پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ، 2 ارب ڈالر ملیں گے
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
آئی ایم ایف قرض پروگرام کی اگلی قسط دینے پر راضی ہوگیا ہے اور پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ گزشتہ 18 ماہ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی بہتر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی، حکومت نے آئی ایم ایف کو منا لیا
آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستانی معیشت نے عالمی اعتماد بحال کیا، پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی، گزشتہ 18 ماہ میں معاشی نظم و ضبط نظر آیا۔ پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بھی قرض معاہدہ طے ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: ریئل اسٹیٹ شعبے کے لیے بڑا ریلیف، آئی ایم ایف پراپرٹی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنے پر راضی
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری کے بعد موسمیاتی تبدیلی کے لیے پاکستان کو 1.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام پاکستان موسمیاتی تبدیلیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر پر مسیحی برداری کو مبارک باد دی اور کہا کہ اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔