زرنش خان سوشل میڈیا پر علیزے شاہ سے معافی کیوں مانگ رہی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
علیزے شاہ ایک نوجوان اور خوبصورت پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے عہد وفا میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی۔ تاہم اب اکثر وہ اپنی بولڈ ویڈیوز، متنازعہ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل اور خبروں میں رہتی ہیں۔
حال ہی میں وہ اپنے مشہور ڈرامے ’جو تو چاہے‘ کی ساتھی اداکارہ زرنش خان کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں۔
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب زرنش خان نے ایک شو میں علیزے شاہ کے بارے میں متنازع تبصرہ کیا۔ ان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے زرنش کا کہنا تھا کہ ’’میرے خیال میں علیزے شاہ کسی کے خلاف بھی جیتے گی اگر بدتمیزی کا مقابلہ ہوتا‘‘۔
اس کے جواب میں علیزے نے مفتی مینک کے ایک پوسٹ کو ری شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’لوگ آپ کو اس طرح سمجھیں گے کہ وہ جانتے ہیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں مگر حقیقت میں وہ نہیں جانتے‘۔
اب کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اپنی غلطی کا احساس ہونے پر زرنش خان نے حال ہی میں علیزے شاہ کو اپنے الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پرائیویٹ میسج بھیجا ہے۔
جس میں زرنش نے لکھا، ’ہیلو الیزے، مجھے معلوم ہے کہ میں اس وقت کچھ احمقانہ بات کہہ گئی تھی مگر میں معذرت خواہ ہوں آپ کی والدہ کو بھی اس سے تکلیف پہنچی تھی میں آپ کی ماں سے بھی معذرت خواہ ہوں، اگر آپ مجھے معاف کر دو تو اس کیلئے میں عوامی طور پر معافی مانگنے کیلئے بھی تیار ہوں میں آپ سے پیار کرتی ہوں، ہمیشہ خوش رہیں۔"
تاہم علیزے شاہ معافی قبول کرنے کو تیار نہیں تھیں اور انہوں نے سختی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اس سے وہ ٹھیک نہیں ہوسکے گا جو آپ نے کیا ہے میں آپ کو ہرگز معاف نہیں کروں گی۔ میں نے تمہیں کیا نہیں کہا کہ تم اپنے بالوں کو ٹھیک کرو، جب میری ماں مجھے کھانا کھلاتی تھی، تو ایک نوالہ تمہارے منہ میں بھی ڈالتی تھی، میں نے تم سے کوئی غلط بات نہیں کی تھی‘۔
علیزے شاہ نے مزید کہا، ’خدا سب دیکھ رہا ہے‘۔ علیزے شاہ کا جواب اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین ملے جلے ردعمل دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔
زرنش خان اور علیزے شاہ کے درمیان لفظی جنگ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے۔ بہت سے لوگ زرنش خان کو ان کے انتہائی غیر مہذب رویے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ جبکہ کچھ مداحوں کو لگا کہ علیزے شاہ کو معافی قبول کرلینی چاہیے تھی۔
علیزے شاہ کو اپنے مداحوں کی جانب سے بھی سپورٹ مل رہی ہے جن کا خیال ہے کہ زرنش ماضی میں ان کے ساتھ غلط تھی اور انہیں پہلے علیزے کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر علیزے شاہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں، شیر افضل مروت کا دعوٰی
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو 60 دن کیلئے چپ رہنے اور سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 15 دن گزر گئے ہیں، اب صرف 45 دن باقی ہیں، کسی نے واردات نہ ڈالی تو بانی کی رہائی ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوٰی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو 60 دن کیلئے چپ رہنے اور سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 15 دن گزر گئے ہیں، اب صرف 45 دن باقی ہیں، کسی نے واردات نہ ڈالی تو بانی کی رہائی ممکن ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں گروپ بندی ابتدا سے تھی، پی ٹی آئی میں آپ کو اپنے آپ مضبوط کرنے کیلئے کسی کے پیچھے چھپنا پڑتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان پر تنقید سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا کہ سوشل میڈیا گروپ کا کنٹرول علیمہ خان کے پاس ہے، علیمہ خان نے تو میری بیماری کا مذاق بھی اڑایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کو آتے ہی بغیر کسی کوالیفکیشن کے سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا، مجھے پارٹی سے نکالنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں مورثی سیاست کے خلاف تھا، بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔
میں نے پی ٹی آئی کی تمام لیڈرشپ کی مفت وکالت کی ہے، میں نے 90 جلسے کئے، ایک روپیہ پارٹی سے نہیں لیا، میں نے بانی پی ٹی آئی کے 74 کیسز میں وکالت کی جب کہ سلمان صفدر کو دسمبر 2024ء تک 61 کروڑ روپے دیئے جا چکے ہیں۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہورہے، 3 مواقع ایسے تھے، جس میں ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی بالکل قریب تھی، 8 اکتوبر کے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے 45 دن میں الیکشن میں منتخب ہو کر اسمبلی پہنچنا تھا۔
ہم نے دسمبر میں دوبارہ مذاکرات شروع کئے، ابھی جو مذاکرات ہورہے ہیں اس میں 2 شرائط ہیں کہ بانی پی ٹی آئی چپ رہیں اور سوشل میڈیا کو لگام دیں، میرا خیال ہے بانی پی ٹی آئی کی خاموشی اسی کا تسلسل ہے۔سلمان اکرم راجہ زندگی میں کسی پارٹی کا حصہ نہیں رہے، مجھے ڈیڑھ ماہ بعد سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی میں نظر نہیں آرہے۔