پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے بھی جواب طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت سے متعلق تحریک انصاف کے اکمل باری کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کی۔
درخواست گزار اکمل باری نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسہ کرنا چاہتی ہے، لیکن انتظامیہ جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جواب جمع کیوں نہیں کرایا، جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کے جواب کی ضرورت نہیں ہے، دیگر فریقین کے جواب آ گئے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے کل تک ڈپٹی کمشنر لاہور کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید عدالتی کارروائی کل تک ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی جلسہ ڈپٹی کمشنر لاہور مینار پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی ڈپٹی کمشنر لاہور مینار پاکستان ڈپٹی کمشنر لاہور
پڑھیں:
ججز ٹرانسفر و سینیارٹی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا
اسلام آباد:ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کروادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ججز ٹرانسفر سنیارٹی کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں لکھا گیا ہے کہ ججز ٹرانسفر کی سمری کا آغاز وزارت قانون کی جانب سے کیا گیا۔
جواب میں لکھا گیا ہے کہ وزارت قانون سے وزیراعظم اور پھر صدر کو سمری بھجوائی گئی جس کی مںظوری صدر مملکت نے دی جبکہ اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان اور متعلقہ ہائیکورٹ چیف جسٹسز سے مشاورت کی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے جواب میں لکھا کہ ججز کا ٹرانسفر آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کیا گیا، جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے ہی بطور ایڈیشنل جج اور پھر مستقل جج کے طور پر حلف اٹھا چکے ہیں۔
جواب میں لکھا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے ٹرانسفر کے بعد انتظامی کمیٹی تشکیل دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب کے ہمراہ نئی ججز سنیارٹی فہرست ،ججز ٹرانسفر نوٹیفیکیشنز اور ہائیکورٹ ججز ریپریزنٹیشن بھی جمع کروائی ہے۔
ہائیکورٹ کی جانب سے جواب رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ یار ولانہ نے جمع کروایا ہے۔