقف کی تائید کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی تنظیم اس بارے میں کوئی راہ عمل اختیار نہیں کرے گی۔منرلز اور مائنز کے قانون کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام صوبوں کے آئینی مفادات کا تحفظ کرے گی۔
پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
دوسری جانب سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جبکہ آج مولانا فضل الرحمان منصورہ میں حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات بھی کریں اور بعدازاں دونوں رہنما میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔