’’ ہمارے منصوبوں پراپنی تختیاں لگائیں‘‘ پی ٹی آئی کا مریم نواز حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لاہور:
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں ہم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ پاکستان تحریک انصاف کا کامیاب ترین منصوبہ ہے جو ن لیگ نے اپنے کھاتے ڈال لیا ہے، جب تحریک انصاف کی حکومت پر شب خون مارا گیا اس وقت ہمارے پاس 22 لاکھ ٹن گندم موجود تھی، جبکہ انہوں نے وافر گندم کے باوجود گندم امپورٹ کی، ان کی ظالمانہ پالیسیوں جی وجہ سے اس دفعہ 30 فیصد کم گندم کاشت ہوئی ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ صحافی کالونی فیز ٹو انہوں نے آغاز کیا جبکہ پی ٹی ائی پہلے ہی فیز ٹو کی منظوری دے چکی تھی۔
ملک احمد خان بچھر کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈیفمیشن ایکٹ انہوں نے اپنا کارنامہ بتایا ہے، یعنی لفظ چھںیننا اور اظہار رائے پر قدغن لگانا انہوں نے اپنی کارکردگی میں دکھایا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پریس کلب کی معاونت کا انہوں نے دعوی کیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے پاکستان تحریک انصاف نے ہر ضلع اور تحصیل تک ہر پریس کلب کو وافر گرانٹ دی اور لاہور پریس کلب کی گرانٹ پچاس لاکھ سے بڑھا کر دو کروڑ کی تھی۔
ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنا تختیاں لگائی ہیں، میں مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں وہ آئیں اور مجھ سے اس پر مناظرہ کر لیں۔
وائٹ پیپر جاری کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پاکستان سلمان اکرم راجہ، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی امتیاز وڑائچ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی،پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیف وہپ رانا شہباز،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک، صدر پی ٹی آئی پنجاب امتیاز شیخ نےشرکت کی۔
رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون، میاں ہارون اکبر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اعجاز شفی، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی تقریب میں شریک تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف لیڈر پنجاب اسمبلی وائٹ پیپر جاری اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یورپی یونین پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے، جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے، انسانی حقوق اور لیبر ریفارمز سمیت تمام تقاضے پورے کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کرا رہے ہیں۔مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستانی طلبہ تیسرے سال بھی Erasmus Mundusسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں سرفہرست ہیں، پاکستان علاقائی و عالمی امن کے لئے پرعزم ہیں۔