2025-04-22@20:04:08 GMT
تلاش کی گنتی: 3552

«ٹیرف وار»:

(نئی خبر)
    تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کا پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو آؤٹ کردیا۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے پلٹ کر جواب دیا اور تیز بیٹنگ کر کے 4 اوورز میں اسکور 42 تک پہنچا دیا۔ آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے کارروائی میں 10 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، وزیراعظم نے کارروائی کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محمد شہبازشریف نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیراعظم نے کہا کہ ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں پر پوری قوم انہیں اور انکے اہل خانہ کو خراج تحسین...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 10 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے، کیپٹن حسنین اختر کا تعلق جہلم سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے مادرِ وطن پر قربان ہوئے اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔ کیپٹن حسنین ایک نڈر اور بہادر افسر تھے، اپنے جرات مندانہ اور دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے جانے جاتے تھے اور کئی...
    ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سےلڑتے ہوئے پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی اور آپریشن کے نتیجے میں تمام 10 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 10 خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 مارچ 2025 کو، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں تمام 10 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر نے جو اگلے دستوں کی قیادت کر رہے تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ کیپٹن حسنین بہادر نوجوان افسر تھے اور...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی پوری باڈی عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہورہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا صدر ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب شاہین گیلانی نے شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ حکومت میں صلاحیت نہیں کہ وہ عوامی مشکلات دور کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ حکومتی ناکامی کا نتیجہ ہے جبکہ ن لیگ نے پہلے سولر پالیسی بنائی اور اب خود ہی توڑ دی۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 10 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین شہید ہوگئے۔آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن حسنین اختر کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہید کی...
    سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 10 خوارج ہلاک کردیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین شہید ہوگئے۔آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سےلڑتے ہوئے پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی اور آپریشن  کے نتیجے میں تمام 10 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع...
    سٹی 42: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز  نے  خوارج کے خلاف خفیہ آپریشن کرکے  تمام دس خوارج واصلِ جہنم کردیے  آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کو گھیر کر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے ، کیپٹن حسنین اختر بہادری اور جرات مندانہ کارروائیوں کے لیے مشہور تھے،آپریشن کے دوران خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،خوارج قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،علاقے میں مزید خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے  خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔
    نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رستم کے علاقے ملندری روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں  سابق ناظم ایوب خان آف ملندری جاں بحق ہو گئے۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع  خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے دور میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک تھا، میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو لانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف  نے کہا کہ یہ پالیسی جنرل باجوہ، جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی، ہمیں جتنی شدت کے ساتھ مخالفت کرنی چاہیے تھی شاید ہم اثرات کو صحیح طرح اندازہ نہیں کرسکے۔میں نے میٹنگ میں بات نہیں کی تھی اندازہ...
    میرٹھ: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک یونیورسٹی میں مسلم طلبہ کو نماز پڑھنے پر گرفتار کر لیا گیا، جس کے بعد کیمپس میں شدید احتجاج شروع ہو گیا۔ اور واقعے کے بعد ایک بار پھر بھارت میں مذہبی آزادی کے حوالے سے سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میرٹھ یونیورسٹی کے ایک مسلم طالب علم خالد دھان نے کیمپس میں نماز ادا کی، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ خالد دھان کو غیر قانونی حراست میں لینے کے خلاف یونیورسٹی کے 400 سے زائد طلبہ نے احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاجی طلبہ کا کہنا تھا کہ اگر یونیورسٹی میں ہندو طلبہ کو پوجا کرنے کی اجازت...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک تھا، میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو لانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف  نے کہا کہ یہ پالیسی جنرل باجوہ، جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی، ہمیں جتنی شدت کے ساتھ مخالفت کرنی چاہیے تھی شاید ہم اثرات کو صحیح طرح اندازہ نہیں کرسکے۔خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے میٹنگ میں بات نہیں کی تھی اندازہ تھا کہ سب کچھ طے ہے، میٹنگ میں سوالات ہوئے میں خود گواہ ہوں، میں نے حصہ نہیں لیا، میٹنگ میں محسن داوڑ بولا، دوبارہ بولنے کے لیے اٹھے...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سی ڈی اے کے 4افسران گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،اسلام آباد کے مختلف موضع میں ایکوائر کی گئی اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ الاٹ کرنے کا معاملہ ،اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر کے سی ڈی اے کے 4افسران کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں ،گرفتار ملزمان سی ڈی میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ منیجمنٹ...
    اسلام ٹائمز: ہمارے حکمرانوں اور سکیورٹی اداروں کو اہل کرم کا شکر گزار ہونا چاہیئے کہ یہ ہمیشہ وطن کی سالمیت و حفاظت کیلئے گریز نہیں کرتے، بلکہ سب سے، جو کام سکیورٹی اداروں اور فورسز نے کرنا ہوتا ہے، اسکو بھی بخوبی کرتے ہیں، اسوقت جب افغانستان کیساتھ بارڈرز کے شدید مسائل، پاکستان کے دشمنوں حتیٰ بلوچ عسکریت پسندوں کو بھی افغانستان کی نام نہاد اسلامی امارت پناہ دیئے ہوئے ہے تو دیگر تمام قبائلی علاقوں کی بہ نسبت کرم ایجنسی کے وہ علاقے جن میں طوری و بنگش شیعہ قبائل آباد ہیں، محفوظ ترین ہیں۔ ان علاقوں میں افواج و سکیورٹی اداروں کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ یا ڈر نہیں، جبکہ دیگر ایریاز میں افواج و...
    کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4.84روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا، منظوری کی صورت میں 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے 84 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی میں سماعت ہوئی، کراچی کے صارفین بھی مہنگی بجلی خریداری میں ہاتھ ہولا رکھنے لگے گروتھ 8 فیصد کم ہو گئی ۔دوران سماعت کے الیکٹرک حکام...
    لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست پر ہدایت کی کہ کل تک ڈپٹی کمشنر لاہور بھی تحریری جواب جمع کرائیں، بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جلسے کی درخواست پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو کل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق بندیال نے راہنما تحریک انصاف اکمل باری کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جواب جمع کیوں نہیں کرایا...
    متحدہ وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک بات پر متفق ہے کہ پاکستان کا وجود خطرے میں ہے، عید کے بعد اتحاد پوری طرح سے سامنے آئے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ساری دنیا جانتی ہے معاشرے رول آف لاء کے بغیر نہیں چلتے، آج بھی ہمیں ملاقات نہیں دی گئی، کئی کئی گھنٹے انتظار کروا کے پھر واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے رویوں سے پورے ملک کو ڈبو رہی ہے، کوئی بھی حکومت عوام کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی، حکومت پہلے دن سے ہی اپنا وجود عوام میں کھوچکی ہے، عوام کا حکومت پر کوئی...
    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی مغل مارکیٹ کےقریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 2 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا. ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی اور تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 خطرناک دہشت گرد حمزہ اور رومان کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد راولپنڈی اور اسلام آباد میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے، دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دستی بم، بارودی مواد ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل کرکے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے مگر آئین سے انحراف کے باعث عوام میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔روز نامہ امت کے مطابق محمد علی درانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان صدر کو وفاق کے بجائے نفاق کی علامت قرار دیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے عوام اور ان کے آئینی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکمرانوں نے اکائیوں کے عوام کا ساتھ نہ...
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشتگردوں کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے تو ان کے ساتھ بھی نہ کھڑے ہوں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت  طلال چوہدری نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے کوئی واقعات ہوں اور اگر پاکستان کی حکومت اور کوئی ادارہ اس بات سے ہچکچائے کہ وہ دیشتگردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتا تو وہ کس کے ساتھ کھڑا ہے، یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ طلال چوہدری نے کہا ’میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہتا ہوں کہ اگر وہ دیشتگردوں کے خلاف  کھڑے نہیں ہوسکتے تو ان کے دوست بن کے ان کے ساتھ بھی کھڑے نہ ہوں۔‘ وزیرمملکت نے کہا کہ عمران خان...
    راولپنڈی اور اسلام اباد  بڑی تباہی سے بچ گیا جب کہ  راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب  سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے   تھانہ ائی نائن پر حملے میں ملوث  فتنہ الخوارج  کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، گرفتار دہشت گرد  حمزہ اور رومان راولپنڈی اور اسلام اباد میں احساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم  کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے، دہشت گردوں سے  دستی بم ۔  بھاری مقدار میں  بارودی مواد ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز وائر  اور دیگر سامان  برآمد...
    پیپلز پارٹی نے 9ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے، محمد علی درانی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل کرکے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، مگر آئین سے انحراف کے باعث عوام میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔محمد علی درانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان صدر کو وفاق کے بجائے نفاق کی علامت قرار دیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے عوام اور...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ سعودی عرب ملتوی کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ نواز شریف کا دورہ ان کی صحت کی عمومی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوا، نواز شریف کو ان کے معالجین کی جانب سے فضائی سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع  کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نواز شریف کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کر رہے ہیں۔ نواز شریف کے معالجین نے نواز شریف کو پیس میکر لگوانے کی تجویز دے دی، صدر مسلم لیگ (ن) ہر رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارتے رہے ہیں۔
    پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت سے متعلق تحریک انصاف کے اکمل باری کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کی۔ درخواست گزار اکمل باری نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسہ کرنا چاہتی ہے، لیکن انتظامیہ جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جواب جمع کیوں نہیں کرایا، جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کے جواب کی ضرورت نہیں ہے، دیگر فریقین کے جواب آ گئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے کل تک ڈپٹی کمشنر لاہور کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید عدالتی کارروائی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے سندھی میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل درآمد سے پانی کی منصفانہ تقسیم ممکن ہے، لیکن آئین سے روگردانی عوام میں نفرتوں کو جنم دے رہی ہے۔ محمد علی درانی نے ایوانِ صدر کو وفاق کی بجائے نفاق کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے شہریوں اور ان کے آئینی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے وفاق کی مضبوطی کے...
    سماجی رابطے کی ایپ ایکس کی بندش کے خلاف حذیفہ نعیم اور صحافی شاکر اعوان کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں کہ وہ بتائے کہ ایکس کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی، یہ آخری موقع ہے اس کے بعد کابینہ کے سربراہ کو طلب کریں گے۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے عدالت کے حکم پر فل بینچ کے سامنے پیش ہوئے، جہاں پی ٹی اے نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا، وکیل وفاقی حکومت اسد باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ...
     لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو  جمعہ تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق بندیال نے رہنما تحریک انصاف اکمل باری کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جواب جمع کیوں نہیں کرایا جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ڈپٹی کمشنر کے جواب کی ضرورت نہیں ہے، دیگر فریقین کے جواب آ گئے  ۔عدالت نے ہدایت کی کہ کل تک ڈپٹی کمشنر لاہور بھی تحریری جواب جمع کرائیں، بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جلسے کی درخواست پر مزید سماعت  جمعہ  تک ملتوی کردی۔
    چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے سلیکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کی حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد رضوان کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی لیکن ابتدائی دو میچوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم محض 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے آسانی کے ساتھ میچ اپنے نام کر لیا دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی...
    لاہور: ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کے معاملے پر  پنجاب حکومت و دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی  22 مارچ کو مینارِ پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے تحریک انصاف کے نائب صدر اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت  لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کی۔ سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ  پی ٹی آئی 22 مارچ کو قانون اور آئین کے مطابق جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ یہ جلسہ منیار پاکستان پر کرنا چاہتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ انہوں نے عدالت کے حکم پر جلسے کی اجازت کے...
    امریکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کیا ہے اور امریکا میں داخلے پر پابندی کے لیے ممالک کی فہرست بنانے کی تردید بھی کردی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس سے میڈیا بریفنگ کے دوران سابق وزیر اعظم پاکستان اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے متعلق سوال کیا گیا۔ تاہم امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے عمران خان سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔ مزید پڑھیں: امریکا کی جانب سے پابندیوں کا خدشہ: پاکستانی نوجوان کیوں پریشان ہیں؟ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی، چاہیں تو وائٹ...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کر دی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کرنے کا مقصد عدلیہ کے احتساب اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کی توثیق ہے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بدعنوانی سے پاک ماحول کو فروغ دینے اور انصاف کے اصولوں کی پاسداری کیلئے پرعزم ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ تقریباً پانچ ماہ میں 7633 نئے مقدمات دائر ہوئے، 11779 مقدمات پر فیصلے ہوئے۔ نئے ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی سے مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی۔ اس میں کہا گیا کہ بطور چیف جسٹس...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ سی ایم لیپ ٹاپ سکیم پنجاب کے طلبہ کے لئے انقلابی قدم ثابت ہو گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، اور فری لانسنگ جیسے کورسز کے مواقع دے رہے ہیں۔ بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق فری لانسرز کی آئی ٹی کورسز سرٹیفیکیشن کرائی جا رہی ہے۔ سرکاری سکولوں...
    بیرسٹر عقیل ملک(فائل فوٹو)۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ نے نواز شریف کی رہنمائی میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کی۔ جیو کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موزوں ترین لیڈر کے طور پر شریک ہونا چاہیے تھا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاہم پارٹی نے انکی رہنمائی میں ہی اجلاس کے اندر بھرپور نمائندگی کی۔اس دوران رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اجلاس میں عدم شمولیت ایک بڑا پیغام تھا اور انہوں نے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا۔رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بہنے والا خون ہمارا اپنا ہے، پاکستان کی فلاح گولی اور بارود سے نہیں ہوسکتی۔انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو قومی سوچ کے دھارے میں شامل ہونا ہے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔حکومتی پالیسی کے نتیجے میں گندم 30 فیصد کم کاشت ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگارہی ہیں۔
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بولرز کی ناقص کارکردگی پر خود گیند بازی کا میدان سنبھال لیا۔ نیوزی لینڈ میں نیٹ پریکٹس کے دوران قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان بولنگ کرتے نظر آئے اور انہوں نے شاندار بولنگ کر کے کھلاڑی کو آؤٹ بھی کیا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کو بالخصوص بولنگ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  
    کراچی: پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرینیں جبکہ کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک ٹرین چلائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی، پہلی عید اسپیشل ٹرین دوپہر ایک بجےمسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائےگی جو مسافروں کولے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ...
    اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ اگربانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست آئی تو حکومت اس پر غورکرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،اگرپی ٹی آئی قومی اتفاق رائے کاحصہ بنے تو بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر بلایاجاسکتاہے تاہم انہوں نے کہاکہ اگرپی ٹی آئی درخواست دے تو بانی پی ٹی آئی کوپیرول پربلایا جاسکتاہے ،میں وزیراعظم کو مشور ہ دوں گا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر بلایاجائے ، قومی اتفاق رائے کےلئے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنی ذات کو ترجیح دی ہے ،جعفرایکسپریس واقعہ کے...
      اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ 9 مئی کو لوگوں نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، عسکری تنصیبات پر حملے کرنا پارٹی پالیسی میں نہیں تھا، پارٹی پالیسی کیخلاف جو کچھ ہوا،اس کی مذمت کرتا ہوں ، خیبر پختونخوا میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، آپریشن کا فائدہ نہیں ہونا،نقصان ہی ہونا ہے۔ نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری افغانستان کے ساتھ بات چیت ضروری ہے، اگر نہیں ہو گی تو 2200 کلومیٹر کا بارڈر صوبے کے ساتھ ہے ، جہاں باڑ لگائی جو اس طریقے سے اب موجود نہیں ہے ،ہم اس کو اس طرح سے محفوظ نہیں کر...
    ہمارے منصوبوں پراپنی تختیاں لگائیں، پی ٹی آئی کا مریم نواز حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں ہم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ پاکستان تحریک...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کے لیے لاہور کے نجی ہوٹل تقریب کا انعقاد میں کیا گیا، وائٹ پیپر جاری کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پاکستان سلمان اکرم راجہ، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی امتیاز وڑائچ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی، پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیف وہپ رانا شہباز، چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک اور صدر پی ٹی آئی...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات نا کروانے پر وکیل مشال یوسف زئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کو کاز لسٹ سے منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوموٹو توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کاز لسٹ سے کیس منسوخ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی اور ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔کاز لسٹ کی منسوخی اور کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے بھی جواب طلب کرلیا گیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کیا ریاست جج کی مرضی کے بغیر کیس لارجر بینچ کو منتقل کرنے کی حمایت کرتی ہے؟ یہ کرنے کی...
    پشاور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے اینٹی کرپشن کی انکوائری کی منسوخی کیلئے درخواست دائر کی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ درخواست گزار محمود خان سابق وزیراعلیٰ ہیں، محمود خان کےخلاف اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کی ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کمنٹس جمع کرائے گئے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کمنٹس ہمیں نہیں ملے، وقت دیا جائے تاکہ کمنٹس دیکھ لیں۔ جس پر عدالت عالیہ نے کہا ٹھیک ہے، آپ کمنٹس دیکھ لیں، پھر کیس کو آئندہ سماعت پر سنیں گے، عدالت نے وکیل درخواست گزار کی استدعا...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔   تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں  کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں ہم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ پاکستان تحریک انصاف کا کامیاب ترین منصوبہ ہے جو ن لیگ نے اپنے کھاتے ڈال لیا ہے،  جب تحریک انصاف کی حکومت پر شب خون مارا گیا اس وقت...
    خیبر پختونخوا حکومت نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے روکنے کے لیے ہائبرڈ ماڈل تیار کرلیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق کے پی حکومت نے پولیس اہلکاروں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک ہائبرڈ سیکیورٹی ماڈل تیار کیا ہے ، جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں صوبے کے 2 اضلاع میں ہائبرڈ ماڈل کا نفاذ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس، پارلیمنٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ ہائبرڈ سیکیورٹی ماڈل صوبے کے 6 اضلاع میں متعارف کرایا جائے گا، جن میں بونیر، اپر چترال، مہمند، خیبر، سوات اور لکی مروت شامل ہیں۔  پہلے مرحلے پر یہ ہائبرڈ ماڈل بونیر اور اپر چترال میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ دستاویز کے مطابق...
    ---فائل فوٹو پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی جو دوپہر 1 بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی۔ وفاقی حکومت نے عید تعطیلات کا اعلان کر دیاوفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔  دوسری ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔یہ ٹرین مسافروں کو لے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہو گی۔کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن روانہ کی جائے گی جو رات 9 بجے 28 مارچ کو کراچی...
    بیجنگ : “ایک چھوٹے قصبے میں کفن کی دکان کا مالک روزانہ کافی کی دکان سے ایک کاپی کافی خریدتا تھا۔ ایک دن کفن کی دکان کے مالک نے کافی کی دکان کے مالک سے غصے میں کہا “میں روزانہ تمہاری کافی خریدتا ہوں، تم میرے کفن کیوں نہیں خریدتے؟ تمہیں اس کی قیمت چکانا ہو گی! “یہ بظاہر مضحکہ خیز منظر ٹرمپ انتظامیہ کی تجارتی جنگ اور “مساوی ٹیرف” کی پالیسی کی مضحکہ خیز منطق کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔ یہ منطق بین الاقوامی تجارت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے، اور حقیقت میں یہ طریقہ کار تمام ممالک کو قدیم زمانے کے بارٹر سسٹم میں واپس لے جانے کے مترادف ہے، اور آج کے انتہائی مربوط...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ میں خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کر دی گئی۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق یہ اقدام اعلیٰ عدلیہ میں احتساب اور عوام کو فوری انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہے۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بدعنوانی سے پاک ماحول کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔چیف جسٹس نے عوام کے نام پیغام جاری کر دیاعلاوہ ازیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عوام کے نام پیغام بھی جاری کیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ نظامِ عدل اور بالخصوص سپریم کورٹ میں تیز ترین انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، گزشتہ 5 ماہ میں دائر 7633 نئے...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی— فائل فوٹو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عوام کے نام پیغام جاری کر دیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ نظامِ عدل اور بالخصوص سپریم کورٹ میں تیز ترین انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، گزشتہ 5 ماہ میں دائر 7633 نئے کیسز کے مقابلے میں 11779 کیسز کا فیصلہ کیا۔چیف جسٹس نے کہا ہے کہ نئے ججوں کے آنے کے بعد مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی، آپ کا مقدمہ سپریم کورٹ میں دائر ہے تو فیصلہ بہت جلد میرٹ کی بنیاد پر ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ میں خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائمسپریم کورٹ میں خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی گئی۔...
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رات گئے باغ ابنِ قاسم کا دورہ کیا اور کے ایم سی اسپورٹس ارینا کی سہولتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے پیڈل ٹینس بھی کھیلا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بلاول بھٹو نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ آئیے باغ ابن قاسم میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کردہ کھیلوں کے نئے مرکز کو دیکھیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Bilawal BhuttoZardari (@bbhuttozardari) انہوں نے مزید لکھا کہ یہاں کرکٹ، فٹبال، پیڈل ٹینس اور پکل بال سے لطف اندوز ہوں، امید ہے کہ آپ اس...
    خیبرپختونخوا کےعوام فتنہ الخوارج کیخلاف متحد، سکیورٹی اہلکار کے اغواء کی کوشش ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کے عوام فتنہ الخوارج کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور سکیورٹی اہلکار کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں چھٹی پر آئے سکیورٹی اہلکار کے گھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف مقامی افراد متحد ہوگئے، مقامی افراد نے فتنہ الخوارج کے ہاتھوں سکیورٹی اہلکارکو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تیراہ کے رہائشیوں نے واضح کیا کہ ہمارا دہشت گردوں سے کوئی لینا دینا نہیں، ہمیں امن سے جینے دیں، ہم فوجی کو حوالے نہیں کریں گے۔...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے عوام فتنتہ الخوارج کیخلاف  کھڑے ہو  گئے، سکیورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں چھٹی پر آئے سکیورٹی اہلکار کےگھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف مقامی افراد متحد ہوگئے، مقامی افراد نے فتنہ الخوارج کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکارکو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں نماز عشاء کے وقت عباسہ خٹک میں قائم مسجد کے باہر سکیورٹی پر مامور مقامی رہائشی کا خوارج سے سامنا ہوا، مسجد میں موجود تمام نمازیوں نے ملکر خوارج کو مار بھگایا،مقامی افراد اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،ڈی پی او لکی مروت کی طرف سے...
    پی ٹی آئی کو مینارِپاکستان جلسے کی اجازت پر پنجاب حکومت سے جواب طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کے معاملے پر پنجاب حکومت و دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے تحریک انصاف کے نائب صدر اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کی۔ سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 22 مارچ کو قانون اور آئین کے مطابق جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ یہ جلسہ منیار پاکستان...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز   نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ڈیجیٹل لرننگ کے عالمی دن  پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں، سی ایم لیپ ٹاپ سکیم پنجاب کے طلبہ کیلئے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ بیسڈ ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کرائے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور فری لانسنگ جیسی کورسز کے مواقع دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق فری...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز اور ڈیجٹیل لیب بنا رہے ہیں۔پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیجیٹل لرننگ ڈے پربیان میں کہا کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں۔سی ایم لیپ ٹاپ اسکیم پنجاب کے طلبہ کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا-مریم نواز نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیب بنا رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے روایتی تعلیم کو زیادہ مؤثر اور دلچسپ بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) ناسا کے خلاباز بیری "بچ" ولمور اور بھارتی نژاد سنیتا ولیمز نو ماہ سے بھی زائد عرصے سے خلا میں پھنسے ہوئے تھے، جو منگل کے روز زمین پر واپس پہنچ گئے۔ منگل کے روز شام کے وقت اسپیس ایکس کیپسول فلوریڈا کے ساحل پر آہستہ آہستہ نمودار ہوا اور پھر اترنے کے لیے پیراشوٹ فضا میں تعینات کیے گئے۔ خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلابازوں کی واپسی کی راہ ہموار بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے زمین تک 17 گھنٹے کے سفر کے بعد خلائی جہاز خلیج میکسیکو کی لہروں سے ٹکرایا، تو گراؤنڈ پر موجود ٹیمیں خوشی سے جھوم اٹھیں۔ اس عملے میں امریکہ کے خلاباز نک ہیگ اور روس...
    ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں چھٹی پر آئے سیکیورٹی اہلکار کےگھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کیخلاف مقامی افراد نے متحد ہوکر فتنہ الخوارج کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اہل علاقہ نے واضح طور پر فتنہ الخوارج کو پیغام دیا ہےکہ ان کا دہشت گردوں سے کوئی لینا دینا نہیں، انہیں امن سے جینے دیا جائے اور وہ فوجی کو حوالے نہیں کریں گے۔ اس سے قبل، کرک میں بھی عوام نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر خوارج کے حملے کو پسپا کیا تھا، اسی طرح بنوں میں 14 اور 15 مارچ کی درمیانی رات خوجڑی پولیس چوکی پر حملے کے دوران مقامی افراد نے پولیس کے ساتھ...
    ‏خیبرپختونخوا کے عوام فتنتہ الخوارج کیخلاف  کھڑے ہو گئے۔ سیکورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں چھٹی پر آئے سیکیورٹی اہلکار کےگھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف مقامی افراد متحد ہوگئے۔ مقامی افراد نے فتنہ الخوارج کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکارکو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تیراہ کے رہائشیوں نے واضح کیا کہ ہمارا دہشت گردوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ہمیں امن سے جینے دیں۔ ہم فوجی کو حوالے نہیں کریں گے۔ اس سے قبل کرک میں بھی عوام نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر خوارج کے حملے کو پسپا کیا تھا۔ اسی طرح بنوں میں 14 اور 15...
    پشاور: اینٹی کرپشن عدالت نے گندم اسکینڈل میں ملوث محکمہ خوراک کے دو افسران کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔   تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت میں محکمہ خوراک کے افسران عاطف خان اور جنید باچا کی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے دونوں افسران کی درخواست مسترد کردی۔   پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان اضاخیل کے سرکاری گودام میں تعینات تھے اور دیگر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرکے گودام سے 30 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب کیں، جس سے قومی خزانے کو 19 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔   اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انکوائری کے بعد چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں، سی ایم لیپ ٹاپ سکیم پنجاب کے طلبہ کیلئے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ بیسڈ ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کرائے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور فری لانسنگ جیسی کورسز کے مواقع دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی جاب...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ پی ٹی آئی دور میں دہشتگردوں کو پھر افغانستان سے یہاں لاکر بسایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن بھی اپوزیشن نے ریاست کی بجائے ایک شخص کو ترجیح دی۔ عوام کو ان کا اصل چہرہ دیکھنا چاہئے۔ ہم نے سابق دور حکومت میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا۔ پی ٹی آئی کے دور میں پھر افغانستان سے دہشتگردوں کو لاکر یہاں بسایا گیا۔ ان...
    کراچی میں جماعت اسلامی عام و عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر فارم 45 کے مطابق فیصلہ کیا جائے تو کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسترد کردیا ہے، مافیا سے جان چھڑانے کے لیے ایک بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر ڈرگ مافیا کے خلاف تحریک چلائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلط کردہ لوگ کبھی بھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ کراچی میں جماعت اسلامی عام و عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لیاری کے عوام کا محبت دینے پر...
    فائل فوٹو۔ وومن یونیورسٹی مردان، بخشالی کیمپس میں طالبہ کے ساتھ مبینہ ہراسگی کے واقعے میں ملوث یونیورسٹی کے سیکیورٹی افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔پشاور سے اعلامیہ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی افسر انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہے گا۔ترجمان وومن یونیورسٹی مردان کے مطابق انکوائری مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    خواجہ آصف - فوٹو: فائل وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، پی ٹی آئی دور میں دہشتگردوں کو پھر افغانستان سے یہاں لاکر بسایا گیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔ انکا کہنا تھا کہ آج کے دن بھی اپوزیشن نے ریاست کی بجائے ایک شخص کو ترجیح دی، عوام کو ان کا اصل چہرہ دیکھنا چاہیے۔ قومی سلامتی اجلاس میں شریک نہ ہونے پر بیرسٹر گوہر نے کیا عذر پیش کیا ؟چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بطور چیئرمین بھی میرے پاس اختیار نہیں...
    اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وسائل کی ظالمانہ، غیرمنصفافہ تقسیم اور تعصبات پر مبنی اقدامات کی بدترین مثال پیش کی جا رہی ہے لیکن روای چین کی بانسری بجانے میں مصروف ہے، ملکی سکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش ہے اور دہشتگردی کے پے درپے حملوں کی شدید مذمت اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کی بگڑتی صورتحال پر اپوزیشن نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ہر ممکن اصلاح کی کوشش کی، عوامی ایشوز اور خطے کے معاملات کو ہر فورم تک پہنچایا لیکن لگتا ایسا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، 7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے ٹیرف نظرثانی کے لئے درخواستیں دائر کردیں۔نجی ٹی وی آج نیوز نے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ درخواست 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والی آئی پی پیز نے دائر کی، نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور نارووال انرجی لمیٹڈ کی َجانب سے درخواست دائر کی گئیں، اس کے علاوہ لبرٹی پاورٹیک لمیٹڈ، اینگرو پاورجن قادرپور لمیٹڈ نے درخواست دائر کردی۔سیفائر الیکٹرک پاور لمیٹڈاور سیف پاور لمیٹڈ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، نیپرا اتھارٹی آئی پی پیز کی درخواست پر 24 مارچ...
    — فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ضلعی سطح پر جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔پولیس کے لیے نائٹ وژن گوگلز، اسنائپرز اور دیگر آلات کے لیے72 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان اور پنجاب پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیرِاعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )جعفر ایکسپریس  آپریشن میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں ۔ فصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام دہشتگرد  سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران جہنم واصل کیے گئے، جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مسافروں کو بازیاب کروایا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں ہر طرح کا  غیر ملکی اسلحہ بھی موجود تھا،  تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے۔یہ وہی دہشتگرد تھے جو نہتے اور معصوم مسافروں کو یرغمال بنا کر ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے...
     سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔خیبر پختونخوا پولیس کادہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے،مختلف کارروائیوں کےدوران فتنہ الخوارج کے مزید 3دہشت گرد کو  ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی بنوں کے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 2دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیا۔آئی جی کےپی ذولفقار حمیدکا کہناہے کہ دونوں ہلاک دہشت گرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والوں  میں ابراہیم ضرار گروپ کا نائب امیر حکیم اللہ عرف شعیب بھی شامل تھا، سی ٹی ڈی بنوں پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر اندر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگا کر ان کو جہنم واصل کیا۔آئی جی کے پی کا کہناہے...
    انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن (ISS) پر 9 ماہ سے پھنسے ہوئے دو خلا باز آخرکار زمین کی جانب روانہ ہو گئے۔  منگل کے روز اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:05 بجے اسٹیشن سے علیحدگی اختیار کی، جس کے بعد خلا باز 17 گھنٹے کے سفر کے بعد زمین پر لینڈ کریں گے۔ ناسا کے تجربہ کار خلا باز بُچ ولمور اور سُنی ولیمز کے ساتھ روسی خلا نورد الیگزینڈر گوربونوف اور امریکی خلا باز نک ہیگ بھی واپسی کے اس سفر میں شامل ہیں۔  کیپسول کے بحفاظت لینڈ کرنے کا وقت پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 2:57 بجے مقرر کیا گیا ہے، جہاں فلوریڈا کے ساحل پر بحری جہاز کے ذریعے عملہ بازیاب کیا...
    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں  3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے طور درہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 3 خوارج ہلاک  ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ دوسری...
    پولیس حکام نے بتایا کہ چارسدہ میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد جاوید خان ہلاک ہوا جس کے قبضے سے دستی بم، پستول، پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے۔  اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سینٹرل پولیس آفس پشاورکے مطابق سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کی جس دوران3 دہشتگرد مارے گئے۔  پولیس کے مطابق بنوں میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چارسدہ میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد جاوید خان ہلاک ہوا جس کے قبضے سے دستی بم، پستول، پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے صحافی کے سوال ’کل آپ نے کہا تھا کہ سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جائیں گے‘پر جواب آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کا فیصلہ پارٹی نے کیا، بطور چیئرمین بھی میرے پاس اختیار نہیں کہ اکیلے فیصلہ کر لوں،ان کاکہنا تھا کہ اجلاس میں شرکت سے قبل بانی سے ملاقات کی شرط رکھی تھی،واضح طور پر کہا تھا دہشتگردی کیخلاف کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب ہوگی مزید :
    لاہور میں آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف لاہورہائیکورٹ چوک سے ٹاؤن ہال تک احتجاجی اورآگاہی واک کی گئی۔  احتجاجی واک میں جانوروں کے حقوق کے کارکنوں، طلبا اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: جانوروں کے حقوق کیلیے سرگرم ادارے کا آوارہ کتوں کو مارنے کی غیر قانونی مہم روکنے کا مطالبہ مظاہرین نے  کتوں کو بے رحمانہ طریقے سے مارنے کا سلسلہ بندکرنے کا مطالبہ کیا۔  ڈی سی آفس لاہور کو لاہورہائیکورٹ کے احکامات کی کاپی پیش کی گئی۔ اس موقع پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن عائزہ حیدر کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کتوں کو مارنے پر پابندی...
    آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور  7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے ٹیرف نظرثانی کے لئے درخواستیں دائر کردیں۔  رپورٹ کے مطابق درخواست 2002 کی پاورپالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے دائر کی، نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور نارووال  انرجی لمٹیڈ کی َجانب سے درخواست دائر کی گئیں، اس کے علاوہ لبرٹی پاورٹیک لمٹیڈ، اینگروپاورجن قادرپور لمٹیڈ نے درخواست دائر کردی۔ سیفائر الیکڑک پاور لمٹیڈاور سیف پاور لمٹیڈ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، نیپرا اتھارٹی آئی پی پیز کی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کرے گی۔ سماعت میں روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار...
    9 ملزمان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردییے۔ عدالت نے ملزمان کو  گرفتار کرکے اگلی پیشی پرپیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ارباب وسیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ نو مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد نے کی، عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 9 ملزمان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردییے۔ عدالت نے ملزمان کو  گرفتار کرکے اگلی پیشی پرپیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کیلئے اہمیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘‘ ان کا نصب العین ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اس سے بڑھ کر وطن دشمنی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کیلئے اہمیت نہیں رکھتے۔انہوں نے لکھا کہ ”خان نہیں تو پاکستان نہیں“ ان کا نصب العین ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی...
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم  ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم کارکن کی 34 مقامات کی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم کارکن خلیل الرحمن کی 34 مقامات کی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ فوٹیجز میں گرفتار ملزم کو مختلف علاقوں میں پیدل گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔گرفتار ملزم کھڈا مارکیٹ سے سعودی قونصلیٹ تک پیدل چلتا ہوا آیا۔ گرفتار ملزم سعودی قونصلیٹ کے قریب صدر جانے والی بس پر چڑھا ایکس 10 روٹ کی بس کے ذریعے ملزم ایمپریس مارکیٹ پہنچا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ طالبان کے حق میں وال چاکنگ کرنے والا ٹی ٹی پی کا اہم کارکن گرفتار گرفتار ملزم بس سے اتر کر پیدل...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر کوئی کمیٹی کا اجلاس یا آل پارٹیز کانفرنس نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ ہونی ہے، بانی پی ٹی آئی اصلی سٹیک ہولڈر ہیں اگر وہ اجلاس میں نہیں اتے تو مٹی پاؤ والی بات ہو گی، بابر اعوان بابر اعوان نے کہا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو عوام میں نکلتے ہیں مگر پارلمینٹ میں موجود نہیں، تمام سٹیک ہولڈرز کو بلانا چاہیے تھا کمیٹی میں نہیں بیٹھ سکتے تو ال پارٹیز کانفرنس بلا لینی چاہیے۔ ان کا...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی محمد آصف کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔ پی ٹی آئی رہنما محمد آصف کی مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواست کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے کی۔ کینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کیخلاف انتظامیہ کو نوٹس جاریکینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کےخلاف درخواست پر کینٹ انتظامیہ کونوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے ایم این اے آصف خان کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آصف خان کے حوالے سے درج مقدمات میں وفاقی حکومت، نیب اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔
    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کے اعلان پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘‘ ان کا نصب العین ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وطن دہشت گردی کی آگ...
    پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول و آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔ وزیر دفاع نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ ان کا نصب العین ہے، وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے مگر پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اس سے بڑھ کے وطن دشمنی کیا ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت آج قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت...
    سرکاری ٹی وی کے بورڈ تشکیل اور ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) کے بورڈ تشکیل اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار انجینیئر فہد مصطفیٰ نے پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (PIL) کے تحت پٹیشن دائر کی، جس میں سرکاری ٹی وی کے ڈائریکٹر ایڈمن سمیت دیگر افسران کی مدت ملازمت میں توسیع کو بھی عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کی، جہاں درخواست گزار کی جانب سے وکیل کاشف علی ملک اور معاون وکیل...
    آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی، نیپرا اتھارٹی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کرے گی۔ 7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے ٹیرف پر نظرِ ثانی کے لیے مشترکہ درخواستیں دائر کیں۔ یہ درخواستیں 2002ء کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے دائر کی ہیں۔ نیپرا میں سماعت کے دوران روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی اور  ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔ Post Views: 1
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور دہشت گردی کے واقعات میں بروقت اور فوری ردعمل پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صوبائی کابینہ ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا، انہوں نے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت و مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔ کابینہ کی جانب سے علماء...
    —فائل فوٹو بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران صوبائی کابینہ کی جانب سے جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی گئی۔کابینہ کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات میں بر وقت اور فوری ردِعمل دینے پر سیکورٹی فورسز اور  کارروائی میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کوخراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکاربلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار...
    بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے مئی میں پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد یہ سیریز کھیلی جائے گی۔ گزشتہ سال بھی بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے۔ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان مئی میں سیریز منعقد کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے بعد دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
     ساجد بلوچ : ڈیرہ اسما عیل  خان میں سکیورٹی فورسز نے  تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ  اسما عیل  خان میں سکیورٹی فورسز نے  تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشتگردمختلف اطراف سے تھانے پر45 منٹ تک فائرنگ کرتے رہے،ناکامی کے بعد دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، ایک اور واقعے میں چشمہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔  سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا   شہید محمد علی کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی   وہ ڈی ایس پی سیکیورٹی کے ساتھ تعینات...