امریکا میں داخلے پر پابندی کی تردید اور عمران خان سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
امریکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کیا ہے اور امریکا میں داخلے پر پابندی کے لیے ممالک کی فہرست بنانے کی تردید بھی کردی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس سے میڈیا بریفنگ کے دوران سابق وزیر اعظم پاکستان اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے متعلق سوال کیا گیا۔ تاہم امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے عمران خان سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔
مزید پڑھیں: امریکا کی جانب سے پابندیوں کا خدشہ: پاکستانی نوجوان کیوں پریشان ہیں؟
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی، چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ لیں۔ ٹرمپ اور وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ہمیں کرہ ارض کی پرواہ ہے،امریکا کو اپنے پڑوسیوں کی پرواہ ہے، ہمیں اس بات کی فکر ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے امریکا میں داخلے پر پابندی کے لیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے جس فہرست کا انتظار ہو رہا ہے اس کا کوئی وجود نہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا پاکستان سمیت 41 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرسکتا ہے، رپورٹ
ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی سلامتی کے لیے جائزہ لیا جارہا ہے کہ ویزا مسائل سے کس طرح نمٹنا ہے اور کسے داخلے کی اجازت دینی ہے جب یہ جائزہ مکمل ہوگا تو ہم اس بارے میں بات کرسکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Tammy Bruce امریکا بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی عمران خان ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا بانی پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی ا ئی عمران خان ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس عمران خان سے متعلق سوال امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کے لیے
پڑھیں:
عدالت نے سیما ضیا کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جانے سے متعلق درخواست نمٹا دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے سیما ضیا کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جانے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ دوران سماعت امیگریشن حکام نے اپنا جواب جمع کرادیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا نام کسی بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ جب کسی اسٹاپ لسٹ میں نام نہیں ہے تو آپ کس بنیاد پر عدالت آئے ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے آن لائن چیک کیا تھا، جہاں درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل میں ظاہر ہورہا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو کسی نے آف لوڈ نہیں کیا، آپ صرف خدشے کی بنیاد پر عدالت آگئے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تحریک انصاف کی رہنما کو سفر سے روکا جاسکتا ہے لہٰذا عدالت مناسب ہدایات دے۔ اس پر عدالت نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو آپ دوبارہ عدالت آجائیے گا۔ عدالت نے امیگریشن حکام کا جواب ریکارڈ کرنے کے بعد سیما ضیا کی درخواست نمٹا دی۔