WE News:
2025-04-22@01:13:32 GMT

علی امین دہشتگردوں کیساتھ نہ کھڑے ہوں، طلال چوہدری

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

علی امین دہشتگردوں کیساتھ نہ کھڑے ہوں، طلال چوہدری

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشتگردوں کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے تو ان کے ساتھ بھی نہ کھڑے ہوں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت  طلال چوہدری نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے کوئی واقعات ہوں اور اگر پاکستان کی حکومت اور کوئی ادارہ اس بات سے ہچکچائے کہ وہ دیشتگردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتا تو وہ کس کے ساتھ کھڑا ہے، یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

طلال چوہدری نے کہا ’میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہتا ہوں کہ اگر وہ دیشتگردوں کے خلاف  کھڑے نہیں ہوسکتے تو ان کے دوست بن کے ان کے ساتھ بھی کھڑے نہ ہوں۔‘

وزیرمملکت نے کہا کہ عمران خان نے جعفر ایکسپریس واقعے کے ایک ہفتے بعد اس کی مذمت کی ہے اور بیان میں یہ کہا کہ یہ سیکیورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی تھی، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ سیکیورٹی فورسز اور انٹیلیجنس ایجنسیز انفارمیشن دیتی ہیں مگر بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ایسے ادارے ہی نہیں ہیں جو انفارمیشن کے مطابق کارروائی کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بی ایریا میں 80 فیصد سیکیورٹی کی ذمہ داری لیویز کی ہے، لیویز اہلکاروں کی  ڈیوٹی پر حاضری 45 فیصد ہے، فوج کا کام تو نہیں ہے کہ وہ ٹرین کی حفاظت کرے، کیا فوج کا کام ہے کہ وہ سڑکیں کھلوائے یا فوج کا کام ہے کہ اس طرح کے واقعات ہوں تو سب سے پہلے وہ پہنچے؟ فوج کو تو ہم اس وقت بلاتے ہیں جب  صورتحال باقی سیکیورٹی فورسز کے بس سے باہر ہوجاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بلوچستان تحریک انصاف جعفر ایکسپریس طلال چوہدری علی امین گنڈاپور عمران خان لیویز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیرمملکت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان تحریک انصاف جعفر ایکسپریس طلال چوہدری علی امین گنڈاپور لیویز وزیراعلی خیبرپختونخوا وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو

اسلام آباد:


لاہور۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں حکومتی ذمہ داران نے آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے۔ جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ پرامن ہوگا۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو، حکومت آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین ریلی روکنے سے اجتناب کرے۔

انہوں نے زور دیا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئی نو گو ایریا نہ بنایا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کویت کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان پوری امت کی ترجمانی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا دورہ کرنیوالے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگ سکتی ہے،طلال چوہدری
  • محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو
  • ملک بھر میں KFC  آؤٹ لیٹس پر 20 حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں؛ طلال چوہدری
  • کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،طلال چوہدری
  • کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹیں گے، طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے،طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے؛ طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے: طلال چوہدری
  • پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے،جرگے کاخواہ مخواہ واویلا کیا جارہا ہے: طلال چودھری
  • غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں کرتیں، طلال چوہدری